01:28 pm
مودی کابھانڈہ پھوٹابیچ بازار

مودی کابھانڈہ پھوٹابیچ بازار

01:28 pm

بھارتی وزیراعظم کے لئے سب سے زیادہ توہین آمیزبات تویہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے طبی سامان اورایمبولنسز کی فراہمی کی
(گزشتہ سے پیوستہ)
بھارتی وزیراعظم کے لئے سب سے زیادہ توہین آمیزبات تویہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے طبی سامان اورایمبولنسز کی فراہمی کی پیشکش کوردکرنابھی مشکل ہوگیا۔صورتحال اس قدر افسوسناک ہے کہ بھارت کوبھوٹان جیسی چھوٹی ریاست سے یومیہ 88 ہزار پاؤنڈآکسیجن درآمد کرناپڑرہی ہے۔زیادہ تربھارتی تسلیم  کرتے ہیں کہ ان کاملک گزشتہ سال معاشی بحران کا شدید شکاررہا،اسی لیے بیرونی امدادقبول کرناپسندیا ناپسند سے زیادہ مجبوری بن گیاتھالیکن وہ اس پرکیاکہیں گے کہ وباکے بدترین دورمیں بھی نئی دہلی میں 2ارب ڈالرکی مالیت سے سرکاری دفاترکی تعمیرکا کام بلاروک ٹوک جاری ہے اور اس میں مودی کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر بھی شامل ہے۔مودی نے کئی عالمی دوروں کے ذریعے بھارت کاقومی وقاربڑھانے پرفخرکیا۔ان کے قوم پرست حامی سمجھتے ہیں کہ بھارت امریکہ اورچین کی طرح ایک عالمی طاقت بن چکاہے،یہ تاثراندورنی سیاسی فائدے کے ساتھ جڑاہے،ہندوتوایاہندوقوم پرستی کے نظریہ نے ہی ان کی بالادستی کوممکن بنایاتھالیکن اب اس صورتحال میں مودی کے حامیوں کاعالمی طاقت کاخواب بری طرح بکھرچکا ہے۔
مودی کے حامیوں کوایک بارپھرتیسری دنیا کے ملک کاشہری ہونے کی حقیقت کاسامنا کرنا پڑرہاہے جوبیرونی امدادکے بغیرچل نہیں سکتے، چونکہ وباکی وجہ سے معیشت کوشدیدنقصان پہنچا ہے،یہی وجہ ہے کہ مودی اب اپنے حامیوں کے سامنے معاشی ترقی کوپیش کرنے سے گریزکررہے ہیں۔مودی نے نام نہادخارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کے لئے جوفخر،وقاراورعالمی احترام کی عمارت تعمیر کی تھی،وبانے اس کوملیامیٹ کردیا ہے۔وبائی امراض نے بھارت کوکئی اورطریقوں سے بھی نقصان پہنچایا۔کواڈکے رکن ملک آسٹریلیانے اپنے شہریوں کے بھارت سے وطن واپسی پرپابندی لگادی ہے اورخلاف ورزی کی صورت میں5برس قیدکی سزاتجویزکی ہے۔مارچ میں کواڈکے سربراہی اجلا س میں طے پایاتھاکہ گروپ2022ء تک ہندبحرالکاہل کے خطے میں کوروناویکسین کی ایک ارب خوارکیں تقسیم کرے گا۔اس ویکسین کے لئے سرمایہ امریکہ اورجاپان کوفراہم کرناتھا،جبکہ ویکسین کی تیاری بھارت میں ہوناتھی اورویکسین کی تقسیم آسٹریلیاکوکرناتھی۔اس اقدام کامقصدگروپ کے سیکورٹی مرکزہونے کے تاثرکو دور کرنااورچین کے مقابلے میں اپنی ساکھ کوبہتربناناتھا۔
بھارت کی جانب سے وباسے متاثرہ اپنے شہریوں کوویکسین کی فراہمی میں مشکلات کے بعدکواڈکی جانب سے مقررہ وقت پرایک ارب ویکسین کی خوارکوں کی تقسیم کاامکان ختم ہو چکا جس کے نتیجے میں کواڈمیں نئی دہلی کی ساکھ کوشدیدنقصان پہنچاہے۔اگروباکے نتیجے میں بھارت لڑکھڑاجاتا ہے توکواڈکاامریکی خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا۔بیجنگ پہلے ہی بھارت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے تاکہ جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزیدمستحکم کرسکے۔گزشتہ مہینے چینی وزیرخارجہ نے افغانستان، بنگلادیش، نیپال، پاکستان اورسری لنکاکے اہم منصبوں کے ساتھ کوروناکے حوالے سے تعاون کے لئے اجلاس کیا، جس میں بھارت موجودنہیں تھا۔اگرچہ افغانستان، بنگلادیش،نیپال اورسری لنکاکوبھارت کی جانب سے کچھ ویکسین فراہم کی گئی ہے،لیکن اس سے زیادہ کی توقع کی جارہی تھی۔نئی دہلی کی جانب سے اپنے کمرشل وعدے پورے نہ ہونے کے بعدیہ ممالک ویکسین کی فراہمی کے لئے بیجنگ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
ایشیاکی دوبڑی طاقتوں کے درمیان پرکشش اوربااعتمادہونے کی دوڑلگی ہے،جس میں  چین نے بھارت کوپہلے سے کہیں زیاد  پیچھے چھوڑدیاہے۔ چین پہلے ہی متنازع سرحدپربھارت پردباؤڈال چکاہے۔ لداخ میں کشیدگی میں کمی کے باوجودچین نے گزشتہ موسم گرمامیں بھارت کے زیرقبضہ علاقوں سے فوجیں واپس بلانے سے انکارکردیا ہے ۔ جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے آخری دورمیں بھارت کی ان علاقوں پرچینی قبضے کے حوالے سے بات چیت کی کوشش ناکام ہوگئی۔ اب متنازع سرحدکے قریب مستقل عسکری انفراسٹرکچرتعمیرکرکے چینی فوجوں کومستقل طورپر تعینات کردیاگیاہے۔اگربھارت کی جانب سے کبھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیاجاناتھاتواس کی سب سے زیادہ ضرورت ابھی تھی لیکن کورونا کی دوسری لہرنے صورتحال کوبالکل الٹ دیا۔اسی طرح ان حالات کانئی دہلی کے اسلام آباد سے بیک چینل مذاکرات پربھی اثرپڑاہے اور پاکستان کوہرصورت بھارت کی کمزورپوزیشن کافائدہ اٹھانے کواللہ کی غیبی امدادسمجھناہوگا۔بھارت ان مذاکرات کوترک بھی نہیں کرسکتا کیونکہ بھارت،چین اورپاکستان سے بیک وقت مقابلے کی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آبادسے مذاکرا ت پرمجبورہواہے۔
وباسے ملک اورمعیشت کوپہنچنے والے نقصان نے بھارت کے لئے خطرات میں بہت اضافہ کردیا ہے، جس سے پاکستان کومذاکرات میں غیرمتوقع فائدہ اٹھانے کے لئے اپنی خارجہ پالیسیوں پرفوری نظرثانی کرناہوگا۔اگرچہ بھارت اب بھی بیجنگ اوراسلام آباد کے ساتھ مذاکرات میں کسی نقصان سے بچنے کے لئے مغرب اورامریکہ کو استعمال کرنے کی بھرپور  کوشش کرسکتاہے لیکن مودی کے لئے بھارت کی عالمی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کاازالہ کرناآسان نہیں ہوگا۔مودی کی متعصبانہ پالیسیوں کی بنا پرلبرل جمہوریت کی حیثیت سے بھارت کی ساکھ پہلے ہی ختم ہوچکی ہے اورحالات سے نمٹنے کے لئے ملک کی صلاحیت جوترقی پذیر ملکوں کے لئے ایک مثال تھی،اب وہ بھی خواب بن کررہ گئی ہے لیکن کوروناکی دوسری لہرسے نمٹنے میں ناکامی اورپیسے وصول کرلینے کے باوجودایشیائی اورافریقی ممالک کو ویکسین فراہم نہیں کرپانا، ایسا نقصان ہے جس کی تلافی  بالکل ممکن نہیں۔
بھارتی فی الحال مودی کی نااہلی سے آنے والی انسانیت سوزتباہی سے نمٹ رہے ہیں۔ جہاں ان سے ایک عالمی طاقت بننے کاجھوٹ بولاگیاتھا۔ وباکی اس لہرسے مودی کے سیاسی مستقبل کوبڑادھچکا لگاہے اور بھارتی عوام کامودی پرسے یقین اٹھ گیاہے۔مودی کے ماتحت وزیرخارجہ جے شنکر جوبڑے فخرسے کئی گیندیں بیک وقت ہوامیں اچھالنے کی ڈینگیں مارتے تھے اوردعویٰ کرتے تھے کہ کوئی بھی گیندزمین پرنہیں گرے گی لیکن اب تمام گیندیں فرش پرپڑی منہ چڑارہی ہیں اوران گیندوں کودوبارہ اٹھاکر کام شروع کرنے کے لئے بھیک اورگداگری کاپیالہ بھی برسوں تک کوئی فائدہ نہیں پہنچاسکے گا۔اس بحران سے نکلنے کے لئے ضروری ہے کہ بھارتی عوام مودی کا اصلی متعصبانہ چہرہ دیکھتے ہوئے ان کی جاہلانہ اورمتعصبانہ پالیسیوں کابھرپورطریقے سے محاسبہ کریں تاکہ مزیدتباہی کے ممکنہ طوفان سے بچا جاسکے۔
 

تازہ ترین خبریں

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

 کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے  پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

4افراد جاں بحق ، دردناک واقعہ نے سوگ برپا کردیا ،امدادی ٹیمیں روانہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت

پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،بلاول بھٹو زرداری

پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،بلاول بھٹو زرداری

معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز خالد منصور کون ہیں؟جانیں ،بڑی خبرآگئی

معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز خالد منصور کون ہیں؟جانیں ،بڑی خبرآگئی

پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید

پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید

خطرناک مملک کی فہرست جاری، کیاپاکستان بھی شامل ہے ؟ بڑی خبرآگئی

خطرناک مملک کی فہرست جاری، کیاپاکستان بھی شامل ہے ؟ بڑی خبرآگئی