02:09 pm
نیا آئین بننا چاہئے: شہباز شریف

نیا آئین بننا چاہئے: شہباز شریف

02:09 pm

٭نیا آئین بننا چاہئے، شہباز شریفO پانی، سندھ پنجاب جھگڑا، دونوں کا پانی مزید کم ہو گیاO جان بچانے والی دوائیں 400 روپے تک مزید مہنگیO مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف کو عشائیہ، مریم نواز گروپ کی عدم شرکتO لاہور، بجلی کی سب سڈی ختم، 37 لاکھ صارفین پر اربوںکا بوجھO ایٹمی دھماکہ میں نے کیا تھا، شیخ رشید!O پنجاب، ڈپٹی کمشنروں کے وسیع پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ، بھارت، مغربی بنگال وزیراعلیٰ کی نریندرمودی سے بدسلوکی۔
٭شہباز شریف نے ن لیگ کا مکمل کنٹرول سنبھال کر مطالبہ کر دیا ہے کہ ملک میں نیا عمرانی معاہدہ ضروری ہو گیا۔ یہ مغربی اصطلاح ہے اس کے مطابق عمرانی معاہدہ ملک کے تمام معاشرتی معاہدوں، قوانین، ضابطوں، اخلاقی تقاضوں اور اختیارات کی عوام کو منتقلی کے مجموعے کا نام ہے۔ اسے جدید زبان میں آئین کا نام دیا جاتا ہے۔ شہباز شریف نے نئے عمرانی معاہدے کی جو بات کی ہے اس کا واضح مطلب ہے کہ موجودہ آئین کی جگہ نیا آئین لایا جائے۔ یہ مطالبہ اس سے قبل 1990ء کے عشرہ میں سندھ کے علیحدگی پسند قوم پرستوں نے بھی کیا تھا بلکہ ممتاز بھٹو نے تو عمرانی معاہدہ کے ساتھ پاکستان کی فیڈریشن کو ختم کر کے تمام صوبوں کو آزاد مملکت قرار دے کر ان کی پاکستان کے نام سے ایک ڈھیلی ڈھالی کنفیڈریشن بنانے کی مہم بھی چلائی تھی جس کے پاس صرف کرنسی، امورخارجہ اور دفاع کے شعبے ہوں۔ ممتاز بھٹو نے اس کنفیڈریشن میں بھارت کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس تجویز کی امریکہ  اور کچھ بھارتی حلقوں نے پرجوش تائید کی مگر خود پاکستان میں شدید مخالفت کی بنا پر ممتاز بھٹو کو یہ تجویز واپس لینا پڑی۔ قوم پرستوںکو اس بنا پر خاموش ہونا پڑا کہ ایم کیو ایم نے ’آزاد سندھ‘ میں اُردو صوبے کا مطالبہ شامل کر دیا تھا۔ ایک موقع پر پنڈت نہرو نے ایوب خاں کو پاکستان اور بھارت میں ڈھیلی ڈھالی کنفیڈریشن کی پیش کش کی مگر ذوالفقار علی بھٹو آڑے آئے اور ایوب خاں نے انکار کر دیا۔ اب شہباز شریف نے نئے سرے سے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس مطالبے کی وضاحت نہیں کی مگر یہ بات واضح ہے کہ اس وقت ملک میں جو سیاسی انتشار پھیلا ہوا ہے اس کی بنا پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا آئین بنانے کے بارے میں اتفاق رائے کا دور دور تک کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ بزرگ لوگ جانتے ہیں کہ 1973ء میں ذوالفقار علی بھٹو کو نیا آئین بنانے میں کس قدر دشواری پیش آئی تھی۔ اس وقت بھی اپوزیشن بھٹو حکومت کے سخت خلاف تھی مگر کسی آئین کی غیر موجودگی میں مارشل لا کا خاتمہ ممکن نہیں تھا۔ شہبازشریف کے ذہن میں اختیارات کی تقسیم کا نقشہ ہو گا جس کے تحت نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن وغیرہ کے اختیارات ختم یا بہت کم کئے جائیں۔ فی الحال تو اس تجویز کو محض خیال آرائی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اداروں کے اختیارات تو ویسے بھی کم کئے جا سکتے ہیں مگر آئین ایک بار ختم ہو گیا تو نیا آئین محض ایک خواب ہو گا۔
٭ہوا کا رخ بدلتے ہی زمانہ کیسے بدل جاتا ہے! شہباز شریف جب تک جیل میں تھے، خاموش رہتے تھے اور مریم نواز ن لیگ کی مختار کل بن گئی تھیں۔ اپنی تقریروں میں صرف نوازشریف کا نام لیتی تھیں، شہباز شریف کا کبھی ذکر نہیں ہوتا تھا۔ مگر شہباز شریف کے جیل سے باہر آتے ہی موسم اک دم بدل گیا اب عالم یہ ہے کہ شہباز شریف نے مکمل اتھارٹی کے ساتھ بطور صدر ن لیگ کو سنبھال لیا ہے اور نوازشریف اور مریم نواز کی پالیسیوں کے برعکس اپنے ذہن کے ساتھ آزادانہ پالیسیاں جاری کر دی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان بھی پریشان ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اور مریم نواز نے واضح اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی کو اپوزیشن اتحاد میں واپس آنے سے پہلے اپنی غلطی تسلیم کر کے معافی مانگنا ہو گی۔ شہباز شریف اس کے برعکس پیپلزپارٹی اور اے این پی کو غیر مشروط طور پر اتحاد میں لانا چاہتے ہیں۔ صورت حال یہ ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں شہباز شریف کو عشائیہ دیا اس میں شہباز شریف کے ساتھ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر، سردار ایاز صادق اور ہر وقت مریم نواز کے ساتھ رہنے والی مریم اورنگ زیب شامل تھیں مگر مریم نواز اور ان کے نوازشریف گروپ کے ارکان شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید اور دوسرے ساتھی شامل نہیں تھے۔ گویا نوازشریف گروپ کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اس صورت حال سے کیسے نمٹتے ہیں؟ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔ آیئے دوسری باتیں کرتے ہیں۔
٭دیکھئے قانون کیا ہوتا ہے! فن لینڈ کے ایک اخبار نے انکشاف کیا کہ ملک کی وزیراعظم ’سُناہارن‘ سرکاری خرچ پر ناشتہ کرتی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزیراعظم مشکل میں پڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے لئے ناشتہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہ میں 360 یورو ماہانہ کا اضافہ کیا جائے۔ اس سے وزیراعظم کی تنخواہ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک اور پرانی مثال، رچرڈ نکسن امریکہ کے نائب صدر تھے۔ ایک شہر میں سرکاری دورے پر گئے۔ واپسی پر ان کی طرف سے سفری الائونس کا گوشوارہ پیش ہوا آڈیٹر نے اعتراض لگا دیا کہ بِل میں 100 سے زیادہ اضافی ڈالر دکھائے گئے ہیں۔ اس پر میڈیا میں ہنگامہ ہو گیا۔ اپوزیشن نے شور مچا دیا۔ نکسن کی وضاحت آئی کہ یہ بل ان کی سیکرٹری نے غلط فہمی میں بنایا ہے۔ ہوا یوں کہ جس شہر سے ایک خاص وقت پر واپسی تھی وہاں کسی وجہ سے طیارہ کی روانگی ایک گھنٹہ لیٹ ہو گئی۔ سیکرٹری نے اس تاخیر کا بھی الائونس شامل کر دیا جو محض غلط فہمی تھی برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی گاڑی کی زیادہ رفتار پر مجسٹریٹ نے شہزادے کو عام رقم کی بجائے ڈیڑھ گنا جرمانہ کر دیا کہ وہ قانون کا محافظ ہے، اس کی قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا سکتی! بہت سی اور مثالیں بھی ہیں اور ہمارے ہاں!! سابق حکمرانوں صدر و وزرائے اعظم کے ایوانوں میں ان کی پارٹیو ںکے بھاری اجتماعات کی سرکاری ضیافتیں عام بات تھیں۔ سرکاری طیاروں اور اخراجات پر اہل و عیال اور عزیز و اقارب کے لشکروں کے مفت عمرے، حج، امریکہ، لندن کی سَیریں!! قوم دیوالیہ اور ایوان صدر میں روزانہ تین من گوشت!!
٭ایک دلچسپ خبر پر بھارت کے سرکاری میڈیا میں طوفان آیا ہوا ہے۔ حال ہی میں سمندری طوفان سے مغربی بنگال میں وسیع تباہی پھیلی۔ وزیراعظم نریندر مودی طیارہ میں تباہ شدہ علاقے میں پہنچے۔ وزیراعلیٰ بنگال ’’مَمتا بَنیر جی‘‘ کو اطلاع دی گئی۔ نریندر مودی نے کچھ عرصہ پہلے انتخابات میں ممتا بنیر جی کا بری طرح تمسخر اڑایا تھا۔ ممتا بنیر جی بہت تلخ تھیں۔ وہ وزیراعظم کی آمد پر ہوائی اڈے پر تو پہنچ گئیں مگر فوراً وزیراعظم کے پاس نہ گئیں اور ایک جگہ نصف گھنٹہ رکی رہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ چند اہم وزیر اور فوج  کا سپہ سالار بھی تھے۔ ان سب نے اس سُبکی کو بہت محسوس کیا۔ نصف گھنٹہ کے بعد ممتابنیر جی ’بھارتی میڈیا کے مطابق‘ اچانک آندھی کی طرح دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئیں۔ ان کے ہاتھ میں کاغذوں کا ایک پلندہ تھا۔ انہوں نے وہ پلندہ وزیراعظم کو دیا اور کہا کہ ان کاغذات میں تباہ زدہ علاقوں کی تفصیل موجود ہے۔ آپ یہ پڑھ لیں، مجھے ان علاقوںمیں جانا ہے، میں جا رہی ہوں۔ اور وہ وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کو ہکا بکا چھوڑ کر چلی گئیں۔ سرکاری ترجمان اور میڈیا شور مچا رہا کہ وزیراعظم کے ساتھ سخت بدتمیزی کی گئی۔
٭وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا 28 مئی والا ایٹمی دھماکہ انہوں نے کیا تھا اس وقت راجہ ظفر الحق اور گوہر ایوب بھی ساتھ تھے!! میں اس پر کیا لکھوں! پہلی بار ایک شیخ کی ایسی شیخی سنی ہے۔ گویا ڈاکٹر عبدالقدیر، ثمر مبارک، سینکڑوں دوسرے سائنس دان، نوازشریف، بے نظیر بھٹو، ضیاء الحق، ذوالفقار علی بھٹو کا کوئی کردار نہیں تھا۔ مجھے ایک شخص کا دعویٰ یاد آ گیا جو بلند آواز میں کہہ رہا تھا کہ میں نے شیر کا شکار کیا ہے اس کی دُم کاٹ کر لایا ہوں۔ کسی نے پوچھا کہ سر کیوں نہیں کاٹا؟ اس نے کہا کہ وہ پہلے ہی کوئی کاٹ کر لے گیا تھا!

تازہ ترین خبریں

نادرا کی انوکھی غلطی، خاتون کے شناختی کارڈ پر شوہر کی بجائے چئیرمین نادرا کا نام لکھ دیا، نادرا سینٹر کے انچارج کو سزا ہو گئی

نادرا کی انوکھی غلطی، خاتون کے شناختی کارڈ پر شوہر کی بجائے چئیرمین نادرا کا نام لکھ دیا، نادرا سینٹر کے انچارج کو سزا ہو گئی

"این اے 133 کا الیکشن ملتوی ۔۔ ؟  الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

"این اے 133 کا الیکشن ملتوی ۔۔ ؟ الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ