12:56 pm
سردجنگ میںکڑاامتحان

سردجنگ میںکڑاامتحان

12:56 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
ادھرہرطرف سے ناکامی کے بعداب امریکہ نے چین کوساتھ چائنہ سی میں گھیرنے کے لئے  تیاریاں مکمل کرلی ہیں اورساتھ ہی چائنہ سی کے اردگرد موجود تمام ممالک انڈونیشیا، برونائی، چاپان، فلپائن، تائیوان،ہانگ کانگ، سائوتھ کوریا،ویت نام کوچین کے خلاف اکسانے میں کامیاب ہوگیاہے اور آسٹریلیاتویہاں اپنے ڈیسٹرائٹر اورایئرکرافٹ کیریئرلے کرگشت کر رہا ہے اوربھارت پربھی اس مطالبے کے بعد کڑاوقت آن پہنچاہے کہ وہ اپنی نیوی کے ذریعے آبنائے ملاکا کوچین کے بحری جہازوں کے لئے  بندکردے۔یادرہے کہ آبنائے ملاکا کے ذریعے چین کی زیادہ ترتجارت ہوتی ہے اورچین کا80 تیل اسی راستے سے گزرتاہے۔اگریہ راستہ بندہوتاہے توبدلے میں چین کے پاس اپنی تجارت کے لئے  صرف گوادربچتاہے جوکہ پاکستان کے لئے  بہت ہی خوش آئندبات ہے۔
دوسری طرف بھارت جانتاہے کہ اگراس نے آبنائے ملاکابند کرنے کی کوشش کی توجواب میں چین بھی بھارتی ریاست سکم پر قبضہ کرکے سلی گڑی کوریڈور جو کہ  بھارت کی سات ریاستوں آسام، ناگا لینڈ، اروناچل پردیش،میگ ہالیہ،میزورام،منی پور، تری  پورکوباقی بھارت سے ملاتاہے،اس پرقبضہ کرکے ان سب کوبھارت سے علیحدہ کردے گا۔بھارت یہ بات اچھی طرح جانتاہے اوراسی لئے کافی حدتک خاموش ہے۔اب بھارت نے اگرتبت کارڈکھیلنے کافیصلہ کیا اوردلائی لامہ کو پوری دنیامیں لے کر جانے کاپروگرام بنایا تو مغرب ایک مرتبہ پھرامریکہ کے کہنے پریواین او میں اس کارڈکی پشت پناہی کرے گاتواس کے نتیجے میں چین پاکستان سے مل کرکشمیرکی آزادی کا کارڈبڑی قوت سے کھیلے گااورہرصورت کشمیر کی آزادی کے لئے  وہ تمام وسائل بروئے کارلائے گا جو کبھی مغرب اورامریکہ نے روس کوافغانستان سے  نکالنے کے لئے  استعمال کئے تھے اوریہ ہزاروں میل دوربیٹھے مغرب اورامریکہ کے لئے  بھارت کواس مشکل سے نکالنا ناممکن ہوجائے گاکیونکہ چین اور پاکستان کئی اطراف سے بھارت اور کشمیر کا گھیراتنگ کردیں گے اورروس بھی بھارت کی امریکہ  دوستی کے جواب میں جوادھارکھائے بیٹھا ہے،  اپنا حساب برابرکردے گا کیونکہ امریکہ کے کہنے پرمودی نے روس سے اسلحے کے معاہدے پر دستخط کے باوجود فرانس سے رافیل طیارے خریدے ہیں اور یہ بات پاکستان کے لئے  اتنی ہی خوش آئند ہے کہ اسی روس نے پاکستان کوتوڑنے اوربنگلہ دیش  بنانے میں بھارت کی مددکی تھی اور اب  بھارت کو توڑنے میں روس اپنے مفادات کی تکمیل میں پاکستان اورچین کاساتھ دینے پر مجبور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ستمبرسے سی پیک کے خلاف بھارتی اورامریکی سازش کے توڑکے لئے  چین ماؤنٹ ایورسٹ پرفوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرزکے ساتھ ساتھ لداخ اور ماؤنٹ ایورسٹ پر پانچ ہزارسے زائد فوجی تعینات کرچکا ہے۔ ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ گیلون ندی (لداخ)سمیت تین مختلف مقامات پرچینی فوج 4-5 کلومیٹرتک ایل اے سی سے آگے مورچہ بند ہوچکی ہے۔ صرف گلون ندی کے مقام پرچین نے100 سے زائدٹینٹ لگا دیئے ہیں جہاں بھارتی میڈیاکے مطابق چینی فوج زیرزمین بنکرز بناچکاہے جبکہ گزشتہ برس کچھ بھارتی فوجیوں کوگرفتارکرکے بڑا واضح پیغام دے چکاہے جبکہ اس معرکے میں بڑی تعدادمیں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی تھی۔ لداخ اورسکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل وحرکت سے بھارت کے ہاتھ پاں پھول گئے ہیں۔ چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف250کلومیٹردورہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت نے پہلی مرتبہ یہ تسلیم کیاہے کہ چین لداخ کے38ہزارمربع میل پرقبضہ کر چکا ہے۔ اس کااعتراف خود بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ بھارتی پارلیمان میں کرچکاہے۔میں یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ لداخ کاکل رقبہ 59146مربع میل ہے۔
دوسری طرف چین نے ایران کے ساتھ 460بلین ڈالرکاتجارتی سمجھوتہ کرکے اس کو مکمل طورپربھارت کی گودسے نکال لیاہے اور اب  ایران بھی چین کی خوشنودی کے لئے  کھل کر بھارت کے خلاف میدان میں آرہاہے۔اب صرف عرب ممالک کافیصلہ باقی ہے۔چین نے سعودی عرب اورباقی ممالک کوتیل کی تجارت ڈالرمیں کرنے کی بجائے اپنی اپنی کرنسیوں میں کرنے کی آفر کی ہے جوکہ امریکی ڈالر کوبدترین دھچکا ہوگا جبکہ کوروناکی وجہ سے امریکی معیشت پہلے ہی زبوں حالی کی شکارہے۔اس وقت امریکہ کابھی عرب ممالک اورپاکستان پر بھرپور دبائو ہے۔ اگر سعودی عرب دباؤپرگھٹنے ٹیک کرامریکی بلاک میں رہتاہے توچین فوری طورپرسعودی عرب کی بجائے ایران اورروس سے تیل خریدناشروع کر دے گا۔ یادرہے کہ چین صرف سعودی عرب سے سالانہ40ارب ڈالرزکاتیل خریدتاہے جبکہ ایران پہلے ہی چین کوآدھی قیمت پرتیل دینے کی آفرکرچکاہے۔
عرب ممالک پربہت ہی کڑاوقت ہے بالخصوص پچھلے دنوں بائیڈن نے سعودی ولی عہد کا فون سننے سے یہ کہہ کرانکارکردیاتھاکہ یہ پروٹوکول کے خلاف ہے۔یقیناولی عہدسعودی عرب پرامریکی میڈیامیں شائع ہونے والی اس خبرنے بھی کوئی اچھااثرنہیں چھوڑااورتاریخ بھی اس بات کی گواہ ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کے لئے  دشمنوں سے زیادہ اپنے دوستوں کو ڈستاہے اورچین ہرحال میں اپنے دوستوں کو ساتھ لے کر چلتاہے اب فیصلہ محمدبن سلمان کے صوابدیدپرہے کہ وہ خطے میں اپنے اقتداراورملکی سلامتی کے لئے  زندگی اورموت میں کس کا چناؤ کرتاہے جبکہ پاکستان اورچین پہلے ہی سعودی عرب اورایران میں تعلقات کی بحالی کے لئے  کام کررہے ہیں۔
بائیڈن اپنی انتخابی سرگرمیوں کے دوران بھی زوردیتے رہے ہیں کہ چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کوروکناضروری ہے۔خلیجی قیادت امریکہ کے دیگرممالک کے ساتھ ممکنہ اتحاد اور شراکت کے حوالے سے اضطراب کا شکار ہیں۔ لگتایہ ہے کہ خلیجی ممالک اپنے اقتصادی اورمعاشی مفادات کے پیش نظرچین کے خلاف امریکہ کی صف بندی میں شمولیت سے اجتناب کریں گے۔ خلیجی ممالک کواس بات کاادراک ہوگیاہے کہ انہیں اپنی دوررس تزویراتی منصوبہ بندی،خطے میں استحکام اوراپنے مفادات کے تحفظ کے لئے  امریکہ  کے ساتھ ساتھ دیگرممالک فرانس،روس،یونان اوربرطانیہ کے  علاوہ دیگرممالک کے ساتھ تعلقات استوارکرنابھی ضروری ہے اوراس کڑے وقت میں عربوں کو پاکستان کے مقابلے میں انڈیاکوبھی آزمانے کاموقع ملاہے اوروہ ایک مرتبہ پھرجان چکے ہیں کہ پاکستان کی دوستی ہرآزمائش میں پوری اتری ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار