12:50 pm
 مسئلہ کشمیر ،پرامن حل !یا فیصلہ کن جنگ ؟

 مسئلہ کشمیر ،پرامن حل !یا فیصلہ کن جنگ ؟

12:50 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
موجود ہ حکومت نے اقوام متحدہ کے اجلاسوں اور عوا م میں مسئلہ کشمیر پر بہت جذباتی باتین کیں، عرب ممالک اور کاغذی OICنے بھارت کا ساتھ دیتے ہوئے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ،ماسوائے ترکی اورچین کے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ جو تقاریر کی گئی ان پر عمل درآمد کے لئے  وزارت خارجہ کے عہدیداروں کو قومی مفادات کے تحت مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے لئے  ذمہ داریاں دیتے ہوئے ان کے کاموں میں مداخلت نہ کریں اور ان کی بھرپور مدد کریں، یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ وزارت خارجہ کے ذمہ داران کو اگر اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے دیا جائے ایک سے دوسال میں عالمی سطح پر نہائت ہی کارآمد اور موثر نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔شرط یہ ہے کہ حکومتی ارکان خلوص دل سے ان کی مدد کریں، اور انہیں ان کا کام کرنے دیں۔ 
 جہاں تک بھارت کاتعلق ہے ،وہ موقع کی تلاش میںہے اسے جونہی موقعہ ملا وہ مشرقی پاکستان پر حملے کی طرح بھر پور حملہ کردے گا اور اس دفعہ امریکہ ،فرانس او ر وہ سب مغربی ممالک اس کا ساتھ دیں گے ،جنہیں CPECکی کامیابی سے خطرا ت لاحق ہیں ، جس طرح کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کہا جاتا ہے اسی طرح بلاشبہ کشمیر CPECکی بھی شہ رگ بن چکی ہے ،بھارتیLACپر چین کے ہاتھوں وقتی شکست سے دوچار ضرور ہوئے ہیں ،جس طرح 1962ء میں ہوئے تھے اس کا بدلہ انہوں نے ہنگامی کاروائیاں کرتے ہوئے 1965ء میں پاکستان پر حملہ کرکے لیا تھا ، وہ اب بھی ایسا ہی کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے اس نے جنگی حکمت عملی کے تحت اپنے غیر ملکی آقائوںکے دبائو پر پس قدمی اختیار کرکے نئی پالیسی اختیار کی ہے ، وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں محض دو یا تین سال میں آبادی کا تناسب تبدیل کردے گا۔ 2019ء سے اب تک دہشت گردی کے مخصوص شعبوں سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں، راشٹریہ سیوک سنگھ ، بجرنگ دل ، جیسی انتہا پسند تنظیموں کے ارکان،بھارتی جیلوں سے نکالے گئے سنگین جرائم کے مجرموں اور حکمران جماعت BJPکی ذہنیت رکھنے والے مخصوص تاجروں سمیت کئی لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو تمام سرکاری وسائل کے ساتھ مقبوضہ جموںوکشمیر کی شہریت دی جاچکی ہے ۔ 
پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن معاشی طور پر اتنا مضبوط نہیں  کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن جنگ کرسکے ،1948,1965,1971,1999 کی جنگیں ہوئیں ،جن میں ہمارے اتحادیوں نے ہمارے دشمنوں کا ساتھ دیا ،ہم مجموعی طور پر مشرقی پاکستان کھونے کے ساتھ ساتھ سیاچن گلیشئر سے ہاتھ دھو بیٹھے ، ایرانیوںنے 13سالہ جنگ میں سب کچھ کھویا ان کی تیل کی دولت کے ساتھ ان کی قومی یکجہتی انہیں بچا گئی آج وہ نتائج سے بے پرواہ ہوکر امریکہ سمیت پوری دنیا کی آنکھوں میں آنکھیںڈال کر بات کررہے ہیں ،ہمارے حکمران قومی دولت لوٹ کر پاکستان سے فرار ہوکر بیرون ملک ان ہی ممالک میںپناہ لئے ہوئے ہیں جو مسئلہ کشمیر پر بھارت کے بڑے اتحادی ہیں۔
ایران نے طویل جنگ میں عربوں سے نہ صرف اپنے علاقے واپس لئے بلکہ خود کو دفاعی پر مضبوط کرلیا ،  آذر بائیجان نے شکست کے بعد خود کو تیار کرکے نگورنو کارا باخ کا پور ا صوبہ آرمینہ جسے فرانس امریکہ ،اور روس کی حمائت حاصل تھی سے واپس لے لیا ،یمن پر 42عرب ملکوں نے امریکہ اور یورپ کی مدد سے تاریخ کی بدترین فضائی بمباری کرتے ہوئے حملہ کیا لیکن وہ ابھی تک نہ صرف زندہ بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہیں اور حملہ آوروںکو دندان شکن جواب دے رہے ہیں ۔ افغان مجاہدین نے پہلے برطانیہ ،پھر سوویت یونین آف رشیا اور اب یونائیٹڈ سٹیٹ آف امریکہ ، (ریاست ہائے متحدہ امریکہ )جیسی سپر پاور کو عبرتناک شکست سے دوچارکردیا ۔وجہ ان کا یقین کامل اور قومی غیرت ہے ۔ 
  پاکستانی قوم چاہے کچھ بھی کرلے ماسوائے چند مسلم ممالک بشمول، ترکی ،ملائشیا ،تیونس ، ایران اور قطرکے کوئی عرب ملک ان کا ساتھ نہیں دے گا، کشمیری قوم 73سال سے لازوال جذبوں اور بے مثال قربانیوں کے ساتھ جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہے ، وہ آخری آدمی آخری سانس تک لڑتے رہیںگے انہیںبھی شیخ عبداللہ ، غلام نبی آزاد ، جیسے بھارت نواز غداروں کا سامنا ہے ۔ ان کی بدقسمتی دیکھئے آج تک ان کی تحریک مسئلہ فلسطین جتنی طاقت اور حمائت نہ حاصل کرسکی ۔ 
کشمیریوں کی آزادی کے لئے  بنیادی شرط ہے کہ ان کا وکیل ہنگامی بنیادوںپر جس طرح بھارت نے 1965ء کی جنگ کے بعد چھ سال کی تیاری سے 1971ء  مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بناکر کیا ،سفارتی ،سیاسی،اقتصادی اور دفاعی لحاظ سے تیاری کرے ،ذہن میں صرف یہ اصول و قانون ہو ،        ’’ فتح کے سوباپ ہوتے ہیں،شکست کی کوئی ماںنہیں ، ‘‘ ہم نے مشرقی پاکستان کھویا ،    سیاچن گلیشئر کھویا، ہمارے اورین طیارے تباہ کرکے ان کے ڈھانچوں پر بھارت میںالیکشن جیتے گئے ، بلوچستان میںاعلانیہ دہشت گردی کی جارہی ہے ، آزاد جموں وکشمیر کا علاقہ فوجی طاقت سے فتح کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ 
 اب ہمیں ایک زندہ قوم کی طرح مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیصلہ کن جنگ لڑنا ہوگی، ہر محاذپر کوئی ہماری مدد کو نہیں آئے گا ماسوائے اللہ کی ذات اور پاکستان کی بقاء کے جذبہ کے ، ورنہ آج سے چند سال بعد مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہندو اکثریت ہوگی ،مسلمانوں کو بدترین غلامی کا دور دیکھنا پڑے گا ۔شائد رنجیت سنگھ کے دور سے بھی بدتر، فیصلہ پاکستانی قوم اور حکومت کو کرنا ہے کہ ،ان کی شہ رگ بھارت کے قبضے میں رہے گی یا اسے آزاد کروایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ فلسطین اور مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوںکی مددفرمائے۔ آمین

 

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے