02:48 pm
مفاہمت کی راہ

مفاہمت کی راہ

02:48 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
’’جس طرح پی ٹی آئی میں گروپ بن گئے ہیں جس طرح پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑگئی ہیں اسی طرح نون لیگ کے ٹکڑے بھی ہوسکتے ہیں ‘‘ میری سنجیدگی برقرار تھی۔
’’یہ نہیں ہوسکتا‘‘ شاہ جی بڑے اعتماد سے بولے  ’’بدترین انتقامی احتساب کے باوجود ابھی تک نون لیگ سے کوئی باہر نہیں نکلا‘‘
’’وہ اس لئے کہ انتخابات ابھی دور ہیں‘‘ میں نے کہا ’’جیسے ہی انتخابات کا اعلان ہوگا اور سیاستدانوں کو پتہ چلے گا کہ محکمہ زراعت ابھی تک کنٹرول میں ہے تو دیکھئے گا، ن لیگیوں کا پیمانہ صبر کتنی جلد لبریز ہوجاتا ہے‘‘
’’ہاں یہ امکان تو ہے‘‘ آغا صاحب نے مجھ سے اتفاق کیا۔
’’تو آپ لوگوں کا خیال ہے کہ نواز شریف کو سرنڈر کر دینا چاہیے؟‘‘ شاہ جی نے سب سے سوال کیا۔
’’یہ تو میں نے نہیں کہا‘‘ میں نے متانت سے جواب دیا‘‘ سیاست کو ممکنات کا کھیل کہا  جاتا ہے۔ نواز شریف ے پاس دوسرا راستہ موجود ہے‘‘
’’وہ کون سا راستہ ہے‘ اب بھٹی صاحب نے اپنی باری پر سوال داغا۔
’’مفاہمت کا راستہ جو شہباز شریف دکھلا رہاہے‘‘
’’ذرا کھل کر بتائیں ڈاکٹر صاحب‘‘ چوہدری صاحب کے لہجے میں اشتیاق تھا۔
’’دیکھیں بات چیت کے بغیر ضد کرکے انا دکھا کر مسائل حل نہیں ہوسکتے‘‘ میں نے سب کی توجہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا ’’صحیح طریقہ یہ ہے کہ تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ مشاورت کی جائے۔ تقریباً سب کو احساس ہوچکا ہے کہ عمران خان میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے اور یہ تاثر بھی بالکل غلط ہے کہ محکمہ زراعت ساری طاقت اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتاہے‘‘
’’کیا مطلب‘‘
’’اگر ن لیگ سنجیدگی سے مذاکرات کرے تو کوئی نہ کوئی درمیانی راستہ نکل سکتا ہے‘‘
’’مثلا‘‘
’’پہلا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ مقتدر حلقوں کو اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ آزادانہ انتخابات ہوں‘‘
’’وہ کیسے ہوگا‘‘
’’اداروں کے ساتھ مشاورت کرکے ان کی آئینی حدود کا ازسر نو تعین کیا جائے۔ جس سے ان کو یہ اطمینان ہو کہ سیاستدان ملک کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں کریںگے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ن لیگ اس معاملے میں ایک متوازن رویہ اختیار کرے تو ادارے اس سے اتفاق کریں گے‘‘ میں نے بڑی احتیاط س الفاظ کا چنائو کرتے ہوئے کہا ’’اور اگر اداروں کو یقین آگیا تو وہ آزادانہ انتخابات میں دخل نہیں دیں گے‘‘
’’یہ آئینی حدود کا ازسر نو تعین کیسے ہوگا‘‘ شاہ جی نے پوچھا۔
’’بات باہمی اعتماد پیدا کرنے کی ہے‘‘ میں نے جواب دیا‘‘ نظر آرہا ہے کہ ادارے شہباز شریف پر اعتماد کرنے کو تیار  ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کو بھی شہباز کی بات سننی چاہیے‘‘
’’مگر نواز شریف کو منانے کے لئے یا بقول شہباز کے ان کے پائوں پکڑنے کے لئے انہیں خود لندن جاناہوگا‘‘  بھٹی صاحب بولے  ’’اور عمرن خان انہیں باہر جانے نہیں دیں گے‘‘
’’میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان شہباز کو روک سکتا ہے۔ جب وہ نواز شریف کو نہیں روک سکا تو شہباز شریف کو کیسے روکے گا‘‘  میں نے جواب دے دیا ’’ہمارے سامنے صرف مفاہمت کی راہ قابل عمل ہے اگر ہمارے لیڈروں نے بردباری سے کام نہ لیا تو ملک کو شدید خطرے لاحق ہوسکتے ہیں۔ اداروں نے اپنے ترجیحات بتا دی ہیں اب سیاسی راہنمائوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ذاتی انا کو مقدم سمجھتے ہیں یا قومی مفاد کو‘‘
میرے اس جواب پر سب خاموش ہوگئے۔ میںنے موقع کا فائدہ اٹھا کر ایک اور کیک پیس پر ہاتھ صاف کر دیا۔


 

تازہ ترین خبریں

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی