12:49 pm
آزاد کشمیر میں الیکشن کا ڈنکا بج چکا

آزاد کشمیر میں الیکشن کا ڈنکا بج چکا

12:49 pm

آزاد کشمیر میں الیکشن کے پاکستان میں حکومتی پارٹی پی ٹی آئی نے اپنے مہرے میدان میں اتار دئیے ہیں ۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری سلطان محمود نے آزاد کشمیر میں اپنے سمیت تمام امیدواروں اور ان کے حلقوں کا اعلان کر دیا۔چوہدری محمود  بہت ہی بہترین ایڈ منسٹریٹر رہے ہیں اور آنے والے الیکشن کے لئے انہوں نے دن رات ایک کر کے تیاری بھی خوب کی ہے اور امیدواروں کے چناؤ میں بھی انہوں نے بہت دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔آزاد کشمیر کے دوپرانے سیاستدانوں سے میرا قریبی واسطہ رہا ، ایک سردار محمد عبدالقیوم اور دوسرے چوہدری نور حسین ، چوہدری نور حسین بیرسٹر چوہدری سلطان محمود  کے والد تھے۔اس کا روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر اور میرے ماموں شورش ملک سے بہت گہرا بلکہ قریبی دوستی تک کا تعلق تھا۔وہ جب بھی اسلام آباد تشریف لاتے تو شورش ملک سے ضرور ملاقات ہوتی۔ان ملاقاتوں میں اکثر و بیشتر میں بھی موجود ہوتا۔بڑے چوہدری صاحب بہت ہی وضع دار اور دوست پرور انسان تھے  اور وہی خوبیاں بدرجہ اتم بیرسٹر صاحب میں بھی پائی جاتی ہیں ۔جن لوگوں کو انہوںنے ٹکٹ دئیے اور جن کو نہیں بھی دئیے میرا سلسلہ رابطہ رہا۔بہر حال الیکشن سر پر ہے ، آنے والے وقت میں پتہ چل جائے گا۔آزاد کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پاکستان میں ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر ووٹ ملیں گے اور وہاں کی حکومتی پارٹی کو ان کی آزاد کشمیر کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ ملیں گے۔تمام تر محنت ،  کاوش اور کوشش کے باوجود مقابلہ سخت ہوگا۔
آ ج کل اسلام آباد اور خاص طور پر پنجاب چوروں ،  ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ لوگوں میں نرغے میں ہے۔لوگ قانون پر عمل کرنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ بڑی وارداتوں سے پہلے میں بالکل چھوٹی چھوٹی قانون شکنی کی بات کرتا ہوں اور وہ بھی وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی قانون شکنی دیکھ لیں کہ جس ملک میں صرف ماسک لگانے یا ایس او پی پر عمل کرانے کے لئے بارڈر وں ،  پہاڑوں اور ریگستانوں سے افواج یا رینجرز کو بلانا پڑے تو آپ خود ہی اندازہ لگا لیں کہ قانون پر عمل کرانے والے ادارے کس مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں ہیلمٹ نہ پہننے اور تیسری سواری کے بٹھانے پر مکمل پابندی ہے۔ تمام قارئین اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا ٹریفک پولیس عمل کرارہی ہے۔تین کے بجائے چار چاربلکہ بعض اوقات پانچ پانچ نوجوان لڑکے بیٹھے ہوتے ہیں ۔ جن کی عمریں چودہ پندرہ سال سے زیادہ نہیں ہوتی۔ان کو کوئی پکڑنے یا چیک کرنے والا نہیں ہوتا اور سڑکوں پر کھلے عام ریس لگارہے ہوتے ہیں۔پولیس والے کسی چوک کے گھنے درخت کے نیچے اگر چار ہیں تو چاروں اور پانچ ہیں تو پانچوں اپنے موبائیل پر میسج بھیج رہے ہوتے ہیں یا پھر کوئی گیم کھیل رہے ہوتے ہیں ۔ان کا ٹریفک کی طرف کوئی دھیان نہیں ہوتا۔جب کوئی حادثہ ہو جاتا ہے ،  لوگ شدید زخمی یا وفات پا چکے ہوتے ہیں پھر آہستہ آہستہ چل کر موقع پر پہنچتے ہیں۔بہرحال ساری بات کا لب لباب یہ ہے کہ سارے پنجاب اور خصوصاً راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک قانون نام کی کوئی چیز دیکھنے کو نہیں ملتی۔
اب آئیں بڑی وارداتوں کی طرف تو کل صرف لاہور شہر میں 630مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ وہ بھی ان خوش نصیبوں کی خوش نصیبی تھی کہ کسی بڑی سفارش کے ساتھ پولیس سٹیشن تک پہنچنے کے قابل تھے۔ورنہ سڑکوں اور مارکیٹوں میں ملزموں کو پکڑنے کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے۔پنجاب کے ہر ضلع میں پانچ چھے صرف قتل کی وارداتوں کی اوسط ہے۔دیکھنے والے کہتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر قتل بھی ہو رہے ہیں ۔ ملزم بھی گناہ گار یا بے گناہ پکڑ کر خانہ پوری کی جاتی ہے اور پھر پیسے لے کر اتنی کمزور رپورٹ میں دفعات لگا کر رپٹ درج کی جاتی ہے کہ چند مہینوں میں ملزم بری ہو کر گھر آ جاتے ہیں ۔ خبروں سے دلچسپی رکھنے والے لوگ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس تعداد میں روزانہ قتل ہو رہے ہیں اور ان میں کتنے فیصد کو سزا ہو رہی ہے۔کچھ دنوں پہلے اخبارات میں لیجینڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کے مکان کی کی فروخت کی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔آج ان کی زوجہ محترمہ سائرہ بانو سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ آج صبح ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ہم ایک شہرکے بڑے ہسپتال ہندو جارمیں لے آئے تھے۔ ڈاکٹروں نے سہہ پہر تک سارے ٹیسٹ لیے اب وہ ماشاء اللہ بہت بہتر ہیں اور ہم بہت جلد انہیں گھر لے جائیں گے۔ 
دلیپ کمار سے میری ملاقات 1990ء کے آگے پیچھے ہوئی۔ وہ اپنی بیوی سائرہ بانو کے ساتھ اسلام آباد تشریف لائے اور ان کا قیام شیخ وارث صاحب کے گھر F-8/3کی سٹریٹ 13اور مکا ن نمبر8میں تھا۔شیخ صاحب کااٹک ریفائنری کے ساتھ تیل کا وسیع کاروبار تھا اور اسلام آباد چیمبرکی سیاست میں بھی کافی ایکٹو تھے۔ان کے گھر کے عین سامنے معروف شاعرہ پروین شاکر مکان نمبر 7میں رہتی تھیں۔وہ ڈپٹی کمشنر کسٹم تھیں۔میرا ان کے گھر کافی آنا جانا تھا۔ایک دن ان کے گھر کے سامنے کافی رش تھا تو پتہ چلا کہ دلیپ کمار آئے ہوئے ہیں ۔ دوسرے دن میں پروین شاکر کے ساتھ ان سے ملنے شیخ وارث کے گھرگیا۔ شیخ وارث صاحبہ کی بیوی غزالہ بھابی بھی کافی سوشل خاتون تھیں۔ غزالہ وارث شیخ،  پروین شاکر اور مسز دلیپ کمارسائرہ بانو کی گہری دوستی ہو گئی۔وہ لوگ واپس چلے گئے لیکن سائرہ بانو،  پروین شاکر اور غزالہ شیخ کے درمیان فون پر بات ہوتی رہتی تھی اور پھر بعض اوقات پروین شاکر کبھی کبھی میری بھی دلیپ کماراور سائرہ بانو سے بات کرا دیتی۔بس پھر سال دوچار سال کے بعد ہم فون کر کے ایک دوسرے سے خیریت معلوم کر لیتے۔لیکن صرف ایک ملاقات کو گہری دوستی کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔آج چونکہ ان کی طرف سے دعا کی درخواست تھی تو میں نے دوستوں سے ذکر کر دیا۔ان کا مسلمان اور پھر ان کا پاکستانی ہونا بھی شائد کشش کا سبب ہو سکتا ہے۔بلکہ آج کی گفتگو میں بھی سائرہ بانو بار بار فلمی نام کے بجائے اصلی نام یوسف میاںکہہ کر بات کر رہی تھیں کہ یوسف میاں کی صحت کے لئے دعا کرائیں ۔جو مجھے اچھا لگ رہا تھا۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے