12:15 pm
مہنگائی کا سونامی اور کشمیر چھوڑنے کا حکم؟

مہنگائی کا سونامی اور کشمیر چھوڑنے کا حکم؟

12:15 pm

بجلی مہنگی، آٹا مہنگا، چینی مہنگی، گھی مہنگا… عمران خان حکومت کی عوام سے محبت کا یہ انوکھا انداز اپنی مثال آپ ہے، بقرہ عید سے قبل مہنگائی کا
بجلی مہنگی، آٹا مہنگا، چینی مہنگی، گھی مہنگا… عمران خان حکومت کی عوام سے محبت کا یہ انوکھا انداز اپنی مثال آپ ہے، بقرہ عید سے قبل مہنگائی کا یہ ’’تحفہ‘‘ جب غریب عوام کی راتوں کی نیند اڑائے گا تو تبدیلی کا ’’کیڑا‘‘ بھی اپنی موت آپ مر جائے گا۔
حال ہی میں قومی اسمبلی سے پاس کروایا جانے والا بجٹ واقعی ’’عوام دوست تھا‘‘ یہ اسی عوام دوست بجٹ کا ثمر ہے کہ مہنگائی کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، کیا وزیر خزانہ شوکت ترین؟ کیا ان کی ٹیم اور مہنگائی کو کم کرنے کے بلند و بانگ دعوے؟ مہنگائی کی شدت نے ان سب کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں، عوام کو حکومت کے دعوئوں سے کیا غرض؟ یہاں عمل کی ضرورت ہے، وزارت عظمیٰ کی کرسی پر کسی ایسے مرد دانا کی ضرورت ہے کہ جو ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے بعد بتدریج مہنگائی میں کمی لاسکے … مہنگائی کی طوفانی شدت غریبوں کے حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہے … ہر سال عیدین کے موقع پر غربت سے تنگ آئے ہوئے لوگوں کی خودکشیوں میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے… خدا خیر کرے اس مرتبہ بھی عید قربان میں ابھی ایک دن باقی ہے، اللہ ہر پاکستانی کی حفاظت فرمائے اور مایوسیوں کی د لدل سے نکال کر خودکشی کی حرام موت سے محفوظ رکھے … ملکی اقتصادیات کو  آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے کھونٹے سے باندھ کر مہنگائی کو کم کرنے کے دعوے کرنا، کٹے سے دودھ نکالنے کے مترادف ہے ، آئی ایم ایف کے گنجے سروں والے گورے کیا جانیں پاکستان کے غریبوں کی مشکلات کو؟اس مرتبہ عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف کے تعاون سے عوام کو مہنگائی کے ایسے طوفان کے حوالے کیا ہے کہ جو آہستہ آہستہ ’’مہنگائی کا سونامی‘‘ بنتا جارہا ہے ، مہنگائی کا یہ سونامی عوام کو کس کس انداز میں پٹخنیاں دے گا … یہ سوچ کر ہی جھرجھری سی آجاتی ہے … وہ جو پی ٹی آئی کی لڑکیاں اور لڑکے ناچتے لہراتے ہوئے  کورس کے انداز میں گایا کرتے تھے کہ ’’روک سکو تو روک لو … تبدیلی آئی رے‘‘ آپ ’’تبدیلی‘‘ کی جگہ ’’مہنگائی‘‘ لگاکر یوں اگر گایا کریں کہ ’’روک سکو تو روک لو! مہنگائی آئی رے‘‘… تو شائد دلوں میں کچھ تو راحت اور سکون محسوس کرسکیں، وگرنہ مہنگائی کا یہ سونامی نجانے عوام کو کہاں تک لے جائے ؟ پٹرول، ڈیزل، سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب ضروریات زندگی کی ہر چیز کی قیمت  کو اڑان بخشنے کے مترادف ہوتا ہے … وفاقی حکومت یہ کام جتنے کھلے دل اور دید ہ دلیری کے ساتھ کررہی ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ حکومتی وزراء فواد چوہدری ، اسد عمر اور شہباز گل جیسے مشیر جس بودے انداز میں تاویلیں گھڑ گھڑ کر قیمتوں میں اضافے کو جائز قرار دے رہے ہیں ، اس کی وجہ سے عوامی غصے میں مزید اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔
حیرت کی بات ہے کہ عمران خان کا دعویٰ یہ ہے کہ ان کی حکومت عوام کے دیئے ہوئے ووٹوں کی مرہون منت ہے ، لیکن ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف  کے حوالے کرتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ بھی نہ سوچا کہ آئی ایم ایف کی ضدی معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کے غریب عوام کے دلوں پر کیا گزرے گی؟ اب بڑھتے ہیں دوسرے موضوع کی طرف، آزاد جموں و کشمیر میں 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کی وجہ سے وہاں سیاسی بخار کا ہر طرف غلغلہ نظر آرہا ہے … اس خاکسار نے گزشتہ دنوں اپنے انہی صفحات پر لکھے جانے والے کالموں میں وفاقی وزیر امور کشمیر گنڈا پوری کی شدت پسندانہ تقریروں کی وجہ سے وہاں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا تھا … بدقسمتی سے وہ خدشات حقیقت کا روپ دھارتے نظر آرہے ہیں، ضلع باغ کے سینئر صحافی طاہر عباسی کے مطابق ’’یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان کا سیاسی کلچر آزاد کشمیر میں پروان چڑھتا ہوا نظر آرہا ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  آزاد کشمیر کی73 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ رواداری، محبت، تعلق داری اور شائستگی کی جگہ چور، ڈاکو اور غداری کے الزامات، گالم گلوچ، جوتا، ٹماٹر اور پتھرائو نے لے لی ہے‘‘ آزاد کشمیر کے  چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن میں رقم بانٹنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دے  رکھا  ہے، صرف یہی نہیں بلکہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی آزاد کشمیر میں جلسے ، جلسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم بھی دے دیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق  وزیر امور کشمیر کی تقریروں کی وجہ سے آزاد کشمیر میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے، ان کے اشتعال انگیز بیانات سے انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے، الیکشن کمیشن کی اس پابندی کے باوجود وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے … باغ میں منعقدہ وزیراعظم عمران خان کے جلسے سے خطاب کیا ، ایک ظلم مودی حکومت نے کیا کہ اس نے پانچ اگست کے اقدامات کرکے مقبوضہ کشمیر والوں کو بے پناہ مشکلات اور خون و تشدد کے سمندر میں دھکیل دیا … دوسرا ظلم علی امین گنڈا پور جیسے وزیروں نے ہماری دیکھتی آنکھوں کے سامنے یہ ڈھایا کہ آزاد جموں و کشمیر میں رواداری اور احترام کی سیاست کی دھجیاں اڑا کر وہاں بھی نفرت، حقارت اور دوسروں کی تذلیل کا سیاہ باب کھول دیا، آزاد جموں و کشمیر میں نفرت و حقارت والی سیاست کو پروان چڑھانا … انڈیا کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے، بہرحال پاکستان کے عوام کے لئے انتہائی غور و فکر کا مقام یہ ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو یہ حکم جاری کرنا پڑا کہ ان کی تقریروں کی وجہ سے کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ لاحق ہوتا جارہا ہے، ان کی تقریروں پر نہ صرف یہ کہ پابندی لگی بلکہ انہیں آزاد کشمیر  سے نکل جانے کا بھی حکم دیا گیا، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنے وزراء کے ان ’’کارناموں‘‘ کا سخت نوٹس لیں، دو سال بعد علی امین تو ڈیرہ اسماعیل خان تک محصور ہو جائیں گے مگر کشمیر اور اہل کشمیر میں ان کی طرف سے پھیلائی جانے والی نفرتیں نجانے کس کس کا سر لے جائیں ، یہ بات کوئی نہیں جانتا۔
 

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم

کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم