12:58 pm
شخصیت پرستی، مقاصد کا حصول!

شخصیت پرستی، مقاصد کا حصول!

12:58 pm

   اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کے لئے  ہمیشہ اوصاف حمیدہ سے متصف قیادت  کی ضرورت محسوس ہوتی ہے،قیادت کی صرف موجودگی ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ اس کا مضبوط اور صاحب عمل ہونا بھی ضروری  ہوتا ہے۔منزل کی نشاندہی اور اسے حاصل کرنا کا جذبہ محرکہ قیادت فراہم کرتی ہے قیادت کن اوصاف جلیلہ سے متصف ہونی چاہیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔  قیادت میں عزم صمیم کا لازمہ بے حد ضروری ہے حوصلے اور ہمت کے ساتھ  آگے بڑھنے کی جرات  و طاقت ہونی چاہیے۔تاریخ اور انسانی تجربات اور بات کے شائد ہیں کہ جو قیادت جملہ صفات سے متصف نہیں ہوتی ہمیشہ ناکام و نامراد ٹھہرتی ہے،تاریخ کا یہ سب سے پیچیدہ سوال ہے کہ کیا قیادت بالزات مقصود ہوتی ہے یا اصل مقصود وہ اعلیٰ مقاصد کا حصول ہوتا ہے جن کے حصول کے لئے قیادت کاوش کرتی ہے،ہمارے ہاں یہ دستور زندگی ہے ہم مقاصد کے حصول میں مصروف شخصیت کا بت بنا کر اپنی جبیں  کا جھومر بنا کر سجا لیتے ہیں۔قائد کی خوشنودی ہمارا مقصد حیات بن جاتا ہے۔قائد ہماری رہنمائی کرتا ہے تاکہ ہم منزل مقصود تک پہنچ جائیں ہم اعلیٰ و ارفع  مقصد کو بھول کر قائد کی بے جا خوشنودی کے طلب گار بن جاتے ہیں۔ہماری منزل قائد نہیں ہوتا بلکہ قائد کا دیا ہوا ہدف ہماری منزل ہوتا ہے۔ہماری جدوجہد کا مقصد منزل کا حصول ہے جس کی قائد نے نشاندہی کی ہے تاریخ کے جھروکوں پر نظر دوڑائیں تو ہمیں بہت سی قندیلیں روشن نظر آئیں گی۔ 
دیکھنے  اور سوچنے والے بات یہ ہے کہ راہ نما منزل سے بڑا نہیں ہوسکتا ہم منزل کو بھول کر قیادت کے سحر میں مبتلا ہو کر منزل سے دور ہو جاتے ہیں۔ شخصیت پرستی کے زہر نے قوموں کو برباد و تباہ کر دیا ہے۔  شخصیت پرستی قدیم ترین اور انتہائی پیچیدہ نفسی عوارض میں سے ہے،شخصیت پرستی قدیم عوارض میں سب سے بڑا گمراہ کن مسئلہ  ہے جس کی وجہ سے نیک لوگوں کے ابتداء  میں بت بنا کر اپنے اپنے آستانوں کو سجا لیا تھا ابتدا میں اس کا آغاز سادہ تکریم سے ہوتا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تکریم نجات کا ذریعہ قرار دی جاتی ہے پھر  اس کو بطور نجات دہندہ تصور کر لیا جاتا ہے،خالق کائنات نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے  انبیاء اکرام کا ایک متواتر سلسلہ جاری رکھا تاکہ انسان شخصیات کے  طلسم سے نکل کر  اللہ  کی بندگی ہر مائل ہو جائیں اور اس کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر زندگی گزاریں،اللہ  کی رضا کے مطابق زندگی گزاریں  اور آخرت کے لئے  زادہ راہ تیار کریں۔ہم نبی اکرم ﷺؐکے امتی ہیں۔
شخصیت پرستی ہمارے دین کے اصولوں  کے  خلاف خود تراشیدہ نظریہ ہے،قرآن حکیم نے سابق امتوں کے گمراہی کے واقعات  بیان کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ گمراہ قوموں نے اپنے سچے نبیوں کو عقیدت کی بناء پر اللہ  کے بیٹے قرار دے دیا تھا. اہل کتاب یہودیوں نے حضرت عزیز علیہ السلام اور عیسائیوں نے سیدنا عیسی مسیح السلام کو اللہ  کے بیٹے قرار دے دیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے انبیاء  کی بعثت کا مقصد یہ بیان کیا ہے اللہ  کی راہ سے بھٹکنے والوں کو صراط مستقیم کی طرف بلوایا جائے اور لوگ اپنے خالق کی مرضی ومنشا ء کے مطابق زندگی بسر کریں۔ سورہ یوسف سیدنا یوسف  علیہ السلام نے اپنے جیل کے ساتھیوں سے جو گفتگو کی ہے قرآن حکیم نے اس کو بیان کیا ہے۔دوران گفتگو حضرت یوسف علیہ السلام  نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا اے  میرے جیل خانے کے دوستو بھلا کئی  خدا   اچھے ہوتے ہیں یا ایک خدائے  یکتا و غالب (سورت یوسف)دنیا میں ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں  ہردور اپنی ضروریات کے تابع اللہ  کی قدرت کے ساتھ با صلاحیت لوگوں کو جنم دیتا ہے۔ہر شعبہ حیات میں کچھ ایسی شخصیات ضرور ہوتی ہیں جو دوسرے افراد کو متاثر کرتی ہیں اور ان کے کردار کو جلا بخش کر  ان کو صیقل کر دیتی ہیں۔اس حد تک شخصیت سے متاثر ہونا قابل تعریف ہے،انسانی تعمیر ترقی کے لئے  اس کی بے حد ضرورت ہے کہ معاشرے میں ایسے لوگوں کی تعریف کریں جو معاشرے کی ترقی کے لئے  سود مند ثابت ہو رہے ہوں ایسے بہت سے لوگ ہمیں سیاست صحافت تجارت  معاشرت معیشت میں ملیں گے جنہوں نے ملک وقوم کے لئے بہترین خدمات سرانجام دی ہوں گی، جب کسی شخصیت کا طلسم ہمارے حواس پر سوار ہو جاتا ہے تو ہم غیر ارادی طور پر اس کی پرستش شروع کر دیتے اس کی ہر کہی بات ہمارے لئے چشمہ حیات بن جاتی ہے ہم سمجھتے ہیں ہمارا لیڈر غلطی کا ارتکاب نہیں کر سکتا  ہمارے لیڈر کے علاوہ سب لوگ راندہ درگاہ ہیں۔یہ سلسلہ جب طوالت اختیار کر لیتا ہے تو شخصیت اعصاب اور فکری ساخت کو مقید کر لیتی ہے پھر وہ شخصیت ہی مقصود بالذات بن جاتی ہے اعلیٰ و ارفع مقاصد راستے کی دھول بن جاتے ہیں اور شخصیت مقاصد پر غالب آجاتی ہے۔ 
آج ہمارا معاشرہ شخصیت پرستی کے سحر میں مبتلا ہو چکا ہے آج  یہ بات ہمارے لئے  لمحہ فکر یہ ہونی چائیے کہ  قیادت جو کچھ کر رہی ہے کیا ہم قیادت کے کاموں کا جائزہ لینے کی پوزیشن میں ہیں،ہمیں شخصیت پرستی سے نکل کر حقیقت پسندی کی طرف    مائل ہونا چائیے۔ہمیں موروثیت اور مرعوبیت سے نکل کر آزادانہ ذہن کے ساتھ اپنی تقدیر کے فیصلے کرنا چاہیں،ہمارے سامنے خوشحالی اور ترقی کی منزل ہونی چاہیے ہم اپنی تقریر کے خود مالک ہیں ہمیں کسی فرد کے قد کاٹھ اور مال و دولت سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ قرآن حکیم نے مسلمانوں کے لئے  دوعظیم عیدوں  کا ذکر کیا ہے ایک عید کا تعلق ماہ رمضان کے با برکت مہینے سے وابستہ ہے جو مسلمانوں کی تربیت اور ٹریننگ کا مہینہ ہے اس مقدس ماہ کے اختتام پر مسلمان  بحیثیت  شکرانے کے عید کا تہوار مناتے ہیں دوسری بڑی اجتماعی عید ہمیں حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی کی یاد دلاتی ہے۔اللہ  تعالیٰ کی خاطر حضرت ابراہیم علیہ السلام  نے اپنے بیٹے کی قربانی اللہ  کے حضور خوشی و مسرت سے پیش کردی تھی یہ بڑی عید اسی بڑے مقصد کی یاد ہمیں دلاتی ہے تاکہ ہم اللہ  کی رضا کے حصول کے لئے  بڑی سے بڑی قربانی کے لئے  اپنے آپ کو ہمیشہ تیار رکھیں،اسلام نے شخصیت پرستی کو زہر قاتل سمجھتے ہوئے انبیا علیہ السلام کی عظمت و توقیر کے باوجود انبیا ء اکرام کی پیدائش کا دن  یاد گار کے طور مناتے کے لئے حکم صادر نہیں کیا ہے بلکہ اسلام کے عظیم واقعات کو منانے کی ترغیب دی ہے۔اسلامی مہینہ کا آغاز حضور ؐ کی پیدائش مبارک  دن سے  نہیں ہوتا ہے بلکہ حضور سرور کائنات کی مدینہ کی طرف ہجرت سے منسلک کردیا گیا تاکہ تمام مسلمان مقصدیت اور نصب العین کو ہمیشہ سامنے رکھیں۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی