01:26 pm
کشمیریوں کے خون پر تجارت؟

کشمیریوں کے خون پر تجارت؟

01:26 pm

بھارت سے تعلقات کشمیریوں سے غداری … وزیراعظم عمران خان کے اس بیان نے ہمارے اس دیرینہ موقف کی حمایت کر دی ہے کہ جس پر ہم روز اول سے ہی قائم و دائم ہیں … اب وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنی چارپائی کے نیچے بھی ڈانگ پھیرلیں … کہیں بھارتی پٹاری کا کوئی خرکار وہاں بھی چھپا نہ بیٹھا ہو؟ یہ خاکسار وزیراعظم کے اس بیان پر خوشیوں کے شادیانے بجانے کی بجائے ان سے چند سوالات پوچھا چاہتا ہے … اگر وہ دل سے سمجھتے ہیں کہ بھارت سے تعلقات کشمیریوں سے غداری کے مترادف ہیں  تو پھر انہوں نے اپنی کابینہ میں موجود ان ’’کلموہوں‘‘ کا کیا کیا؟ کہ جنہوں نے حال ہی میں بھارت کے ساتھ بعض اشیاء کی تجارت کا فیصلہ کیا تھا؟ اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ’’بھارتی لابی‘‘ کے عناصر جو بھارت کے حوالے سے متحرک رہتے ہیں … وزیراعظم نے ان ’’نان اسٹیٹ ایکٹر‘‘ کے خلاف اب تک کیا قانونی کارروائی کی؟
حیرت کی بات ہے کہ ہماری میڈیا انڈسٹری کی جس اینٹ کو اٹھائو نیچے سے کوئی نہ کوئی بھارتی لابی کا  خرکار ہی برآمد ہوتا ہے … آخر ایسا کیوں ہے؟ ہمارے میڈیا میں گھسی ہوئی کالی بھیڑوں کو ’’بھارت‘‘… بھارتیوں سے بھی زیادہ اچھا لگتا ہے تو کیوں؟ پانچ اگست2019 ء والا بھارتی اقدام اگر نریندر مودی واپس بھی لے لے …تب بھی  کشمیر کی مکمل آزادی تک نہ بھارت سے تجارت ہونی چاہیے اور نہ ہی تعلقات کی پینگیں بڑھانی چاہئیں، نجانے پاکستان میں موجود بھارتی پٹاری کے دانش فروشوں کی کون سی چیز نریندی مودی اور اجیت دیول سے ملتی جلتی ہے؟ میں یہ نہیں  لکھ رہا کہ ہمیں بھارت سے آج ہی جنگ چھیڑ دینی چاہیے، بالکل بھی نہیں، ہم بھارت سے جنگ چھیڑ بھی اس لئے نہیں سکتے … کیونکہ یہاں دور دور تک کسی کے تصور  میں بھی جنگ کا سماں نہیں ہے … ہر کوئی زیادہ سے زیادہ جینے کا خواہش  مند ہے، مرنے سے ہر کوئی ڈرتا ہے اور ’’گولی‘‘ سے تو کوئی بھی مرنا نہیں چاہتا، ہمارے ہاں حکومتی سطح پر بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی جاتی ہے، مجھے اسلام آباد کے اس سیکولر شدت پسند کی بات آج تک یاد ہے جس نے مجھ سے دوران گفتگو یہ کہا تھا کہ ’’بھارتی فلم میں ہماری جان ‘‘ ہے … جب بھارتی فلمیں ہماری بگڑی نسل کی رگوں میں خون بن کر دوڑ رہی ہوں … اس وقت بھارت سے جنگ کی بات کرنا حماقت کے سواکچھ بھی نہیں، زیادہ سے زیادہ جینا، اچھے سے اچھا گھر، گاڑی اور زیادہ سے زیاد ہ پیسے والی نوکری ، کاروبار، جب بات اس پر آکر ختم ہو جائے تو پھر کون سی جنگ اور کہاں کی جنگ؟ دنیا کی محبت اور موت سے کراہت، د نیا سے پیار اور موت سے فرار، دنیا کی عزت اور موت کاخوف ، ہم اوپر سے لے کر  نیچے تک اس میں پھنس کر رہ گئے ہیں، ’’کشمیر ہمارا ہے … سارے کا سارا ہے‘‘ کشمیر بننے گا پاکستان‘‘ ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ یہ نعرے ہم اپنے بچپن میں سنا کرتے تھے … جب ہم سن شعور کو پہنچے تو ہماری آنکھوں نے مقبوضہ کشمیر سے ’’جہادی‘‘ زمزے پھوٹتے ہوئے بھی دیکھے … جہادی پیاروں نے جب انڈین فوجیوں کو خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرانا شروع کیا تو ہم نے ’’دہلی‘‘ کی چیخیں نکلتی ہوئی بھی دیکھیں اور سنیں، کتنی ہی پاکستانی مائوں کے بیٹے تھے کہ جو مقبوضہ کشمیر کی عفت مآب مائوں، بہنوں، بیٹیوں کی عصمتوں کا دفاع کرتے ہوئے شہادتوں کے جام نوش کرگئے … میں اگر بھولنا بھی چاہوں تو انہیں نہیں بھول سکتا کہ جنہوں نے اپنی خوبصورت جوانیاں مقبوضہ کشمیر  کی آزادی کے لئے قربان کر ڈالیں، میں راولاکوٹ کے کمانڈر سجاد شاہد، مظفر آباد کے سید عابد انجم، سید عارف، مولانا طلحہ رشید، عثمان ابراہیم اور ان جیسے ہزاروں نوجوانوں کو کیسے بھول جائوں کہ جنہوں نے اپنے پاک پروردگار سے اپنی جانوں کا سودا کیا  اور پھر ان میں سے کوئی وادی لولاب اور کوئی سرینگر کے قبرستان شہیداں کا مکین بن گیا… حکومتوں کی مجبوریاں ہوسکتی ہیں، دانش وروں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں ، لیکن میری تو کوئی مجبوری نہیں ہے … میں کشمیر کے ایک ایک شہید کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ سمجھتا ہوں… کشمیر کے شہیدو! تمہاری قبروں پر رب کی رحمت کی بارش ہو ، تم نے دنیا کی محبت کی بجائے دین کے پیار کو دل میں جگہ دی، وزیراعظم نے سچ کہا کہ کشمیریوں کے خون کا سودا کرکے بھارت سے تجارت نہیں کی جاسکتی … جی ہاں، جنہیں بھارتی پیاز ، آلو اور کپاس پیاری ہے انہیں چاہیے کہ وہ بھارت ہی منتقل ہو جائیں، پاکستان کی جان چھوڑ دیں … کسی کو اچھا لگے یا برا، میں آج بھی کشمیر کی آزادی کے لئے جہاد کی عبادت کو ضروری سمجھتا ہوں، کچھ دماغ کے خالی اور پیٹ کے ہلکے دانش فروش بھارت کے ساتھ تجارت کے فروغ میں ہی پاکستان کی کامیابی بتلاتے ہیں … میرا ان سے یہ کہنا ہے کہ کشمیریوں کاخون اتنا سستا بھی نہیں کہ انہیں بھارتی آلوئوں اور پیاز کے عو ض بیچ دیا جائے ، پاکستانی قوم امن چاہتی ہے مگر کشمیریوں کے خون کی تجارت پر نہیں، پاکستان کے عوام بھارت سے اچھے تعلقات کے خواہا ں ہیں لیکن کشمیریوں پر ظلم و ستم کی قیمت پر نہیں، کشمیر کی آزادی سوا کروڑ  سے زائد کشمیریوں کا وہ خواب ہے کہ جس کو حقیقت کا روپ دینا پاکستان کے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے، پاک سرزمین کو بھارتی لابی کے نان اسٹیٹ ایکٹرز سے خالی کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے، خفیہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا میں گھسے ہوئے بھارتی لابی کے خرکاروں پر بھی کڑی نظر رکھے۔


 

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں