02:26 pm
دشمن کون؟

دشمن کون؟

02:26 pm

    اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وہ ذمہ داران ،جنہوں نے اگرتلہ سازش کے کرداروں کو قرار واقعی سز ادینے کی بجائے مصلحت اور مفاہمت سے کام لے کر چھوڑ دیا
    اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وہ ذمہ داران ،جنہوں نے اگرتلہ سازش کے کرداروں کو قرار واقعی سز ادینے کی بجائے مصلحت اور مفاہمت سے کام لے کر چھوڑ دیا ۔بعد میں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے انہیں استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو دولخت کرنے کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنوادیا ۔  وہ بھی جنہوں نے حمودالرحمن کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کی بجائے اسے سردخانے میں ڈال کر اس کے کرداروںکو کھل کھیلنے کا موقع دیا ۔
 وہ سہولت کار بھی جنہوں نے قومی میڈیا کی متفقہ رپورٹس کے مطابق بلیک واٹر کے 2500 لوگوں کو بغیر سکیورٹی ایجنسیوں کی کلیرنس کے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی ۔کچھ بھی نہیں ہوا ،ان بااثر لوگوں کو کون پوچھے گا جنہوں نے حسین حقانی جیسے ملک دشمن کردار کو یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ کبھی واپس نہیں آئے گا اپنے آقائوں کے دیس میں جانے کی اجازت دی ۔ جو ابھی تک واپس نہیں آیا آج شائد ان میں کچھ لوگ پریشان ہوں جنہوں نے ڈان لیکس میں ملوث مریم صفدر کو یہ کہہ کر کہ بیٹی ہے ، چھوڑ دیا آج وہی عورت کیا زبان استعمال کررہی ہے ۔ 
اس ریاست میں سپریم کورٹ کے ریمارکس کے مطابق ،  سسلین مافیا  ۔ زیادہ طاقتور ہے ، نواز شریف کی بیماری کا اتنا ڈھنڈورا پیٹا گیاکہ ابھی گیا کہ ابھی گیا ، کہا گیا ،  ’’ اگر تین دن میںمرگیا تو کون ذمہ دارہوگا ‘‘ وہ تو اپنے آقائوں کے دیس میں جن سے وفاداری کے لئے  اس کے بیٹوں نے حلف لیا ہوا ہے ۔ 
 کیا خوش قسمت مجرم ہے ہمیشہ جیل سے بیرون ملک محلات میں ہی جاتا ہے ۔جب حکومت وقت نے عدالت عالیہ سے عرض کی یہ مجرم موجودہ  کیس میں  اربوں روپے  کے غبن میں ملوث ہے اس لئے حکومت کو سات ارب روپے کی ضمانت دے کر جاسکتا ہے ۔ اس کے پیاروں نے حکم دیا ،نہیں ،اس کے لئے 50 روپے کے سٹامپ پیپر پر شہباز شریف کی ضمانت کافی ہے ۔پاکستانی قانون کی بدقسمتی اور بے بسی دیکھئے مجرم عدالتی اشتہاری ہونے کے باوجود پاکستان واپس آنے سے انکاری ہے اور پاکستان کی کوئی عدالت اسے واپس بلانے کا اختیار نہیں رکھتی ، حکومت وقت اس لئے خاموش ہے کہ عدالت جانے وہ جانے ہمیں کیا ۔ 
نواز شریف کی بیٹی ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بیوی سزایافتہ ہونے کے بعد کچھ لوگوںکی کمال شفقت سے اپنے باپ کی تیمارداری کے لئے  آزاد ہوئی مریض مفرور قرار دے دیا گیا ۔ 
29مئی کو مریم صفدر نے واضح الفاظ میں افواج پاکستان کو ہدف بناتے ہوئے بیان دیا  ’’طاقت ورکو طاقت سے جواب دیا جاتا ہے ،پہلے طاقت کا استعمال ہوگا پھر مفاہمت ہوگی ،اگر ہم کمزوری دکھائیں گے تو دشمن ہم پر حملہ کردے گا۔‘‘
یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہاں ایک سہولت یافتہ ضمانتی مجرم ،جو قومی وبین الاقوامی میڈیا پر جھوٹا اور عدالتوںمیں کذب بیانی کا مجرم ثابت ہوچکاہو ۔ یاہوچکی ہو، اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ افواج پاکستان کو اپنا دشمن قرار دے کر خود کو اس کے برابر قرار دیتا ہے ۔ 
 کیا قسمت ہے پاکستان کی اسرائیل سے پیغام آتا ہے ۔پاکستان شیشے کے گھر میںبیٹھا ہے ۔دوسرے دن ایک صحافی کی پٹائی ہوتی ہے اور ملک دشمن ایوارڈ یافتہ کا بیٹا ،چیخ چیخ کر افواج پاکستان کو الزام دیتا ہے اور مخصوص سیاستدانوں کا ٹولہ اس کی عیادت کرنے کے لئے  جاکر اپنے غیر ملکی آقائوں کو پیغام دیتے ہیں ۔ہم اس شیشے کے گھر کو نقصان پہنچا کر آپ کے گھنائونے مقاصد کی تکمیل کریں گے ۔ 
پاکستانی قوم یہ نہیں بھولے گی ،مفرور خاندان اور سیاسی کاروباریوں کے اس گروہ نے ، مودی کی حلف وفاداری کی تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت اور سید علی شاہ گیلانی سے ملنے سے انکار کرکے جندال گروپ سے اپنے بیٹوں کی گھنٹوں طویل ملاقات کروائی تھی ۔
روس کے شہر اوفا میں مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو بھارت کی شان میں گستاخی تصور کرتے ہوئے بات ہی نہیں کی ۔ اندر کمار گجرال کی کتاب کا ذکر ہی کشمیر دشمنی کا ناقابل تردید ثبوت ہے ۔ 13سال تک کشمیر کمیٹی کا چیئرمین رہنے والے  مذہبی سیاسی کاروباری نے ایک صحافی کے جواب میں کہ آپ نے اتنے عرصے میں کشمیر کے لئے  کیا کیا ؟ غصے میں جواب دیا تھاکہ کیا میں بندوق اُٹھا کر جنگ شروع کردوں ، یہ چند نقاط پاکستانی قوم اور اس کے ذمہ داروں کو یہ بتانے کے لئے  کافی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نامی ریاست کی بقاء اور محفوظ مستقبل کے لئے  مفاہمت اور سہولت کاری کی بجائے نتائج سے بے پرواہ ہوکر فیصلہ کن کاروائی کرنا ہوگی ان کے سہولت کاراور گماشتے رکاوٹ بنیں گے ،انہیں ملک سے بھگانے کی کوشش کریںگے،کچھ بھی نہیں ہوگا۔  افتخار چوہدری گروپ نے 100ججوں کو برطرف کردیا تھا ،یہاں سپریم کورٹ پر حملے ہوئے ،جج من پسند فیصلے پیش کرتے رہے ۔ بااثر برادرز کو قانون سے بالاتر قرار دے کر اسی جیسے چند لوگوں کے کیسوں کے لئے  نظیر قائم کردی گئی ہے ۔ 
اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر سوچیں کہ اگر ریاست میں مراعات یافتہ مجرموں کی اتنی کھلی چھوٹ دے دی گئی تو ان لوگوں کی لمبی لمبی زبانیںکل اس ریاست کے وجود سے بھی انکار کردیںگی ۔ اللہ تعالیٰ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حامی ناصر ہو  ۔آمین 
 

تازہ ترین خبریں

یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کا اضافہ۔۔؟؟ عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑنے کی تیاریاں

یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کا اضافہ۔۔؟؟ عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑنے کی تیاریاں

نادرا کی انوکھی غلطی، خاتون کے شناختی کارڈ پر شوہر کی بجائے چئیرمین نادرا کا نام لکھ دیا، نادرا سینٹر کے انچارج کو سزا ہو گئی

نادرا کی انوکھی غلطی، خاتون کے شناختی کارڈ پر شوہر کی بجائے چئیرمین نادرا کا نام لکھ دیا، نادرا سینٹر کے انچارج کو سزا ہو گئی

"این اے 133 کا الیکشن ملتوی ۔۔ ؟  الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

"این اے 133 کا الیکشن ملتوی ۔۔ ؟ الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل