12:46 pm
آپریشن بلیو سٹار کے 37سال

آپریشن بلیو سٹار کے 37سال

12:46 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
اس خط میں مزید تحریر تھا،’’ بھارتی حکام کے گولڈن ٹمپل آپریشن سے سب سے پہلے پنجاب میں فرقہ ورانہ تشدد بڑھے گا۔ اس سے یہاں (برطانیہ) بھی بھارتی کمیونٹی میں کشیدگی بڑھے  ہو گی،  خاص طور پر جب برطانوی کمانڈوز کے ملوث ہونے کا عوام کو پتہ چلے گا۔ ہم نے بھارتیوں پرسکیورٹی کی ضرورت پر زور دیا کہ برطانوی کمانڈو کے دورہ بھارت اورآپریشن پلان کو بھارت اور برطانیہ میں سختی سے خفیہ رکھا جائے۔ اس لئے وزیر خارجہ چاہتے ہیں کہ اس خط کے مندرجات سختی سے چند متعلقین تک کی ہی محدود  رکھے جائیں۔میں اس خط کی کاپی رابن بٹلر (پرائیویٹ سکریٹری وزیر اعظم تھیچر)، رچرڈ مورٹم(وزارت دفاع)اور رچرڈ ہیٹ فیلڈ(کابینہ آفس)کو بھی روانہ کر رہا ہوں۔‘‘وزیر اعظم تھیچر کے پرنسپل پرائیویٹ سکرٹری رابن بٹلر نے اس خط کا جواب 6فروری کو دیا اور اس میں لکھا ،’’ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ وزیر خارجہ نے جو تجویز دی ہے وہ اس پر عمل کریں۔ وہ ایڈوائزر کے دورہ کی رپورٹ کی منتظر ہیں۔اگرمحسوس ہوا کہ بھارت نے پلان پر عمل کرنے کا ارادہ کیا ہے تو وزیر داخلہ کو مطلع کیا جائے گا۔‘‘

سمندر پار تارکین وطن سکھوئوں نے’’ 1984کے قتل عام کولیشن‘‘کے نام سے ایک تنظیم قائم کی ۔ اس کے ایک رہنما جگدیش سنگھ کا کہنا تھا ’’ آپریشن بلیو سٹار امریکہ کے نائن الیون سے بھی بڑا واقعہ تھا۔ اس میںبھارت کی اڑھائی لاکھ فوج نے چند دن میںسکھ مرد ، عورتیں، بچے مار ڈالے۔ اس قتل عام میں کل ایک لاکھ سکھ ہلاک کئے گئے۔بھارتی فوج نے پنجاب کے 50ہزار گائوں میں گرفتاریوں، ٹارچر، قتل عام، خواتین کی بے حرمتی  کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔‘‘ان دستاویزات نے برطانیہ میں ایک تنازعہ کھڑا کیا۔ پوری دنیا میںموجود سکھ احتجاج کرتے رہے ۔ اپوزیشن لیبر بھی سامنے آئی۔ برطانوی پارلیمنٹ میںبھی اس تنازعہ کو گھیٹا گیا۔  ایک کنزرویٹو وزیر اعظم نے اپنی پارٹی کی وزیر اعظم کے فیصلوں کا دفاع کیا۔ یہی وجہ ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقا ت کا حکم دیا گیا ۔  
مارگریٹ تھیچر کی جانب سے اندرا گاندھی حکومت کو آپریشن بلیو سٹار میں رہنمائی اور منصوبہ بندی میں مدد نے سکھ کمیونٹی کو مشتعل کر دیا ۔ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ میں مقیم سکھ مطالبہ کرتے رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں گولڈن ٹمپل آپریشن کے لئے بھارت کی مدد کرنے کی قرار داد لائی جائے اور اس فیصلہ کی مذمت کی جائے۔  امریکہ میں قائم سکھ فار جسٹس نے دنیا بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ بھی اس معاملہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہتے تھے۔ یہ مطالبہ کیاگیا کہ اس کی مزید دستاویزات موجود ہیں۔ جو منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔ انہیں بھی افشا کیا جائے تا کہ پورا سچ پتہ چل سکے۔آپریشن بلیو سٹار کے انچارج لیفٹیننٹ جنرل(ر) کلدیپ سنگھ برارکا آپریشن کی منصوبہ بندی میں برطانوی مدد سے انکار بھی نئے سوالات اٹھاتا رہا۔ مارگریٹ تھیچر کے فیصلے کا دفاع ان کے جڑواں بیٹی بیٹا نے بھی نہ کیا۔ بیٹے مارک تھیچر کو افریقی ملک کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے پر قید ہوئی اور بیٹی کارول تھیچر برطانیہ کی صحافی اور مصنفہ ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ بھارتی حکومت نے برطانیہ کی مدد سے آزاد خالصتان کے مطالبے پر ہزاروں سکھوئوں کا میڈیا کے مکمل بلیک آئوٹ کے دوران قتل عام کیا۔ ابھی تک قاتلوں کو سزا نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ