01:25 pm
بھارت ،اسرائیل کا غلام !

بھارت ،اسرائیل کا غلام !

01:25 pm

 ریاست جموں وکشمیر پر غیر قانونی اور ناجائز قابض بھارت (جو منی سپر پاور ہونے کا دعویدار بھی ہے )  اسرائیل کی غلامی میں اس قدر گھٹیا حرکات پر اتر آیا ہے کہ اس کے انسانیت سوز کردار سے گھن آتی ہے ، جس طرح اسرائیلی نہتے ،مظلوم ومحکوم فلسطینیوں کے خلاف ،جن کے پاس محض پتھراور پائپ راکٹ ہیں ، بری ،بحری اور فضائی افواج کے ساتھ ساتھ دور مار توپخانہ اور میزائل استعمال کرتے ہیں ۔اسی طرح بھارتی مقبوضہ ریاست میں جموں ڈویژن کے علاوہ تقریباً 55لاکھ کشمیریوں کے خلاف 10لاکھ باوردی دہشت گرد فورس استعمال کررہے ہیں ۔ دونوں بین الاقوامی دہشت گرد ، نسل پرست ،فاشسٹ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔
 بنیادی انسانی حقوق ،ا ظہار رائے آزادی کی تذلیل ان کا شیوہ ہے ۔اسرائیل نے فلسطینیوںپر  11دن جاری رہنے والے حملوں میں 67ننھے بچوں سمیت 230خواتین ومرد شہید کئے ۔ دنیا کا باضمیر میڈیا جو مسجد القدس پر حملے اور اسرائیلی جنگی جرائم دکھا رہا تھا ، کے دفاتر کو میزائل مار کر تباہ کردیا گیا ۔حیرت ہے  ایک ارب تیس کروڑ آبادی والا بھارت چالیس لاکھ یہودیوں کی ریاست کی غلامی میں اس قدر نچلی سطح کے کام کرنا شروع ہوگیا کہ اسے ریاست کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ۔
مقبوضہ جموں وکشمیر ،سری نگر کے نوجوانوں نے ایک پل پر اپنے مصور ساتھی سے فلسطینی بھائیوں خاص طور پربچوں سے اظہا ریکجہتی کے لئے کچھ تصاویر بنائیں اور پرامن مظاہر ہ کیا ،تو مودی گینگ اپنے آقا اسرائیل کی شان میں یہ گستاخی برداشت نہ کرسکا بھارتی فورسز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔
سری نگرکے رہائشی نوجوان مدثر گل جس نے یونیورسٹی آف کشمیر سے فائن آرٹ کی ماسڑ ڈگری لی تھی جو سرکاری عمارتوں کی خوبصورتی کے لئے ان پر آرٹ کے نمونے بناتا تھا ۔اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے خلاف اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک پل پر یہ لکھ کر ،  ہم بھی فلسطینی ہیں  We are Palestine. لکھا اور پل پر فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے اسرائیل کا جھنڈاجلایا ۔ ان ایک درجن نوجوانوں کے پرامن مظاہرے نے مودی گینگ کو پاگل پن کا شکار کردیا ۔ یہ بات ان کی برداشت سے باہر تھی ان کے دہشت گرد آقا کا جھنڈا جلاکر فلسطین کا پرچم جو آزادی کی علامت ہے سربلند کیا جائے ۔
  ان کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینیوں خاص طورپر بچوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک پل پر ، ہم فلسطینی ہیں لکھا اور نعرے لگائے ،غلام بھارتی اپنے آقا کے خلاف یہ کیسے سن سکتے تھے ،اس گستاخی پر پاگل ہوگئے اور ان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔
مدثر گل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں کو آتے دیکھ کر وہ چھپ گئے لیکن ان کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ انہوں نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر کر گرفتار کرلیا ۔ہم خوفزدہ تھے کہ شائد وہ ہمیں جعلی مقابلے میں شہید کردیں یا کالے قوانین کے تحت غداری کا مقدمہ درج کردیں ، عالمی میڈیا کی کچھ ٹیمیں ہمارا احتجاج کور کررہی تھیں ان کی وجہ سے یہ خبر عام ہوگئی ۔ہمیں پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ اس سے پہلے بھارتیوں نے ہمیں فلسطینی بچوں کی تصویر یں اور پل پر لکھی ہوئی تحریر ہم فلسطین ہیں مٹانے کا حکم دیا ہم مجبوری کے عالم میںیہ کرتے رہے ۔پھر ہمیں اذیت خانے اور بعد میں تھانے لے گئے ۔
یہ رپورٹ عالمی میڈیاپرآنے سے بھارتی انہیں رہا کرنے پر مجبور ہوئے ۔ انہیں جس بدبودار اور اذیت ناک ماحول میں رکھ کر ڈرایا دھمکایا گیا ،قید سے رہائی کے بعد اس کا حال بیان کرتے ہوئے مصور کا کہنا ہے کہ وہ مجبور  و  محکوم فلسطینی بچوں کے دکھ درد اور احساسات کو دنیا تک پہنچانے کا کام جاری رکھے گا۔   مدثر گل نے نمائندہ بی بی سی کو بتایا کہ اسے دوستوں کے ساتھ ایک تنگ کمرے میں بند کردیا گیا جس کے کونے میں ایک بدبودار کموڈ رکھا ہواتھا جس کی وجہ سے ہماری حالت غیر ہوگئی یہ دیکھ کر بھارتی خوش ہوتے رہے ۔ہم نے نہایت ہی کٹھن حالات میں وہ وقت گذارا   اورپتہ نہیں کس کے کہنے پر ہمیں رہا کیا گیا ۔
 ہندوتوا کی کشمیر ی مسلمانوں سے دشمنی واضح ہے ۔وہ کرونا جیسی موذی وباء کو بھی استعمال کرتے ہوئے محض دکھائوے کے اقدامات کے علاوہ کشمیریوں کی نسل کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔عالمی میڈیا حقیقی صورت حال بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ  کشمیر میں کرونا کی صورت حال پر رپورٹ کرتے ہوئے بی بی سی اردو نے ہوشربا انکشافات کئے کہ قابض انتظامیہ محض دکھائوے کے انتظامات کررہی ہے جبکہ کرونا کے مریضو ں کی تعداد اور شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے اگر یہی صورت حال رہی تو وادی میں وبائی اموات میں بے حد اضافہ ہونے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کا کوئی بندوبست نہیں ۔ 
بھارت ،اسرائیل گٹھ جوڑ نہتے اور مظلوم عوام کی دیوانہ وار جدوجہد آزادی اور اتحاد کی وجہ سے بدترین شکست سے دوچار ہے ۔ دونوں عالمی دہشت گرد ،ناجائز اورانتہاپسند ریاستوں کا غرور خاک میں مل رہا ہے ۔ چند مفاد پرستوں کے علاوہ جو سپرپاور ہونے کے باوجود شکست وریخت کا شکار ہیں ،انسانیت دوست باضمیر ممالک ان کی حمایت کررہے ہیں ۔ یقینا وہ دن دور نہیں جب اسرائیل اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے اور محکوم آزادی وخود مختاری کا سورج دیکھیںگے ۔  ان شااللہ 

 

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں