01:31 pm
پاکستان دشمن بیانات…اور پذیرائی

پاکستان دشمن بیانات…اور پذیرائی

01:31 pm

٭تربت: دہشت گردوں کے حملے چار فوجی جوان شہید!O کرونا میں کمی، ہلاکتوں کی تعداد43 تک گر گئی۔ لاہور میں پہلی بار ہلاکتیں صفر!O آزادکشمیر: الیکشن ملتوی نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامیO وزیراعظم کوئٹہ و زیارت میںO افغانستان سے امریکی فوج 4 جولائی تک نکل جائے گی، ہمسایہ ملکوں میں فوجی اڈوں کی تلاشO بھارت، شدید مالی، معیشت منفی 7.3 فیصد تک گر گئی، سنگین صورت حال، پٹرول چھ سالوں میں چھ گنا مہنگا، اسلحہ کی درآمد بندO پاکستان میں آ کرکشمیر کا ذکر کیوں کیا؟ بھارت کا صدر جنرل اسمبلی کے نام مراسلہO ایک اور ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ فوج کو سرعام گالیاں دینے والے اینکر پرسن پر ٹی وی پروگرام بند!
٭میں بالآخر بات کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔ خود کو صحافت کا رستم زماں سمجھنے والے اور پستول کی چھ گولیاں کھا کر بھی جوگنگ کرنے والے ایک ’صحافی‘ نے دو روز قبل پاک فوج کو سرعام ننگی گالیاں دیں، جرنیلوں کے گھروں میں گھس کران کی خواتین کی تذلیل کرنے کی دھمکیاں دیں، اس سے اگلے روز بلوچستان کے شہر تربت میں دو حملوں میں فوج کے پانچ مزید جوان دہشت گردی کے شکار ہو گئے! اس صحافی کے اخبار کی انتظامیہ نے غم و غصہ کے شدید ردعمل پر اس صحافی کی ملک و قوم کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت نہیں، بلکہ اخبار کے آخری صفحہ پر تین سطروں کی مختصر خبر سے اس صحافی کی فوج کو گالی گلوچ پر کسی اظہار افسوس کی بجائے اس کا ٹیلی ویژن پروگرام ’عارضی‘ طور پر روک دینے کی خبر دی ہے۔ خبر کا چند سطری حصہ اندر کے صفحہ پر ہے اور بس!! اس میں بھی اخبار پر 15,10 برسوں کے حکومتی مظالم کا رونا رویا گیا ہے!
٭میں اس شخص کی ننگی گالیوں اور فوج والوں کی خواتین کی تذلیل کی دھمکیوں کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ یہ بدبودار تفصیلات میڈیا میں کھل کر آ رہی ہیں۔ میری ایک ذاتی مجبوری یہ ہے کہ اس شخص کے محترم مرحوم والد صاحب میرے نہائت اچھے نہائت عزیز اور گہرے دوست تھے، ہمارے خاندانی مراسم تھے۔ وہ بہت کھرے، صاف گو سچے صحافی اور ایک بڑی یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سربراہ تھے۔ میری ان سے دیرینہ رفاقت تھی، اکٹھے کئی سفر کئے۔ ہم دونوں نے مشرقی پاکستان میں بلاوجہ فوجی مداخلت کی مخالفت کی۔ انتخابات کے بعد عوامی لیگ کو حکومت بنانے کا حق حاصل تھا مگر فوجی چڑھائی سے یہ حق چھین لیا گیا اور پاکستان کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ (یہاں ایک چھوٹی سی بات کہ جس روز یحییٰ خاں نے مشرقی پاکستان میں فوجی کارروائی کا حکم دیا، اس روز ذوالفقار علی بھٹو ڈھاکہ میں تھے۔ وہ فوراً واپس روانہ ہوئے اور کراچی کے ہوائی اڈے پر آ کر بیان دیا کہ ’’شکر ہے پاکستان بچ گیا‘‘!) واپس آتا ہوں۔ میں اِس عزیز دوست کے بیٹے کی نہ صرف فوج بلکہ ملک کی سلامتی کے منافی بیانات اور جملے بازی پر جب بھی کچھ کہنا چاہتا، اس مرحوم عزیز کی روح سامنے آ کھڑی ہوتی! مگر اب اپنے دوست سے معذرت کے ساتھ بات کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ اس عظیم ملک کی سلامتی اور ناموس کی خاطر لب کھولوں، جس کے حصول کے لئے میرے خاندان سمیت دس لاکھ مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے دیئے، لاکھوں باعصمت خواتین اغوا و انسانیت کش سلوک کی نذر ہوئیں! برداشت کرنے کی ایک حد ہوتی ہے۔ میں اپنے دوست اور اس کے بیٹے کا نام لینے سے پھر بھی گریز کر رہا ہوں، بیٹے کو صرف اتنا کہوں گا! مجھے اس سے چند سوالات پوچھنا ہیں۔ O کیا ایسا نہیں ہوا کہ لاہور ہائی کورٹ نے جس روز لندن میں قوم کے مفرور مجرم الطاف حسین کے پاکستان دشمن بیانات میڈیا پر آنے پر پابندی لگائی تھی، اس کے چند ہی روز بعد تم الطاف حسین کی دعوت پر لندن گئے، اس کے ہاتھوں بنا حلیم کھایا، واپس آ کر اخبار میں کالم لکھا، ہائی کورٹ کے فیصلے پر کھلی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو پاکستان کے میڈیا میں اپنے بیانات کی تشہیر کی آزادی دی جائے۔ پھر جس روز منظور پشتین اور ساتھیوں نے وزیرستان میں پاکستانی پرچم لہرانے والے نوجوان کو زدوکوب کیا، پرچم چھین کر پائوں تلے روندا، اسے آگ لگائی، تم نے اگلے روز کالم لکھا اور مطالبہ کیا کہ منظور پشتین کو ٹیلی ویژنوں پر اپنے پاکستان دشمن اور فوج کے قتل عام کے بیانات کی کھلی اجازت ہونی چاہئے! استغفار! بہت سی اور باتیں بھی ہیں۔ ایک مختصر کالم میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میں ایک اور بات اہم بات کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ میں مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے عجیب رویہ پر بھی حیرت زدہ ہوں! ایک طرف اس ’صحافی‘ کے پاکستان اور فوج دشمن انداز پر تلخی کا اظہار مگر آئی ایس پی آر کی ہر پریس کانفرنس میں اسے سب سے اگلی صف میں سب سے نمایاں کرسی پر بٹھایا جاتا ہے، صرف اسی کی باتیں سنی جاتی ہیں۔ کانفرنس میں بیٹھے ہوئے اس سے کہیں زیادہ سینئر اور محب وطن صحافیوں کو بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ یہ رویہ حالیہ رمضان المبارک میں سینئر ایڈیٹروں اور صحافیوں کو دی جانے والی افطار پارٹی میں بھی دیکھنے کو آیا جب بڑے بڑے بزرگ صحافیوں کی موجودگی میں خود فوجی حکام نے اس صحافی کو عام صف سے اٹھا کر چیف آف سٹاف جنرل باجوہ کے پہلو میں جا بٹھایا۔؟ اس پر سینئر صحافیوں نے باقاعدہ احتجاج کیا اورآئندہ آئی ایس پی آر کی ان تقریبات میں آنے سے انکار کر دیا جہاں اس انتہائی چہیتے (؟) عزیز کو بلایا گیا ہو گا۔ آخری بات بھی سُن لیں کہ جس روز اس صحافی نے فوج کو سرعام ننگی گالیاں اور دھمکیاں دیں، اس کے دو دن بعد، کسی قانونی اقدام کی بجائے، آئی ایس پی آر نے بڑے پیمانے پر پھر ایک بڑی پریس کانفرنس کی۔ پھر اس ’عزیزی‘ کو سب سے اگلی صف میں سب سے اہم ترین کرسی پر بٹھایا…اور…اور دل تھام کر سُنئے! پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے جنرل افتخار بابر نے اس کا بڑی تعظیم اور محبت سے نام لے کر اسے بات کرنے کی دعوت دی، اس نے اپنی پذیرائی اور ’ہم خیالی‘ (؟؟) پر جرنیل کا اور جرنیل نے اس کا شکریہ ادا کیا۔ باقی سارے معتبر بزرگ حاضرین منہ دیکھتے رہ گئے! سرسبز درخت اور اس پر چھائی ہوئی آکاس بیل کا ایک دوسرے کے لئے اظہار تشکر!!…سرفراز سید! تم کس کو کیا سنا رہے ہو؟؟ دیواروں سے باتیں! کیا حاصل؟!
٭کالم ختم ہو گیا، بات ادھوری رہ گئی۔ مگر اب زبان کھلی ہے تو اور بھی کھلے گی! پرانی بات، جس شخص نے اپنے خاندان کو پاکستان کی سرحد پر شہید ہوتے دیکھا ہو، وہ تو بولے گا! بہت ہو گئی، بہت کچھ سُنا اور برداشت کیا! اب نہیں! اب بولوں گا!! 
 

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں