02:25 pm
 پاکستانیو! اپنے دشمنوں کو پہچانو!

پاکستانیو! اپنے دشمنوں کو پہچانو!

02:25 pm

 اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام سے اپیل ہے کہ خدا را وہ ریاست پاکستان کے دشمنوں کو پہچانیں ۔ امریکہ ،اسرائیل، چند مغربی ممالک اور بھارت سمیت اسلامی فوبیا کے شکار نسل پرست ممالک پاکستان کی بقاء کے خلاف آزادانہ کام کررہے ہیں ۔  قوم کی یاد دہانی کے لئے عرض ہے کہ چا ردہائیوں سے جب بھی افغانستان میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو اس کا براہ راست اثر پاکستان کے حالات پرپڑتا ہے ۔اب جبکہ لاکھوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت،کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ڈوبنے کے بعد دنیا کی تیسری سپر پاور افغان مجاہدین سے عبرتناک  شکست کے بعد واپس جارہی ہے تو ،بلوچستان میں دہشت گردی اور سکیورٹی فورسز پر حملے تیز ہوگئے ہیں ۔
امریکہ کس طرح برداشت کرے گاکہ وہ پاکستا ن جو کل اپنے وزیر اعظم اور اعلیٰ سے اعلیٰ عہدوںپر تعیناتیاں اس کے حکم اور رضا مندی کے بغیر نہیںکرتا تھا ، اسے من پسند سہولتیں اور ہوائی اڈے پیش کرتا تھا ۔ پاکستانی حکمران (نعوذبااللہ ) امریکی دورے کو سیاسی حج اور اپنی قبولیت کا سرٹیفکیٹ سمجھتے تھے ۔پورا پورا خاندان وہاں جا کر اپنی وفاداری کا دم بھرتا تھا ۔ اب نہ ہمیں فوجی ہوائی اڈے دے رہا ہے نہ ڈو مور کے مطالبوں پر غور کررہا ہے ۔  وہ سمجھتا ہے کہ موجودہ  حکمران اور بیوروکریسی اس کے کام کے نہیں لہٰذا ان کی مخالف اور اپنی حامی قوتوں اور ایجنٹوں کو سپوٹ کرکے ان سے جان چھڑائی جائے ۔
یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا ذمہ دار پاکستان ،افواج پاکستان اور  آئی ایس آئی کو سمجھتا ہے ۔یہاںسے جانے کے بعد وہ بھارت اپنے مقامی سیاسی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کے ذریعے CPECکو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بھرپور کارروائیاں کرے گا۔
آج کل برطانیہ میں انسانی حقوق کی ایک حکومتی کمیٹی اسلامو فوبیا کی تحقیق کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے خلاف ریمارکس اور غلط بیانی کررہی ہے جس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے  پاکستانی نژاد ممبر پارلیمنٹـ سعیدہ وارثی نے کہا کہ ہماری حکومت مسلمانوں کے خلاف تعصب سے کام لے رہی ہے ۔ اس کمیٹی کو کشمیریوںکے خلاف بات کرنے یا انہیں انتہا پسند قرار دینے کا کوئی حق نہیں کمیٹی کے ارکان تعصب سے کام لیتے ہوئے برطانوی اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف قوم کو گمراہ کررہے ہیں ۔
  ہمیں یاد ہونا چاہیے کہ برطانیہ کے پاکستانی عدالتوں،حکومتی اداروں اور حکومت کی بار بار درخواستوں کے باوجود عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ، الطاف حسین کو برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا ،جب اس کے خلاف بھارتی فنڈنگ کی تحقیقات ہونے لگیں تو بھارت نے برطانیہ کو دھمکی دی ،اگر برطانیہ نے ایسا کیا تو بھارت میں اس کے تجارتی مفادات کو نقصان پہنچے گا ۔ تحقیقات روک دی گئیں اور الطاف حسین پاکستان سے لوٹے ہوئے  اور غیر ملکی فنڈنگ سے عیاشی کررہا ہے ۔ یہ ان کابااثر سلیپرسیل اور اثاثہ ہے ۔
برطانیہ کی پالیسی ہے کہ دنیامیں جہاںسے بھی دولت لوٹو یہاں سرمایہ کاری کرو تمہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ بس تم اپنے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ہم سے وفاداری کے اپنے حلف کے مطابق ہمارے مفادات کا تحفظ کرتے رہو ۔ورنہ ہمارے عدالتی نظام کے ایک مجسٹریٹ کے حکم پر تم اور تمہار اسارا خاندان جیل اور سرمایہ (منی لانڈرنگ کے جرم میں)  ہمارے خزانے میں چلاجائے گا، کیا کوئی پاکستانی عدالت بشمول سپریم کورٹ آف پاکستان الطاف حسین ،نواز شریف ، اسحاق ڈار، علی ڈار شیرعلی ، کو واپس لاسکتی ہے ،وہ بھی نہیں جس نے  پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر شہباز شریف کی ضمانت  لے کر حکومتی سات ارب روپے کے بانڈ کو ٹھوکر مار کر  میاں نواز شریف کو کمال شفقت سے ،یہ جانتے ہوئے بھی کہ حسین حقانی کی طرح یہ بھی کبھی واپس نہیں آئے گا،جانے دیا ۔ جہاںتک نواز شریف کے بیٹوں ،حسن اور حسین کا تعلق ہے انہوں نے ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھا کر برطانوی شہریت حاصل کی ہوئی ہے ۔لہٰذا وہ ریاست پاکستان کے شجر ممنوعہ ہیں ۔کوئی عدالت ان کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتی ،ماسوائے ضمانتوں اور بیرون ملک جانے کی اجازت کے ۔
غدار پاکستان حسین حقانی جسے ، وزیر اعظم گیلانی اور صدر پاکستان  آصف علی زرداری نے  پناہ دے رکھی تھی ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق ،جبکہ مخالف وکیل بار بار عدالت کو بتارہا تھا کہ یہ کبھی واپس نہیںآئے گا۔اپنے آقائوں کے دیس امریکہ روانہ ہوگیا ، پاکستانی عوام کو یہ سوچنا اور سمجھنا ہوگا کہ یہ جانتے ہوئے بھی یہ واپس نہیں آئے گا۔ اس کے سہولت کار کون بنے ؟ اور آج ان کا کیا کردار ہے ۔ انہوںنے تو ایان علی کو بھی جانے دیا کیا اس کو واپس لائے ۔کہاجاتا ہے کہ وہ ہماری حدود سے باہر ہے تو بھیجتے کیوںہو؟آج وہ شخص ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف کتنا زہریلا پروپیگنڈہ کررہا ہے ، امریکی ،برطانوی اور مغربی میڈیا اسے کتنی کوریج دے رہا ہے اور کیوں ؟ کیونکہ وہ افواج پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف ان کے مقاصد کی تکمیل کررہا ہے ۔
  نوٹ ، جو کام پہلے الطاف حسین اور حسین حقانی سے لیا جارہا تھا ، اب نواز خاندان جو پاکستانی عدالتوںسے اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے یہ کام باآسانی کررہا ہے ،وہاں باپ یہاںبیٹی ،مافیاء  کی زبان بولتے ہوئے ، تھارن فلم کے ، ڈائیلاگ، power vs Power دھرارہی ہے۔ 
افغانستان سے امریکی انخلاء کا سب سے بڑا صدمہ بھارت کو ہورہا ہے ۔امریکہ اور بھارت نے اپنے ناجائز مفادات کے تحفظ کے لئے وہاں خانہ جنگی کروانے ،بلیک واٹر اور کرائے کے فوجیوں اور قبائل کو مسلح کرنے کا کام پہلے سے شروع کیا ہوا ہے ۔ بھارت نے ایل او سی جنگ بندی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے  مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنی فوجی پوزیشنز مضبوط کرنے ، چین سے شکست کے بعد ایل او سی پر مورچے بنانے اور  سی پیک کے خلاف امریکہ احکامات کے مطابق عمل کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہوا ہے ۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں