01:03 pm
سردجنگ میںکڑاامتحان 

سردجنگ میںکڑاامتحان 

01:03 pm

امریکاوچین کے درمیان جاری ممکنہ سردجنگ کے تناظرمیں دنیابھرکے ممالک اپنی اپنی سٹریٹجی ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔ جنوبی ایشیابالعموم اوربالخصوص خلیجی ممالک بھی ان دو عالمی طاقتوں کے حوالے سے خطے میں اپنے مختلف مقاصد اورترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی طے کررہے ہیں،انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ اس صورتحال میں ذراسی غلطی کی بھاری قیمت اداکرنی پڑسکتی ہے۔ان دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان سردجنگ میں خلیجی تعاون کونسل کا کردار دیگرممالک سے زیادہ اہم ہے۔امریکانے اس خطے میں ایک مخصوص پلان کے تحت عراق کویت جنگ کاجال جس کامیابی کے ساتھ پھیلایا،آج اسی کے نتیجے میں1991۔1990 کی خلیج جنگ سے ان ممالک کی سیکورٹی کے معاملات میں براہ راست شامل ہوچکاہے۔خلیج کی اس حماقت کی بنا پران ممالک کوامریکی افواج کی موجودگی کیلئے کثیرسرمایہ صرف کرناپڑرہاہے۔اس پرمستزادسعودی عرب نے اپنے اتحادیوں سمیت قطرکی ناکہ بندی کرکے خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی اوران ممالک کوپورایقین تھاکہ قطرچندہفتوں میں پرانی تنخواہ پرکام کرنے کیلئے آمادہ ہوجائے گالیکن قطرنے بہترین سیاسی حکمت عملی سے اس تمام پروگرام کونہ صرف سبوتاژکرکے خودکومنوایابلکہ ان تمام ممالک کودوبارہ قطرکے ساتھ تعلقات استوارکرنے پرمجبورکردیالیکن ان حالات کے دوران بھی امریکانے نہ صرف قطرکے اربوں ڈالر کے سرمایہ سے تیارکردہ بحری اڈے پراپنی افواج کوتعینات کررکھاہے بلکہ امریکانے اپنی موجودگی سے قطر،بحرین،متحدہ عرب امارات،کویت، عراق، سعودی عرب میں اپنے مضبوط پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ اس طرح ان ممالک میں امریکا اپنا گہرااثرورسوخ قائم کرچکاہے۔
امریکی پالیسی کی ناکامی کی بازگشت کے باوجودسابقہ صدرٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ پالیسیوں کوبائیڈن انتظامیہ نے بھی اسرائیل، متحدہ عرب امارت اوربحرین کے درمیان تعلقات کوبحال کرنے میں نہ صرف مزیدکامیابی حاصل ہوئی ہے بلکہ امریکی کوششوں سے سعودی عرب اوراسرائیل تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے۔امریکانے خطے میں اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے اپنی تذویراتی حکمت عملی سے قطر،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات ،مصراوربحرین کے مابین جاری سرد جنگ کوامن اوراعتمادکی فضامیں کامیابی سے تبدیل کر لیاہے۔
یہ حقیقت اپنی جگہ موجودہے کہ امریکااورچین دونوں،تیل کی ضروریات کیلئے خلیجی ممالک کے وسائل پرانحصارکرنے پر مجبور ہیں۔وبا کی صورتحال سے پہلے چین نے اپنی ضرورت کا28 فیصد تیل خلیجی ممالک سے حاصل کیا۔مئی2020میں سعودی عرب نے اپنے تیل کا تین تہائی حصہ صرف چین کودرآمدکیا۔اسی طرح عراق نے بھی تیل کاایک بڑاحصہ چین کو درآمدکیاتھا۔اپنی معاشی ضرورت کے تناظر میں خلیجی ممالک کیلئے چین کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں۔خاص طورپرموجودہ معاشی صورتحال اورعدم استحکام میں ان تعلقات کی اہمیت اوربڑھ جاتی ہے۔
اس وقت امریکااورچین کے درمیان تنازع کی ایک اہم وجہ5جی نیٹ ورک ہے۔ٹرمپ کی حکومت نے اپنے53اتحادی ممالک کے ساتھ ’’کلین نیٹ ورک انیشیٹو‘‘ کاآغازکیا تھاجس کامقصدچین کوٹیکنالوجی کے میدان میں تنہاکرنے اوراس کی بڑھتی ہوئی تکنیکی ترقی اوراثرورسوخ کوروکناتھا۔اس حوالے سے امریکانے اسرائیل پربھی زوردیاتھاکہ وہ چین کے تکنیکی وسائل کے استعمال سے اجتناب کرے۔ امریکااپنے اتحادیوں کوچین کے خلاف تکنیکی جنگ کیلئے تیارکرنے کے بعداب خلیجی ممالک پراس حوالے سے دبائوبڑھانے کی تیاری کررہا ہے۔کویت میں موجودچینی سفارت کاراورامریکی ہم منصب کے درمیان ٹوئٹرپیغام کے تبادلے کوامریکااورچین کے درمیان جاری سردجنگ کے وسیع ترتناظرمیں دیکھناچاہیے۔ 
امریکامیں دفاعی وسیاسی تجزیہ نگاروں نے بائیڈن حکومت کومشورہ دیاہے کہ اب امریکاکو اپنی پالیسی چین کے تناظرمیں ترتیب دینا ہوگی جبکہ امریکاکوخلیجی ممالک میں اپنی موجودگی برقراررکھنے اوردنیابھرمیں اپنی افواج کی موجودگی کے حوالے سے ازسرنواپنی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ امریکاکواپنی نئی تذویراتی منصوبہ بندی کے تحت انڈوپیسیفک خطے میں اپنااثر ورسوخ بڑھانے کیلئے اپنی پالیسیوں میں جوہری تبدیلیوں کا آغازکردیناچاہئے۔یہاں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ بائیڈن کی قیادت میں چین کے حوالے سے امریکاکی سابقہ پالیسی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی جس کااندازہ جوبائیڈن کے ایک حالیہ جارحانہ بیان سے اندازہ لگانامشکل نہیں جس میں انہوں نے چین کوانتباہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’امریکا،اکیلے چین کوعالمی معاشی کیک کھانے کی اجازت ہرگزنہیں دے گا۔امریکا دیگرممالک کے ساتھ شراکت اورتعاون کوچین کے تناظر میں ترتیب دے گااورخلیجی ممالک میں اپنی غیرمعمولی توجہ اور موجودگی کوبرقراررکھے گا۔تاہم امریکا دنیابھرمیں اپنی عسکری صف بندی کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کرسکتاہے‘‘۔
امریکایہ جان چکاہے کہ سی پیک پاکستان کے بہترین مفادکامنصوبہ ہونے کے ساتھ خطے کیلئے گیم چینجرکی بھی حیثیت رکھتاہے اور یہ عظیم منصوبہ دشمن قوتوں کے سینے پرسانپ بن کر بھی لوٹ رہاہے اوران کے شب وروزسی پیک معاہدے کوسبوتاژ کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں اور بالخصوص امریکاہرحال میں اس پراجیکٹ کو ناکام کرنے کیلئے ہمارے ازلی دشمن بھارت کواستعمال کر رہاہے۔اب یہ معاہدہ تکمیل کے قریب ہے مگراس کے خلاف سازشوں کے جال متواتربنے جارہے ہیں۔گزشتہ چھ سال کے دوران سی پیک کے حوالے سے سست ہونے والی رفتارمیں ایک مرتبہ پھرنمایاں پیشرفت شروع ہوچکی ہے۔34منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جوپاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی اورعوامی فلاح وبہبودکی بہتری میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔ان کے نتیجہ میں لوکل ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر اور پاورسپلائی میں زبردست بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ کروناکے باوجود75ہزارملازمتیں پیداہوئیں اورپاکستان کی جی ڈی پی پیداوار میں1سے 2فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔اس سے ظاہرہوتاہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کررہاہے بلکہ اس سے عوام کامعیارزندگی بھی بلند ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ان حالات میں اب یہ افواہ بھی گردش کررہی ہے کہ امریکانے ایک مرتبہ پھرافغانستان سے اپنی فضائی فورس کیلئے پاکستان سے شمسی ائیربیس کے علاوہ دیگرہوائی اڈے مانگ لئے ہیں اورعنقریب ایک امریکی جنرل باقاعدہ پاکستانی قیادت سے بالمشافہ مطالبہ کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والاہے جس کیلئے امریکانے پاکستان کے دوست ملک سے بھی اپنااثرورسوخ استعمال کرنے کاکہاہے۔ 
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی