02:26 pm
چین کے سپرپاوربننے کاخواب اورعملی تعبیر

چین کے سپرپاوربننے کاخواب اورعملی تعبیر

02:26 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
 آج ایران، تھائی لینڈکوتیل فروخت کرتا ہے ،ایران تھائی لینڈ سے تیل کے بدلے ڈالرنہیں بلکہ چاول لے رہاہے۔روس اورچین اپنی اپنی کرنسیوں  میں تجارت کررہے ہیں۔تھائی لینڈکے ڈپٹی پرائم منسٹرنے اپنے ایک انٹرویومیں بتایاتھاکہ تھائی حکومت نے چین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنامرکزی بینک تھائی لینڈمیں بنائیں کیونکہ چینی ین دنیاکی مضبوط ترین کرنسی بن چکی ہے۔
امریکہ  کے اپنے معروف جریدے وال اسٹریٹ  جنر ل میں شائع ہواتھاکہ چین عالمی اقتصادیات میں امریکہ کی جگہ لینے کے لئے  تیار ہے۔
2009ء میں برازیل اورچین نے اپنی اپنی کرنسی میں تجارت کاآغازکردیاتھاجوکہ امریکی معیشت کے لئے  سب سے بڑادھچکاثابت ہوا کیونکہ  امریکہ  کے ہمسایہ ممالک لاطینی امریکہ کے بلاک نے بھی ڈالرکے بجائے عالمی تجارت کے لئے  نئی کرنسی رائج کرنے کا اعلان کررکھاہے۔چین کی  جی ڈی پی کی شرح امریکہ سے کئی گناہ زیادہ ہوچکی  ہے اوراس کابجٹ ڈیفی سٹ بہت ہی تھوڑا ہے جو کہ چین کی ترقی کا راز ہے۔ جون2009ء میں معروف معاشی ماہرجارج سورس نے معروف رسالے فنانشل ٹائمزکوانٹرویودیتے ہوئے کہا تھا کہ چین جتنی تیزی سے عالمی اقتصادیات پر اپنا اثرقائم کررہاہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔برطانوی جریدے ٹیلی گراف میں جنوری2011ء میں ایک مضمون شائع ہواجس میں یہ انکشاف کیاگیاکہ چین کے دوسرے بڑے بینک نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیاتھاکہ وہ ڈالرکی بجائے چینی ین میں بانڈچھاپے،چینی حکومت کی جانب سے ایسا مطالبہ چین کی بالادستی کی عکاسی کرتا ہے ،ا مریکااپنی معیشت کی بقاکے لئے  چین کوناراض کرنے کامتحمل نہیں ہو سکتا۔
برازیل،روس،ہندوستان اورچین نے مشترکہ  تجارتی اتحادبنارکھاہے جس کو’’بی آرآئی سی‘‘کانام دیاگیاہے جس نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیاکہ وہ ڈالرپرانحصارکرنے کی بجائے ڈالرکے متبادل کرنسی میں تجارت کوفروغ دیں گے اورڈالرکی بجائے چینی ین کو بھی اہمیت دی جاسکتی ہے۔یہ ممالک اس وقت82 ٹریلین ڈالرکے ریزرورکھتے ہیں۔ایک طرف ایشیاکوچین کی مضبوط اورمستحکم معیشت کی وجہ سے عالمی اقتصادیات کاگڑھ سمجھاجارہاہے،دوسری جانب امریکہ  اورمغرب نے ایشیاکومیدانِ جنگ بنا رکھا ہے۔ایشیاکومیدانِ جنگ بنانے کا مقصد ایشیا کو معاشی لحاظ سے اپنے تابع رکھناہے تاکہ ایشیائی ممالک ترقی نہ کرسکیں اورمعیشت کی بحالی کے لئے انہیں یورپ اورامریکہ کی جانب دیکھنا پڑے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیاکومیدان جنگ بنانے کاایک مقصدعالمی اقتصادیات کے مرکزکودوبارہ مغرب اورامریکہ منتقل کرنا ہے۔ امریکہ کی گرتی ہوئی معیشت کی وجہ سے امریکہ  کے حلیف ممالک کی ساکھ بھی داپرلگ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ  کے اپنے دوست ممالک بھی عالمی تجارت کے لئے ڈالرکے متبادل ذرائع تلاش کررہے ہیں لیکن کیاہم نے یہ سوچا کہ ہمارے ہاں آئی ایم ایف کوپاکستان کے مالیاتی نظام کواپنے قبضے اوراپنے احکام کی تابع کرنے کے لئے  موجودہ آئینی ترمیم برائے سٹیٹ بینک کو کیوں منظورکروانے کی ضرورت پڑی ہے۔خطے میں امریکہ ،اسرائیل اورانڈیاجیسی ناپاک اورمکروہ تثلیث کوکسی بھی صورت میں سی پیک گوارہ نہیں کیونکہ موجودہ دورمیں سپرپاورکاتاج اس کے سرپرسجے گاجوعالمی معاشی منڈیوں میں کاروباری مسابقت حاصل کرے گااورزمینی حقائق اس بات کے گواہ ہیں کہ سی پیک کی تکمیل ہی ’’ون روڈون بیلٹ‘‘کی کامیابی کی ضامن ہے جس سے چینی
 تجارت کونہ صرف ناقابل یقین حدتک فروغ ملے گابلکہ وہ معاشی منڈیوں کی بدولت ہی نہ صرف ایشیاسے بلکہ یورپ میں بھی اپنی اجارہ داری قائم کرلے گاجس سے دنیابھرکے ممالک کاچین کے ساتھ دفاعی نظام کااشتراک بھی مزیدمضبوط ہوگااورہزاروں میل دوربیٹھاامریکہ اپنے کمزور معاشی نظام کی بدولت اپنے اخراجات کے بوجھ تلے دب کرلاغر ہو جائے گا اوراس وقت بظاہر چند امریکی ریاستوں میں جو تھنک ٹینک یونین سے علیحدگی کاعندیہ دے رہے ہیں،وقت کے ساتھ ساتھ ان کے بیانیہ کونہ صرف تقویت ملے گی بلکہ مزیدامریکی ریاستیں بھی علیحدگی کامطالبہ کریں گے۔ یہ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکہ میں نسلی منافرت کاجن بھی خطرناک حدتک مصنوعی طریقوں سے دبایاجارہاہے وگرنہ سیاہ فام امریکی اوربعض ریاستوں میں امریکی اسپینش آبادیاں بھِی موجودہ امریکی نظام اورسسٹم سے گلوخلاصی چاہتی ہیں۔ان حالات میں دنیابھرمیں امریکی جارحیت کے سبب جو  نفرت کاسیلاب اپنے کنارے توڑنے کے درپے ہے،وہ امریکی سپرپاورکے غرور کو خاک میں ملانے کے لئے  کافی ہوگا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم امریکہ کی غلامی کے طوق سے جس قدرجلدچھٹکارہ پالیں توپاکستان کی قسمت سنورسکتی ہے۔ 

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید