02:05 pm
بجٹ کی کیا ضرورت ہے؟

بجٹ کی کیا ضرورت ہے؟

02:05 pm

٭وفاقی حکومت آج سالانہ بجٹ پیش کر رہی ہے۔ یہ رسمی بجٹ ہے، اسمبلی میں نہ بھی پیش کیا جاتا اور صرف اخبارات کو جاری کر دیا جاتا تو کوئی فرق نہ پڑتا۔ اس لئے کہ کوئی ٹیکس نہ لگانے کے خوش نما اعلان والی حکومت نے بجٹ سے باہر ہی بجلی، پٹرول، چینی، گھی، ادویات (160 روپے والی 451 روپے میں)، سبزیوں، دالوں اور عام اشیائے صرف کی قیمتوں میں اتنا ہوش ربا اضافہ کر دیا ہے اور ملک کو اتنی ’’ترقی‘‘ دے دی ہے کہ میں اس وقت بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے میں موبائل فون کی روشنی میں پسینے سے شرابور کالم لکھ رہا ہوں۔ کمرے سے باہر جسم جلا دینے والی گرم ترین لو چل رہی ہے، ملک بھر میں غریب لوگ 49 درجے کی آتش فشانی میں جل بھن رہے ہیں اور وزیرخزانہ ہر شعبے میں شاندار ترقی کی الف لیلہ داستان سنا رہے ہیں۔ عذر گناہ بدتر از گناہ کہ تربیلا بند کے پاور ہائوس کو سالانہ مرمت کے لئے بند کیا گیا ہے اس سے بجلی کی پیداوار (3000 میگا واٹ) کم ہو گئی ہے۔ استغفار! اس دوزخ نما آگ برساتی گرمی میں پاور ہائوس بند کر دیا!! یہ کام اس موسم میں کیوں نہ کیا جب ملک شدید سردی اور برف باری کی زد میں تھا،پنکھوں کی ضرورت نہیں تھی۔ عارضی لوڈ شیڈنگ گوارا ہو سکتی تھی مگر سرکار دربار کے عیش پرست ہرکارے سردی میں باہر نہیں نکل سکتے۔ ویسے یہ بات بھی کہ عوام آتش فشانی میں جلتے بھنتے رہیں مگر ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ایوان صدر وزیراعظم ہائوس،اعلیٰ افسروں کی کالونیوں حتیٰ کہ راجوں مہارجوں کی ڈیفنس کالونیوں میں کبھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی!! یہ صرف بجلی کی بات ہے، حکومت کے پانچویں وزیرخزانہ ملک کی نہائت خوش کن ترقی کی داستانیں سنا رہے ہیں۔ ایک بار پھر ایک گھوڑے کی فروخت کا اشتہار یاد آ گیا ہے کہ نہائت خوبصورت مکمل سفید، طاقت ور، تیز رفتاری کے متعدد مقابلے جیتنے والا اعلیٰ عربی گھوڑا! صرف یہ کہ ذرا سا مَر گیا ہے!!
٭اور ہٹلر والا حاکمانہ مزاج! پشاور کے ایک ایم پی اے نے، اپنے علاقے کے تاجروں کو لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لئے ایک گرڈ سٹیشن پر ایک لشکر کے ساتھ دھاوا بول دیا اور خود بجلی بحال کر دی۔ محکمہ بجلی نے مقدمہ دائر کرا دیا۔ ایم پی اے سخت سیخ پا ہوا کہ تم معمولی ملازموں کی ایک ایم پی اے کے بارے میں شکائت کی یہ جرأت! تمہارے مقدمہ کی ایسی تیسی! اس نے ایک اور لشکر کے ساتھ کوہاٹ روڈ پر ایک دوسرے گرڈ سٹیشن پردھاوا بول کر اپنے علاقے کی بجلی بحال کر دی!! بجلی کے بے بس اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے!! اور پولیس کی سرکاری مقدمہ پرکوئی کارروائی نہیں! پہلے ہی ملزم کوقانون کا راستہ دکھا دیا ہوتا تو دوسرا واقعہ نہ ہوتا مگر پولیس بھی بے بس، بے دست و پا!! آسمان سے اُتری ہوئی ایک حکومت نے چند روز میں بجٹ منظور کرانا ہے، ووٹوں کی شدید ضرورت ہو گی۔ ایک ایک ایم پی اے کو سونے چاندی میں تولنا ہوگا؟ بجلی کے محکمے کا کیا ہے۔ دو سو سال پہلے یہاں کون سی بجلی ہوتی تھی؟ اقتدار بھی کیا شے ہے، آج ریل میں کل جیل میں!!
٭امریکی اڈوں کا ذکر پیچھا نہیں چھوڑ رہا! عجیب بات کہ باہر سے جو بھی آتا ہے، وزیراعظم ہائوس یا وزارت خارجہ کی بجائے ہوائی اڈے سے سیدھا جی ایچ کیو کی طرف بھاگتا ہے۔ امریکہ کا سب سے بڑا اخبار ’’نیویارک ٹائمز‘‘ مسلسل خبریں دے رہا ہے کہ پاکستان کے ترجمانوں کے تردیدی بیانات کے باوجود حکومت پاکستان کے ساتھ امریکی فوجی اڈوں کی بات چل رہی ہے۔ (’تورا بورا‘ اور ’آملیٹ‘ بنائے جانے کی دھمکیوں والے اس وقت کے وزیر اطلاعات اب وزیر داخلہ شیخ رشید نے امریکی اڈے بنوانے میں جنرل پرویز مشرف کی بھرپور مدد کی تھی اب زیادہ ’موزوں‘ وزارت داخلہ!! موصوف پراسرار طور پر خاموش ہیں! بات جی ایچ کیو میں باہر والوںکی آمد و رفت کی ہو رہی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلے امریکی وزارت دفاع کے وفد کی، پھر امریکی خاتون ناظم الامور کی ملاقاتیں اور پھر’مطالبات‘نامنظور ہونے پر امریکہ کے دنیا بھر میں حکومتیں اٹھانے والے موثر ترین ادارے ’’سی آئی اے‘‘ کا سربراہ ڈائریکٹر ہوائی اڈے سے سیدھا جی ایچ کیوں پہنچ گیا۔ وہی مطالبہ کہ بلوچستان میں امریکی اڈے دو، ورنہ…! (ورنہ تورا بورا…آملیٹ!) امریکیوں کی آخری حد تک جانے پر چین کا مضطرب ہونا قدرتی بات تھی! بلوچستان میں پسنی کے مقام پر اڈا مانگا جا رہا ہے، جہاں چین کی مدد سے زیر عمل سی پیک منصوبے کے اہم ترین حصے زیرتکمیل ہیں۔ چین کیسے اس صورت حال کو برداشت کر سکتا ہے کہ امریکہ سی پیک کے اوپر بلکہ اس کے اندر آ کر بیٹھ جائے!؟ اس اضطراب کا اظہار یوں ہوا کہ امریکی ’’سی آئی اے‘‘ کے جانے کے فوراً بعد چین کے پاکستان میں سفیر بھی گزشتہ روز جنرل باجوہ کے پاس پہنچ گئے (صدر! وزیراعظم، شائد ایک وزیر دفاع، وزار دفاع بھی ہے!!) اطلاع پھر یہی ہے کہ جنرل باجوہ نے اڈے نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہاں ایک نئی، نہائت اہم بات کا پہلی بار ذکر کہ امریکہ بلوچستان میں جس مقام پر بہت بڑا فوجی اڈا بنانا چاہتا ہے وہاں سے صرف 10 کلو میٹر اور بلوچستان کے سونے، تانبے اور دوسری نہائت قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ امریکہ اڈے کے نقشے میں ان ذخائر پر بھی نظر رکھ رہا ہے! ایک اور ایسٹ انڈیا کمپنی!!
٭فرانس میں جس شخص نے صدر میکرون کو زوردار تھپڑ مارا وہ فرانس کا ہی باشندہ نکلا اور ’’اسلامو فوبیا‘ کام نہ آ سکا! 28 سالہ ’’دامین تریل‘‘ جیل میں ہے۔ پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے ہٹلر کے بارے میں بہت سا لٹریچر، تصویریں اور کچھ تیز ہتھیار بھی ملے۔ بتایا گیا کہ وہ میکرون سے سخت نفرت کرتا ہے اور انقلاب کی باتیں کرتا رہتا ہے۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق ’’دامین تریل‘‘ صدر فرانس کو دور سے جوتا مارنا چاہتا تھا، اس کے ہاتھ جوتے تک پہنچے ہوئے تھے مگر میکرون اتنی اچانک سامنے آ گیا کہ دامین کو صرف تھپڑ پر ہی گزارا کرنا پڑا۔ جوتے کے نام پر ایک ڈراما یاد آ گیا۔ ہیروئن ہیرو سے شکائت کرتی ہے کہ فلاں شخص نے آج راستہ میں پھر کچھ فاصلے سے بدتمیزی کی ہے۔ میں نے پائوں سے ایک جوتی اتار کر اس پر پھینکی! اور وہ بدتمیز کہتا ہے کہ ایک جوتی سے میرا کیا بنے گا، دوسری بھی پھینکو!!
٭بعض بھولی باتیں اچانک سامنے آ جاتی ہیں اور تاریخ دامن کھول دیتی ہے۔ ایک عزیز نے میرا ایک سال پانچ ماہ پہلے والے 30 جنوری 2020ء کے راوی نامہ کالم کا عکس بھیجا ہے۔ یہ باتیں سرکاری ریکارڈ میں ہیں، بُھلائی نہیں جا سکتیں۔ آپ بھی ایک بار پھر دیکھیں، کہ پاکستان کے تین سابقہ حکمرانوں آصف زرداری، نوازشریف اور شہباز شریف کے اقتدار کے دوران ان کے غیر ملکی دوروں پر 17 ارب21 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ نوازشریف کے دوروں پر پانچ ارب42 کروڑ، زرداری کے دوروں پر تین ارب16 کروڑ اور بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ، شہباز شریف کے دوروں (بار بار چین، لندن، امریکہ!) پر آٹھ ارب72 کروڑ روپے!! غریب عوام کے بے چارے ’’غریب‘‘ نمائندے!۔ ان دوروں کا حاصل کیا ہوا؟ بدحالی،دیوالیہ پن، لندن کے فلیٹس، دبئی کے پلازے اور فارم ہائوس!! اور ہاں!! آصف زرداری کی سکیورٹی: ایک کھرب63 ارب71 کروڑ روپے، نواز شریف کے جاتی عمرا محل کی سکیورٹی 2753 پولیس اہلکار، دو ایس پی، متعدد ڈی ایس پی، اخراجات دو ارب 14 کروڑ، 13 لاکھ روپے، چار دیواری پر باڑ27 کروڑ روپے، اندر چڑیا گھر میں بلی مور کو کھا گئی، دس پولیس اہلکار معطل!!

تازہ ترین خبریں

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے