02:28 pm
اسلام آباد کے مدبر ، مخلص سعودی سفراء

اسلام آباد کے مدبر ، مخلص سعودی سفراء

02:28 pm

 شاہ عبداللہ آل سعود عہد کے سعودی سفیر عبدالعزیز ابراہیم الغدیر پاکستان میں سعودی عرب کے چندکامیاب ترین سفرا میں سے تھے۔ انہوں نے پاکستان میں جو کردار ادا کیا
 شاہ عبداللہ آل سعود عہد کے سعودی سفیر عبدالعزیز ابراہیم الغدیر پاکستان میں سعودی عرب کے چندکامیاب ترین سفرا میں سے تھے۔ انہوں نے پاکستان میں جو کردار ادا کیا وہ اس قابل ہے کہ نوجوان ولی عہد محمد بن سلمان اسے اپنی خارجہ پالیسی، دیوان الملکی، وزارت خارجہ اور سفارت کاروں کے لئے مشعل راہ بنالیں۔  
علی العسیری شائدپولیس کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے ایسے مسکراتے رہنے والے باکمال سعودی سفیر تھے کہ جنہوں نے سعودی سرخ فیتہ اور بیورو کریسی کے رکاوٹیں ڈالتے رواج کو توڑ دیا تھا، وہ ریاض میں وزارتوں کے ساتھ خود رابطہ کرتے اور اپنی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنالیتے، نہایت سرعت اور تیزی سے وہ خود بھی فیصلے کرتے اور ریاض سے بھی ایسا حاصل کرلیتے، وہ میڈیا پر بھی خاص نظر رکھتے۔ اپنے ملک کی حمایت اور مخالفت میں لکھنے والوںسے  ذاتی رابطے بناتے اور نبھاتے۔
میں کبھی سعودی ایمبیسی نہیں گیا تھا،مگر کالم میں اکثر سعودیہ کے حق میں لکھتا تھا، بالآخر ایک دن مجھے سفارت خانے سے عصر کے قریب فون موصول ہوا کہ سفیر محترم آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اس دن شائع ہونے والے میرے کالم کی بھرپور تعریف کی ، بار بار شکریہ ادا کیااور پھر یہ معمول ہوگیا کہ جب بھی میرا کالم شائع ہوتا اس دن عصر کے قریب علی العسیری لازماً مجھ سے بات کرتے اور شکریہ اداکرتے۔ شائد یہ بات صرف مجھ سے ہی مخصوص نہ تھی وہ ہر کالم نگار اور ہر صحافی کے ساتھ اپنائیت والا یہی سلوک کرتے تھے۔ وہ بلاشبہ سعودیہ کے اسلام آباد میں طویل مدت تک سفیر رہے اور بہت عوامی قسم کے سفیر کے طور پر شہرت پائی۔ یہ کبھی نہ ہوا کہ کسی صحافی نے سعودی سفارت  خانے سے رابطہ کیا ہو، سوال کیا ہو تو رابطہ بحال نہ رکھا گیا ہو یا تعلق مضبوط تر نہ کیا گیا ہو۔ چنانچہ علی العسیری بڑی آسانی سے ابلاغیات، میڈیا، صحافیوں میں بھی پسندیدہ ترین سفیر سمجھے جانے لگے۔
صدر آصف علی زرداری صدر پاکستان جب ہوگئے اور ریاض میں بطور صدر ان کی پہلی ملاقات شاہ عبداللہ سے ہوئی، یہ ملاقات زرداری کی افتاد طبع کے سبب تلخی کے ساتھ ختم ہوگئی۔ یوں سعودی و پاکستانی تعلقات کی کشیدگی کا عہد طلوع ہوا۔ کچھ مدت بعد علی العسیری ایوان صدر میں جب معتوب قرار پائے تو شا ہ عبد اللہ نے انہیں وقت سے پہلے اسلام آباد سے ٹرانسفر کرکے لبنان میں سفیر مقرر کر دیا اور سینٹرل ایشیاکے ایک ملک میں نائب سفیر کے طور پر کام کرنے والے وزارت خارجہ کے مدبر مسکراتے رہنے والے عبدالعزیز الغدیر کو سفیر مقرر کر دیا۔
عبدالعزیز الغدیر مخالفانہ فضا میں جب اسلام آباد وارد ہوئے تو انہوں نے نہایت تیزی سے فعالیت کو اپنالیا، ایک کام یہ بھی کیا کہ اپنی رفیقہ حیات ’’شیخہ جوہرہ‘‘ کو سماجی کاموں میں مصروف کر دیا۔ انجمن فیض اسلام کے یتیم بچوں پر اس سعودی خاتو ن نے دست شفقت رکھا اور پھر خصوصی بچوں، معذور بچوں کی طرف ملثفت  ہوگئی۔ دیگر سماجی کاموں میں بھی بیگم عبدالعزیز الغدیر کا نمایاں طور پر حصہ لینا دلچسپ اور منفرد نئی سعودی سفارت کاری بن گئی۔ یقینا یہ عبدالعزیز کی ذاتی اختراع کی سفارت کاری کا طلوع ہونا تھا۔ عبدالعزیز الغدیر نے میڈیا سیل قائم کیا، شائد مشرق وسطیٰ کے سفارت خانوں میں یہ واحد میڈیا سیل تھا جو دن رات کام کرتا، ٹی وی پر تمام پروگرا م دیکھے جاتے اور جو سعودیہ کے متعلق سٹوری ہوتی اس کی اطلاع رات کو بھی عبدالعزیز الغدیر کو ملتی رہتی۔عبد العزیز صاحب علم، مصنف اور تہجد گزار تھے۔
عبد العزیز الغدیر کا ہی عہد تھا کہ پاکستان میں خوفناک سیلاب آگیا۔عبد العزیز سیلاب زدگان کے ہاں خود چلے جاتے اور سعودی تحائف خود تقسیم کرتے۔ عبد العزیز ان  سیلابوں میں بلوچستان، سندھ، پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں خود امداد لے کر جاتے رہے۔ انہوں نے پروٹوکول، ذاتی سیکورٹی کو نظر انداز کر دیا۔ سوات سے سندھ تک وہ سیلاب کے ساتھ ساتھ رہے۔ عید کے روز بھی وہ اہلیہ سمیت خانیوال کے علاقہ میں سیلاب زدگان کے ساتھ تھے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سعودی مخالف صدر آصف علی زرداری کی پی پی پی کی حکومت میں ہی شاہ عبد اللہ آل سعود بادشاہت، خطیبان حرمین شریفین، پاکستانی عوام میں محبوب ترین مقبول ترین شخصیات بن گئی تھیں۔ عبد العزیز ہی کے عہد میں جب نواز شریف وزیراعظم بنے ، تو مجھے انہوں نے جلدی سے  بلوایا، دو گھنٹے مجھ سے نواز شریف اور مسلم لیگی سیاست کو سمجھا اور اگلے دن وہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ بیٹھے تھے۔  شریف خاندان کے اقتدار میں سب سے فعال یہی عبدالعزیز الغدیر تھے۔ مدت ختم ہونے پر عبدالعزیز الغدیر ریاض چلے گئے اور جب ولی عہد کے منصب سے شہزادہ محمد بن نایف کو ہٹا دیا گیا تو نئے سفیر عبدالعزیز الزہرانی اسلام آباد میں  تھے۔ عبد العزیز الزہرانی وزارت خارجہ کے سخت گیر، تلخ مزاج  افسر تھے، مگر تھے بہت ہی مخلص۔ انہوں نے سفارت خانہ میں تقریباً مارشل لاء نافذ کر دیا، سعودی تک ان سے سہمے رہتے، مگر بہت دلچسپ معاملہ یہ ہوا کہ جوں جوں وہ میرے کالم پڑھتے گئے ان کے دل میں میرے لئے بہت زیادہ محبت اور احترام پیدا ہوتا گیا او ر پھر وہ گاہے گاہے مجھے بلواتے، قہوہ پلواتے، مسکراتے رہتے، میرے کالموں پر شکریہ اداکرتے اور بالآخر ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا۔ علی العسیری، عبد العزیز الغدیر، عبد العزیز الزہرانی ذاتی محبت دینے کے سبب میر ی دعائیوں میں آج بھی یہ موجود ہوتے ہیں اب میں نہ سفارت خانے جاتا ہوں نہ کسی سعودی سے ملنا پسند کرتا ہوں، نہ کسی اور خلیجی سفارت کار سے۔کیا ولی عہد شہزادہ عبد العزیز الغدیر کی فطری منفرد نابغہ سفارت کاری سے استفادہ کرسکیں گے؟ اپنے لئے مختصر ہوچکی دنیا میں نئے شخصی وجود کی تاسیس و تعمیر میں عبدالعزیز الغدیر کے ذہن رسا کو استعمال کرسکیںگے؟
عبد العزیز الزہرانی نے میرے سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، مشرق وسی پر لکھے ہوئے کالموں کے مجموعات(16) دیکھے تو ان میں (الملک فیصل والتضامن الاسلامی) عربی میں، ہاتھ میں لی اور پوچھا آپ کی تالیف میں شہزادہ ترکی الفیصل (فیصل فائونڈیشن کے سربراہ )کو بھیج سکتا ہوں؟ میں نے مسکراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ سچی بات ہے  سخت مزاج مگر اپنے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نہایت وفادار الزہرانی جب ریٹائر ہوا تو میں اداس ہوگیا۔ یہ اداسی آج تک قائم ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

5جی سے بھی زیادہ  سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

5جی سے بھی زیادہ سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا