01:31 pm
میدان سیاست اور گوریلا جنگ کے فاتح.....

میدان سیاست اور گوریلا جنگ کے فاتح.....

01:31 pm

 (گزشتہ سے پیوستہ)
 یک و تنہا سپرپاور ہونے کی وجہ سے ذہنی  خلجان میں مبتلا ہو گیا تھا، سینئر بش کے مشیروں نے اسے یقین دلا دیا تھا کہ جو کچھ وہ کرنا چاہے وہ ہو کر رہے گا۔ دنیا کی کوئی طاقت امریکہ کے ہونے کو نہ ہونے میں تبدیل نہیں کر سکتی ہے.صدر بش کا قریب ترین مشیر کارل روو(Karl rove)تھا جس نے ایک مشہور زمانہ لاف زنی کی تھی حقیقت وہی ہو گی جس طرح ہم حقیقت بنانا چاہیں گے. جب کوئی قوم یا فرد تفاخر کے مالیخولیا میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اسے ہر چیز اپنے سے کم تر محسوس ہوتی ہے وہ اپنے آپ کو خدائی منصب پر فائز کر لیتا ہے. جب کوئی قوم انتہائی تکبر میں مبتلا ہو جاتی ہے تو غلط فیصلے کرتی ہے اور ان کو پایہ  تکمیل پہنچانے کیلئے تماتر حربے  استعمال کرتی ہے
اور نتیجہ کے طور پر شکست و ریخت کا آغاز کر لیتی ہے. امریکہ کے افغانستان سے انخلاء نے  اس کی وقعت اور طنطنے میں بے حد کمی کردی ہے. حالات کی نبض پر ہاتھ رکھنے والے لوگ فتویٰ دے رہے ہیں کہ امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا ہے یورپی یونین اور برطانیہ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اب امریکہ سپر پاور نہیں رہا ہے ایک عالمی طاقت ضرور ہے. امریکہ کے عروج اور تمکنت کے دن قصہ پارینہ بن چکے ہیں. افغانستان اور عراق نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اپنی مرضی اور چودھراہٹ قائم کرنے میں ناکام ہوا ہے.  امریکہ زوال کی ذلت آمیز دلدل میں نہ گرتا اگر 9/11 کا واقعہ ظہور پذیر نہ ہوتا. افغانستان اور عراق کی جنگیں شروع کر کے امریکہ  نےاپنی کمزوری اور ناتوانی کا اظہار کر دیا ہے. دنیا کے طاقت ور ترین ممالک کی اجتماعی فوج جدید اسلحے سے لیس اسلامی جہادیوں کے ہاتھوں پٹ گئی ہے. امریکہ کے دوست ممالک بھی متفکر ہو گئے ہیں کہ امریکہ پر بھروسہ کرنا اپنے آپ کو خودکشی کے سپرد کرنا ہے امریکہ کی ساکھ بری طرح مجروح ہوئی ہے.  باخبر صحافی اوون  بینٹ جونز  نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ جنگ عظیم دوم میں جرمنی اور سرد جنگ  میں روس امریکہ کا وہ نقصان نہیں کرسکے جو 9/11 کے حملے نے کر دیا ہے.  افغانستان اور عراق  سے امریکہ کی بے آبرو شکست نے لوگوں کو بالعموم اور جہادی قوتوں کو بالخصوص حوصلہ دیا ہے. جہادی سوچ رکھنے والوں کی پاکستان میں کوئی کمی نہیں ہے اگرہماری سول وفوجی اشرافیہ اپنی موجودہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور مراعات سے دست کش نہیں ہوتی تو پھر ہمیں اجتماعی طور بھونچال کا  مقابلہ  کرنے کیلئے  تیار رہنا چاہیے. افغان طالبان نے حکومتی وزراء کی تنخواہوں  کے پیمانے کو مزدو1ر کی تنخواہ  سےمنسلک کردیا ہے. پاکستان میں ریٹائرڈ ہونے والے ججز،جنرلز  نوکر شاہی کے اعلی و ارفع  کل پرزے  بے شمار مراعات کے مستحق بن جاتے ہیں.  اگر افغانستان میں افغان طالبان کو کامیابی حاصل ہو گئی تو ہمیں بھی پھر اپنے معیارات کو عام آدمی کی سطح پر لانا ہوگا ورنہ نتیجہ دم مست قلندر ہو کررہے گا.جہادی سوچ ایک طویل دورانیہ کے سوچ ہے ٹی ٹی پی والے جہادی سوچ سے متاثر لوگ ہیں اسامہ بن لادن بے شک  پردہ فرما گئے ہیں  لیکن اس کی سوچ کے چشمے ابھی تک نوخیز ذہنوں کو سیراب کر رہے ہیں. ہمارے ملک میں فیصلہ کرنے والوں کو ان حقیقتوں کا ادراک کرنا ہوگا.  پاکستان میں کوئی بیرونی حملہ آور طاقت موجود نہیں  ہے اس لئے پاکستان میں تو اپنی حکومت کے خلاف ہی ان مجاہدین کو جنگ کرنی ہو گا. اب پاکستانی اشرافیہ کے سنبھلنے اور اپنے آپ کو درست کرنے کا بہترین موقعہ ہے پلاٹوں کا کاروبار کرنے والے دولت کے پجاریوں  پربرے دن انے والے ہیں بجائے اس کے کہ عزرائیل بگل بجا دے ہمارے ہر طبقہ میں موجود اشرافیہ کو عام انسانوں کی طرح زندگی گزارنی ہو گی. 
 

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا