12:53 pm
بھارتی کروناکاذمہ دارکون؟

بھارتی کروناکاذمہ دارکون؟

12:53 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
ہزاروں سال سے ساتھ رہنے والوں نے جمہوریت اوراظہارِرائے کی آزادی کوبھی کھلے دل سے قبول کیا۔1947ء میں انگریزوں سے آزادی ملنے پربھی بھارت میں جمہوریت ہی پروان چڑھی اورایک دوسرے کوقبول کرنے کا کلچر بھی مقبول رہامگر اب مودی اوران کی ٹیم نے مل کر بھارت کوتعصب،انتہاپسندی اورتنگ نظری کی طرف دھکیل دیاہے۔
ہندوازم میں شِرک نمایاں حقیقت ہے۔ بیشتر ہندو35کروڑدیوی دیوتائوں کا وجودتسلیم کرتے  ہیں۔دوسری طرف بھارت میں پنپنے والے دیگر مذاہب بہت حدتک وحدانیت کی بات کرتے ہیں۔انتہاپسندہندووں نے ہندوازم کوایک ایسے مذہب کے روپ میں پیش کیاہے،جس میں دوسروں کوقبول کرنے کی گنجائش برائے نام ہے۔اس روش پرگامزن ہونے سے بھارتی معاشرہ انتشارکا شکارہورہاہے۔مودی ہندوازم کی جن اقدارکو مانتے ہیں وہ اس سیکولرازم اوررواداری کے منافی ہیں جن کی ضمانت بھارت کے آئین میں دی گئی ہے۔ہندوانتہاپسندوں نے اقتدارمیں آنے کے بعداقلیتوں سے متعلق جوپالیسیاں تشکیل دی ہیں ان سے بھارت کواچھاخاصانقصان پہنچ چکاہے۔
ایک اورعالمی شہرت یافتہ طبی جریدے نے بھارتی حکومت کی نااہلی کاپول کھولتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت کاغیرسنجیدہ رویہ ہی بھارت میں کورونا کی خطرناک وباکے پھیلاؤ کا باعث بنا۔عالمی جریدے کے مطابق جب وبا سر اٹھارہی تھی تومودی سرکارکوروناکے مکمل خاتمہ کاڈھنڈوراپیٹ رہی تھی۔حالات ایسے ہی رہے تویکم اگست تک بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداددس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔دی لینسٹ نے اپنے اداریے میں لکھاہے کہ مودی سرکارکاکوروناسے متعلق رویہ نا قابل معافی ہے۔ اس خودساختہ تباہی کی مکمل ذمہ دار مودی سرکار ہے جس نے نہ صرف کمبھ میلے میں48لاکھ کے اژدھام کوجمع ہونے کاموقع دیا بلکہ اپنے سیاسی جلسوں میں لوگوں کو کثیرتعدادمیں جمع کرنے کاناقابل معافی جرم کا ارتکاب بھی کیا۔ برطانوی جریدے نے کہاکہ ماہرین کورونا کی نئی بھارتی قسم کے آنے کی وارننگ دے رہے تھے،تب بھارتی حکومت ٹویٹرسے مخالفین کی پوسٹسس ہٹوانے میں مصروف تھی۔
غیر ملکی جریدے کاکہناہے کہ بھارتی حکومت نے غلط اعدادوشمارکے ذریعے اس ہرڈامیونٹی کاہدف حاصل کرنے کے دعویٰ نے کہ ’’اب وائرس اب مزید نہیں پھیلے گا‘‘،اقوام عالم  کو گمراہ کیاجبکہ مودی حکومت کی اجازت سے  لاکھوں افرادپرمشتمل سیاسی اورمذہبی اجتماعات ہوتے رہے، جواس خطرناک وباکے پھیلاؤ کا باعث بنا۔رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اترپردیش اورمہاراشٹروباسے نمٹنے کے لئے تیارنہ تھے۔ وباآتے ہی ہسپتالوں اورشمشان گھاٹوں میں جگہ ختم ہوگئی،مگرحکومت آکسیجن کی کمی کی شکایت کرنے والوں پر قومی سلامتی کوٹھیس پہنچانے  کے الزام میں مقدمات قائم کرتی رہی۔
کوروناوباکے دوران مودی کی انتہا پسند ہندو حکومت نے جوکچھ کیاہے اس نے بھی اچھی خاصی خرابیاں پیداکی ہیں۔گزشتہ برس کورونا کی پہلی لہرکے دوران بھارت بھرمیں مسلمانوں کواس وباکے پھیلائوکے حوالے سے مطعون کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن خودمودی نے سیاسی مقبولیت کے حصول کے لئے  کمبھ کے میلے کے انعقاد کی اجازت دے کر48لاکھ ہندووں کوجمع ہونے کی اجازت دے ڈالی اوردوسری جانب اپنی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کے لئے  بڑے گروپوں کو جمع کرنے، ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے جلسوں پربھی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ ہزاروں حامیوں کے ساتھ جلسوں میں بغیرکسی ماسک کے ریاستی انتخابات میں انتخابی مہم چلائی جو ماسک بھی نہیں پہنے ہوئے تھے۔دنیابھر کے طبی ماہرین اس خطرناک وباکے نتیجے میں ہلاک ہونے اورمتاثرہونے والوں کامکمل ذمہ دار مودی کوگردانتے ہیں کہ مودی نے اپنے سیاسی قد کو بڑھانے کے لئے  ہزاروں افرادکو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ اس کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر یہ وباپھیلی اوراب حالت یہ ہے کہ یومیہ ساڑھے تین سے چارلاکھ بھارتی باشندے کوروناوائرس کے گڑھے میں گررہے ہیں اترپردیش کے علاقے ہر دوار میں کمبھ میلے کے سلسلے میں یکم سے17 اپریل تک کم و بیش48لاکھ افرادجمع ہوئے جن کی وجہ سے مودی کی اس فاش غلطی نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیابھرکوبھارتی کروناکی بھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے۔
نیویارک ٹائمزنے توہندوستان کے کورونا بحران کومودی کے سیاسی ناقابل شکست جذبات کومحض بڑھکوں سے تشبیہ دیتے ہوئے مودی کے آئندہ سیاسی کردارکوداغدارقرار دیا ہے ۔ مودی کی حکومت کی بدعنوانی نے اسے دنیاکابدترین متاثر ملک بنادیاہے اوراس وقت مودی شدید احتساب کی زدمیں ہیں اوربھارتی زرخرید میڈیا کے بھی کئی افرادچیخ اٹھے ہیں۔ اس وقت کوروناکے یومیہ چارلاکھ نئے کیسزنے ایک سنگین عالمی ریکارڈقائم کردیاہے۔ویکسین دینے کاعمل بھی ناقابل یقین حدتک سست ہے،ہسپتالوں میں دلدل ہے۔زندگی بچانے والی آکسیجن ختم ہورہی ہے۔ہرروزہزاروں لاشوں کوشمشان گھاٹ میں جلانے کی بجائے سڑکوں،فٹ پاتھوں پرانسانی گوشت کی بدبونے قیامت کاسماں باندھ رکھاہے اور مغربی ریاست گجرات میں ان تازہ ترین حادثات نے اس غم اوربے حسی میں اس وقت مزیداضافہ کردیاجب مریضوں کے لواحقین نے ہسپتالوں کے اطلاع دینے کے باوجود اپنے عزیزوں کی لاشیں وصول کرنے سے انکارکرتے ہوئے جلانے کاعمل بھی ہسپتال والوں کے سپردکر دیا اور بھارتی عوام جومودی کواپنامسیحامانتے تھے،اپنے ان تمام عزیزوں کی ہلاکت کاذمہ دارمودی کو ٹھہرا رہے ہیں جس نے مودی کے سیاسی مستقبل کو لاشوں سے اٹھنے والے بدبودار اور سیاد دھوئیں کی مانندکر دیاہے۔بہر کیف، مودی کی طرف سے دیا جانے والا یہ تاثر کسی سے ہضم نہیں ہو پارہا کہ وہ حقیقی معنوں میں ایک ہندو شخصیت اور نجات دہندہ ہیں۔ مودی جی داڑھی منڈوائیں نہ منڈوائیں ، اس تاثر کو ضرور منڈوائیں کہ تاریخ میں ان کانام سیاہ جلی حروف میں ایک ایسے خودغرض قاتل کے طورپرلکھاجائے گاجن کی ذاتی انااورپالیسیوں نے ہزاروں افرادکی جان لے لی ۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے