02:48 pm
 غزہ،عراق، کشمیر اور  شام کے شہید بچے

 غزہ،عراق، کشمیر اور  شام کے شہید بچے

02:48 pm

بچے تو سب ہی اچھے ہوتے ہیں مگر مسلمان بچوں کی اچھائی کا تو کیا ہی کہنا؟ بچوں پر تشدد کرنا، بچوں کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہذب ممالک میں انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے اور پاکستان کے سکولوں میں تو ’’مار نہیں، پیار‘‘ کا باقاعدہ نعرہ متعارف کروایا گیا ہے، دین اسلام نے تو جنگ کے دوران بھی بچوں کے حقوق بیان کئے ہیں، مسلمان فاتحین نے ہمیشہ جنگوں کے دوران بھی کفار کے بچوں اور عورتوں کے حقوق کا خیال رکھا، لیکن کفریہ طاقتیں کہ جو مہذب ہونے کی دعویدار بھی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے بچے ہوں، بوڑھے ہوں یا عورتیں، ان کے قتل عام سے دریغ نہ کیا، امریکی اخبار نیویارک نے ’’غزہ‘‘ پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 67مسلمان بچوں کے نام، عمریں بمعہ تصاویر شائع کی ہیں۔  شہید فلسطینی بچوں کی تصاویرز اور نام شائع کرنے پر ’’جیوش امریکن کونسل‘‘ سمیت اسرائیلی حکام امریکی اخبار کے خلاف سخت برہم ہیں اور انہوں نے اس اخبار کے خلاف امریکی صدر جوبائیڈن کو شکایت بھی کی ہے، مطلب یہ کہ اسرائیل  یہ چاہتا ہے کہ غزہ کے جن بچوں کا اس نے قتل عام کروایا ہے ان بچوں کے  ساتھ ہونے والی دہشت گردی کی کسی کو کانوں و کان خبر بھی نہ ہو۔ 
یہود وہنود و نصاریٰ کا یہی وجہ ظالمانہ اور جابرانہ مزاج ہے کہ جس کی وجہ سے یہ دنیا بدامنی کا گڑھ بنتی جارہی ہے، یہود و ہنود صرف سازشی اور مکارہی نہیں، بلکہ بدترین ظالم اور انسانیت کش بھی ہیں۔ بچے تو سب کے سانجھے ہوتے ہیں، بچے تو جنت کے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں۔
’’القدس العربی‘‘ نام کے جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے بیشتر بچوں کی اموات گھروں اور عمارتوں پر اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہوئیں، خلیجی جریدے کے مطابق غزہ کے شہید بچوں کی عمریں چند ماہ سے 14برس تک تھیں، مجھے وہ  دن بھی یاد ہیں کہ جب پاکستان میں رسواکن ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا دور تھا، ہر طرف ظلم اور دہشت گردی کی تاریکیوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے، کہیں لسانیت کے نام پر قتل و غارت گری تھی اور کہیں فرقہ وارانہ قتل و قتال عروج پر تھا، کہیں امریکہ کی بھڑکائی ہوئی جنگ کے شعلوں نے بے گناہ پاکستانیوں کو گھیر رکھا تھا، پرویز مشرف کا آقا امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ’’فاٹا‘‘ کے مسلمانوں پر موت نازل کرتا تھا۔ میران شاہ سے ایک صحافی دوست نے رابطہ کرکے بتایا کہ اس کے پاس ان سینکڑوں قبائلی بچوں کی تصاویر ہیں کہ امریکی ڈرون حملوں میں  شہید ہوئے، لیکن تب ’’امریکی‘‘ یہاں اتنے مضبوط تھے کہ انہوں نے ان شہید قبائلی بچوں کی تصویروں کی نمائش بھی منعقد نہ ہونے دی، امریکہ نے تین سو سے زائد ڈرون حملوں میں سینکڑوں قبائلی بچوں کے جسموں کے پڑخچے اڑا دئیے۔
عراق کی خونی داستان کو کون نہیں جانتا کہ جہاں 15لاکھ سے زائد بے گناہ انسانوں کو مار ڈالا گیا۔ عراق میں شہید ہونے والے بچوں اور عورتوں کی تعداد بھی لاکھوں میں رہی، مقبوضہ کشمیر میں ہندو آرمی کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں اور کم سن لڑکوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے، اس خاکسار نے غزہ، قبائلی علاقوں، کشمیر اور عراق میں شہید ہونے والے جن لاکھوں بچوں کا  ذکر کیا ہے، شواہد کی روشنی میں ثابت ہے کہ اس کے پیچھے امریکی، اسرائیل اور بھارت کا ہاتھ ہے، شام کے معصوم بچوں کے ساتھ جو قیامت خیز ظلم ہوا وہ تو ابھی کل کی  ہی بات ہے۔ لیکن یہود و ہنود اور نصاریٰ...اس سب کے باوجود مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ 
عالمی میڈیا مسلمانوں دہشت گردی کا لیبل چسپاں کرتا ہے، کیا یہ اس بات کا کھلا ثبوت نہیں ہے کہ عالمی میڈیا بھی دراصل امریکی صیہونی استعمار کا ہی بغل بچہ ہے۔ کیا دنیا میں کوئی مہذب ملک بھی ہے؟ کیا عالمی طاقتوں میں انصاف نام کی رمق بھی موجود ہے؟ اگر ہے تو پھر ابھی تک اسرائیل سے 67معصوم بچوں کے قتل عام کے بارے میں کیوں نہیں پوچھا گیا؟ کیا غزہ کے معصوم بچے لاوارث تھے؟ یہ بدمعاش اور سنگدل تھے وہ اسرائیلی یہودی فوجی کہ معصوم بچوں پر بمباری کرتے ہوئے  جنہیں ذرا برابر بھی شرم نہ آئی۔ 
نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ ’’12سالہ محمود طلبی اپنی کلاس کا ہونہار طالب علم تھا اور میکینکل انجینئر بننا چاہتا تھا، لیکن اسرائیل کے انتقام کی بھینٹ چڑھ گیا، 7سالہ مریم ابو خطاب کہ جس کی عمر ابھی گڑیوں سے کھیلنے کی تھی، اسے بھی یہودیوں نے شہید کر ڈالا، بہرحال غزہ کے 67شہید بچوں کی داستانیں خون کے آنسو رولاتی ہیں۔ اے مسلمان ملکوں کے حکمرانوں، اے مسلم افواج کے سپہ سالارو! کچھ تو سوچو، کچھ تو غور کرو؟
 

تازہ ترین خبریں

’ہیروں‘ کی تلاش میں شہری نے شیر کے انکلوژر میں چھلانگ لگادی،پھر جو ہوا ۔۔ اللہ معاف کرے ،دیکھیں

’ہیروں‘ کی تلاش میں شہری نے شیر کے انکلوژر میں چھلانگ لگادی،پھر جو ہوا ۔۔ اللہ معاف کرے ،دیکھیں

یا اللہ رحم فرما، جمعہ کے دن 6.1شدت کا خوفناک زلزلہ ،ہر طرف چیخ و پکار

یا اللہ رحم فرما، جمعہ کے دن 6.1شدت کا خوفناک زلزلہ ،ہر طرف چیخ و پکار

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خرو!  ن لیگ کیلئے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خرو! ن لیگ کیلئے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

سفری پابندیاںبرقرار۔۔ پاکستانیوں کو بڑا دھچکا لگ گیا

سفری پابندیاںبرقرار۔۔ پاکستانیوں کو بڑا دھچکا لگ گیا

قسمت ہی بدل گی۔۔۔ سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا کوکون سا ملک لے گیا۔۔ ؟ جانیے تفصیل

قسمت ہی بدل گی۔۔۔ سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلا کوکون سا ملک لے گیا۔۔ ؟ جانیے تفصیل

جمعہ سے قبل مدینہ منورہ میں افسوسناک حادہ،شہادتیں ۔۔ متعدد زخمی، کتنے افراد متاثر ہوئے۔امت مسلمہ کیلئے افسوسناک خبر

جمعہ سے قبل مدینہ منورہ میں افسوسناک حادہ،شہادتیں ۔۔ متعدد زخمی، کتنے افراد متاثر ہوئے۔امت مسلمہ کیلئے افسوسناک خبر

انصاف دینےوالا درندہ بن گیا،سینئر جج کی طالبہ سے زیادتی۔۔۔فوری گرفتارکرلیاگیا،پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر

انصاف دینےوالا درندہ بن گیا،سینئر جج کی طالبہ سے زیادتی۔۔۔فوری گرفتارکرلیاگیا،پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر

ایک ، 2 یا 3لاکھ روپے ۔۔کترینہ کیف کتنے لاکھ روپے کی مہندی لگائیں گی۔۔؟ جانیے

ایک ، 2 یا 3لاکھ روپے ۔۔کترینہ کیف کتنے لاکھ روپے کی مہندی لگائیں گی۔۔؟ جانیے

پی ٹی کو زبردست جھٹکا ، کپتان کے سب سے اہم ترین کھلاڑی اور وزیر نے استعفیٰ دیدیا ، وجہ بھی بتا دی

پی ٹی کو زبردست جھٹکا ، کپتان کے سب سے اہم ترین کھلاڑی اور وزیر نے استعفیٰ دیدیا ، وجہ بھی بتا دی

شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

مالکان نے ملازمہ کے جسم کا کونسا حصہ لینے کیلئے شادی کا ڈرامہ رچایا؟

مالکان نے ملازمہ کے جسم کا کونسا حصہ لینے کیلئے شادی کا ڈرامہ رچایا؟

افواہیں دم تو ڑ گئیں، پیٹرول پر سارے ٹیکسز ختم ۔۔۔۔آخرکار خوشخبری آگئی

افواہیں دم تو ڑ گئیں، پیٹرول پر سارے ٹیکسز ختم ۔۔۔۔آخرکار خوشخبری آگئی

امریکی ڈالر نے روپے کو پچھاڑ ڈالا، کاروبار شروع ہوتے ہی امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکی ڈالر نے روپے کو پچھاڑ ڈالا، کاروبار شروع ہوتے ہی امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی