01:26 pm
شہباز شریف کا مستقبل کیاہے؟

شہباز شریف کا مستقبل کیاہے؟

01:26 pm

ابھی کچھ دن قبل قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما   شہباز شریف پوری منصوبہ بندی کے ساتھ لندن فرار ہورہے تھے۔ان کے ذہن میں کچھ منصوبے تھے‘ لیکن لاہور کے ایئرپورٹ پر انہیں روک لیاگیا‘ وہ لندن نہیں جاسکے جائیں گے۔ اس طرح ان کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے۔ چنانچہ ان کے پاس ایک ہی راستہ تھا۔ یعنی وہ اپنے آپ کو سیاست میں متحرک وفعال بنانے کی کوشش کریں چنانچہ وہ مولانا فضل الرحمن سے ملے اور پاکستان کے سادہ لوح عوام کو یہ عندیہ دیا کہ وہ ملک  کی سماجی ومعاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے کوئی نئے فارمولے پہ کام کررہے ہیں۔
تاہم ان کی راہ میں دو بڑی رکاوٹیں کھڑی ہیں‘ سب سے بڑی رکاوٹ ان کی بھتیجی مریم نواز ہیں جو ان کی غیر موجودگی میں مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم کے علاوہ پی ڈی ایم کی دس جماعتوں کے ساتھ مل کر ’’مہنگائی‘‘ کے خلاف مہم چلارہی تھیں۔ اب بھی وہ شہباز شریف کے آتے ہی دوبارہ فعال ہوگئی ہیں اور اپنے چچا کے عوامی کردار ادا کرنے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن ‘مریم نواز اور نوازشریف کے ہم خیال ہیں اور ان ہی کی پالیسیوں کی روشنی میں وہ اپنی تحریک چلارہے ہیں۔ مولانا نے شہباز شریف کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں آئندہ قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے بجٹ پر مرکوز رکھیں اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں اس طرح مولانا نے مسلم لیگ (ن) کے دیگر ثانوی درجے کے رہنمائوں کو یہ واضح پیغام دیاہے کہ نوازشریف کی حقیقی نمائندہ مریم نواز ‘ ان ہی کی ’’حکمت عملی‘‘  پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ یعنی اس کا مطلب یہ بھی ہوا کہ آئندہ جب پی ڈی ایم حکومت کے خلاف آئین کی ’’بالادستی‘‘ کے لئے جلسے‘ جلوس کرے گی تو ان جلسوں میں تقریر کے لئے شہباز شریف کی جگہ مریم نواز کو ترجیح دی جائے گی۔ ویسے بھی نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان اب سیاسی ہم آہنگی تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان میں سیاست کرناچاہتے ہیں۔ نیز وہ پی پی پی اور اے این پی کوبھی پی ڈی ایم میں شریک رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن نوازشریف اور مریم نواز ان کی اس پالیسی کے خلاف ہیں۔ شہباز شریف کی یہ خواہش بھی ہے کہ کسی طرح انہیں آئندہ پاکستان کا وزیراعظم بنادیاجائے ‘ جوعسکری اداروں کے حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکے گا۔ کیونکہ نوازشریف بھی تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے ہی بنے تھے۔ یہ دوسری بات ہے کہ اچانک ان کے اور اسٹیلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے‘ بلکہ خود نوازشریف نے ان تعلقات کوخراب کرنے میں ناقابل تردید کردار ادا کیاہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’’اقتدار‘‘ سے علیحدہ ہونے کے بعد یاعلیحدہ کئے جانے کے بعد عسکری اداروں کے خلاف جو مہم چلائی تھی اور جس کومریم نواز نے مزید آگے بڑھایا ہے۔ اس کی دبے دبے الفاظ میں شہباز شریف نے مخالفت کی تھی۔ غالباً وہ ان ہی معاملات کو بہتربنانے کے سلسلے میں لندن جاناچاہتے تھے‘ جہاں نوازشریف قیام پذیر ہیں۔شہباز شریف کی بھی فیملی کے کچھ ارکان بھی لندن میں رہ رہے ہیں لیکن وہ لندن نہیں جاسکے۔ تاہم شہباز شریف تمام ترخواہشات کے باوجود آئندہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکیں گے‘ ان پر منی لانڈرنگ کے سلسلے میں اورپنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیک لینے کے سنگین الزامات عائد ہیں جوکہ عدالتوں میں زیرسماعت بھی ہیں‘ اگر پاکستان میں انتخابات کے بعد مسلم لیگ ‘ پی ڈی ایم کے پلٹ فارم سے واضح اکثریت حاصل کرلیتی ہے تو اس صورت میں مریم نواز کے وزیراعظم بننے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ہرچند کہ ان پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں اور اس وقت وہ ضمانت پر آزاد رہتے ہوئے سیاست کررہی ہیں لیکن پنجاب کے عوام مریم نوازکے گرویدہ ہیں اور ان ہی کواعلیٰ منصب پر دیکھناچاہتے ہیں۔
 جہاں تک بلاول بھٹو کاتعلق ہے‘ ان میں سیاسی  بصیرت نظر نہیں آرہی ہے‘ وہ سیاسی بیانات کی حد تک سیاست میں ’’ان‘‘ ہیںان کے پاس ملک کو چلانے کے سلسلے کوئی ویژن نہیں ہے اور نہ ہی تجربہ اس وقت وہ اپنے والد محترم کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی سے گریز کررہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک خاص ’’ایشو‘‘ پر سمجھوتہ ہوگیا ہے اس خاص ایشو کاتعلق  آصف زرداری کے گرد گھومتا ہے اگرموجودہ حکومت ’ ’ مفاہمت کے بادشاہ‘‘ کواس خاص ایشو سے عزت کے ساتھ نکال دیتی ہے تو اس صورت میں پی ٹی آئی ‘ پی پی پی کے تعاون سے آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد اپنی حکومت بناسکتی ہے‘ یعنی عمران خان ایک بار پھر وزارت اعظمیٰ کے عہدے پر موجود رہ سکتے ہیں۔ تاہم آئندہ دنوں میں پاکستان کی سیاست میں بعض ایسے بھی موڑ آسکتے ہیں کہ عام انتخابات سے قبل ہی کوئی اور’’ انتخاب‘‘ ہوجائے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری سیاستدانوں پر عائد ہوگی جو موجودہ جمہوریت اور سویلین سیٹ اپ کو بھی برداشت کرنے کوتیار نہیں ہیں۔ دراصل پاکستان میں سیاست ذاتی مفاد کا دوسرا نام ہے‘ اس کا جمہوریت یا پھر سویلین بالادستی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کسی بھی طریقے سے اقتدار حاصل کرو‘ یہی جمہوریت ہے اور یہی جمہوریت کا نام ہے‘ جس کا عوام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ عوام معاشی طور پر بے انتہا کسمپری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘ وہ ریاست مدینہ کی تلاش میں اپنی محرومی کا مداوا چاہتے ہیں‘ کیا موجودہ حکومت واقعی ان کی مجبوریوں ‘محرومیوں اور ناداری کا مداواکرسکے گی؟  ذرا سوچئے۔!


 

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں