12:55 pm
مودی کابھانڈہ پھوٹابیچ بازار

مودی کابھانڈہ پھوٹابیچ بازار

12:55 pm

دسمبر2004 ء میں ایشیاء میں زلزلہ اورسونامی تباہی کے موقع پر منموہن سنگھ نے اس آفت سے نمٹنے کے لئے دوسرے ممالک کی امدادقبول کرنے کی بجائے خودہی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کااعلان کرتے ہوئے بھارت کی بڑھتی ہوئی معاشی قوت کے بارے میں ایک اہم سیاسی بیان تھااوریہی نہیں بلکہ منموہن سنگھ نے2005ء کے سمندری طوفان کے بعدامریکہ اور 2008 ء میں سچوان کے زلزلے کے بعدچین کوامدادکی پیشکش کرکے قومی فخراورخودکفالت کااظہارکیاتھاجوامداد فراہم کرنے والے بڑے ممالک کے لئے ایک واضح پیغام بھی تھا۔ مودی نے پالیسی تبدیل کرنے کے دباؤکے باوجود2018ء میں کیرالہ میں سیلاب کے دوران بھی بیرونی امداد قبول کرنے سے انکارکیالیکن مودی جنہوں نے خودانحصاربھارت کے نعرے کے ذریعے قوم پرستی کی مستقل مہم چلائی اب ان کابھرم بیچ بازارایساپھوٹاکہ ان کے سارے دعوے دھرے کے دھر ے  رہ گئے اور وہ اچانک پالیسی بدلنے پرمجبورہو گئے ہیں۔
انڈیامیں ایک ماں چندراکلاسنگھ کی دل دہلادینے والی وہ تصویرجس میں وہ اپنے 29 سالہ نوجوان بیٹے ونیت سنگھ کی لاش جوایمبولنس کی عدم دستیابی کی بناء ایک عام رکشہ میں اس کے قدموں میں پڑی ہوئی ہے،جب عالمی میڈیامیں وائرل ہوئی توسارے مغرب میں وہ بھارتی سفارت کارجودن رات بھارت کی معاشی ترقی کے افسانے بیان کیاکرتے تھے،میڈیا سے منہ چھپاتے نظرآئے۔ یہ تصویرریاست اتر پردیش کے شہروراناسی کی تھی جوانڈیا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے وائرس اورمکمل ناکامی کے دہانے پرکھڑے صحت کے نظام کے درمیان پھنسے شہریوں کی تکلیف کی صرف ایک مثال ہے جبکہ ایسی ہزاروں تصاویرمودی اوراس کے زرخریدمیڈیاکابری طرح تعاقب کررہی ہیں۔بدقسمتی تویہ ہے کہ وراناسی شہر جہاں یہ تصویرکھینچی گئی ہے وہ وزیراعظم مودی کاانتخابی حلقہ ہے۔
عالمی میڈیانے بھارت میں سڑک پربغیر آکسیجن تڑپتے اوربے بسی میں مرتے انسانوں کو دکھایا جہاں ان افرادکی تدفین کرنے والابھی کوئی نہیں، پالتوکتوں کوانسانی لاشوں کی آخری رسومات کے لئے استعمال کیاجارہاہے،کوروناکی دوسری لہرنے پورے ملک کولپیٹ میں لے لیاجس کے بعد مودی نے40 کے قریب ممالک کی جانب سے امدادکی پیشکش قبول کرلی ۔ بھارتی سفارت کاروں نے آکسیجن پلانٹس اوردوائیوں ودیگرسامان کے لئے غیرملکی حکومتوں سے مددکے لئے جھولی پھیلائی۔بھارت کے اعلیٰ ترین سفارتکارہرش وردھن شرینگلہ نے انتہائی شرمناک یوٹرن کی توجیح پیش کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کی سوشل میڈیاپرتعریف کی۔انہوں نے ڈھٹائی سے لکھا ’’ہم نے امداددی ہے،ہماری مددکی جارہی ہے،اس سے پتا لگتا ہے کہ کس طرح آزاددنیاایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کرتی ہے‘‘۔جس پرایک غیرملکی تجزیہ نگارنے یہ کہہ کربحارتی سفاتکارکے منہ پرکالک مل دی کہ’’یہ کوئی مودی کی خارجہ پالیسی کی کامیابی نہیں بلکہ کوروناکی وجہ سے بگڑتی صورتحال میں محاسبہ کالمحہ ہے۔مودی کی قوم پرست حکومت کے7برس بعدان کا اہم ترین خود انحصار بھارت کامصنوعی ایجنڈا کوڑے دان میں پڑانظرآتا ہے۔ سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے دورسے بھارت کوچارملکی اتحادمیں چین سے مقابلے کے لئے ہندبحرالکاہل خطے کی حکمت عملی میں اہم ملک تصور کیا جارہاتھا،اب اس کی بھی قلعی کھل گئی ہے۔بھارت کومزیدشرمندگی سے بچنے کے لئے اس کردارکواداکرنے کے لئے خودفریبی  اورجھوٹ کی بجائے مزیدمحنت کرنی ہوگی‘‘۔
ایک اورمغربی سیاسی تجزیہ نگارکے مطابق ’’ اس دوران کوروناکی دوسری لہرمیں چین نے بھارت کے پڑوسی ممالک میں اپنی سرگرمیاں دگنی کردی ہیں،جس سے چین کے جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلقات مزیدمضبوط ہوگئے ہیں۔جس کامقابلہ کرنابھارت کے لئے آسان نہیں ہوگا۔ممکن ہے چندمہینوں میں دہلی میں معمول کی صورتحال لوٹ آئے لیکن وباسے نمٹنے کے دوران نااہلی کے مظاہرہ نے نئی دہلی کو اسلام آباداور بیجنگ سے مذاکرات میں کمزورکردیا ہے۔اس سے بھی زیادہ نقصان بھارت کی عالمی ساکھ کوپہنچاہے۔پہلے ہی مودی کی آ مرانہ حکومت کی وجہ سے بھارت کوعالمی سطح پر تنقید کاسامناہے۔یہ حکومت کابہت بڑامسئلہ ہے۔ امریکہ اورمغرب نے اپنے مفادات کے لئے بھارت کوعالمی سطح پراہم اداروں کی نمائندگی کے لئے منتخب توکروایالیکن کسی کویہ معلوم نہیں تھاکچھ وقت بعد بھارت کی سڑکوں پرمرتے مریضوں اورجلتی لاشوں کی تصاویر مودی کی پالیسیوں کابھانڈہ پھوڑکررکھ دیں گی، لیکن اب بھارت کوسفارتی قداورجغرافیائی اہمیت دوبارہ بحال کرنے میں مہینے نہیں بلکہ کئی برس درکارہوں گے جس کے لئے بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکرکی مسلسل کوششیں بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہیں‘‘۔
مارچ میں جب بھارت میں کوروناکی دوسری لہرشروع ہوچکی تھی توجے شنکرکی وزارت پاپ اسٹار ریحانہ اورماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹاکے خلاف سرکاری بیانات دینے اور سوشل میڈیامہم چلانے میں مصروف تھی۔گزشتہ مہینے بھارت میں کورونابحران کے عروج پرجے شنکردنیابھرکے دارالحکومتوں میں موجود بھارتی  سفیروں کے ساتھ عالمی میڈیامیں نام نہادیکطرفہ بیانیے کے مقابلے کے لئے اجلاس کررہے تھے،جس سے مودی حکومت کی کوروناکی دوسری لہرکے دوران نااہلی کاپتالگتاہے۔کچھ عرصہ قبل جے شنکر حکومت کی ویکسین دوستی پروگرام کے سب سے پرجوش حامی تھے جس کے تحت نئی دہلی نے59ممالک کوبھارت کی تیارکردہ ویکسین’’ آسٹرازینیکا‘‘کی تقریبا6/66ملین خوراکیں فراہم کیں،ویکسین کے باکس پرمودی کی نمایاں تصاویرلگائی گئی تھی۔یہ ویکسین تجارتی معاہدے، دوطرفہ گرانٹ اورغریب ممالک کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسکیم کے تحت فراہم کی گئی تھیں۔ دریں اثنابھارت میں ویکسی نیشن کاعمل انتہائی مایوس کن رہاہے،دنیامیں سب سے زیادہ ویکسین بنانے والاملک ہونے کے باوجودبھارت کی محض2فیصدآبادی کو ویکسین لگائی جا سکی ہے،کوروناکی دوسری لہرکے بے قابوہونے کی یہی سب سے بڑی وجہ تھی۔ذاتی شان و شوکت کے لئے دنیابھرمیں ویکسین بانٹنے کے بعد مودی نے بھارت کی16 سالہ پالیسی کو شرمناک حدتک تبدیل کردیاہے،مکافات عمل تویہ ہے کہ وہی بھارت جس نے چین،روس اورامریکہ سے امدادقبول کرنے سے انکارکردیاتھا اب وہ امریکہ سے ویکسین کی دوکروڑ خوراکوں کی خیرات کامنتظرہے بلکہ بھارت نے توچین سے انتہائی کشیدہ تعلقات کے باوجودامدادکو قبول کر لیاہے۔(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، ویڈیو میں تباہی کے دلخراش مناظر

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی۔۔ سندھ ہائی کورٹ سے بڑی خبر آ گئی،جیالے بھی ہکا بکا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کردیا

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ