12:50 pm
ن لیگی بیانیہ، شیانیہ

ن لیگی بیانیہ، شیانیہ

12:50 pm

اگر قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی اسٹیلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوگئیں ہیں تو اس میں پریشانی والی کیا بات ہے؟ پریشانی والی بات کیوں نہیں ہے؟ وہ بگڑ کر بولا، نواز شریف کے ’’بیانیئے‘‘ کا کیا ہوگا؟ کون سا بیانیہ؟ اب بگڑنے کی باری میری تھی …  ’’ووٹ کو عز ت دو‘‘ والا ’’بیانیہ‘‘ ہا، ہا، ہا، ہا ، میں نے منہ دبانے کی پوری کوشش کی ، مگر بے ساختہ قہقہے کو بلند ہونے سے نہ روک سکا ،اس نے مجھے خشمگیں نگاہوں سے گھورتے ہوئے کہا ، ہاشمی صاحب! اس میں قہقہے والی کون سی بات ہے؟ ارے بھائی ن لیگ اور ’’بیانیہ‘‘ نواز شریف اور ’’بیانیہ‘‘ ؟ دو متضاد چیزیں ہیں، بہرحال انہوں  نے ’’ووٹ کو جتنی عزت دلانا تھی دلا ،لی… اس لئے اب غالباً وہ یہی چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنی حکومت کے آئندہ دو سال آرام سے مکمل کرکے گھر چلے جائیں، کیا عمران خان  حکومت کو پانچ سال پورے کرنے کے لئے سہولت کاری کے فرائض سرانجام دینا ووٹ کو عزت دینے کے مترادف نہیں ہے ؟ میرے سامنے آج کراچی کا (ن) لیگی متوالا بیٹھا ہوا تھا … اسے اگر نواز شریف کا عاشق زار لکھ دوں تو یقینا غلط نہ ہوگا… پچھلے چند دنوں سے  شہباز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ہونے والی ملاقاتوں، ڈیل اور ڈھیل کی خبریں سن سن کر اس پر  وحشت سی طاری ہونا شروع ہوچکی تھی،  اس  لئے اب وہ ان خبروں اور شہباز شریف کی آنیوں و جانیوں کے درمیان (ن)  لیگی گم شدہ بیانیہ ڈھونڈ رہا تھا … میں نے اس کے زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کی بجائے مرہم رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پیارے! ’’یہ  ’’سیاہ ست‘‘ کا اتوار  بازار ہے، یہاں سب چلتا ہے ، کل کے دوست آج کے مخالف اور کل کے مخالف … آج کے دوست بنتے ہوئے دیر نہیں لگتی۔
میرے نزدیک گزشتہ چار سالوں سے عدالتی فیصلوں سے لے کر سیاسی فیصلوں تک بہت کچھ غلط ہوا، عمران خان کا شریفوں، زرداریوں اور دیگر پرانے سیاست دانوں پر کرپشن کا جو بیانیہ تھا … وہ بھی محض شور شرابے اور سیاپے تک ہی محدود رہا …عمران خان حکومت ان تین سالوں میں شریفوں اور زرداریوں سے لوٹی ہوئی رقم میں سے ایک پائی بھی  وصول نہ کرسکی، رہ گئی زرداری پیپلز پارٹی تو اس پر حکومتی بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہونے کا الزام  پہلے دن سے لگتا رہا  اور اب تو حکومت کو سہولت کاری فراہم کرنے میں ان پر کسی پاگل کو بھی شک و شبہ نہ رہا… جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت کو مزید دو سال پورے کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں … تو پھر کون سا ’’بیانیہ‘‘ اور کہاں کا ’’بیانیہ‘‘ ؟ بلکہ اگر شہباز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبریں د رست اور اس کار ’’خیر‘‘ میں انہیں میاں نواز شریف اور مریم نواز کی سپورٹ بھی حاصل ہے … تو پھر عوام یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ جنہوں نے بھی میاں نواز شریف کو حکومت سے نکالا تو کیوں نکالا؟ اگر ’’پانامہ‘‘ کا ہنگامہ محض ’’ڈرامہ‘‘ تھا   تو   اس کی سزا ملک و قوم کو کیوں دی گئی؟ اگر نواز شریف اور شہباز شریف کرپٹ تھے اور کرپٹ  ہیں تو پھر ان سے ڈیل، ڈ ھیل یا مذاکرات کا کیا مطلب؟ آ ج تک میاں نواز شریف سے لوٹی ہوئی دولت میں سے کتنے کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے؟ میں کسی جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم میں پڑے بغیر سیدھا، سیدھا سوال اٹھانے کی جسارت کررہا ہوں کہ اچھے خاصے میاں نواز شریف سڑکیں اور موٹرویز بنوا رہے تھے … بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی بہت بہتری آچکی تھی، پٹرول کی قیمتیں بھی بہرحال مناسب تھیں … پھر کس کے دماغ میں یہ شرارت اٹھی کہ ’’پانامہ‘‘ کے ڈرامے میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور معیشت کو ہی گھن چکر بنا دیا گیا… قوم کو بیوقوف سمجھنے والے خو د احمق ہیں ، جنہوں نے زرداری کے گھوڑوں کو سیب کے مربع کھلانے کی خبریں نکالی تھیں … انہیں کوئی بتائے کہ زرداری تو آج بھی ’’اُن‘‘ کے  پیارے اور آنکھوں کے تارے ہیں … جاننے والے جانتے ہیں کہ کراچی سمیت پورا صوبہ سندھ اس وقت موہنجودڑو کا نقشہ پیش کررہا ہے … لیکن زرداری پارٹی کی سندھ حکومت کو آج بھی کسی سے کوئی خطر ہ نہیں ہے، ان تین سالوں میں اس ملک و قوم نے بہت کچھ گنوایا بھی اور کھویا بھی … مگر قوم کے حصے میں عمران خان اور مراد سعید کی تقریروں  کے  سوا کچھ نہ آیا، نواز شریف کے  بیانیئے کا سوال ان کاپیچھا ضرور کرے گا… لیکن ان سے پوچھا جانا بھی ضروری ہے کہ جن  سے نواز شریف پوچھا کرتے تھے مجھے کیوں نکالا؟ میرا یہ ماننا ہے کہ اگر ’’ابا‘‘ نے کسی  نکے کو نکالا، تو سو چ سمجھ کر ہی نکالا ہوگا، ’’نکے‘‘ کے ’’ابا‘‘ کی وہ سوچ کیا تھی؟ اگر تو وہ سوچ یہ تھی کہ نواز شریف کو نکالنے کے بعد ملک ترقی کرے گا، روپے کی ویلیو بڑھے گی، لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی، وغیرہ وغیرہ تو پھر  یہ سب کیوں نہ ہوسکا؟
نواز شریف کو نکالنے کے بعد ملک نے کس فیلڈ میں کتنی ترقی کی؟
ملک کی معاشی حالت کس حد تک سدھری، ملک بھر میں کتنی سڑکیں یا موٹرویز تعمیر کی گئیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟ مان لیجئے!کہ گزشتہ چار پانچ سالوں بالخصوص ’’پانامہ‘‘ کے عدالتی فیصلے کے بعد … نکے اور اس کے ابا میں جو کشمکش جاری رہی ، اس کشمکش کا ملک و قو م  کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، یہاں غلطی اگر ’’نکے‘‘ کی ہے تو کوتاہی ’’ابا‘‘ کی بھی ہے، انتقام کی حد تو ممکن ہے کہ کسی نے اپنا رانجھا راضی کرلیا ہو، لیکن یہ ملک اس کی سزا کتنی دیر تک بھگتے گا کوئی نہیں جانتا، اس خاکسار نے ن لیگی متوالے کے سامنے ہاتھ جوڑتے  ہوئے کہا کہ ’’بابا‘‘ جائو اپنے حلال رزق کی فکر کرو، بیانیئے، شیانیئے کی فکر چھوڑو، یہ شریفوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار