01:22 pm
کل بجٹ! خدا خیر کرے!

کل بجٹ! خدا خیر کرے!

01:22 pm

٭کینیڈا میں چار مسلمانوں کا سرعام قتل، پاکستان و ترکی کی شدید مذمت!O گھوٹکی ریلوے حادثہ، ٹرینیں منسوخ! ٹریفک بحال!!O امریکہ کو اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرخارجہ و عسکری ذرائعO قومی اسمبلی، حکومت کے اتحادی و ترین گروپ غیر حاضر، اجلاس نہ چل سکاO فوج کو گالیاں دینے والے صحافی نے معافی مانگ لیO سندھ کے وزیراعلیٰ وفاق کے خلاف مزید تلخO لاہور ہائی کورٹ، پنجاب کو قانون سازی کے لئے وزیراعظم کا حکم منسوخO کل وفاقی بجٹ پیش ہو گا! ’’منظور نہیں ہونے دیں گے!‘‘ اپوزیشن، ’’منظور ہو جائے گا‘‘ سپیکر!
٭فرانس کا اسلام دشمن صدر ’امینوئل میکرون‘ ایک انتخابی مہم کے لئے فرانس کے ایک دیہاتی علاقے میں استقبال کے لئے جمع ہونے والے افراد سے ہاتھ ملانے گیا تو ایک شخص نے پہلے ہاتھ ملایا پھر میکرون کے چہرے پر زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعہ کو دنیا بھر میں بہت اچھالا جا رہا ہے۔ ممکن ہے فرانسیسی حکومت مسلم دشمن حکومت اسے مسلمانوں کی کوئی کارروائی قرار دے دے۔ مگر میکرون نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اعلانیہ ایسے بیانات شروع کر دیئے تھے جن سے ملک میں منافرت کی فضا پھیل چکی ہے۔ ترکی کے صدر اردگان نے ایسے بیانات پرکہا کہ میکرون کا دماغی توازن خراب ہو گیا ہے۔ اس پر فرانس نے ترکی میں اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ اس سے قبل ایک امریکی صدر شام میں ایک شہری کا جوتا کھا چکا ہے۔ تادم تحریر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فرانس کے صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کا نام و مذہب کیا ہے؟ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ اس نے تھپڑ مارتے وقت میکرون ازم کے خلاف نعرے لگائے تھے۔
٭سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وفاقی طرزعمل کے خلاف مزید تلخ باتیں کہی ہیں۔ مجھے ان کی باتوں میں وزن دکھائی دے رہا ہے۔ وفاق کے پاس اس بات کا کیا جواز ہے کہ پنجاب اور پختونخوا کے لئے متعدد نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھاری فنڈز دیئے جا رہے ہیں (پختونخوا کو90 ارب روپے، پنجاب 34 نئے منصوبے!) اور سندھ کو کوئی نیا منصوبہ نہیں دیا گیا بلکہ چار سال پرانے منصوبوں کے لئے چار سال پرانے ریکارڈ کے مطابق بہت کم فنڈز دیئے گئے ہیں؟ وفاقی حکومت کی طرف سے اس بات کا جواب دینے کی بجائے عُذر پیش کیا گیا ہے کہ وفاق سندھ میں اربوں کے ترقیاتی کام کر رہا ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا ہے کہ تین برسوں میں حیدرآباد سکھر موٹر وے تو ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکی۔ وزیراعلیٰ کا موقف بالکل جائز ہے کہ سندھ میں پیسے لگاتے وقت سندھ حکومت سے مشورہ تو کیا کرو کہ اس کی ضروریات کیا ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ کا یہ موقف بالکل درست ہے، میں اس کی تائید کرتا ہوں۔
٭فوج اور پاکستان کی حکومت کو بھرپور گالیاں اور دھمکیاں دینے والا ’رستم زماں‘ صحافی اپنی ملازمت اور ٹیلی ویژنوں وغیرہ سے صرف 10 روز کی علیحدگی اور عوام کے سامنے چہرہ نمائی نہ ہونے کی اذیت برداشت نہ کر سکا اور راولپنڈی جرنلسٹس یونین کے ایک لیٹر پیڈ پر اپنے دستخطوں سے بیان جاری کیا ہے کہ ’’میں تو فوج سے بہت محبت کرتا ہوں، سیاچن، وزیرستان اور کنٹرول لائن پر فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔‘‘ اور…اور یہ کہ ’’میرا کسی کی دلآزاری یا رنج پہنچانے کا کوئی خیال نہیں تھا۔ اس دلآزاری پر میں معذرت خواہ ہوں‘‘ اس تحریر پر اس صحافی کے ساتھ فیڈرل اور راولپنڈی یونین کے تین عہدیداروں کے دستخط!
اتنی جلدی واپسی!! کہاں تو منہ سے جھاگ نکلتے ہوئے بلند بانگ اعلان کہ اپنے اخبارکی ملازمت سے فارغ کئے جانے کے بعد میں …کے نقاب نوچوں گا، ان کے گھروں میں گھس کر ان کی خواتین کو ہراساں کروں گا۔‘‘ وغیرہ وغیرہ! یہی نہیں، اخبار سے الگ کیا گیا تو اگلے روز بھارت کے ایک معروف ٹیلی ویژن اور اخبار کو انٹرویو دینے شروع کر دیئے۔ مگر اپنے ملک میں عوام کے سامنے صرف 10 دن رونمائی کی غیر حاضری برداشت نہ ہو سکی اور گھٹنے ٹیک کر معافی مانگ لی!! مجھے پہلے فوج اور مملکت کے خلاف ایک صحافی اور اس کے ہم نوائوں کی ہرزہ سرائی پر شرم آ رہی تھی اب اس بزدلانہ معافی پر شرم آ رہی ہے۔ 10 روز کی بے چہرگی برداشت نہ ہو سکی! صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اسے ذلیل کر کے رکھ دیا ان لوگوں نے! لمبی بات نہیں کرنا چاہتا صرف مختصر مگر اہم بات ہے کہ صحافت انبیائے کرام علیہ السلام پر اترنے والے مقدس آسمانی صحیفوں کی عبارت کا نام ہے۔ نبی کے معنی ’خبر دینے والا‘ ہیں۔ رسول رسالہ یعنی مقدس اطلاع پہنچانے والے کو کہتے ہیں۔ قرآن مجید کا حکم ہے کہ ’’خبر دینے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کرو!‘‘…مگر…!! کیا لکھا جائے! پہلے اچھل اچھل کر الزام تراشی اور گالیاں، پھر گھٹنے ٹیک کر معافیاں!!
٭لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی حکومت کو دیوانی قوانین میں ترمیم کی ہدائت دینے والے صدارتی آرڈی ننس کوغیر آئینی، غیرقانونی قرار دے کر منسوخ کر دیا۔ فاضل سینئر جج جسٹس شاہد کریم نے 65 صفحات کے فیصلہ میں سخت نوٹس لیا ہے کہ وزیراعظم نے ایک ڈکٹیٹر کی طرح پنجاب کو اپنا غلام سمجھ کر اپنی مرضی کا حکم جاری کیا جس کا وزیراعظم کو قطعاً کوئی اختیار نہیں تھا مگر یہ بھی کہ پنجاب کی حکومت نے یہ غلامی قبول کر لی!! فاضل عدالت نے وزیراعظم کے اس عمل کو صوبوں کو دیئے جانے والے آئینی اختیارات میں واضح غیر آئینی مداخلت قرار دیا ہے!! یہ بہت اہم تاریخی نوعیت کا فیصلہ ہے۔ اس کے دور رس اثرات سامنے آئیں گے! عدالت کے یہ الفاظ کہ پنجاب نے کیسے وزیراعظم کی غلامی اختیار کر لی؟ اس کا مختصر جواب عرض ہے کہ پنجاب میں کوئی باعلم، قانون شناس، خود دار قسم کی حکومت ہوتی تو غلامی کا یہ سانحہ پیش نہ آتا۔ جس صوبے کے وزیراعلیٰ کو صوبے کے چیف سیکرٹریوں اور آئی جی پولیس کے تبادلوں کے سوا کوئی دوسرا کام ہی نہ سوجھتا ہو (ڈھائی سال میں 5 چیف سیکرٹری، 4 آئی جی) اور اس شوق کو پورا کرنے کے لئے بار بار وزیراعظم کے سامنے پیش ہوتا ہو اسے وزیراعظم کیا اہمیت دے گا؟ حیرت ہے موجودہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے چھ چھ ماہ سے زیادہ مدت گزار لی، اب بھی موجود ہیں؟؟
٭گھوٹکی، ریلوے حادثہ، وزیر ریلوے اعظم سواتی کا بیان کہ سب سے بڑے افسر کو بھی نہیں چھوڑوں گا!! حیرت!! وزیر ریلوے اعظم سواتی صاحب! ریلوے کے سب سے بڑے افسر تو آپ خود ہیں!! اور پھر ظلم! ریلوے حکام اور عملہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ حادثہ کی شکار ایک ٹرین کا ڈرائیور کہہ رہا ہے کہ کراچی میں گاڑی کے ایکسل ٹوٹے ہوئے تھے، میں نے حکام کو بتایا، کوئی اثر نہ ہوا اور گاڑی چلا دی۔ یہ بھی انکشاف کہ حادثہ والی جگہ پر پہلے سے پٹڑی کی ویلڈنگ ٹوٹ چکی تھی۔ ڈی ایس سکھر کہتا ہے کہ پٹڑی ٹھیک کرنے کے لئے پیسے مانگتے رہے، کچھ نہیں ملا! چیف انجینئر کا بیان کہ سارا سامان دے دیا تھا!! قارئین کرام! آیئے اجتماعی ماتم کریں!!
٭کل رسمی وفاقی بجٹ آ رہا ہے۔ بہت عرصہ پہلے، جنرل یحییٰ کے دور تک، روائت تھی کہ چینی، گھی،پٹرول وغیرہ کی قیمتوں کے معاملات سالانہ قومی بجٹ میں پیش ہوتے تھے۔ ایوب خاں کے دور میں ریلوے کا بجٹ بھی الگ پیش ہوتا تھا۔ یحییٰ خاں نے مارشل لا کے بجٹ میں پٹرول کی قیمت چار روپے گیلن سے پانچ روپے گیلن کر دی تو ملک میں ہنگامہ ہو گیا۔ ایک گیلن ساڑھے چار لٹر کا ہوتا ہے۔ یوں ایک لٹر کی قیمت 14 آنے سے بڑھ کر ایک روپیہ دو آنے ہو گئی تھی، اب یہ قیمت 114 روپے لٹر تک پہنچ چکی ہے، کوئی نہیں بولتا! جبکہ بجٹ سے پہلے یا بعد میں اس قیمت میں بھی ’بہت زیادہ‘ اضافہ کی خبر سنائی جا چکی ہے۔ اب چینی، گھی، دالوں، پٹرول، گیس وغیرہ کی قیمتیں بجٹ سے باہر ہر 15 روز کے بعد بڑھ جاتی ہیں، ایسے میں کسی بجٹ کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے؟

تازہ ترین خبریں

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ