01:01 pm
جمہوریت اورکورونا

جمہوریت اورکورونا

01:01 pm

آج دنیابھرمیں جمہوریت کوخطرے میں محسوس کیاجاسکتاہے۔آمریت کے ادوارآتے جاتے رہتے ہیں۔آمریت اب شکل بدلنے لگی ہے۔بعض جمہوری معاشروں میں ایک خاص طبقہ اتنامضبوط ہوچکاہے کہ تمام فیصلوں پراثراندازہوتاہے اور اقتدارواختیارکے تمام مآخذپراثراندازہوکر اپنے مفادات کوزیادہ سے زیادہ پروان چڑھاتا رہتا ہے۔اس کے نتیجے میں معاملات مزیدالجھتے ہیں اورعام آدمی کے لئے زندگی دشوارترہوتی جاتی ہے۔جمہوری معاشروں میں حقیقی نمائندگی کافقدان ہے۔منتخب ایوانوں پروہ لوگ متمکن ہیں جو عوام کے حقیقی نمائندے نہیں اوریوں ان کے ہاتھوں میں تمام وسائل ان کی مرضی کے رحم وکرم پرہوتے ہیں۔کوئی کتنی ہی کوشش کردیکھے،معاملات درست ہونے کانام نہیں لیتے۔ تمام ہی شعبوں پرایک خاص طبقے کاواضح اثرونفوذدکھائی دیتاہے۔
دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ(ای آئی یو) نے حال ہی میں سالانہ ڈیموکریسی انڈیکس کے ذریعے بتایاہے کہ امریکہ میں جمہوریت انتہائی ناقص ہے اوراس کے مقابلے میں کہیں زیادہ بلکہ مکمل جمہوریت اس کے پڑوسی کینیڈامیں پائی جاتی ہے۔ای آئی یوکی بات کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ جوکچھ ای آئی یونے اپنی رپورٹ میں بتایاہے وہ آج کی دردناک حقیقت ہے۔ آج دنیابھرمیں جمہوریت انتہائی مخدوش حالت میں ہے اورامریکہ جیسے جمہوریت کے علم بردارملک میں بھی جمہوری اقدارکی مٹی پلیدہورہی ہے۔حال ہی میں ختم ہونے والے ٹرمپ کے عہدِ صدارت کے ترکے کوذہن نشین رکھ کرسوچاجائے تومایوسی ہوتی ہے کہ امریکہ جیساجمہوریت کاعلم بردارملک ہی جمہوری اقدار کوروندتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے ۔امریکی ایوانِ صدر میں ٹرمپ کےچارسالہ  دور نےپوری دنیامیں جمہوریت کے حوالے سے شدید نوعیت کی قنوطیت کوبڑھاوادیاہے۔
جمہوریت کے نقطہ نظرسے2020ء خاصا مایوس کن سال تھا۔دنیابھرمیں حکومتوں نے پارلیمان کے چیک اینڈبیلنس کومحدودکیا، بہت سے ممالک میں انتخابات کوملتوی یامنسوخ کر دیا گیا،عوام کے احتجاج کادائرہ محدودکردیاگیا،رائے کے اظہار کی آزادی پر بھی قدغن لگائی گئی اورتعلیم وصحتِ عامہ سمیت بہت سے معاملات میں شدید نوعیت کی بدعنوانی کوراہ ملی ۔تلخ حقیقت یہ ہے کہ آج دنیابھرمیں جمہوریت کوشدیدترین مشکلات کاسامناہے۔ہانگ کانگ میں مغربی جمہوریت کی راہ رکی ہوئی ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں بھی ایسی ہی صورتِ حال ہے۔عرب دنیامیں اوربالخصوص خلیج فارس کے خطے میں معاملات بہت الجھے ہوئے ہیں۔آمریت کوبرقراررکھنے کے لئے ایڑی چوٹی کازورلگایاجارہا ہے۔ بادشاہتوں کوزیادہ سے زیادہ مستحکم کرنے پراس قدرزور دیاجارہاہے کہ عوام میں غصہ اورمایوسی دونوں ہی کا گراف بلندہورہاہے۔ جمہوریت کیلئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف سخت گیر رویہ عام ہوتاجا رہا ہے۔ مصرمیں عشروں کے بعدبحال ہونے والی جمہوریت کومحض ایک سال بھی برداشت نہیں کیاگیااورفوج نے دوبارہ اقتداراپنے ہاتھ میں لے لیا۔شمالی افریقاکے علاوہ لاطینی 
امریکہ کی صورتِ حال بھی مایوس کن ہے۔ وسطِ ایشیاء میں بھی جمہوریت کے پنپنے کے امکانات مخدوش ہیں۔ای آئی یونے جمہوریت کے حوالے سے جوعالمی تصویر پیش کی ہے وہ واقعی محض پریشان کن نہیں،مایوس کن بھی ہے۔اس حقیقت سے کون انکارکرسکتاہے کہ آج دنیابھرمیں پارلیمانی جمہوریت کونیچا دکھانے کی کوششیں زورپکڑرہی ہیں؟پارلیمنٹ کے ذریعے جوابدہی کی روایت کوکمزورکرنے کے لئے آمرانہ ذہنیت کے لوگ میدان میں آگئے ہیں۔ہرطرح کی بدعنوانی کوزیادہ سے زیادہ پروان چڑھانے کی سرتوڑکوشش کی جارہی ہے۔ جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کاناطقہ بندکرنے کی طرف بھی بھرپورتوجہ دی جارہی ہے۔کوشش کی جارہی ہے کہ حقیقی نمائندگی کاعلم بلندکرنے والوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاجائے تاکہ دوسروں کوعبرت حاصل ہواوروہ حقیقت پسندی کامظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت کی خاطرمیدان میں آنے سے گریزکریں۔
ای آئی یونے کئی سال سے اپنے سروے اوررپورٹس میں بتایاہے کہ دنیابھرمیں جمہوری اقدار اور جمہوریت پسندی کے کلچرکو زیادہ سے زیادہ کمزورکرنے اورنیچادکھانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔عوام کے ذہنوں میں میڈیاکے ذریعے یہ نکتہ ٹھونساجارہاہے کہ جمہوریت کوئی ایساعمل نہیں جس سے بہترزندگی کی راہ نکلتی ہو۔عوام کے منتخب نمائندوں میں بھی بدعنوانی توپائی جاتی ہے مگراس بدعنوانی کوبہت بڑھاچڑھاکرپیش کیاجاتا ہے تاکہ عام آدمی کے ذہن میں یہ بات راسخ ہوجائے کہ عوام کی آراء  سے منتخب ہونے والے توہوتے ہی بدعنوان ہیں اوریہ کہ ان سے ملک وقوم کی بھلائی کی توقع رکھنافضول ہے۔رہی سہی کسر کوروناوبانے پوری کردی۔ دنیابھرمیں حکومتوں نے سخت گیررویہ اپناتے ہوئے جمہوری اقدارکومزید پامال کرنے پرتوجہ دی ہے۔ عوام سے رائے طلب کیے بغیران پرفیصلے تھوپے جارہے ہیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن ٹرانسپیرنسی انڈیکس (سی ٹی آئی)کے ذریعے بتایاہے کہ180 ممالک کاسروے کیاگیااورمعلوم یہ ہواکہ ان میں سے دوتہائی میں بدعنوانی غیر معمولی حدتک پائی جاتی ہے۔ کوروناوباکے دوران لاک ڈائون اوردیگراقدامات کے باعث بڑے پیمانے پرمالیاتی دشواریاں پیداہوئیں۔ پسماندہ ممالک بالخصوص بھارت کی حالت بہت بری ہے۔اچھی خبریہ ہے کہ کوروناویکسین آچکی ہے اورمغرب کے ترقی یافتہ ممالک ویکسی نیشن کے مرحلے سے گزررہے ہیں۔معیشتیں بحالی کی طرف گامزن ہیں۔ مغرب کے ترقی یافتہ اوربالخصوص صنعتی ممالک نے اپنی معیشت کونئی زندگی دینے سے متعلق جواقدامات کیے ہیں وہ پوری دنیا کیلئے اچھی خبرلائے ہیں۔پسماندہ ممالک کوبھی اب معیشتی بحالی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ملے گا۔ترقی پذیرممالک کی معیشتیں بھی بحالی کی طرف گامزن ہیں۔معیشتوں کی بحالی کا عمل شروع ہونے سے معاملات بہت حدتک درستی کی طرف مائل ہوں گے۔
(جاری ہے)


تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،میں اپنے بیان پر قائم ہوں، شیخ رشید

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

پولیس ہمارے گھر کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہی تھی، مونس الٰہی کا چھاپے پر ردعمل

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

مریم نواز سے اختلافات شدید ۔۔۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

آئی ایم ایف کا پاکستان پر بجلی مہنگی کرنے کیلیے دباؤ،روڈ میپ طلب کرلیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

بجلی بریک ڈاؤن،نیپرا نے سارا ملبہ این ٹی ڈی سی پرڈال دیا

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

غیرملکی کمپنی انڈس موٹرز کا پلانٹس بند کرنے کا اعلان

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

پاکستانی اداروں کی نجکاری ، پی ڈی ایم حکومت نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار

مسلم لیگ ق کی صدارت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین صدر برقرار