12:54 pm
پراکسی ،ففتھ جنریشن وار اور پاکستان

پراکسی ،ففتھ جنریشن وار اور پاکستان

12:54 pm

 اسلامی جمہوریہ پاکستان اس وقت چاروں طرف سے دشمنوں میں گھر ا ہوا ہے ۔ جن کے سلیپر سیل اور متحرک دہشت گرد  ہر قیمت پر اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کی ناپاک کوششیں کررہے ہیں ۔ ان میں پاکستان کا ازلی دشمن بھارت ،اسرائیل اور ان کے سرپرست شامل ہیں ،گیارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کی بدترین شکست میںامریکہ او ر اس کے فضائی دفاع کے نظام کے ناقابل تسخیر ہونے کے پروپیگنڈہ اور غرور خاک میں مل گیا ، دنیا کی طاقتور ،بری ،بحری اور فضائی فوج کے حملوں کے مقابلے میںفلسطینیوں کے پائپ راکٹوں نے نہ صرف، اسرائیل کے انتہائی اہم اور حساس ٹھکانوں کو تباہ کیا بلکہ آئرن ڈوم کی میزائیل بیٹریز کا بھی جنازہ نکال دیا۔ یہ صدمہ امریکہ اور اسرائیل کے لئے نا قابل برداشت ہے  ،وہ اور اس کے سرپرست اس کا ذمہ دار ترکی ،ایران اور پاکستان کو سمجھتے ہیں ۔

امریکہ نواز یورپی ممالک  سی پیک کواپنے لئے بہت بڑا اقتصادی خطرہ سمجھتے ہیں ، وہ جان چکے کہ  اس کے پیچھے چین کے بعد روس بھی کھل کر آجائے گا۔جس سے یہاں مشرق کا ایک طاقتور اقتصادی  بلاک بن جائے گا۔جس کے فرنٹ میں پاکستان،ایران اور ترکی کی مارکیٹیں ہوں گی ۔جن کی وجہ سے قطر اور افریقہ کے زیادہ ممالک براہ راست اس میں شامل ہوجائیں گے ۔ کیونکہ ان کا مرکز شاہراہ ریشم ،کشمیر اور پاکستان ہے لہٰذا اسی وجہ سے وہ بھارت اور افغانستان کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر کی جدوجہد آزادی کو کچلنے اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے غیر اعلانیہ جنگ میں (دہشت گردی کے ذریعے) شدت پیداکریں گے۔ اس کی ایک مثال مقبوضہ جموں وکشمیر میں تقریباً 640روزہ محاصرے میں ننھے بچوں،خواتین سمیت 335سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا  زیادہ تر کومحاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کاروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں ماورائے عدالت قتل کیا گیا ، عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق زیاد ہ تر نوجوانوں کو گھروں سے حراست میں لینے کے بعد مجاہد تنظیموںکیساتھ کام کرنے کا الزام عائد کرکے شہید کیاگیا۔ ان دنوں میں مصدقہ ذرائع کے مطابق سینکڑوں خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہوئے ۔بھارتی فوجی اہلکاروں کی ریاستی دہشت گردی سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ ،پیلٹ گن کے چھروں ،اور آنسو گیس کے استعمال سے 1.7.67افراد شدید زخمی اور معذور ہوئے ۔اس عرصے میں حریت راہنمائوں ، کارکنوں ،خواتین طلبا اور کم عمر لڑکوں سمیت کئی افراد گرفتار کئے گئے ،جن میں ہزاروں پر کالے قوانین کے تحت مقدمے بنائے گئے ۔
 مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس دہشت گردی کے بعد اب ان کا نشانہ پاکستان میں  سی پیک کے راستے ، چینی انجینئرز ،اور پاکستانی دستے ہیں جو اس منصوبے کی تکمیل اور حفاظت کاکام کررہے ہیں ۔ ان پر براستہ افغانستان دہشت گردوں کے ذریعے جہاں سفارتی مشن کے نام پر بھارتی ایجنسیوں کے خفیہ اڈے ہیں ، کے ذریعے کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ یہ خدشہ ،حقیقی شکل اختیار کرتا جارہا ہے کہ افغانستان کے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد وہاں پرائیویٹ دہشت گرد تنظیموں اور بلیک واٹر کے ذریعے خانہ جنگی کروائی جائے گی ۔ اس کی آڑ میں امریکی ،بھارتی اور اسرائیلی خفیہ تنظیمیں پورے خطے میں بدامنی پیدا کرنے کا عملی مظاہرہ کریں گی ۔
جہاں تک ففتھ جنریشن جنگ کا تعلق ہے تو اس کا ایک حصہ یورپی یونین کے ممالک میں بھارتی پروپیگنڈے کا نیٹ ورک جو بھارتی ایجنسیوں اور ANIکے تعاون سے مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا کام کررہا تھا، بے نقاب ہوچکا ہے۔  ای یوڈس انفارمیشن لیب نے تمام بھارتی تنظیموں ،حکومتی ارکان ،افراد اور یورپی ارکان پارلیمنٹ کے نام بے نقاب کردئے ہیں جو بھارتی پروپیگنڈے کے لئے کام کررہے ہیں ۔
اس بین الاقوامی تذلیل کے بعد بھارت نے پاکستان میں موجود چند چینلز اور صحافیوں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا انہیں چند ایسی کمپنیوں کے ذریعے فنڈنگ کی جو پس پردہ ان کے لئے کام کرتی ہیں ۔ ورنہ چند ماہ پہلے جو نجی ٹی وی چینلز فنڈ نہ ہونے کاجعلی رونا روتے ہوئے ہزاروںکارکنوںکوبرطرف کرنے کے بعد چینل بند کرنے کی دھمکیاںدے رہے تھے ،کیسے چل سکتے تھے ،؟
یہ دردناک حقیقت بھی واضح ہوچکی ہے کہ ،سپریم کورٹ آف پاکستان ،  نے جس مافیا کے بارے میں ریمارکس دئے تھے وہ بھی اپنے ذاتی مفادات اور لوٹ مار کے تحفظ کے لئے ریاست پاکستان اور اداروں کے خلاف بالواسطہ یا بلاواسطہ ،  دشمن ممالک کا آلہ کار بن چکے ہیں ۔ پاکستانی قوم کو یہ جان لینا چاہیے کہ جس ملک نے انہیں سہولیات کے ساتھ پناہ دی ہوئی ہے ،اس کی حکومت آج کل اسلامو فوبیا کی تحقیق کے پردے میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی جدوجہد آزادی کے کارکنوں اور پاکستانی عوام کو انتہا پسند اور عالمی مجرم ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے ، جس کے خلاف پاکستانی نژاد حکومتی ممبر پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے اسے متعصب اور جانبدارانہ ارکان پر مشتمل کمیٹی کہا۔ ان کا کہنا ہے اس کا مقصد مسئلہ کشمیر اورپاکستان کے خلاف کام کرنا ہے ۔
پاکستانی میڈیا میں موجود ایسے بلیک میلر جو کسی بھی طرح نہ صحافی ہیں نہ صحافت کی تعریف یا معیار پرپورے اترتے ہیں ،یو ٹیوبر کی اصطلاح سے ، اپنے غیر ملکی آقائوں کے لئے کام کررہے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو مادر پدر آزادی چاہتے ہیں ، اور اس بارے میں حکومتی قانون سازی کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔ سیاستدا نو ں ،  اعلیٰ  عہدیداروں اور طاقتور لوگوں کی طرح یہ بھی خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔اس وقت ان کا نشانہ ریاست پاکستان اوراس کے ادارے ہیں ۔ 
پاکستانی قوم کے ہر شہری کا فرض ہے کہ مہنگائی ،اور بدترین حالات کے باوجود پاکستان کے شاندار مستقبل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے اپنی آئندہ نسلوں کی بقاء اور خوشحالی کے لئے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاکریںکہ ہمارے اداروں اور ذمہ دار افرادکو انتہائی دیانتداری سے کام کرتے ہوئے وطن عزیز کی مضبوطی اور استحکام کے لئے کام کرنے کی توفیق دے ، اور اس کے دشمنوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرے ۔(آمین)

تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ