02:50 pm
بھارت سے مذاکرات غداری:عمران خان

بھارت سے مذاکرات غداری:عمران خان

02:50 pm

٭’’بھارت سے مذاکرات، کشمیریوں سے غداری ہو گی‘‘ عمران خاںO اپوزیشن صرف سرد علاقوں میں ریلیاں نکالے گی، 29 جولائی کو کراچی میں جلسہO آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اپوزیشن کا اعلان:’’انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں گے‘‘ اسلام آباد، طلبا کا امتحانات کے خلاف مظاہرہ، توڑ پھوڑ، آنسو گیس، 24 طلبا گرفتار 41 موٹر سائیکل ضبطO ن لیگ میں انتشار، بلاول کا پی ڈی ایم کے خلاف بیان O 10 سال بعد کویت کے ویزے بحال O ترین گروپ پھر عمران خاں کے خلاف سرگرم۔
٭وزیراعظم عمران خاں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال میں بھارت سے مذاکرات کشمیریوں سے غداری ہو گی۔ یہ ایک رسمی بیان ہے مگر پاکستان کا کوئی بھی حکمران اس سے روگردانی نہیں کر سکتا۔ اس معاملہ پر ملک کے عوام بہت حساس ہیں۔ ان کے لئے بھارت کشمیریوں پر انسانیت کش مظالم کی بنا پر مجسم نفرت بن چکا ہے۔ تاہم اس بیان سے کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے موقف کی وضاحت ہو جاتی ہے جس کے بارے میں مولانا فضل الرحمان بار بار کہہ رہے تھے کہ عمران خاں نے کشمیر بھارت کو بیچ دیا ہے۔ یہ خرید وفروخت کس طرح، کہاں کیسے ہوئی؟ مولانا نے کبھی وضاحت نہیں کی، ویسے انہوں نے کبھی اپنی وضاحت بھی نہیں کی کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدہ پر 10 سال رہنے کے دوران انہوں نے کشمیریوں کی کیا خدمت کی؟ کمیٹی کو ملنے والے آزادی کے فنڈز کیسے اور کہاں استعمال ہوئے؟ میں نے ایک عرصے کے بعد پھر یہ بات کہنے کی جرأت کی ہے، خدا خیر کرے!
٭آج کا کالم آزادکشمیر کی موجودہ صورت حال کے تجزیے پر بھی مشتمل ہو گا مگر اس سے پہلے پاکستان میں اپوزیشن کے اتحاد اور پیپلزپارٹی کی ایک دوسرے کے سامنے ’’رُونمائیوں‘‘ بلکہ خود ن لیگ کے اندر چھوٹنے والی رنگ برنگی ’پھلجڑیوں‘ کی باتیں کافی عرصے کے بعد اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا۔ اس میں صرف سربراہوں کو شریک ہونا تھا ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں۔ مگر نوازشریف گروپ کی سربراہ کے طور پر نوازشریف کی ہدائت پر مریم نواز بھی شریک ہوئیں انہوں نے اجلاس کے اندر شہباز شریف کی مفاہمانہ تجاویز کو واضح طور پر مسترد کیا اور اپنے مزاحمتی بیانیہ پر زور دیا۔ البتہ اجلاس کے بعدمیزبان شہباز شریف کا کھانا (نمک!) کھانے سے انکار نہیں کیا۔ دوسرا فرق یہ کہ شہباز شریف جیل میں تھے تو مریم نواز اپوزیشن کے صدر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دوسرے نمبر پر کھڑی ہوتی تھیں اور عمران خاں کے بارے سخت باتیں کرتی تھیں، اس بار صورت حال بدل گئی۔ مریم کی جگہ شہباز شریف کھڑے تھے اور مریم چوتھے پانچویں نمبر پر چلی گئی تھیں۔ یہ صورت حال ’’لندن شہر‘‘ کو کیسے قبول ہو سکتی ہے؟ سو اجلاس کے بعد محترمہ بپھر گئیں۔ صحافیوں سے کہا کہ کون سی مفاہمت؟ کیسی مفاہمت؟ مزاحمت کے بغیر مفاہمت نہیں ہو سکتی، لڑے بغیر حق حاصل نہیں کئے جا سکتے (لڑائی ضروری ہے!) یہی بات مریم گروپ کے سینئر نمائندہ شاہد خاقان عباسی نے سخت الفاظ میں کہی۔ سو اے ساکنان آباد بستی! سگے بھائیوں میں ٹھن گئی، لندن اور لاہور آمنے سامنے آ گئے! اپوزیشن کا اتحاد لانگ مارچ اور استعفوں سے پہلے ہی قطع تعلق کر چکا ہے۔ اب خود اتحاد مزید تقسیم ہو گیا۔ اتحاد کے صدر مولانا فضل الرحمن مریم نواز کی شعلہ نوائی کے پرجوش حامی ہیں، شہباز شریف ان کے لئے مسئلہ بن گئے ہیں۔
٭تھوڑی سی اہم باتیں اس اجلاس کے علامیہ کے بارے میں! بڑی بات تو یہ کہ اعلامیہ میں پہلی بار لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوںکا ذکر نہیں کیا گیا۔ یہ باتیں ویسے شہباز شریف کے آنے سے پہلے پیپلزپارٹی ختم کر چکی تھی۔ ایک دلچسپ اعلان یہ کہ فی الحال سخت گرمی کے باعث فی الحال صرف ٹھنڈے علاقوں (مری، نتھیا گلی، کاغان، سوات، کالام، اپر دیر، چترال وغیرہ) میں ریلیاں اور جلسے ہوں گے۔29 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ ہو گا۔ کسی تبصرہ سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ جمعرات 29 جولائی کراچی میں دن بھر گرمی ہو گی، بارش کا کوئی امکان نہیں، دن کے وقت درجہ حرارت 88، رات کے وقت 81 فارن ہائیٹ ہو گا۔ 88 درجہ حرارت کم دکھائی دیتا ہے مگر سمندر کی ہوا سخت مرطوب اور بھاپ کی طرح گرم ہو گی۔ بات دوسری طرف چلی گئی، اتحاد کے اجلاس کا ایک اہم، بہت اہم مطالبہ یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے بارے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ یہ اعلان محض رسمی ہے، قومی اسمبلی اور سینٹ پہلے ہی متفقہ قراردادیں پیش کر چکے ہیں۔ اعلان کی اصل اہمیت یہ ہے کہ مولانا کی پارٹی اور اپوزیشن کی دوسری پارٹیاں اس پارلیمنٹ کے اجلاس کا مطالبہ کر رہی ہیں جسے وہ تسلیم ہی نہیں کرتیں!! تو کیا اب تسلیم کر لیا ہے؟ پھر جھگڑا کس بات کا رہ گیا ہے؟ لانگ مارچ اور استعفے تو پہلے ہی چھوڑے جا چکے ہیں اور عالم یہ ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا بانی ہونے کا دعویٰ کرنے والی پیپلزپارٹی کا چیئرمین بلاول کہہ رہا ہے کہ ’’اپوزیشن کا اتحاد کنفیوژن کا شکار ہے اس میں واپسی ناممکن ہے۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے؟‘‘
٭اسلام آبادا میں ایک صحافی نے سرعام پاک فوج کو ننگی گالیاں اور گھروں میں گھس کر مارنے کی دھمکیاں دیں۔ نہائت سخت، ناقابل بیان الفاظ کہے۔ میں اس معاملہ میں نہیں پڑنا چاہتا، صحافی جانے اور فوج جانے، صرف یہ بھارتی میڈیا پاک فوج کو یہ گالیاں مسلسل روزانہ صبح شام اچھال رہا ہے۔
٭اب مقبوضہ کشمیر کی باتیں! پہلی بات تو یہ کہ پاکستان کے کرونا کنٹرول کمیشن نے آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کو ایک مراسلہ بھیجا ہے کہ کشمیر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کے پیش نظر جولائی میں اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کے لئے ملتوی کر دیئے جائیں۔ مراسلہ کے مطابق موجودہ حالات میں انتخابی جلسوں سے کرونا بہت پھیل سکتا ہے! اس مراسلہ کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور اپوزیشن لیڈر چودھری یاسین، دونوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ  پاکستان کے کرونا کمیشن اور آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار بھی حاصل نہیں، انتخابات بہر حال جولائی میں ہی ہوں گے۔ آزاد کشمیر اسمبلی 28 فروری کو اپنی 5 سال کی مدت پوری کر کے تحلیل ہو چکی ہے۔ آئین کے تحت اس کی 41 نشستوں کے (12 نشستیں مہاجرین کی) 2 مئی کو انتخابات ہونے تھے جو کرونا کے باعث جولائی تک ملتوی کر دیئے گئے۔ قانون کے تحت 15 مئی تک انتخابات میں حصہ لینے والی تمام پارٹیوں اوران کے امیدواروں کی الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور دوسری پارٹیاں بھی امیدواروں کا اعلان کر چکی ہیں اورانتخابی مہم بھی شروع ہو چکی ہے۔ ان پارٹیوں کے منشور بھی سامنے آ چکے ہیں وہی رسمی فرسودہ نعرے! مجھے اب تک کسی پارٹی کے منشور میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے آزاد کشمیر کو حقیقی ’بیس کیمپ‘ بنانے اور اس کی آزادی کا کوئی ٹھوس لائحہ عمل دکھائی نہیں دیا۔ صرف اسمبلی کی رکنیت کے خواب، چودھراہٹ، دولت کمانے اور اپنی تجوریاں بھرنے کی حِرص دکھائی دے رہی ہے۔ آئندہ کالموں میں ان پارٹیوں کی تفصیل، ان کی ماضی کی کارکردگی کا تفصیلہ تجزیہ آئے گا!
 

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں