12:42 pm
میدان سیاست اور گوریلا جنگ کے فاتح.....

میدان سیاست اور گوریلا جنگ کے فاتح.....

12:42 pm

 قانون فطرت نے  کائنات میں عظمتوں اور رفعتوں کی تقسیم کا ایک نظم الاوقات وضع کر رکھا ہے۔ قدرت کی عنائتیں انسانوں  کو اوج ثریا سے ہمکنار کردیتی ہیں۔ کوئی مطلع سیاست کا شناور بن کر ایک ملک کی تخلیق میں  قائدانہ کردار ادا کر کے قائداعظم بن جاتا ہے کوئی دین کی خدمت کرکے اسلام کو رسومات عبادت سے نکال کر دین قیم  کو تمام معاملات حیات  پرلاگو کرنے کی پیہم جدوجہد کے نتیجے مجدد عصر مولانا سید  ابو الاعلی مودودی بن جاتا ہے.  کوئی باطل  سے ٹکرا کر بوریا نشین ہونے کے باوجود صفحہ  ہستی پرطلوع ہو کرعالمگیر قوتوں  کو برسرعام شکست سے دوچار کر دیتا ہے لوگ اسے ملا عمر ثانی کے نام سے پہچانے ہیں. ملاعمر کے بارے میں مورخ ابھی تک نابلد ہیں.  ان کے فکر کی پختگی عزم صمیم ,جذبہ جہاد،فکر کی طراوت،تدبر کی فراوانی،شعلہ بیانی، عزم و ہمت کی سپہ سالاری، روح دیں کی چاشنی سے لبریز شخصیت تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑ کے اللہ کے حضورحاضرہوچکی ہےغرضیکہ وہ  ایسی کہکشاں تھے جس کی ضوفشانی سے افغانستان کے کوہ ودمن نے آزادفضائوں میں جینے کاہنر سیکھ لیا ہے.اس کہکشاں نے ہزاروں سنگریزوں کو گوہرہائے تابداربنادیاتھا اپنے شاگردوں کےدلوں میں اغیار کےخلاف لڑنے کےجذبات موجزن کردیئے تھے تاریخ کے ارتقائی جبر کو شکست دے کر آج وہ تخت و تاج کے مالک بن گئے ہیں. فطرت جب نفیس قدسیہ  سے کام لینا چاہتی ہے تو ان کی تعلیم و تربیت کے عسکری وجدان کا بندوبست کر دیتی ہے. بقول اقبال کے.. کہ
 فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
افغان طالبان  کی عظیم عسکری قوت کی کامیابی پر دنیا حیرت زدہ ہے  ان کی فقیدالمثال کامیابی پر دنیا بھر کے تھینک ٹینکس  کئی عشروں تک غور وفکر کرتے رہیں گے . دنیا بھر کی مغرب زدہ قوتیں اور سیکولر لابیاں انگشت بدندان ہیں انہیں اپنے بیانیہ کی ناکامی و نامرادی کا صدمہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے.  کچھ زیادہ محتاط لوگوں کا خیال ہے کہ طالبان صرف جنگجو ہیں انہیں صرف گوریلا جنگ لڑنے کی مہارت ہے سیاست کے اصولوں  سے نابلد ہیں.  سیاسی میدان میں جس دانش و بینش کی ضرورت ہوتی ہے اس سے کلی طور پر ناواقف ہیں  حالانکہ طالبان نے بڑی بڑی قوتوں سے کارآمد مذاکرات کرکے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے. طالبان کو بخوبی علم ہے کہ سیاست کیا ہے اور اس کے تقاضے کیا ہیں. سیاست ان کے سامنے ہاتھ باندھ کر دم بخود ہے کہ بوریا نشین خشک روٹی کے ٹکڑوں پر قناعت کرنے والے باطل اورجابر قوتوں سے ٹکرانے والے آج تدبرو فراست کا ثبوت دیتے ہوئے سب کی معافی اور ان کی دلپزیری  کا اعلان کررہے ہیں. دنیا توقع کر رہی تھی کہ طالبان برسراقتدار آکر اپنے دشمنوں سے انتقام لیں گے لیکن طالبان کا رویہ فاتحانہ کی بجائے موافقانہ کیوں ہے ۔ ان پہ بات واضح ہو چکی ہے کہ 9/11 کے حملوں کی منصوبہ بندی اسامہ بن لادن نے نہیں کی تھی. اس منصوبہ کا اصل تخلیق کار خالد شیخ محمد تھا. جس کو امریکہ نے گرفتار کر کے  ابھی تک غیرقانونی طور حبس بجا میں رکھا ہوا ہے. واقعات کے تناظر میں اگر ہم جائزہ  لیں تو ہم اس نتیجے تک پہنچیں گے کی ٹوین ٹاور کو گرانا صرف مقصود نہیں تھا بلکہ امریکہ بہادر کومسلسل  جنگوں میں الجھانا مقصود تھا.  منصوبہ سازوں نے انتہائی دانش مندی سے امریکہ جیسی سپر پاور کو ایک چین اف  reactions  میں پھنسا  دیا تھا.  مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قدرت کی تعزیریں اپنے لئے خود حالات سازگار کر لیتی ہیں مسبب الاسباب  اس  کو عمل میں لانے کیلئے  اسباب فراہم کر دیتا ہے. امریکہ   جس انداز سے تکبر و نخوت کے جلو پوری دنیا کو للکار رہا تھا آخر اس کی اخیر تو ہونی تھی.  حملہ اوروں کا مقصد امریکی  اذہان میں افراتفری اور مخمصہ پیدا کرنا تھا جس کو وافر مقدار میں پیدا کرنے میں ٹوین ٹاورز پر حملہ کرنے والے کامیاب ہو چکے تھے. ان حملوں کی وجہ سے ہی ابتدا میں امریکہ نے افغانستان پرحملہ کیا اور اسی ذہنی گراوٹ میں عراق کو بھی نشانے پر رکھ لیاتھا . امریکہ روس کی کمزوری کے بعد دنیا  میں واحد سپرپاور تھا روس ٹوٹ کر کئی حصوں میں تقسیم ہو چکا تھا، دنیا میں امریکہ کو للکارنے والی کوئی طاقت باقی نہیں بچی تھی۔
(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا