01:21 pm
تھپڑ کی گونج اور صلیبی دہشت گردی

تھپڑ کی گونج اور صلیبی دہشت گردی

01:21 pm

یہ پہلا تھپڑ تھا کہ جس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دی، یہ ’’تھپڑ ‘‘ گھٹیا، بدترین اور ذلیل ’’میکرون‘‘ کو مزید ذلت و رسوائی سے دوچار کر گیا، ایسی جگ ہنسائی، ایسی جگ ہنسائی، توبہ، توبہ،توبہ، مجھے کسی نے واٹس ایپ پہ ایک میسج بھیجا، ’’تم فرانس کے صدر بنو گے؟ اگر میں فرانس کا صدر بننا قبول کرلوں...تو تم تھپڑ  تو نہیں مارو گئے؟‘‘ کوئی شک نہیں کہ اس ایک ’’تھپڑ ‘‘ نے ہر مسلمان کے دل میں ٹھنڈ ڈال دی، اے مسلمانو! ’’گستاخ‘‘ کے چہرے پر دوسروں کے ’’تھپڑ ‘‘ کا انتظار مت کرو، لوٹ آئو اب بھی جہاد کی طرف، جہاد کی طرف لوٹ آنے کا مزہ یہ ہے کہ پھر یہ گستاخ رسول تہہ خاک ہوگا، اللہ، اے میرے اللہ، ہم کمزور سہی، ہمارے حکمران مصلحتوں کا شکار، لیکن میرے مولیٰ تیری قدرت تو کامل، بالا و برتر ہے، یا اللہ، اپنی قدرت کاملہ سے اس گستاخ سے نبی رحمتﷺ کی توہین کا انتقام لے،  نہ مجھے لندن جانا ہے، نہ فرانس اور امریکہ جانے کا شوق، ہماری آرزو تو فقط اتنی سی ہے کہ قیامت کے دن آقاء و مولیٰﷺ ہم گناہ گاروں کو اپنے دامن رحمت میں جگہ عطا فرما دیں۔
میرا قلم، ختم نبوتؐ کے دفاع کے لئے وقف ہے، الحمدللہ،  بھلا وہ ’’قلم‘‘ بھی کسی مسلمان کا ہوسکتا ہے کہ جو تحفظ ختم نبوتؐ سے گریزاں ہو؟ میں اپنے آقاء و مولیٰﷺ کے مشکبار تذکرے بار، بار کرنا اپنی صحافت کا عروج سمجھتا ہوں، بھلا وہ بھی کوئی صحافی یا کالم نگار ہے کہ جو رحمت عالمﷺ کاذکر کرنے سے گھبراتا ہو۔
ہمیں یورپ کی تہذیب سے متاثر کرنے کی کوششیں کرنے والے سیکولر ’’کن کھجورے‘‘ نجانے آج کل کن بلوں میں گھسے ہوئے ہیں..شائد انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ ان کے مہذب ملک کینیڈا میں صرف مسلمان ہونے کے جرم میں ایک پانچ رکنی مسلمان فیملی کو صلیبی دہشت گرد نے ٹرک تلے کچل ڈالا، اتوار کی شب کینیڈا کے صوبہ اونٹاریوکے شہر لندن میں ایک عیسائی دہشت گرد نے چہل قدمی کرنے والے مسلمان خاندان کے پانچ افراد کو محض اسلام دشمنی میں اندھے ہو کر ٹرک تلے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں چھیالیس سالہ سید سلمان افضل، ان کی چوالیس سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، پندرہ سالہ بیٹی ’’یمنی‘‘ اور سلمان افضل کی 74سالہ والدہ موقع پر ہی شہید ہوگئیں، جبکہ سلمان افضل کا نو سالہ بیٹا فائز سلمان شدید زخمی مقامی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
میں نے کینیڈین شہداء کے نام کالم میں اس لئے لکھے تاکہ ان شہیدوں کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار ہو، سوال یہ ہے کہ اسلام کی نفرت میں اندھا ہو کرپانچ مسلمانوں کو ٹرک سے روندنے والا صلیبی دہشت گرد ’’نتھانیل ویلٹ‘‘ کس سکول، کس کالج، کس یونیورسٹی سے کون سا نصاب تعلیم پڑھ کر نکلا تھا؟ اس نے دہشت گردی کی تربیت کہاں سے حاصل کی تھی؟ اس کی برین واشنگ کون سے مدرسے میں ہوئی؟ کیا کینیڈا کے بچوں کو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھائے جانے والے نصاب تعلیم کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے؟
اگر کینیڈا میں بسنے والے صلیبی دہشت گردوں کے ہاتھوں آج پریشان ہیں تو ان کی اس پریشانی کو دور کرنا کس کی ذمہ داری ہے۔ ’’ کینیڈا‘‘ میں مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ کیوں تصور کرتے ہیں؟ سنا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے صلیبی امن اور صلح کی بات کرتے ہیں۔ یہ کیسا امن ہے کہ مسلمانوں کو ٹرکوں کے نیچے روند کر قتل کیا جارہا ہے؟ یہ کیسا ’’امن‘‘ ہے کہ فرانس سے لے کر کینیڈا تک مسلمان صلیبی دہشت گردی کا شکار ہیں؟ مسلمان عورتوں کے چہروں سے نقاب اور سروں سے دوپٹے نوچے جارہے ہیں۔ پاکستان میں عیسائی مشنری سکولوں اور کالجوں میں تو مسلمان بچوں کو کٹر سیکولر اور ملحد شدت پسند بنایا جاتا ہے جبکہ کینیڈا سمیت یورپی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کی نفرت کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔
پاکستان میں یورپی ممالک کے سفارت خانے اور مغربی فنڈڈ موم بتی مافیاء این جی اوز امن کی شمعیں روشن کرتی ہیں اور خود مغرب اس وقت اسلامو فوبیا کا مریض بنتا چلا جارہا ہے۔ کیا یہ منافقت، دو نمبری اور کھلا تضاد نہیں ہے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ’’کینیڈا میں قتل ہونے والے پانچ پاکستانیوں کا گناہ مسلمان ہونا تھا، میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، انہوں نے کہا کہ کینیڈین پولیس کی تحقیقات کے مطابق واقعہ میں اسلامو فوبیا کا عنصر موجود ہے، انہوں نے کہا کہ جو باڈیز ملیں، وہ قابل شناخت نہیں، یہ فزیوتھراپسٹ تھے پڑھے لکھے شخص تھے، ان کا پاکستان میں لاہور سے تعلق تھا، وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم سے کہوں گا کہ یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے۔
سوال یہ ہے کہ جو مغربی ممالک خود اسلامو فوبیا میں مبتلا ہو کر اقلیتوں کے انسانی حقوق پامال کر رہے ہیں، بے گناہ مسلمانوں کا قتل کرکے مغربی معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، کیا انہیں یہ حق ہے کہ وہ دنیا کو اخلاقیات اور انسانی حقوق کا درس دیتے پھریں؟ اگر کسی نے انسانی حقوق اور اخلاقیات کا درس سیکھنا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ پیغمبر اسلامﷺ کے دامن رحمت سے وابستہ ہو جائے، اسلامو فوبیا میں مبتلا مغربی ممالک اور صلیبی دہشت گرد یاد رکھیں۔ ان کی دہشت گردی اور قتل و قتال سے نہ مسلمان ختم ہوں گے اور نہ ہی اسلام اس لئے وہ اپنی دہشتگردانہ  سوچ اور دہشتگردانہ حرکتوں سے باز آجائیں، راہ چلتی ہوئی عورتوں کے چہروں سے نقاب نوچنا، چہل قدمی کرنے والے مسلمانوں پر ٹرک چڑھا دینا، مسلمانوں کی مسجدوں پہ حملے کرنا، محسن انسانیت حضرت محمد کریمﷺ کی بار، بار توہین کرنے کی کوشش کرنا، یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ یورپ اور صلیبی دہشت گرد، اسلام کے پھیلائو اور حقانیت سے گھبرا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے