02:49 pm
میانمار:آنگ سانگ سوچی کاکردار

میانمار:آنگ سانگ سوچی کاکردار

02:49 pm

جب میانمار(برما)سے یہ خبریں آئیں کہ انٹرنیٹ کاگراف گرتاجارہاہے،منتخب حکومت کا تختہ الٹ کراس کی سربراہ آنگ سانگ سوچی کو حراست میں لیاجاچکاہے،فوجی دستے سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔آنگ سانگ سوچی کبھی جمہوریت کی جاں بازسپاہی کادرجہ رکھتی تھیں۔ اس حیثیت میں مغرب ان کابہت احترام کرتا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ میانمار میں جوکچھ ہوااس کے حوالے سے عالمی برادری کاردِعمل کیاہوناچاہئے۔ ایک عشرہ پہلے تک آنگ سانگ سوچی چمکتا ہواستارہ تھیں۔آج وہ بہت بدل چکی ہیں۔اب انہیں ایک ایسی سیاستدان کے طورپر دیکھا جاتا ہے،جوفوجی اقتدارکی محافظ کے طورپر سامنے آئی ہے۔ آنگ سانگ سوچی نے میانمارکی فوج کے ظالمانہ وغیرمنطقی اقدامات کابھی دفاع کیاہے اور بعض معاملات میں توانہوں نے فوج کے ہاتھوں قتلِ عام اورنسلی تطہیر تک کودرست قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جانے سے صاف گریز کیا ہے۔ کیادنیابھرکی جمہوریتوں کوآنگ سانگ سوچی کی رہائی کامطالبہ کرناچاہیے یا ان کی طرف سے کچھ مدت سے فوج کے بہیمانہ اقدامات کی حمایت اور تنقیدسے گریزکی بنیادپرعالمی برادری کوخاموش رہنا  چاہیے؟ 
میانمارکی فوج نے منتخب حکومت کاتختہ الٹنے کے بعدایک سال کے لئے  ہنگامی حالت کااعلان کیا۔آنگ سانگ سوچی کودرآمدشدہ غیرقانونی واکی ٹاکی رکھنے کے جرم میں دوسال قید کا حکم سنایاگیاہے۔کئی دوسری حکومتی شخصیات کو بھی گرفتارکیاجاچکا ہے۔گزشتہ برس کے انتخابات  اوران کے نتیجے میں حکومت کے قیام کے بعدسے اب تک فوج اورسیاستدانوں کے درمیان تنازع چل رہاتھا۔انتخابات میں آنگ سانگ سوچی کی نیشنل لیگ فارڈیموکریسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھااورفوج کی حمایت یافتہ پارٹی کا معاملہ مایوس کن رہاتھا ۔فوج نے ایک ماہ قبل اقتدارپرقبضہ کرلیا۔ مغرب کومیانمارمیں فوجی اقتدار سے نمٹتے ہوئے58سال ہوچکے ہیں۔ میانمار کی فوج نے1962ء میں اقتدارپرقبضہ کیاتھا۔تب سے اب تک یہ ملک بیشتروقت فوج کے ہاتھ میں رہا ہے۔ 1989ء تک یہ ملک برماکہلاتاتھا۔فوجی حکومت نے اس کانام تبدیل کرکے میانمار رکھا۔ تب ملک کی جنگِ آزادی کے ہیروجنرل آنگ سانگ کی بیٹی آنگ سانگ سوچی جمہوریت کے لئے  چلائی جانے والی تحریک کی قیادت کی پاداش میں گھرمیں نظربندتھی۔برمامیں جمہوریت کے لئے  چلائی جانے والی تحریک نے دنیابھرمیں انسانی حقوق کے علم برداروں کی توجہ اپنی طرف منعطف کرلی۔ 
آنگ سانگ سوچی نے کم وبیش15سال تک ینگون(سابق رنگون) میں نظربندی بھگتی۔ پھر 1991ء  میں انہیں امن کانوبل انعام دیاگیا، جس کے بعدانہیں عالمی سطح پرغیرمعمولی شہرت ملی۔ان کے عزم کی بلندی اورجمہوریت کے حوالے سے سنجیدگی نے انہیں دنیابھرکے امن پسندعوام کی نظرمیں بہت بڑارتبہ بخشا۔ 
آمرانہ اقتدارکے باعث میانمار کو اقتصادی  پابندیوں کابھی سامناکرناپڑا۔ان پابندیوں نے میانمارکی فوج کے اقتدار کو کمزور کیا۔ 2010 ء میں فوج نے آنگ سانگ سوچی سے سمجھوتہ کیا۔ اس کابنیادی سبب یہ تھاکہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث اقتدارپراس کی گرفت کمزورپڑچکی تھی۔اس وقت کے امریکی صدر اوبامااِس پراتنے خوش ہوئے کہ دو بار میانمارگئے۔انہوں نے آنگ سانگ سوچی سے اسی گھرمیں ملاقات کی جس میں انہیں15سال تک نظربندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اوبامانے آنگ سانگ سوچی کوجمہوریت کی نمایاں علامت قرار دیا۔ میانمارمیں فوجی اقتدار کاخاتمہ اوباما اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علم برداروں کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا اور دکھایاگیا۔ 
میانمارمیں آنگ سانگ سوچی کی حکومت  کے خاتمے سے دنیابھرمیں جمہوریت پسندوں کو دھچکا لگاکیونکہ انہوں نے میانمارمیں جمہوریت کی خاطرطویل جدوجہد کی تھی۔آنگ سانگ سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے2015ء کے عام انتخابات میں شاندارکامیابی حاصل کی۔ تب تک ملک میں وہی آئین نافذتھاجوفوج نے نافذ کیا تھا۔ اس آئین کے تحت فوج کوغیرمعمولی اختیارات حاصل تھے۔ پارلیمان میں فوج کو25فیصد نشستوں کی ضمانت بھی  دی گئی تھی۔وزارتوں میں بھی فوج کاحصہ متعین تھا۔وزارتِ دفاع اوروزارتِ داخلہ کو آئینی  طورپرفوج کے ہاتھ میں رکھا گیا تھا۔ آنگ سانگ سوچی سربراہِ حکومت توبن گئیں تاہم آئین کی رو سے وہ صدرنہیں بن سکتیں کیونکہ ان کے بچے برطانوی شہریت کے حامل تھے۔ 
فوج نے بیشتراختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے  تھے یہی سبب ہے کہ جب فوج نے بنگلادیش کی سرحد سے ملحق علاقے میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں کوانتہائی سفاکی سے نشانہ بنایاتب آنگ سانگ سوچی نے خاموش رہنامناسب جانا۔ اندرونی  ذرائع بتاتے ہیں کہ ایساکرنے کابنیادی مقصداپنے اقتدار کو بچاناتھا۔اب یہ بات کھل کرسامنے آچکی ہے کہ آنگ سانگ سوچی نے مسلمانوں کے قتلِ عام پرخاموش رہ کرجمہوریت کوکیا بچایا،اپنی ساکھ بھی داؤ پرلگادی۔ دنیابھرمیں یہ مطالبہ بھی کیاگیاکہ نوبل امن انعام واپس لے لیاجائے۔ 
میانمارمیں عوام سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔ احتجاج کادائرہ وسعت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ینگون اوردیگربڑے شہروں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جمہوریت کوبچانے کے نام پرجوکچھ کیا گیا اس کی وقعت کیاتھی۔آنگ سانگ سوچی نے جوکچھ کیاوہ بھی دنیاکے سامنے ہے اوراب عوام جوکچھ بھی کررہے ہیں وہ بھی اظہرمن الشمس ہے۔ میانمارمیں جمہوریت اگربحال ہوسکتی ہے تو صرف اس وقت جب عوام اپنے حصے کاکام کرتے رہیں۔ان میں پایاجانے والاجوش ماندپڑگیاتو بات بن نہ پائے گی۔
میانمارمیں جمہوریت ایک مدت کے بعد بحال ہوئی تھی،مگراسے بچانے پرخاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی۔ آنگ سانگ سوچی کاکردارزیادہ تعمیری اورقابلِ رشک نہیں رہا۔انہیں جہاں ڈٹ جانا چاہیے  تھاوہاں انہوں نے پسپائی اختیارکی اوریہی ان کی غلطی تھی تاہم ہم ابھی تک ان کی نسلی منافرت کاوہ واقعہ بھی نہیں بھول سکے جب انہوں نے ایک عالمی ادارے کے ذرائع ابلاغ میں کام کرنے والی خاتون کوانٹرویودینے سے محض اس لئے انکارکردیا کہ وہ مسلمان تھی۔ ان کے دور اقتدار میں جب بھی ان سے روہنگیاکے مسلمانوں کے قتل عام پرسوال کیاگیاتوانہوں نے اس کو جواب دینے کی بجائے سوال کرنے والے کومحض اس لئے ڈانٹ دیاکہ یہ ان کے ملک کااندرونی معاملہ ہے جبکہ دنیابھرکے میڈیانے اس سفاکی پران کی خاموشی پرانتہائی مایوسی کااظہارکیا۔یہی وجہ ہے کہ  دنیابھرکے دانشور میانمارکی فوجی حکومت کی تومخالفت کررہے ہیں لیکن آنگ سانگ سوچی سے کسی نے ہمدردی کااظہارنہیں کیا۔ 


 

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں