02:01 pm
      جنگی مجرم بھارت 

      جنگی مجرم بھارت 

02:01 pm

 مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے بچوں اوران کے والدین کی توہین کو اپنا معمول بنا لیا ہے۔ بچوں کے سامنے والدین اور والدین کے سامنے بچوں پر تشدد اور انہیں قتل کردینا بھارت کا  پسندید ہ مشغلہ ہے ۔ بچوں کے کھیل کے میدان بھارتی فوج کے قبضے میں ہیں وہاں پر بچوں کے کھیلنے کی بجائے بھارتی فوجی ٹریننگ کرتے نظر آتے ہیں اہم شہروں کے قریبی علاقوں کے بڑے سکولوں اور کالجوں میں بھارتی فوجی رہائش پذیر ہیں۔وہ ناجائز ریاست اسرائیل کی طرح بتدریج پورے کشمیر کا تعلیمی اور تربیتی نظام ختم کرکے کشمیریوں کو وہاں سے بے دخل کرکے اپنے ناجائز قبضے میں اضافہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔

بھارتیوں کا ایک بڑا مکروہ مقصد کشمیریوں کی بنیادی اقتصادی حالت تباہ کرنا ہے ،سری نگر کے نواحی علاقوں میں جہاں دنیا کے قیمتی اور زرخیز ترین ،سٹرا بیری کے باغات ہیں ،ان کی شاندار فصل کے باوجود  اس کی بھارت اور عالمی منڈی میں مارکیٹنگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہاہے ۔ ٹرانسپورٹ کی راہ میں پابندی کی رکاوٹیں پیدا کرکے فصل کو منڈی تک پہنچنے سے روکا جارہا ہے ۔  زمینداروں کو بے بہا نقصان پہنچانے کے لئے بھارتی غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ جان بوجھ کر ٹرانسپورٹر کوہراساں کیاجارہا ہے۔ان کی ٹرانسپورٹ ضبط کی جارہی ہیں وہ گاڑیاں  بھارتی ملٹری کیمپوں میں کھڑی ہیں ۔اس کے علاوہ سیب اور سبزیوں کی کشمیر کے دیگر علاقوں ِجموں ،سامبا، کھٹوعہ ،اودہم پور میں سپلائی کی راہ میں بھی سخت پابندیاں نافذ ہیں تاکہ وادی کشمیر کے زمیندار اور کسان کو اقتصادی طورپر تباہ کیاجائے۔ ان لوگوں کے سارے سال کی آمدن و اخراجات کا دارومدار ان سبزیوں اور پھلوں کی کاشت اورفروخت پر ہے ۔ کاشت کے دوران ان کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کی جاتی فصل کی پیداوار کے بعد اس کا بیشتر حصہ بھارتی فوجی اپنی ضروریات کے مطابق بغیر معاوضہ دیئے چھین کر لے جاتے ہیں اور باقی فصل کو منڈیوں تک نہیں جانے دیا جاتا ۔ وہ وہیں گل سڑ کر خراب ہوجاتی ہے ۔ناجائز قابض بھارتی فوجیوں کے ان غیر انسانی اور کشمیر دشمن اقدامات سے زمیندار،کاشتکار،آڑھتی،ٹرانسپورٹراور عام آدمی بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ ان ظالمانہ پالیسیوں کے نتیجے میں انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 
 کرونا کا بہانہ بناکر پہلے سے موجود فوجی محاصرے اور لاک ڈائون کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔ عالمی برادری کو دکھانے کے لئے چند بھارتی میڈیا چینلز جو ہندوتوا کے نظرئیے کو پروموٹ کررہے ہیں ،کے ذریعے  پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے کہ وہاں کرونا کے خلاف علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں میسر ہیں جبکہ اس کے برعکس  بی بی سی کی اردو سروس نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ وادی کشمیر میں کرونا کی وباء بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اس سے ہونے والے جانی نقصان کو چھپایا جارہا ہے ۔ غیراعلانیہ کرفیو، فوجی محاصرے اور ڈبل لاک ڈائون کی وجہ سے ایک گھر سے دوسرے گھر بلکہ ایک محلے سے دوسرے محلے تک جانا بھی مشکل ہے۔ کوئی ایساگائوں، قصبہ یا شہر نہیں جہاں شام ہوتے ہی بھارتی فوجی گھر گھر تلاشی کے بہانے محاصرہ کرکے بزرگوں،بچوں خواتین پر تشدد ان کی عصمت دری ،نوجوانوں کو اغواء کرکے بھارتی فوجی عقوبت خانوں میں شہید کرنے کے لئے نہ لے جاتے ہوں ،زیادہ تر اوقات میں انہیں ماں باپ اور اہل محلہ کے سامنے ہی گولی مار کرکہاجاتا ہے کہ اس نے مزاحمت کی ،یا جعلی مقابلے میں مارا گیا ۔
دنیا بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں وہ قتل نہیں بھول سکے گی جب تین سالہ نواسے کے سامنے اس کے نانا کو گولی مار کرشہید کردیا گیا وہ بچہ پاس بیٹھا رو رہا تھا اور بھارتی فوجی اس 70سالہ بزرگ کی لاش پر کھڑا ہوکر فوٹو بنوارہا تھا ۔ نہ ہی بھارتیوں کا یہ جرم بھول سکتی ہے کہ  جموں کے علاقے کے مندر میں مذہبی راہنمائوں ،مندر کے پجاریوں اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں سمیت مقامی سکیورٹی فورسز کے لوگوں نے ایک ہفتے تک ننھی بچی کی بے حرمتی کی اور بعد میں قتل کرکے اس کی لاش جنگل میں پھینک دی یہ بھارتی مائوں اور اداروں کی انتہائی گھٹیا تربیت ہے ، جس کا مقصد کشمیر کے مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا اور یہ ثابت کرنا ہے کہ اگر انہوں نے یہ علاقے خالی نہ کئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا، ان کی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔نہ ان کا مال جان،جس طرح اسرائیل نے باضمیر آزاد میڈیا کے خوف سے جس نے اس کے جنگی جرائم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کئے اس کے مرکز پر حملہ کرکے پوری دنیا کے سامنے خود کو جنگی مجرم ثابت کیا اسی طرح ناجائز قابض بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں مقامی صحافیوں کو بدترین نتائج کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کررہے ہیں ۔بھارتی فوجی کھلے عام کشمیری صحافیوں پر تشدد کرتے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں ۔یہ آزادی صحافت پر پابندیوں کا انتہائی بھونڈا طریقہ ہے ۔ 
مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس وقت بنیادی انسانی حقوق مکمل طور پر سلب ہیں ۔ 10لاکھ بھارتی فوجی کشمیر کے چپے چپے پر دندناتے پھرتے ہیں نہ کسی کی جان محفوظ ہے نہ مال بنیادی انسانی کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے مبصرین سمیت کسی کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں زمینی حالات کا جائزہ لینے کے لئے وہاں جانے کی اجازت نہیں ،اظہار رائے کی آزادی پر مکمل پابندی ہے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لئے بھارتی اپنے غیر ملکی آقائوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سویلین کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں ۔انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انسانی حقوق کے خود ساختہ چیمپئن اپنے تجارتی اور دیگر مفادات کی خاطر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اسرائیل کی طرح اسے شہہ دے رہے ہیں ۔ان سب کے باوجود کشمیری قوم اپنے بنیادی حق آزادی کے لئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں منزل کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں ۔ ظلم کی رات سیاہ تر ہے لیکن امن و آزادی کے سویرے کو نہیں روک سکتی ۔وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری اپنی عظیم جدوجہد میں کامیاب ہوکر دوقومی نظریہ کی تکمیل کریں گے،ان شااللہ 

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل