12:53 pm
میڈیا اتھارٹی: صحافی کو10 کروڑ ادارے کو25 کروڑ جرمانہ

میڈیا اتھارٹی: صحافی کو10 کروڑ ادارے کو25 کروڑ جرمانہ

12:53 pm

٭یورپی یونین کے صدر نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کو غیر اطمینان بخش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جامع حکومت نہیں ہے۔ اس میں بعض اہم مذہبی گروپوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ بھارت نے قرار دیا ہے کہ یہ ’دہشت گردوں‘ کی حکومت ہے اس میں ایسے افراد شامل ہیں جنہیں اقوام متحدہ نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔ امریکی اور بھارتی مبصرین کے مطابق طالبان سے حکومت نہیں چل سکے گی، امریکہ اور بھارت کو واپس آنا پڑے گا۔ امریکی مبصرین کے مطابق طالبان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مبصرین کے مطابق بھارت نے افغانستان میں دریائوں پر بند تعمیر کئے اور بے شمار سکول قائم کئے، طالبان انہیں نہیں چلا سکیں گے اور بھارت سے مدد طلب کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ قارئین کرام! یہاں ذرا رک کر بھارت کے بارے میں ایک اہم بات:
O بھارت نے کہا ہے کہ ’’پاکستان افغانستان میں مداخلت کر رہا ہے۔‘‘
O افغانستان نے کہا ہے کہ ’’پاکستان کوئی مداخلت نہیں کر رہا‘‘
O پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا بیان بالکل غلط اور بے بنیاد ہے، پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کر رہا‘‘
O مریم نواز کا بیان: ’’پاکستان کو افغانستان میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، افغانستان پر اپنی مرضی مسلط نہ کرے‘‘
٭قارئین کو بھارت اور مریم نواز کے ہم آواز، ہم بیان ہونے پر حیرت ہو رہی ہو گی، مجھے دکھ تو ضرور ہوا ہے، حیرت نہیں ہوئی۔ شریف خاندان اور بھارت کے دوستانہ روابط پر بہت دفعہ بات ہو چکی ہے۔ یہ روابط ڈھکے چھپے نہیں۔ مریم نواز کے نئے بھارت نواز بیان کے ساتھ یہ بات بھی نوٹ کرنے والی ہے کہ سری نگر میں سید علی گیلانیؒ کی وفات پر نوازشریف اور مریم نواز کا کوئی اظہار غَم! اور عظیم رہنما کی میت کی بے حرمتی پر بھارتی فوج کی کوئی مذمت؟؟ قارئین نے کہیں کچھ پڑھا ہو تو مجھے بھی بتا دیں، ضرور چھاپوں گا۔
٭مریم نواز کا نام آ گیا ہے تو ایک دوباتیں اور سُن لیں۔ ایون فیلڈ (لندن کے فلیٹ اور اثاثے، منی لانڈرنگ!) میں متعدد پیشیوں اور عدم حاضریوں کے بعد کیس کو مزید لٹکانے کا پرانا حربہ! اپنا وکیل ہی تبدیل کر دیا اور نئے وکیل کے لئے ایک ماہ کی مُہلت مانگ لی۔ ’امجد پرویز‘ شریف خاندان کے سب سے سینئر وکیل ہیں۔ طویل عرصے سے نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف کیسوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ پچھلی پیشی پر بھی پیش نہیں ہوئے۔ اُس پیشی پر مریم نواز کی حاضری کے انداز پر عدالت برہم ہو گئی اور توہین عدالت کا انتباہ کیا تو مریم کے دوسرے وکیل نے معافی مانگ لی۔ ایک بار عدالت میں آتے وقت  مریم جلوس لے کر آئیں، جلوس کے ساتھ پتھروں سے بھری گاڑیاں بھی تھیں۔ جلوس نے عدالت سے باہر پولیس پرپتھرائو کر دیا اس پر علیحدہ کیس چل رہا ہے۔ ان باتوں سے امجد پرویز جیسے سینئر وکیل کا ساتھ دینا مشکل ہو رہا تھا۔ اب دو پیشیوں پر وہ حاضر نہیں ہوئے تو مریم نے روسٹرم پر آ کرعدالت کو مخاطب کیا کہ انہوں نے وکیل امجد پرویز کو اپنے کیس سے الگ کر دیا ہے، اب نیا وکیل آئے گا۔ اس کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے دو ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ مقدمات کو لٹکانے کے یہ عام حربے ہیں، وکیل ’اکثر‘ بیمار ہو جاتے ہیں، کبھی موکل کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے، عدالت سے التوا مانگ لیا جاتا ہے۔ اب مریم کا نیا وکیل آئے گا، اس کا بیان آ سکتا ہے کہ نیا آیا ہوں، بہت سیریس اور پیچیدہ کیس ہے، طویل عرصے سے چل رہا ہے۔ اسے پڑھنے اور عدالت کی اب تک کی کارروائی سمجھنے کے لئے طویل مدت درکار ہے اس لئے کیس طویل عرصہ کے لئے ملتوی کر دیا جائے۔
٭صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے شرط عائد کر دی کہ نوازشریف اگر شہباز شریف کو لیڈر بنا دیتے ہیں تو شہباز شریف کا ساتھ دیں گے (ورنہ نہیں!) اب دوسری طرف آئیں، بلاول مسلسل تکرار کئے جا رہا ہے کہ وہ اگلا وزیراعظم بننے جا رہا ہے ساتھ ہی پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی پیپلزپارٹی کا ہو گا۔ اس نے شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں انتباہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں ٹھیک اپوزیشن لیڈری نہیں کر رہے۔ وہ یہ منصب چھوڑ دیں اور پیپلزپارٹی کو یہ کام انجام دینے دیں!!
٭پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے تین سالہ دور میں چھٹے چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور ساتویں انسپکٹر جنرل پولیس رائو سردار علی نے اپنے عہدے سنبھال لئے۔ اس بارے بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ صرف یہ کہ رائو سردار علی آئی جی کے عہدہ کا چارج لینے کے لئے سنٹرل پولیس آفس گئے تو ان کا سرخ قالین پر شاہانہ استقبال کیا گیا۔ گارڈ آف آنر، بَینڈ، پریڈ، سلامی، ہر وہ بات جو بادشاہ کی آمد پرہوتی ہے۔
٭غالباً پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں رہا۔ اپوزیشن کی عدم اعتماد وغیرہ کی داستانیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ اب دونوں محاذ آرا فریق بغل گیر ہو رہے ہیں۔ بے کاری کا وقت گزارنے کے لئے اکتوبر میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تین میچوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہر میچ دونوں طرف چھ چھ اووروں کا ہو گا۔ حکومتی ٹیم کی کپتانی فیاض الحسن چوہان اور اپوزیشن کی کپتانی پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی (یوسف رضا گیلانی کے بیٹے) کریں گے۔ قارئین کرام، دیکھئے، اعتماد اور عدم اعتماد کی داستانیں کس طرح ہم آغوش ہو رہی ہیں؟ اسے کیا کہا جائے؟ عدالت، مفاہمت، مصالحت یا منافقت!!
٭کراچی: عدالت اس بات پر برہم ہو گئی کہ کورنگی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 مزدور جل گئے، فیکٹری رہائشی جگہ پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی، مگر کبھی محکمہ لیبراور دوسرے محکموں کے کسی افسر نے اسے چیک نہیں کیا، فیکٹری میں حفاظتی انتظامات بھی نہیں تھے! فاضل عدالت نے تمام متعلقہ محکموں کو اس اذیت ناک سانحہ کا ذمہ دار قرار دے دیا اور جواب طلب کر لیا ہے۔ جناب محترم جج صاحب! اصل ذمہ دار تو سندھ حکومت ہے جس نے بیشتر رشوت خور، بددیانت اور نااہل اداروں کو عوام کو لوٹنے، نوچنے،کھسوٹنے پر چھوڑ رکھا ہے۔ اس حکومت کا ایک وزیراعلیٰ بھی ہے اسے اپنی پارٹی کے نوجوان وراثتی چیئرمین کی جی حضوریوں اور اندرون سندھ دوروں میں ساتھ دینے سے ہی فرصت نہیں ملتی، حکومت کیسے چلا سکتا ہے؟
٭وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صحافیوں کو قابو کرنے کے لئے میڈیا اتھارٹی بنانے کا منصوبہ میرے ذہن کی پیداوار ہے۔ فواد چودھری ایک بار کہہ چکے ہیں کہ پورے ملک میں ان جیسا ذہین شخص کوئی نہیں۔ انہوں نے میڈیا اتھارٹی کی مخالفت کرنے والے صحافیوں پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ پتہ نہیں صحافی شور کیوں مچا رہے ہیں؟ جب کہ غلط خبر دینے پر کسی صحافی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے محض 10 کروڑ روپے اور ادارے کو25 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ نہیں بتایا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے والے صحافی کے ساتھ کیا سلوک ہو گا؟ جیل نہیں بھیجنا تو کیا ملک سے نکال دیا جائے گا یا بھارت کے حوالے کر دیا جائے گا؟ ویسے ایک بات ہے۔ فرض کیجئے من کہ مسمی سرفراز سید کو کسی تجزیہ یا تبصرہ پر 10 کروڑ روپے جرمانہ ہو گا تو اس کا کتنا زبردستStatus بنے گا! جرمانہ تو وہ ایک روپیہ بھی نہیں دے سکتا، نام تو مشہور ہو گا۔ جس طرح پنجاب میں چاہے ہر ہفتے چیف سیکرٹری یا آئی جی تبدیل ہوتا ہے، آنے والی نسلیں فخر کا اظہار کیا کریں گی کہ ہمارے نانا/ دادا پنجاب کے چیف سیکرٹری یا آئی جی رہے ہیں!
٭مجھے بجلی کا بہت بھاری بل آیا ہے۔ بجلی والوں نے صاف گوئی سے بتایا کہ یہ ایک ماہ کا نہیں، ڈیڑھ ماہ کا بل ہے۔ تمام لوگوں کو اسی طرح بھیجے جا رہے ہیں۔ کھلا ڈاکہ!!

تازہ ترین خبریں

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی  کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ