01:30 pm
بے گوروکفن میت کا ایک نوحہ

بے گوروکفن میت کا ایک نوحہ

01:30 pm

٭ایک اور یوم دفاع، آج یوم فضائیہ!O کوئٹہ: ایک اور دھماکہ،4 اہلکار شہید!O مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی درندگی، سید علی گیلانیؒ کی میت کو بے گوروکفن، نماز جنازہ کے بغیر دفنا دیا، خاندان کی آہ و زاریO افغانستان، پنج شیر وادی میں شدید لڑائی، متضاد دعوے، شمالی اتحاد کے اہم کمانڈر ہلاکO امریکہ آئندہ عالمی تھانیدار نہیں بنے گا:جوبائیڈنO بھارت، تھانے کے اندر مسیحی پادری کی شدید پٹائیO اسلام آباد:پاکستان کے زیر اہتمام چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے نمائندوںکی افغانستان بارے ویڈیو کانفرنس!O چین بگرام کا فوجی اڈا سنبھالے گا!!
٭ایک اور یوم دفاع گزر گیا۔ آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ میں 6 ستمبر1965ء کی جنگ کا چشم دید گواہ ہوں۔ ان دنوں پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔ جنگ کے دوران یونیورسٹی کے چیف والنٹیر کے طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرحدوں پر جاتا رہا۔ ہم لاہور شہر کے گلی کوچوں میں پھر کر فوجی مجاہدین کے لئے بسکٹ، کھانے پینے کی اشیا، کمبل اور دوسری چیزیں اکٹھی کرتے اور مختلف محاذوں پر دے آتے! پچھلے57 برسوں میں بہت کچھ لکھا، ریڈیو، ٹیلی ویژن پر بہت کچھ کہا، بیچ میں 1971ء کا دلگداز سانحہ بھی پیش آیا! خدا تعالیٰ میرے ملک کو سلامت رکھے!
٭سری نگر میں انتہائی دل خراش واقعہ: کشمیری مجاہد اعظم سید علی گیلانیؒ کی میّت کی بھارتی درندہ فوج نے جس طرح بے حرمتی کی، اسے گھر والوں سے چھین کر بے گوروکفن، نماز جنازہ کے بغیر زبردستی ایک گڑھے میں دفن کر دیا، اس پر قوم کے خون کے آنسو بہہ رہے ہیں۔ اس پیش منظر کے ساتھ دیکھئے مشہور شاعر فانی بدایونی (13 ستمبر1879ء 27 اگست 1961ء اصل نام شوکت علی خاں) نے کیا لافانی کلام کہا کہ:۔
فانی ہم تو جیتے جی، وہ میّت ہیں بے گوروکفن
غربت جس کو راس نہ آئی اور وطن بھی چھوٹ گیا
O اِسی غزل کا ایک اور شعر:
فصلِ گل آئی یا اَجَل آئی! کیوں درِزنداں کُھلتا ہے!
کیا کوئی وحشی آ پہنچا یا کوئی قیدی چُھوٹ گیا؟
O سید علی گیلانیؒ کے دو بیٹوں ڈاکٹر نعیم احمد اور نسیم احمد نے آنسو بھری آواز میں بتایا کہ بھارتی بھیڑیوں نے نہ صرف والد صاحب کی لاش چھین لی، ہم پر خاص طور پر ہماری بوڑھی والدہ پر تشدد کیا۔ یہ خون آلود داستان چھپ چکی ہے، چھپتی رہے گی، کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی۔ بھارتی درندوں کی اس ہولناک ظلم کی تفصیل بیان کرنے کی تاب نہیں رہی۔ اِنّا لِلّٰہ و اِنّا اِلیہ راجعون!
٭بھارت افغانستان میں ٹھڈے کھا کر رسوا ہو کر بھاگا۔20 سال میں افغانستان میں 60 تربیتی کیمپوں میں افغان پولیس کی تربیت کی۔ پاکستان کی سرحدوں پر چھ بھارتی قونصل خانے قائم کر کے پاکستان میں دہشت گردی کی، دھماکے کرائے (اب بھی باز نہیں آ رہا) اب وہ اپنے زخم چاٹ رہا ہے، چوٹیں سہلا رہا ہے۔ بھارت کے مختلف سابق جرنیلوں اور سفارت کاروں کی جواب طلبیوں نے  ناک میں دم کر رکھا ہے۔ اب اس نے نیا شوروغوغا شروع کیا ہے کہ افغانستان پر طالبان نے نہیں پاکستان کی فوج نے قبضہ کیا ہے۔ ملک میں طالبان کو للکارنے اور پھر چوروں کی طرح ریاست کے اندھیرے میں ملک سے فرار ہونے والے اشرف غنی نے عرب امارات میں ایک بیان دیا کہ کابل پر قبضہ کرنے والے طالبان میں پاکستان کے 10 سے 15 ہزار تک فوجی بھی شامل تھے۔ اسی بات کو بھارت آگے بڑھا رہا ہے اور کھلم کھلا کہہ رہا ہے کہ پاکستان نے زبردستی افغانستان پر قبضہ کر کے اسے اپنی کالونی بنا لیا ہے! اس ہرزہ سرائی کے جواز میں کہا ہے کہ پاکستان کی خفیہ تنظیم ’آئی ایس آئی‘ کے سربراہ جنرل فیض احمد دو روز قبل کابل گئے تھے تا کہ اپنی پیدا کردہ صورت حال کا جائزہ لے سکیں اور نئی ہدایات جاری کریں۔ پراپیگنڈے کی انتہا یہ کہ کابل میں پاکستان کا سفارت خانہ ہر ایک گھنٹے بعد طالبان کو مختلف ہدایات جاری کر رہا ہے! اس پر خود متعدد بھارتی حلقوں نے شدید تنقید کی ہے کہ پاکستان جو کچھ بھی کر رہا ہے، بھارت 20 برسوں میں کیا کرتا رہا؟؟
٭بھارت کے ساتھ افغانستان میں جو کچھ ہوا اس کی ہر قسم کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ ملک بھر میں لعن طعن ہو رہی ہے مگر آئندہ اس کے ساتھ جو کچھ ہونے والا ہے اس نے بھارتی حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اس کی ایک بڑی چونکا دینے والی خبر یہ ہے کہ چین بہت جلد افغانستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈے اور فوجی سنٹر بگرام کا کنٹرول سنبھالنے والا ہے۔ یہ امریکہ کا افغانستان بلکہ اردگرد کے عرب ممالک سے بھی کہیں زیادہ وسیع و عریض اڈا ہے جو چاروں طرف کئی میل کے دائرے میں چار دیواری کے اندر پھیلا ہوا ہے۔ اس اڈے میں ایک لاکھ امریکی فوجی مقیم تھے۔ اس میں افغان فضائیہ کے 160 طیارے اور بے شمار ہیلی کاپٹر و فوجی گاڑیاں بھی تھیں۔ افغان فوج کا ایک بڑا حصہ بھی یہیں تھا۔ اس اڈے میں ایک بڑی جیل بھی تھی اس میں پانچ ہزار قیدی بند تھے۔ ان میں سے زیادہ تعداد طالبان کی تھی۔ (طالبان نے سب کو رہا کر دیا)۔ اس چھائونی میں روس نے 1976ء میں افغان حکومت کی مدد کے لئے ایک چھوٹا رَن وے بنایا۔ 2006ء میں امریکہ نے 12 ہزار فٹ طویل رَن وے بنایا۔ امریکہ نہائت افراتفری میں اربوںڈالر کا سامان چھوڑ کر بھاگا۔ چین اس اڈے کو سنبھال کر براہ راست وسطی ایشیائی ریاستوں اور ایران کے ساتھ آسان رابطے رکھ سکے گا۔ بھارت کے لئے دوسری اعصاب شکن خبر یہ ہے کہ چین نے افغانستان کے پہاڑوں میں چُھپی تین کھرب ڈالر (300 ارب) کی معدنیات نکالنے کی پیش کش بھی کی ہے۔ ان پہاڑوں میں تانبہ اور لوہا بھرا ہوا ہے۔ بھارتی سیاسی اور دوسرے حلقے اس بات پر بھارت کی حکومتوں پر برس رہے ہیں کہ انہوں نے افغانستان کی معدنیات پر کیوں توجہ نہیں دی؟ افغانستان سے بھارت تو مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے۔ چین نے افغانستان میں ون بیلٹ وَن روڈ منصوبہ کا جو اعلان کیا ہے، اس کے بعد افغانستان ہمیشہ کے لئے بھارت اور امریکہ کے لئے محض ایک دیرینہ ڈرائونا خواب بن جائے گا!
٭بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ پڑھئے: ’’گزشتہ روز بھارتی شہر رائے پور میں ایک دَلَت (اچھوت ہندو) باشندے نے مسیحی مذہب اختیار کر لیا۔ اس پر ہندو مشتعل ہو گئے۔ بڑے گروہ کی شکل میںپرانی بستی کے تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے لئے پہنچ گئے۔ تھانیدار نے اس مسیحی پادری کو طلب کیا جس نے ’دَلَت‘ شخص کو مذہب تبدیل کرایا تھا۔ وہ پادری چند ساتھیوں کے ہمراہ تھانیدار کے کمرہ میں داخل ہوا۔ وہاں مقامی ہندوئوں کا ایک ہجوم جمع تھا۔ وہ پادری کو دیکھتے ہی اس پر ٹوٹ پڑا، تھپڑ، ٹھڈے اور جوتوں سے اس کی شدید پٹائی کی۔ وہ فرش پر گر گیا۔ اس حالت میں بھی اسے ٹھڈے مارے گئے۔ یہ سارا واقعہ ہندو تھانیدار اور اس کے عملہ کے سامنے ہوا۔ تھانیدار نے پہلے تو اس مسیحی پادری کے خلاف مذہب کی جبری تبدیلی کا مقدمہ درج کیا، پھر اس کی مار پٹائی کی رپورٹ درج کر لی اور پادری کا میڈیکل معائنہ کرانے کی بجائے  اسے اور دوسرے لوگوں کو دفتر سے باہر نکال دیا۔ اس پر ملک بھر کے مسیحی باشندوں میں اشتعال پھیل گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا