01:00 pm
ریکوڈک پروجیکٹ پر امریکی افواج کا قبضہ کرنے کا  منصوبہ

ریکوڈک پروجیکٹ پر امریکی افواج کا قبضہ کرنے کا  منصوبہ

01:00 pm

بلوچستان میں سینڈک کاپر پروجیکٹ ہے جو تفتان ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 25 کلومیٹر پر واقع ہے جبکہ دالبندین اور ضلع چاغی سے 100 کلو میٹر پر شمسی ائیربیس فیلڈ ہے جو پاکستان ائیرفورس کا فوجی اڈہ ہے اور 15 کلومیٹر پر ریکوڈک پروجیکٹ ہے۔ دفتر ڈائریکٹر  جنرل جیالوجیکل سروے آف پاکستان سے ماہر ارضیات کی ایک خصوصی ٹیم نے جس میں ارضیاتی سروے کے ماہرین جو کہ بیرونی ممالک سے اعلیٰ تربیت یافتہ تھے انہوں نے جدید اور اعلیٰ سائنسی آلات سے ریکوڈک پروجیکٹ کے پہاڑی علاقوں کی تقریباً ایک ماہ تک قیام پذیر ہو کر کھدائی کی تھی جسے انگریزی زبان میں Drilling کہتے ہیں تو ان کے حیرت کی انتہا نہیں رہی تھی کہ سونے ہیرے جواہرات کے علاوہ ایٹم بم میں استعمال ہونے والے یورینیم کی ایک وافر مقدار دریافت ہوئی تھی جس کی قیمت پاکستان کرنسی میں 7 کھرب روپیہ ہے۔ سابق ڈائریکٹرجنرل جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے تمام نقشوں اور جدید کیمروں سے فوٹو گرافی کے بعد ایک خصوصی  رپورٹ اپنے سابق سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین کو پیش کی جو کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وفاقی مشیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل تھے ۔ صدر زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی نے  بلوچستان حکومت کے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس کے ممبران سیکریٹری معدنیات حکومت بلوچستان،صوبائی سیکریٹری خزانہ بلوچستان اور ڈائریکٹرجنرل جیالوجیکل سروے آف پاکستان کوئٹہ تھے اور پیپرا رولز 2010ء پر عمل کرتے ہوئے بین الاقوامی فرموں سے ریکوڈک پروجیکٹ کی کھدائی سمیت تمام معدنیات سونے، چاندی، ہیرے اور جواہرات کو بین الاقوامی مارکیٹ ویلیو پر فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم کا 25 فیصد حکومت بلوچستان کے سرکاری خزانے میں جمع کرانا تھا اس پروجیکٹ کے بارے میں بین الاقوامی طاقتوں امریکہ،برطانیہ، روس،فرانس، بھارت، ایران، افغانستان اور اسرائیل کو بھی خبرہو گئی تھی۔ بین الاقوامی یہودی کمپنی تیتھان نے ریکوڈک پروجیکٹ کے معدنیات کا تخمینہ 3.5 ارب ڈالرز لگا کر ٹینڈر حاصل کرکے کام شروع کر دیا تھا۔ دوسری طرف امریکی سفیرنے اسلام آباد سے فوری کوئٹہ پہنچ کر بلوچستان ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی تھی اور ثبوت کے طور پر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزارت دفاع کے اس معاہدے کی کاپیاں پیش کر دی تھیں جس میں شمسی ائیربیس کو امریکی فوج کے حوالے لیز پر دے دیا گیا تھا ان کا موقف یہ تھا کہ ریکوڈک پروجیکٹ شمسی ائیربیس کے قریب واقع ہے اس لئے اس پر امریکہ کا حق ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ علاقہ پاکستان کا اور دعویٰ امریکہ کا۔ 
چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس کے تحت سماعت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ریکوڈک پروجیکٹ پر تیتھان کمپنی کو جاری کیاہوا بین الاقوامی ٹینڈر منسوخ کر دیا اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ریٹائرڈ) اشفاق کیانی  کو فوری حکم نامہ جاری کیا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو ہدایات جاری کریں کہ ریکوڈک پروجیکٹ پر فوری قبضہ کرکے تھتھیان کمپنی کے تمام ملازمین کو وہاں سے ہٹا کر واپس اپنے ملک بھیج دیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کی عظیم اور بہادر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے شمسی ائیربیس پر قبضہ کرکے نہ صرف امریکی قبضہ چھڑایا تھا بلکہ ریکوڈک پروجیکٹ پر فوری قبضہ کرکے اسرائیلی کمپنی تھتھیان کے افسران و عملے کو سخت حفاظتی تحویل میں کوئٹہ ائیرپورٹ سے خصوصی طیاروں کے ذریعے واپس ان کے ممالک بھیج دیا تھا۔ 
درحقیقت امریکہ اسرائیل بھارت اور بین الاقوامی قوتوں کی نظریں بلوچستان پر 1971ء کے سقوط ڈھاکہ سے لگی ہوئی ہیں۔ امریکہ کی موجودہ سرگرمیاں بھی کم خطرناک نہیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان قوم اور اراکین پارلیمنٹ سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کو فوجی اڈے نہیں دیئے ہیں جبکہ امریکہ کے بین الاقوامی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اس معاہدے کے حوالے سے ثبوت کے ساتھ خبریں مسلسل شائع ہو رہی ہیں اور بھارتی میڈیا بھی خوب اُچھال رہا ہے دوسری طرف افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان کو اس معاہدے کی تفصیلات مکمل ثبوت کے ساتھ مِل چکی ہیں اور انہوں نے حکومت پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے فوجی ہوائی اڈے ان کے خلاف امریکہ کے حوالے کر دیئے تو پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ امریکہ شمسی ائیربیس حاصل کرنے کے بعد ریکوڈک پروجیکٹ اور سینڈک کاپر پروجیکٹ پر فوری قبضہ کرکے نہ صرف تمام معدنیات امریکہ لے جائے گا بلکہ سینڈک کاپر پروجیکٹ سے چینی انجینئروں کو وہاں سے بھگا دے گا تیسری عالمی جنگ کا شدید خطرہ ہے، پاکستان خدانخواستہ سخت ترین دہشت گردی کی لپیٹ میں آجائے گا۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی