12:45 pm
نشانِ وفا

نشانِ وفا

12:45 pm

اخبارمیں میرامضمون ’’مجھے بتاتوسہی‘‘ شائع ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں مقیم ایک بہت  ہی عزیزرفیق جن کی برسوں سے کوئی اطلاع نہیں تھی ان کے ظہور ہونے کی اطلاع پردل کی ایک عجیب کیفیت ہوگئی ہے۔ان کی خواہش اورمجبوریوں کی بنا پران کے نام وپیغام کومنظرعام پر لانے سے گریزکرتے ہوئے ان کے مراسلہ کاجواب تحریرکررہاہوں۔
ایک مدت کے بعدآپ کی شگفتہ وفکرانگیز تحریرپڑھنے کوملی۔مجھے آپ سے یہی گماں تھاکہ وہ ہاتھ جوبرسوں سے انسان کے اجسام کا پوسٹ مارٹم اورقصابوں جیساکام کرکے انسانوں کوراحت پہنچارہاہے یقیناًایک دن انسان کی روح کی آسودگی کیلئے اس سے بڑھ کرکسی اعلی اورارفع مقاصد کیلئے اپنی زندگی کارخ متعین کرے گا۔الحمدللہ آپ نے بروقت مستحسن قدم اٹھایا اوریہ وقت کی ضرورت بھی تھی حالانکہ فون پرکئی دفعہ ان معاملات پرآپ سے بحث بھی ہوئی تھی ،بحث میں کتنی ہی باتیں،کتنی ہی الجھنیں اورکتنے ہی مسائل بیان ہوتے تھے۔اس بحث میں ہم دونوں اپنے دل دماغ کی کتنی ہی تصویریں بلکہ تصویروں کاپوراالبم ایک دوسرے کے حوالے کردیتے تھے، پھرہرتصویرکے ہرپہلوپربامقصدبات ہوتی تھی لیکن وسائل اورافرادی قوت پرآکرہمیں یہ تمام تصویریں نامکمل اورادھوری نظرآتی تھیں اورہم جو ایک دوسرے کے ساتھ بہت فلسفیانہ باتیں کرتے تھکتے نہیں تھے،رنج والم کی بہت سے داستانیں اشاروں میں بیان کرتے تھے،اپنے ہی فلسفے سے شکست کھاکراگلے دن کیلئے تیاری کرتے تھے کیونکہ یہ سارااندازِ فکرایک خالص رضائے الہی کے حصول کیلئے ہوتاتھا،اس لئے ناامیدی قریب بھی نہیں پھٹکتی تھی کیونکہ اس بات کاہم دونوں کوعلم تھاکہ مہلتِ زندگی پرچہ دینے کاوقت ہے،دنیاکمرہ امتحان ہے،مالکِ کائنات خودممتحن ہے اور اقامتِ دین کانصب العین پرچہ امتحان ہے اوریہ پرچہ مومن کے ایمان کی کسوٹی ہے نہ کہ اس کاقیام مطلوب ِ مشیت ہے۔لیکن اس خطے میں آپ نے جہاں انداز فکرمیں تبدیلی پیدا کی ہے وہاں آپ نے مجھے مغرب کی آسائش زدہ زندگی سے تائب ہونے کی تلقین کرتے ہوئے واپس آنے کی نصیحت فرمائی ہے۔
یہاں مجھے معمولی سااختلاف کرنے کی اجازت دیں۔آپ بھی کویت آمد سے پہلے کشمیر سے دہلی کی طرف تشریف لائے تھے جو کہ ہندوستان کامغرب کی طرف کھلنے والادروازہ ہے، جس طرح پاکستان کاشہرکراچی واسلام آباد مغربی تہذیب کے داخلے کے سب سے پہلے مستقر ہیں۔ بلاشبہ ہماراقبلہ بھی مغرب کی طرف ہے اوران لوگوں کابھی جو’’مغرب‘‘ کے پجاری ہیں لیکن فرق اتناہے کہ ہم’’رب المغربین‘‘کی عطاکردہ تہذیب کے پیروکارہیں اوروہاں کے بسنے والوں کی اکثریت مغربی تہذیب کی گرویدہ ہے۔ اس مغرب کی جہاں سائنس نے مشینیں بنابناکر افکاروخیالات کی سادہ فضاکودھواں دار کر رکھاہے۔اب یورپ سے جوبھی جہاز جاتا ہے معلوم ہوتاہے کہ مغربی تہذیب کاجس قدرگندہ مال درآمد کرکے لاتاہے بلندآشیاں لوگ سب سے پہلے اس میں سے اپناحصہ وصول کرتے ہیں اوراس درآمدکی ہرکھیپ میں کچھ نہ کچھ نیامال آہی جاتاہے۔دین ومذہب کی طرف شکوک وشبہات،ریب وتذبذب کاطرزِعمل،ظاہری چمک دمک پرجان دینامعاشرتی زندگی میں مختلف حدود وقیود سے بیزاری،مذہب سے جان چھڑانے کا رحجان،عورتوں کی مساوات کا بناوٹی اور نظر فریب  نعرہ!غرضیکہ کیاکچھ ہے جو مغرب(یورپ وامریکا) سے برآمدہوکردہلی واسلام آبادپہنچتاہے۔
اس سارے انبارژولیدگی میں جودل ودماغ میں کانٹے چبھ جاتے ہیں،اب اس سے پہلے کہ یہ کانٹے نکلیں اورزخم مندمل ہوکرقلب ونظر کی صحت بحال ہوکچھ دوسرے کانٹے آکردل ودماغ کومجروح کردیتے ہیں اورایک سخت عذاب تشکیک میں مبتلاکردیتے ہیں اوریہ سارا مشاہدہ شدت سے ارضِ مملکتِ خداداد میں پچھلی کئی دہائیوں سے دیکھنے کوکچھ زیادہ ہی مل رہاہے۔ مسلمان عورت جس کاطرہ عظمت عصمت وحیا تھا، اب بازاروں میں ولائتی سامان نمائش کی طرح بے باکی وبے حجابی کااشتہاربن کرگھس آئی ہے۔فیشن شوکے نام پرکیٹ واک کے اجتماعات میں ہوس بھری نظریں کھلے عام اپنی پسندوناپسندکاپروانہ جاری کرکے اپنی راتوں کورنگین بنانے کاذریعہ بن چکی ہیں۔جن بازاروں کو حضوراکرمﷺ نے شیطان کی گزرگاہیں قراردیاتھا،وہ بازاراب نمائش کی گیلریاں بن گئے ہیں۔جن اخباروں میں کبھی مسلمان عورت کی تصویرنہیں دیکھی تھی اب نہ صرف اخبارات بلکہ الیکٹرانک میڈیامیں ہرچندمنٹ بعدان میں حیافروش تاجروں کی تیار کردہ کریموں کے اشتہارات چندٹکوں کی خاطر ان الفاظ میں شائع اورنشرہوتے ہیں کہ ’’برقعہ پہنناکالے پن کوچھپانے کی علامت ہے‘‘۔
ثقافت کے لفظ کوعریانی،مے خواری،بے حیائی اورناچ رنگ کے مفہوم میں لیاجارہاہے اورحکومت خدادادپاکستان ثقافت کے نام پربڑی بڑی آرٹ کونسلوں پراس غریب اورمظلوم قوم کا لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپیہ صرف کررہی ہے بلکہ حکومت پاکستان کے کئی عہدیدارترنگ میں آکراعلان کرتے ہیں کہ یہ اسلامی مملکت کی آرٹس کونسلیں اپنے پروگرامزکے ذریعے ملک میں (قہرخداوندی) سے جوزلزلے اور سیلاب سے متاثرین کی لاجواب امدادکررہی ہیں۔ الاامان الحفیظ!خداکے غضب کومزیدبھڑکانے کی کھلے عام دعوت دے رہے ہیں۔(جاری ہے)

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا