01:02 pm
کرونا:بہتر صورت حال، چچا بھتیجی آمنے سامنے!

کرونا:بہتر صورت حال، چچا بھتیجی آمنے سامنے!

01:02 pm

٭خدا تعالیٰ کا شکر کہ پاکستان میں سخت اقدامات کے باعث کرونا کی صورت حال کچھ بہتر ہوئی ہے۔ بدھ کے روز ہلاک ہونے والوں کی روزانہ تعداد 65 اور نئے مریضوں کی تعداد 2700 تک پہنچ گئی۔ بھارت میں اسی روز 3579 ہلاک اور دو لاکھ تین ہزار نئے مریض آئے۔ پاکستان میں سخت پابندیوں کے باعث صورت حال کچھ بہتر ہوئی ہے مگر حیرت اور افسوس کہ اتنی تباہی کے باوجود عوام کا ایک حصہ اب بھی ماسک اور دوسری احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر رہا ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں ہوٹل، دکانیں اور عام لوگ گرفت میں آ رہے ہیں۔ خدا تعالیٰ ملک کو محفوظ رکھے!
٭پیپلزپارٹی اور اپوزیشن اتحاد ایک دوسرے کے خلاف مزید کھل گئے۔ اخبارات میں دونوں فریقوں کی گرما گرم تفصیلات موجود ہیں۔ تُو تُو زیادہ مَیں مَیں کم ہو رہی ہے۔ کبھی ایک دوسرے پر واری صدقے دونوں کے مردانہ و زنانہ عناصر اب ہاتھوں میں اینٹیں پتھر اٹھائے ایک دوسرے پر جھپٹ رہے ہیں۔ اتحاد خاص طور پر ن لیگ والے پیپلزپارٹی کی ایسی تیسی پھیر رہے تھے، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ’جواب آں غزل‘ کے طور پر محاذ سنبھال لیا اور اپوزیشن اتحاد کو ہوش میں رہنے کا نادر مشورہ دیا ہے۔ خاص بات یہ کہ شہباز شریف نے اپنے عشائیہ میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کو مل کر کام کرنے کی جو تلقین کی تھی۔ اس پر ان کی بھتیجی مریم نواز اس طرح برس پڑی تھی جس طرح امریکہ کے سابق صدر کی بھانجی اپنے ’ماموں‘ پر برس پڑی تھی۔ مریم نواز نے چچا جان کو جو کھری کھری سنائی ہیں ان کی ظاہر ہے ’اوپر‘ سے ہدایات آئی ہوں گی! مریم کی عملی طور پر ن لیگ میں 16 ویں نمبر کی نائب صدر کی حیثیت ہے۔ شہباز شریف ہوں تو مریم سیاست کی تیز رفتار ریل میں سوار ہو جاتی ہیں۔ اب بھی شہباز شریف لندن جانے کے لئے ہوائی اڈے پر پہنچے تو مریم نے ن لیگ کا اقتدار سنبھالنا شروع کر دیا مگر بات نہ بن سکی اور شہباز نے ہوائی اڈے سے واپس آ کر پھر ن لیگ کی کمان سنبھال لی۔ دُکھ پر دُکھ یہ کہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی رہائش گاہ ’جاتی امرا‘ کی بجائے اسلام آباد میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کا رخ کر لیا! اس تبدیلی پر نوازشریف سخت برہم ہو گئے۔ دونوں بھائیوں میں خاصا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے۔ دونوں کا الگ الگ موقف، الگ الگ بیانیے سامنے آ رہے ہیں۔ حکومت بھان متی کا کنبہ، کچھ عرصہ پہلے تک اپوزیشن کی شہ زوری سے لرز رہا تھا، اب اس کنبہ میں شامل دوسری پارٹیوں کے خانہ بدوش مہاجرین خوش ہو رہے ہیں کہ اپوزیشن آپس میں جُوتم جوتا ہو رہی ہے۔ یہ بات سب فریق بھول رہے ہیں کہ ’سہاگن وہ جسے پِیا چاہے!‘ شطرنج کے تخت پر بے جان، بادشاہ اور وزیر خود کوئی حرکت نہیںکرتے، حرکت اوپر سے آتی ہے۔ آیئے ایک دلچسپ نظم سنیں۔
٭کبھی باہم ایک دوسرے سے والہانہ جپھیاں اور واری صدقے والی پیپلزپارٹی اور ن لیگ وغیرہ نے لوک داستانوں کی محبت اور عہد و پیمان کے مظاہرے شروع کئے تھے مگر یک بیک ہوا پَلَٹ گئی ہے۔ وہ مصافحے، معانقے سب دشمنوں کی نذر ہو گئے۔ ایک عزیز نے اس صورت حال پر چند دلچسپ شعر بھیجے ہیں ان میں اپوزیشن کی آہ و پکار سنائی دیتی ہے۔ پڑھئے اور لطف لیجئے یہ عزیز اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ …’’آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ!…وہ رابطے روزانہ، اجلاس وہ ماہانہ! وہ مرغ پلائو مچھلی، وہ قورمے کی لذت!! حلوے کے اپنے جلوے، عمران خاں نشانہ…حکومت کے بھاگنے کی وہ مختلف تاریخیں! وہ گرم گرم نعرے مردانہ و زنانہ…! ہر دم لرزتا رہتا وہ بھان متی کا کُنبہ، ہر روز شائع ہوتا دلچسپ راوی نامہ!!
٭وزیراعظم عمران خاں نے بلائے بے درماں قسم کے جہانگیر ترینی گروپ کے اچانک وار کو روکنے کے لئے اپنے معتمد علی ظفر کو ثالث بنا دیا۔ اس پر جہانگیر ترین نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ علی ظفر بہت اچھے انسان ہیں۔ میرے اچھے دوست ہیں۔ میں نے اس وقت اندازہ لگا لیا تھا کہ کیا آپس میں کیا طے پایا ہے اور کیا فیصلہ آنے والا ہے! سو حسب توقع فیصلہ آ گیا ہے۔ جہانگیر ترین بالکل بے گناہ، بے قصور ہیں، ان کے خلاف غلط الزامات لگائے گئے ہیں۔ دوستی آخر دوستی ہوتی ہے! اس پرکیا لکھا جائے؟ اب جہانگیر ترین کے تمام ساتھی بھاری ترقیاتی فنڈز کی جھلک پر نہال ہو رہے ہیں، پھر سے عمران خاں کی شان میں قصیدے پڑھ رہے ہیں، اور رسمی طور پر عمران خاں کی حکومت کو ایک ماہ کی آزادی کی ضمانت دے دی ہے، ان لوگوں کا جشن دیکھ کر پنجاب اسمبلی میں بزدار حکومت کے خلاف 15 ارکان کا ایک اور گروپ پیدا ہو گیا ہے۔ ان لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کشکول بھی ترقیاتی فنڈز سے بھر دیئے جائیں، ورنہ حکومت گئی! ان لوگوں کے منہ بند کر دیئے گئے تو پھر تیسرا، چوتھا، پانچواں گروپ اٹھ کھڑا ہو گا اور حکومت اپنا تختہ بچانے کے لئے ان جنگجوئوں پر اسی طرح قومی خزانہ لٹاتی جائے گی، جس طرح شادیوں پر پیسے لٹائے جاتے ہیں! قومی خزانہ!! حلوائی کی دکان نانا جی کی فاتحہ! کون سا اپنی جیپ سے کچھ دینا ہے!
٭بھارت نے اسرائیل سے چار ’’ہارون مارک‘‘ (Haron Mark) طیاروں کا جو معاہدہ کیا اس کے تحت اگلے ماہ سے یہ طیارے بھارت پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ اسرائیل یہ طیارے امریکہ کو بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس طیارے کی خاص خوبی یہ ہے کہ یہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پرمسلسل 45 گھنٹے قائم رہ سکتا ہے، یہ زمین پر رینگتے چوہے بھی ریکارڈ کر سکتا ہے، دشمن کے سارے برقی نظام، انٹرنیٹ وغیرہ کو جام کر سکتا ہے، دشمن کی ہر لمحہ کی نقل و حرکت کی اطلاع دیتا ہے۔ ایک طیارے کی قیمت پانچ ارب بھارتی روپے سے زیادہ ہے (پاکستان کے 10 ارب روپے) بھارتی ترجمان کے مطابق یہ طیارے چین کی بھارت سے ملنے والی 3358 کلو میٹر سرحد پر لگائے جائیں گے۔ (پاکستان کا نام جان بوجھ کر نہیں لیا) مگر یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ یہ طیارے حال ہی میں اسرائیل پر پھینکے جانے والے راکٹوں کی نشاندہی نہ کر سکے! اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہ راکٹ بہت نیچے کی فضا سے پھینکے گئے تھے، جن کی یہ طیارے نشاندہی اور روک تھام نہ کر سکے!!
٭وزیراعلیٰ پنجاب نے لیہ میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ کہہ چکے ہیں کہ ہر ضلع میں یونیورسٹی بنے گی! لیہ والوںکو مبارک مگر ان یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی کیا وقعت اور اہمیت ہو گی؟ ایک وقت تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تحت کراچی سے پشاور اور دہلی تک میٹرک تک بھی کے امتحانات ہوتے تھے، سخت تعلیمی معیار تھا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدہ کی گورنر جیسی اہمیت ہوتی تھی۔ اوراب! گلی گلی یونیورسٹیاں (ملک میں 135)  ہے وائس چانسلروں کے خلاف مقدمے، گرفتاریاں، برطرفیاں! کوئی تعلیمی معیار، ڈگریوں کی کوئی وُقعت! کچھ نہیں! تعلیم گلی گلی رُل گئی!!

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا