12:52 pm
تنخواہوں میں اضافہ

تنخواہوں میں اضافہ

12:52 pm

سرکاری ملازمین کی پوری عمر جمع تفریق کے چکر میں گزرتی ہے اس وقت میری تنخواہ کتنی ہے؟ دسمبر کا سالانہ انکریمنٹ کا اضافہ ہوگا تو پھر کتنی ہو جائے گی اور اگر حکومت جون کے مہینے میں بجٹ کے اعلان کے وقت دس فیصد ایڈہاک ریلیف کا اعلان کر دے تو میری تنخواہ یہ ہو جائے گی۔ اہڈہاک ریلیف جاری بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا یا ابتدائی بنیادی تنخواہ پر؟ وغیرہ وغیرہ یہ بات گریڈ 18یا 19تک کے ملازمین کی کر رہا ہے۔ گریڈ 18سے زائد کے افسران تو پاکستان کے مالک ہیں۔ ان کی مراعات، ان کی ٹھاٹ باٹ اور اختیارات کا تو کوئی حساب نہیں۔ مالی سال کے اختتام پر جب مئی یا جون کا مہینہ آن پہنچتا ہے تو سرکاری ملازمین اس ٹوہ میں رہتے ہیں کہ حکومت اس بجٹ میں کتنا اضافے کا اعلان کر رہی ہے؟ اخبارات بجٹ کی آمد کے قریب قریب ملازمین کو خوش کرنے کے لئے  تنخواہوں میں اضافے کی خبریں لگاتے رہتے ہیں۔ ملازمین بھی ان خبروں کو حقیقت سمجھ کر امیدوں کے  دیے روشن کر لیتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جب سے حکومت آئی ہے ملازمین کے لئے خوشخبریوں کا سلسلہ ابھی تک بند ہے۔ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت سرکاری ملازمین کے لئے باعث رحمت ثابت ہوئی ہے۔ اس دور میں تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا  گیا۔ اس کے بعد مسلم لیگ نواز دور میں بھی ملازمین کے لئے مایوس کن صورتحال نہیں تھی۔ اس دور میں بھی تو  تنخواہوں میں بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوا تھا مگر دو مرتبہ سکیل پر نظرثانی کی گئی جس کی وجہ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ موجودہ حکومت کے پہلے دو بجٹ نے بہت زیادہ مایوسی پھیلائی۔ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا، مگر تنخواہیں نہ بڑھیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید مزید محدود ہوگئی۔ اس کا اثر لوگوں کے کاروبار پر بھی پڑا ظاہر ہے لوگوں کے پاس پیسہ نہیں تھا تو وہ مارکیٹ نہیں گئے جس سے کاروبار متاثر ہوا۔ موجودہ حکومت میں تنخواہیں نہ بڑھنے کا ایک اور منفی پہلو خود موجودہ حکومت کی بدنامی کی صورت میں سامنے آیا۔ پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت کا گراف تیزی سے نیچے کی طرف آیا۔
اب جبکہ حکومت کو بھی اس بات کا احساس ہوچکا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ اس احساس کے پیش نظر حکومت نے ملازمین کو ریلیف دینے کے لئے پے اینڈ پنشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی نے جون سے پہلے محکمہ خزانہ کو اپنی سفارشات پیش کرنا تھیں جوکہ اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں۔ ایک طرف ملازمین کو ریلیف دینے کا حکومتی عزم ہے اور دوسری طرف آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اور کڑی شرائط جون سے قبل وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ہڑتالی ملازمین کے مطالبات پر غور کیا۔ ان میں سے چند ایک کو فوری جبکہ  باقی مطالبات کو جون کے بجٹ میں پورا کرنے کا وعدہ کیا۔ فوری طور پر وفاقی ملازمین کو 25فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الائونس دینے کا اعلان کیا۔ مخصوص اداروں کو یہ الائونس دیا گیا جبکہ تمام وفاقی اداروں میں تنخواہوں کے حوالے سے تفریق کو مکمل طور پر ختم کرنے وعدہ کیا گیا۔ یہ الائونس محدود وفاقی اداروں کے ملازمین کو دیا گیا ہے جبکہ صوبائی ملازمین میں بے چینی کی کیفیت ابھی باقی ہے۔
آئی ایم ایف کی شرائط کڑی ہیں۔ یہ بین الاقوامی ادارہ پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کی تاکید کر رہا ہے۔ وزیراعظم بھی ایک ہے زائد مرتبہ پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ یہ بوجھ کیسے کم ہوگا؟ طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے، پنشنرز اپنی عمر کے اس حصے میں ہوتے ہیں جہاں ان کو فکر روزگار سے آزاد ہونا چاہیے۔ ان کا حق ہے کہ پنشن میں بھی تنخواہوں کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ لیکن جو خبریں سننے میں آرہی ہیں وہ انتہائی مایوس کن ہیں۔ وزیراعظم بارہا کہہ چکے ہیں کہ اس مرتبہ بجٹ میں ملازمین کو بہت بڑا ریلیف ملے گا۔ 
گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری بھی بہت بڑے اضافے کی نوید سنا چکے ہیں مگر اخبارات میں تواتر سے دس سے پندرہ فیصد اضافے کی خبریں آرہی ہیں۔ یہ خبریں مایوس کن ہیں۔ اگر ایسی بات ہوئی تو ملازمین اسے قبول نہیں کریں گے گو کہ ملازمین کچھ بھی نہیں کر سکتے مگر موجودہ حکومت کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ اب ملکی معیشت الحمدللہ بہتر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال میں اگر مہنگائی  پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں تو لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ کریں اس کا واحد حل یہی ہے کہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ ایک اور بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار سال سے ان ملازمین کے سکیل ریوائز نہیں ہوئے جبکہ ہر تین سال بعد سکیلوں پر نظرثانی کی جاتی ہے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ سکیلوں پر نظرثانی کی جائے اور اگر سکیلوں پر نظرثانی کے بعد دس فیصد بھی اضافہ دے دیا جائے تو سرکاری ملازمین مطمئن ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار