01:29 pm
یہ ہیں سید علی شاہ گیلانیؒ؟

یہ ہیں سید علی شاہ گیلانیؒ؟

01:29 pm

پاک سرزمین پر موجود بھارتی لابی کے دانش فروشوں، تجزیہ کاروں، اینکرز اور اینکرنیوں سے پوچھ کر کوئی قوم کو بتائے کہ جس بھارت کی عظمت کے گن گاتے گاتے تم نیم مدہوش ہو جاتے ہو، دہلی اور بمبئی میں گزارنے والے دن اور راتیں تمہیں پاکستان میں ٹکنے نہیں دیتیں، اُس بھارت کے  نریندر مودی کی حکومت اس قدر بزدل، خسیس اور کمینی کیوں نکلی کہ اس نے 92سالہ سید علی گیلانی کی میت کو ان کے ورثاء سے زبردستی چھین کر ان کی مرضی کے خلاف دفن کیا، سید علی شاہ گیلانی کے غمزدہ ورثاء کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی بہو اور بیٹے کو تشدد  کا نشانہ بنا کر زخمی بھی کر دیا، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ’’کرفیو‘‘ کے زور پر ان کی نماز جنازہ میں شرکت سے بھی روکا؟ حضرت سید علی شاہ گیلانیؒ کو سلام کہ جن کی میت بھی ’’آزادی‘‘ کا استعارہ بن گئی، یہ سب ظلم دیکھنے کے بعد میں سوچ رہا ہوں کہ اگر نریندر مودی کا بھارت اس قدر ڈرپوک اور ابلیسی مائینڈ سیٹ کا حامل ہے تو پاکستان میں موجود بھارتی لابی کے وابستگان کس قدر شتونگڑے ہوں گے؟

بھارت کتنا طاقتور ملک ہے؟ آئیے چند زمینی حقائق کو زبر بحث لا کر اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں؟ سید علی گیلانی کے نام کا اک عاجز بندہ تھا کہ جو بھارت کی غلامی سے اپنی قوم کو آزاد کروانا چاہتا تھا۔ وہ اپنی زندگی میں بھارتی فوج کی سنگینوں کے سائے میں بھی آزادی کے نعرے بلند کرتا تھا۔ اس کی  ساری زندگی جدوجہد سے عبارت تھی، بھارت نے اپنی طاقت کے تمام ظلم و جبر کے ہتھکنڈے اس پر آزمائیے، انہیں برس ہا برس جیلوں اور مختلف انٹروگیشن سینٹرز کا رزق بنایا جاتا رہا، انہیں 12برس تک نظر بند رکھا گیا، اپنوں، غیروں نے کشمیری قوم کے ساتھ ظلم و ستم اور بے وفائیوں کے تمام انداز اپنالئے، اپنوں سے میری مراد رسواکن ڈکٹیٹر پرویز مشرف ہے یہ 2005ء کا واقعہ ہے، نئی دلی میں پاکستانی سفارت خانے میں سید علی شاہ گیلانی اور پرویز مشرف کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سید علی گیلانی نے پرویز مشرف سے کہا کہ ’’انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ کشمیریوں کو اعتماد میں لئے بغیر ان کے سیاسی مستقبل کا یکطرفہ فیصلہ کریں‘‘ سید علی گیلانی کی حق گوئی کے اظہار کی تاب لانا رسواکن ڈکٹیٹر کے بس میں کہاں تھا؟ اس وقت کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق شاہ جی کی رخصتی کے بعد پرویز مشرف نے خالص پنجابی میں اپنے ساتھیوں سے کہا کہ ’’بابا جی نوں گل سمجھ نیں آندی‘‘’’ بڈھا سیٹھا گیا اے‘‘ کوئی ایڑیاں رگڑتے رسواکن ڈکٹیٹر کو جا کر بتائے کہ سید علی گیلانی کی وفات پر تو صرف کشمیری ہی نہیں، بلکہ پورا پاکستان رویا، افغانستان کے طالبان سے لے کر فلسطین کی حماس تک کے مسلمانوں نے ان کی وفات کے درد کو محسوس کیا، سید علی گیلانی نے  اس ملاقات کے بعد ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جنرل پرویز مشرف نے مجھ سے کہا تھا کہ ’’بھارت بڑا ملک ہے، اس کی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے، یہ جوہری طاقت کا مالک ہے اور مغربی ممالک بھی اس کی حمایت اور پشت پر موجود ہیں۔ آپ لوگوں نے بھی قربانیاں دی ہیں، ہم نے بھی تین جنگیں لڑی ہیں مگر ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، اب ہمیں مفاہمت اور مصالحت کا راستہ اختیار کرنا ہے۔‘‘ پرویز مشرف کی یہ گفتگو سننے کے بعد سید علی گیلانی نے جو نقدجواب دیا تھا وہ بھی آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے، سید علی گیلانی نوراللہ مرقدہ فرماتے ہیں کہ ’’جنرل صاحب! ہمارا مئوقف صداقت پر مبنی ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور اعتماد کرکے اپنی جدوجہد کو جاری و ساری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری مدد ضرور کرے گا، ہمیں کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ سید علی گیلانی کی وفات پر تو کروڑوں آنکھوں نے اشک بہائے، رسوا کن ڈکیٹر کے مرنے کے بعد کتنی آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں؟ یہ آنے والے وقت میں اندازہ ہو جائے گا؟
سید علی گیلانی تو ’’پاگل بڈھا‘‘ تھا کہ جس کی ’’ڈیڈ باڈی‘‘ سے بھی آزادی اور پاکستان کی محبت کی شعاعیں پھوٹتی رہیں اور پرویز مشرف بڑا ’’عقلمند بڈھا‘‘ نکلا کہ جو آج بھی ایڑیاں رگرتے ہوئے عزرائیل کا منتظر ہے، سید علی گیلانی تو تاریخ کے ماتھے کا جھومر ثابت ہوا اور پرویز مشرف کی جگہ تاریخ کے کوڑے دان میں بنی، ہر طاقتور ’’طاقت‘‘ کے بل بوتے پر ناتواں جسموں پر مظالم تو ڈھا سکتا ہے، مر جانے والوں کی لاشیں تو چھین سکتا ہے لیکن انسانوں کے دلوں سے ان کی محبت نہیں نکال سکتا، نریندر مودی برصغیر کی تاریخ کا وہ بدترین موذی ظالم ثابت ہو رہا ہے کہ جس کے مظالم نے انسانیت کو شرمندہ کرکے رکھ دیا ہے، آج ’’انسانیت‘‘ سید علی گیلانیؒ کے گھر والوں سے شرمندہ ہے کہ نریندر مودی کے پالتو فوجیوں نے ان سے ان کے سربلند بابا علی گیلانی کی میت کو بھی چھین لیا، لاشوں سے ڈرنے والے بھارت کو بڑا مان کر اس کی جوہری طاقت کے گن گانا یا اس کی طاقت سے علی گیلانی یا کشمیر کے مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش کرنا بھارتی ایجنٹی نہیں تو پھر کیا تھا؟ صرف نریندر مودی اور اس کی دجالی فوج کو تو رگڑا دیں، لیکن رسوا کن ڈکٹیٹر اور پاک سرزمین پر بسنے والے بھارتی لابی کے خرکاروں کو کچھ نہ کہنا بھی صحافتی بدیانتی کے زمرے میں آتا ہے۔
سن لو! سید علی گیلانی جیسے آزادی کے متوالے بزدلوں اور کم ظرفوں کی تعریف کے محتاج نہیں ہوتے؟ سید علی گیلانی جیسے جہاد آزادی کے پروانے، مرنے کے باوجود لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں، کشمیریوں کا نریندر مودی اور اس کا بھارت تو دشمن ہے ہی، لیکن وہ بھی  ’’دوست‘‘ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو بھارتی فلموں، بھارتی آلوئوں اور بھارتی ٹماٹروں کی تجارت کے فروغ میں ’’پاک بھارت امن‘‘ کو پوشیدہ سمجھتا ہے، حالانکہ پاک، بھارت امن کے سارے راستے مقبوضہ کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں ممکن ہے کہ کشمیری قوم میں بھی کچھ کمزوریاں موجود ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کون سی کمزوری ہے کہ جو پاکستانی قوم میں نہیں پائی جاتی؟ تو پھر کیا اسے بھارت کے لئے چارہ بنا دیا جائے؟ ہرگز نہیں، سنجیدہ اور مخلص قیادت کمزوریوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن غاصبوں، ظالموں اور جابروں  کے مقابلے میں اپنی قوم کو دفاع کرتی ہے۔
سید علی گیلانیؒ فرمایا کرتے تھے کہ ’’کشمیری قوم کی کمزوریاں اپنی جگہ پر، لیکن ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ رہ کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل تاریک سے تاریک بنانے کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم بحیثیت مسلمان بھارت کے کسی گوشے میں تو دور کی بات خود اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں، وہ کشمیر کی تحریک کے حوالے سے کہا کرتے تھے،کہ یہ تحریک محض تحریک آزادی ہی نہیں، بلکہ ہماری بقاء اور وجود کی تحریک ہے، یہ تھے سید علی گیلانیؒ کہ جن کی لاش کو بھارت نے ان کے پیاروں سے چھیننے کی کوشش کی، یہ ہیں سید علی گیلانیؒ کہ جن کا ناتواں جسم بھی آزادی کی قیمت ادا کر گیا، یہ ہیں سید علی گیلانیؒ کہ مرنے کے بعد بھی جن کے گھر کا محاصرہ بھارتی فوج نے پہلے سے زیادہ سخت کر دیا، یہ ہیں سید علی گیلانی کہ جن کا جنازہ بھی مجاہدین کشمیر کی صلاحیتوں کو جہادی آزمائش میں ڈال گیا،کشمیر کاذرہ ذرہ آزادی اور جہادی صدائیوں کو  بلند کرتا ہوا نظر آرہا ہے(وماتوفیقی الاباللہ)
 

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا