12:49 pm
آپریشن بلیو سٹار کے 37سال

آپریشن بلیو سٹار کے 37سال

12:49 pm

 37سال قبل جون 1984ء میں بھارتی سامراج نے معصوم اور نہتے سکھوئوں کے خلاف ایک سکھ میجر جنرل کلدیپ سنگھ برار کو استعمال کیا۔ لوہے کو کاٹنے کے لئے لوہے کو بروئے کار لانے اور ضمیر فروشی پر آمادہ کرنے کی بھارتی سازشیں زمانہ قدیم سے ہی جاری رہی ہیں۔ خونی آپریشن بلیو اسٹار کے دوران قابض فورسز نے پر امن سکھوئوں پر طاقت کا بے جا استعمال کیا۔ بموں،  بارود اور مارٹروں کی بارش کی گئی۔ بے رحمی سے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اور ان کے ساتھیوں کوکچل دیا۔امرتسر کے گولڈن ٹیمپل کی تباہی کے آپریشن کے لئے سکھوئوں کے مذہبی تہوار کے ایام کا انتخاب کیا گیا۔ بھارتی پنجاب اور اور اس کے نواحی علاقوں میں 2کرو ڑ سے زیادہ سکھ آباد ہیں۔ یہ آبادی دنیا بھر میں اڑھائی کروڑ سکھ آبادی کی 84فیصد ہے۔ سکھ بھی اپنے لئے ایک آزاد اور خود مختار وطن ’’خالصتان‘‘کی جنگ لڑ رہے ہیں۔خالصتان تحریک کی سربراہی نوجوان جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی مقبولیت کے باعث ان کے ہاتھوں میںتھی۔ جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ خالصتان کی تنظیموں نے دنیا بھر میں سکھوں کو منظم کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ خالصتان تحریک مضبوط ہو رہی ہے۔خالصتان زندہ باد فورس،  ببر خالصہ، انٹرنیشنل سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن، خالصتان کمانڈوز فورس، آل انڈیا سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بھنڈرانوالے ٹائیگر فورس آف خالصتان، خالصتان لبریشن فورس، خالصتان لبریشن آرمی، دشمیش رجمنٹ، اور شہید خالصہ فورس جیسی تنظیمیں آزادخالصتان کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ سکھ انتقام لینے میں کافی مشہور ہیں۔ 1919ء میں جلیانوالہ میں قتل عام کرنے والے انگریز مائیکل ڈائر کو سکھ گوریلے نے1940ء میں قتل کردیا۔ 21سال بعد قتل عام کا انتقام لیا گیا۔ 1931ء میںبھگت سنگھ کو پھانسی دلانے میں گواہی دینے والے کو 43سال بعد 1974ء میںسکھوئوں نے سزا دی۔ سکھ اب بھی قتل عام کا انتقام لینے اور آزاد خالصتان کے لئے سرگرم ہیں۔ ان کے دل زخمی ہیں۔ وہ آزاد خالصتان کے لئے بر سر پیکار ہیں۔  آپریشن بلیو سٹار کی منصوبہ بندی میں برطانیہ نے بھارت کی مدد کی۔ 2014ء میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دور میں انکشاف ہوا کہ اندرا گاندھی کی آپریشن بلیو سٹار کی منصوبہ بندی میں مارگریٹ تھیچر کی حکومت نے مدد کی۔ 
 
اندرا گاندھی نے مارگریٹ تھیچر کو خط لکھ کر مدد طلب کی۔ جس پر وزیر اعظم تھیچر نے سپیشل ائر سروسز(ایس اے ایس) کمانڈوز دہلی روانہ  کئے۔ جس نے آپریشن بلیو سٹار کا منصوبہ بنایا۔ اندرا گاندھی نے منظوری دی۔ خفیہ دستاویزات کے منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے فوری تحقیقا ت کا حکم دیا۔ مارگریٹ تھیچر 12سال تک برطانیہ کی حکمران رہی ہیں۔ ان کا تعلق کنزرویٹو پارٹی سے تھا۔  وزیراعظم کیمرون بھی اسی پارٹی کے تھے۔ یہی ان کی پریشانی تھی۔ سکھوئوں کی مقدس عباد ت گاہ ’’گولڈن ٹیمپل ‘‘کو زمین بوس کرنا اور پھر اس کے ردعمل میں اندار گاندھی کا قتل ، اس کے انتقام میں ہزاروں سکھوئوں کا قتل عام بڑے واقعات رونما ہوئے۔ سکھ بھارت سے الگ آزاد وطن کا مطالبہ کر تے رہے۔ خالصتان ان کی منزل تھی۔ گولڈن ٹیمپل ان کی سر گرمیوں کا مرکز تھا۔ اس میں سکھ تحریک کے لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے سمیت لاتعداد لوگ موجود تھے۔ جون 1984ء کے پہلے ہفتے میں آپریشن شروع ہوا۔ بھارتی فوج نے ٹینک، جنگی ہیلی کاپٹروں سے گولڈن ٹمپل پر بمباری کی۔ آپریشن 6دن تک جاری رہا۔ اس اہم گوردوارے کو ملبے اور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا۔ 
برطانیہ میں 30سال بعد سرکاری خفیہ دستاویزات کو سامنے لایا گیا ۔ ان سے پتہ چلا کہ کہ آپریشن کی منصوبہ بندی مہینوں پہلے کی گئی۔ جو دستاویزات سامنے آئیں ، ان میں ایک خط 23فروری1984ء کا بھی تھا۔ یہ خط برطانوی وزیر خارجہ کے پرائیویٹ سکریٹری برائین فال نے اپنے وزیر داخلہ کے پرائیویٹ سکرٹری ھگ ٹیلر کو لکھا ۔ خط کے اوپر اور نیچے ’’ٹاپ سکرٹ اینڈ پرسنل‘‘ لکھا گیا۔  خط کا عنوان’’سکھ کمیونٹی‘‘ ہے۔ جس میں وزیر  داخلہ کو خبر دار کیا گیا کہ پنچاب میں سکھوئوں اور ہندئوں کے درمیان فسادات ہو رہے ہیں۔ اس لئے وزیرخارجہ انہیں اس پس منظر سے آگاہ کرنا چاہتے ہیںکہ اس منصوبے سے حالات خراب ہوں گے۔ خط میں کہا گیا کہ بھارتی حکام نے گولڈن ٹمپل امرتسر سے ’’سکھ انتہا پسندوں‘‘ کو ہٹانے کے منصوبے پر’’ ایڈوائس‘‘ مانگی ہے۔ ’’ وزیر خارجہ نے بھارتی درخواست کا مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا، ایسا وزیر اعظم کی رضا مندی سے ہوا،سپیشل فورسز کے افسر نے بھارت کا دورہ کیا۔ اور ایک پلان ترتیب دیا۔ جسے اندرا گاندھی نے منظور کیا۔ وزیر خارجہ کو یقین ہے بھارتی حکومت اس پلان پر جلد عمل کرے گی۔ ‘‘     ( جاری ہے )

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ