01:01 pm
 پاکستانیو! اپنے دشمنوں کو پہچانو!

 پاکستانیو! اپنے دشمنوں کو پہچانو!

01:01 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
بھارت اپنی تمام تر ناکامیوں کا ذمہ دار افواج پاکستان اور ایس آئی ایس کو سمجھتا ہے ۔ چند دن پہلے اس کے سابقہ فوجی جرنیلوں نے ایک بار پھر پاکستان میں موجود اپنے سیاسی غلاموں ،جنہوں نے مودی کی حلف وفاداری کی تقریب کے بعد کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت سے ملنے سے انکار کردیاتھا، روس کے شہر اوفا میںکانفرنس کے دوران ،ایجنڈے سے کشمیر کا ذکر تک گول کردیاتھا ، اور ان صحافیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا  ’’پاکستان کے سیاستدانوں نے افواج پاکستان کے خلاف بھرپور فضاء پیدا کردی ہے اور میڈیا کے چند چینلز بھی فوج اور خفیہ ایجنسی  آئی ایس آئی کے خلاف بھرپور پروپیگنڈہ کررہے ہیں ،سیاستدانوں اور میڈیا کی کوششوں سے اس وقت پاکستانی عوام کی اکثریت افواج پاکستان اور آئی ایس آئی خلاف ہوچکی ہے لہٰذا بھارت کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سیاستدانوں ،میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کی بھرپور مدد وحمایت کرے ۔یہی بھارت کے مفاد میں ہے  ‘‘ 
بھارتی ٹی وی پروگرام کا یہ وڈیو کلپ ،پاکستانی نجی ٹی وی چینلز میں دکھایا گیا ۔ اسی دوران پاکستان دشمنوں سے ایوارڈلینے والے اور دیگر بھارت نواز امن کی آشا کا پرچار کرنے والے صحافیوں کے افواج پاکستان کے مخالف پروپیگنڈہ بیانات بھی جاری ہیں ۔  یہ بات تاریخ کا حصہ بن چکی ہے کہ نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے فوج اور ایجنسیوں کو اپنے مفادات کے تابع کرنے کے لئے کن ،الفاظ کا استعمال کیا تھا ۔
وکی لیکس کی مستند دستاویزات کے مطابق ، زرداری حکومت نے آئی ایس آئی کو قابو کرنے کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے رحمان ملک کو اس کا سربراہ بنانے کا نوٹیفکیشن تک جاری کردیا تھا ۔ اس سے زیادہ کیاہوسکتا ہے جو شخص بیرون ملک پاکستانی معلومات فروخت کا باقاعد ہ کاروبار کرتا ہو اسے پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے کا سربراہ بنادیاجائے ۔
موجودہ صورت حال میں مہنگائی ،بیروزگاری اور مشکلات میں گہرے  پاکستانی عوام کی ذمہ داری ہے کہ   یہ قیام پاکستان سے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور اب بھی انہوں نے ہی قربانیاں دینی ہیں ۔ سرحدوں پر ہمارے بیٹے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے دیوانہ وار قربانیاں پیش کررہے ہیں کیونکہ انہوںنے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کا حلف لیا ہوا ہے ،  جبکہ سیاستدانوں کے بیٹے اور بیٹیاں اپنے والدین کے ذریعے پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ کے لئے ملکہ برطانیہ اور دیگر ممالک سے وفاداری کا حلف اُٹھائے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کی سرزمین پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ایک درجن سے زائد نوجوان شہید ہوئے ،انہوں نے قوم سے دعائیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کی ،  جبکہ اسی دوران بھارتی ایجنٹوںنے افواج پاکستان اور اداروں کے خلاف اپنی گھٹیا اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے اپنے غیر ملکی آقائوں اور ان کے مقامی ایجنٹوں سے آشیرباد پائی ۔ 
ریاست پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں اعلیٰ سے اعلیٰ عہدوں،حساس اداروں ،خواہ وہ انصاف کے ہوں یا انتظامیہ کے عالمی اور مقامی طاقتور مافیاء  کے ایجنٹ براجمان ہوں ،اسد درانی ،اور جسٹس قیوم جیسے لوگ اس کی ناقابل تردید اور تکلیف دہ مثال اور ثبوت ہیں ،صحافت کے لبادے میں حسین حقانی اور اس کے پیروکار موجود ہیں۔ مشاہد حسین تو اپنے مفادات اور شہرت کے لئے کلدیپ نائر جیسے بھارتی صحافی کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان تک لے گیا تھا ،ایسے لوگوں کو انعامات میںسیاسی اور انتظامی عہدوںپربھی فائز کیا جاتا ہے تاکہ اپنے مافیاء  کے مفادات کا تحفظ کرسکیں،یہ اپنی ضروریات اورمفادات کے مطابق اپنی سیاسی  وفاداریاں تبدیل کرتے رہتے ہیں ۔ 
اس وقت امریکہ ،اسرائیل ، اور بھارت مسئلہ فلسطین اورکشمیر کی وجہ سے بدحواس ہوچکے ہیں ،فلسطین میں اسرائیلی شکست کو بھی ایران ،ترکی اور پاکستان سے جوڑا جارہا ہے کہ دنیا کا ناقابل تسخیر سمجھا جانے والا  اسرائیلی فضائی دفاع کا نظام  ، آئرن ڈوم ، معمولی راکٹوں کی مدد سے نہ صرف تباہ وبرباد ہوا بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے جدید ٹیکنالوجی کے دعوے ہوا ہوگئے ۔ان کی خفیہ ایجنسیاںاور میڈیا اس کا ذمہ داربھی پاکستان کو قرار دیتا ہے ۔ 
 پاکستانی قوم سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی سیاستدان یا حکمران پر نہیں اپنے اللہ پر بھروسہ رکھیں ۔ اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اپنی ہمت کے مطابق محنت کریں ،آپ کا ایمان جتناکامل ہوگا ، یقین اتنا ہی طاقتور ہوگا ، ان بیٹوں کی طرف دیکھیں جب لٹیروں کے بیٹے عیاشیاںکررہے ہوتے ہیںتو برف پوش پہاڑوں ، صحرائوں اور سمندر میںدشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے جوان سرخ خون کی قربانی پیش کررہے ہوتے ہیںان کے جنازوں پران کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں ، بیویاں اور بچے فخر سے دعائیں کرتے ہیں ، قوم کے استحکام کے لئے دوقومی نظریہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے ۔اللہ تعالیٰ افواج پاکستان اور پاکستان کا حامی وناصر ہو۔آمین 

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی