12:51 pm
بھارتی کروناکاذمہ دارکون؟

بھارتی کروناکاذمہ دارکون؟

12:51 pm

ہمیشہ کی طرح اب بھی مونچھوں کی طرح داڑھی کوبھی عام طورپرمردانگی کی ایک تابندہ علامت کے طورپرلیاجاتاہے لیکن ان دنوں مودی اپنی داڑھی کومنفردسیاسی شناخت کے طورپر بروئے کارلانے کی کوشش کررہے ہیں۔کوروناکی نئی لہرنے بھارت کوہلاکررکھ دیا ہے۔کوروناکی نئی لہرکے دوران بھارت کاجوحال ہواہے اسے دیکھ کر ایک دنیا حیران ہے۔ حقیقت تویہ ہے کہ یومیہ چار لاکھ نئے کیسزدیکھ کردنیابھرمیں لوگ خوفزدہ  ہوگئے ہیں۔ بھارت آبادی کے اعتبارسے چین کے بعددوسرا بڑا ملک ہے۔اتنے بڑے ملک میں بہتر طرزِحکمرانی اوراچھی حکومتی کارکردگی یقینی بنانابہت مشکل ہے۔کوروناکے ہاتھوں بھارت کوجس صورتِ حال سے دوچارہوناپڑا ہے اسے دیکھ کر زیادہ حیرت اس بات پربھی ہے کہ بھارت نے کچھ مدت قبل کوروناپر قابو پانے کے حوالے سے قابلِ رشک بلکہ مثالی نوعیت کی کارکردگی کاجوتاثردیا تھااب مغربی میڈیاکے علاوہ نیویارک ٹائمزنے بھی مودی کے جھوٹ کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔
زرخریدمیڈیامودی کی ساکھ بچانے کے لئے جنرل گوئبلزکی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے اب یہ پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں کہ بھارت میں صحتِ عامہ کانظام اگرکمزوردکھائی دیا ہے اوربعض مقامات پرکوروناکوکنٹرول کرنے  میں مکمل ناکامی کاسامناکرناپڑاہے تواس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کیونکہ کوروناسے نمٹنے میں بعض ترقی یافتہ ممالک نے بھی خاصی کمزوری دکھائی ہے۔دنیا بھرمیں مودی کے حلیے میں تبدیلی خاصی لمبی داڑھی کوحیرت کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔گزشتہ برس جب سے کورونانے بھارت میں جڑپکڑناشروع کیاتھا تب سے اب تک مودی اپنی داڑھی کوپروان چڑھانے میں مصروف ہیں۔اب ان کی داڑھی بہت حدتک درجہ کمال کوپہنچ چکی ہے۔مودی کی داڑھی نے بھارت میں ایک نئی گھریلو صنعت کوجنم دیاہے،یعنی مودی کی داڑھی کے بارے میں سوچنا،اندازے لگاناکہ وہ اس کے ذریعے کیا دھوکہ دیناچاہتے ہیں؟
مودی کی داڑھی پران کے سیاسی مخالفین نے اچھی خاصی تنقیدکی ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابینر جی کہتی ہیں،مودی کی داڑھی اوربھارتی معیشت میں بالکل الٹاتعلق پایاجاتا ہے یعنی یہ کہ داڑھی بڑھتی جارہی ہے اورمعیشت گھٹتی  جارہی ہے۔معیشت کے تمام ہی شعبے کمزوری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔صنعتی شعبے کاحال سب سے  برا ہے مگرمودی کی داڑھی ہے کہ مسلسل بڑھتی  جارہی ہے۔دنیابھرمیں داڑھی اور بالخصوص لمبی داڑھی کومردانہ وجاہت،طاقت اور اولوالعزمی کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ مودی نے خودکو بھارت کے اسٹرانگ مین، سپرمین اور نجات دہندہ کے طورپر پیش کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے۔ سیاست میں آنے کے بعد سے اب تک وہ اپنے حامیوں کویہی باورکرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ اب جبکہ وہ آچکے ہیں،کچھ بھی ایساویساباقی نہیں رہے گا،تمام مسائل حل ہوجائیں گے اورملک کوافلاس اورتنزل سے نجات مل جائے گی۔
مودی کی داڑھی دیکھ کرلوگ قیاس کے گھوڑے دوڑاتے رہتے ہیں۔سیاسی مخالفین نے مودی کی داڑھی کے حوالے سے پرلطف جملے گھڑنے اورپھیلانے میں تساہل کامظاہرہ کیاہے نہ تاخیرکا۔کوئی کہتا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران چونکہ ملک بھرمیں حجاموں کی دکانیں بندتھیں اس لیے مودی کوکسی حجام کی خدمت میسرنہ ہوسکی جبکہ کچھ مخالفین کاکہناہے کہ مودی سے بڑاحجام بھلااس دنیامیں کہاں ملے گاجس نے اپنے جھوٹ سے سچ کی حجامت بناڈالی ہے۔کسی نے یہ کہتے ہوئے مودی جی کاتمسخر اڑایاکہ بھارتی وزیراعظم کو چونکہ ہر وقت قوم کاغم ستاتارہتاہے اوروہ بہبودِ عامہ کے کاموں میں بہت مصروف رہتے ہیں اِس لیے انہیں حجامت بنوانے کاوقت ہی نہیں مل پایاہے۔
کوئی کچھ بھی کہے،مودی نے داڑھی بڑھاکر اپنی سیاسی شناخت کوایک نئی سمت،نیاچہرہ دینے کی بھرپورکوشش کی ہے۔مودی دراصل بھارتی سیکولر آئین کویہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ وہ سیکولر ازم پر قطعی یقین نہیں رکھتے اوریہ کہ ہندوازم کی ایک علامت کے طورپر داڑھی رکھ کرخودکوکٹرہندوثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔بھارت میں سادھو، سنیاسی لمبی داڑھی رکھتے ہیں۔لمبی داڑھی گہری مذہبیت کی ایک تابندہ علامت سمجھی جاتی ہے۔مودی نے داڑھی کے ذریعے یہ پیغام دیاہے کہ وہ غیر معمولی حد تک مذہبی ہیں اورہندوازم کی جڑیں مضبوط کرنے پریقین رکھتے ہیں۔یوں انہوں نے عام ہندوکادل جیتنے کی بھرپورکوشش کی ہے اوراپنے ووٹ بینک کو مضبوط تر کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
معاملہ صرف یہاں تک آکررک نہیں جاتا۔ مودی نے یہ تاثرپروان چڑھانے کی بھی بھرپور کوشش کی ہے کہ وہ ایک بڑے مدبرہیں اور قوم کا درد ان کے دل میں بہت زیادہ ہے۔وہ خود کو مفکر حکمران کے طورپرپیش کرنے کی کوشش  کر رہے ہیں جوقوم کے تمام مسائل کاعلم اور  درد رکھتا ہے۔ خودکوسادھو کے سے اندازمیں پیش کرنے کابنیادی مقصدیہ ہے کہ عام ہندو کو یقین  دلایا جائے کہ اب ان کے لئے ایک نجات دہندہ یامصلح بھیجاجاچکاہے لہٰذاگھبرانے کی ضرورت  نہیں۔  بیرونِ ملک مودی کے ایجنڈے کوحیرت کے ساتھ دیکھاجاتارہاہے مگر اب شائدان کے چہرہ پر پڑے نقاب کے بارے میں زیادہ ابہام باقی نہیں رہا۔
2014ء میں مرکزمیں برسرِاقتدارآنے کے  بعدسے اب تک مودی نے قدم قدم پریہ بھرپور تاثردیاہے کہ وہ برتری پسندانسان ہیں۔اس کا نتیجہ یہ برآمدہواکہ ان کے دورِحکومت  میں بھارت کی اقلیتوں کے لئے صرف مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ان کی شکایت سننے والاکوئی نہیں۔ان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی طرف متوجہ ہونے والا کوئی نہیں۔مودی اوران کی ٹیم انتہاپسندی پریقین رکھتی ہے جس میں معاشرے کے اقلیتی طبقات کے پنپنے کی زیادہ گنجائش نہیں۔ سنگھ پریوارکے لوگ یعنی انتہا پسندہندوچاہتے ہیں کہ ملک کی سیکولرشناخت ختم کرکیا اسے ہندو ریاست کادرجہ دیاجائے۔اس کامطلب یہ ہے کہ بھارتی معاشرے میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے لئے واحدراستہ یہ چھوڑاجائے کہ جوکچھ بھی ہندو اکثریت کرے اسے بلاچوں چرا قبول کیاجائے۔بھارت ہزاروں سال سے مختلف نسلوں اورمذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا ملک رہا ہے اوریہ سب مل کررہتے آئے ہیں،مگرمودی اوران کے ساتھی اس حقیقت کے خلاف جاکریہ ثابت کرناچاہتے ہیں کہ بھارت صرف ہندوؤں کا ہے۔      (جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے