01:32 pm
شہید گیلانی اور کشمیر 

شہید گیلانی اور کشمیر 

01:32 pm

بھارتی قید میں شہید ہونے والے سید علی شا ہ گیلانی کے بعد کشمیر کی صور ت حال بہت ہی پیچیدہ ہوگئی ہے، مقبوضہ ریاست میں سری نگر میں کوئی گلی یا گھر ایسا نہیں جس کے سامنے بھارتی فوجی موجود نہ ہوں ۔سری نگر میں اعلانیہ اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ اور محاصرہ جاری ہے ۔ ماسوائے چند مخصوص علاقوں کے انٹرنیٹ ،موبائل فون، اور لینڈ لائن فون تک بند ہیں ۔ مقامی کشمیری صحافیوں پر سخت ترین پابندیاںہیں ،عالمی میڈیا تک کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے او ر صحافیوں کو گرفتار کرکے کالے قوانین کے تحت جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید کیا جارہا ہے ۔ خاص طورپر وہ لوگ جو کل جماعتی حریت کانفرنس اور حریت پسند راہنمائوںکے بیانات اور پریس کانفرنس کی کوریج کرتے ہیں ۔ 

 بھارتی چاہتے ہیں کہ کچھ بھی ہوجائے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کوئی خبرملک سے باہر نہ جائے ۔ لیکن باضمیر اور فرض شناس مقامی اور عالمی میڈیا کے کارکن اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کوتیار ہیں اور دے رہے ہیں ۔
 ہر وہ شخص ،کارکن اور راہنما جس کا تعلق کسی نہ کسی طرح جدوجہد آزادی یا اس کے ہمدردوں سے ہے،   اسے گرفتار کرکے بھارت کی دور  دراز جیلوں میں بند کیا جارہا ہے ۔  اشرف صحرائی کی شہادت بھی بھارتی جیل میں علاج نہ ہونے اور بروقت دوائیں نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی ، یٰسین ملک اور دیگر راہنماجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں بند ہیں ،نہ انہیں دوائیں دی جارہی ہیں نہ ہی ان کا علاج کیا جارہا ہے بلکہ مستند ذرائع سے ان پر ذہنی وجسمانی اور نفسیاتی تشدد کی رپورٹ بھی مل رہی ہیں۔ ان سے ملاقاتوں پر پابندی ہے ۔تحریک آزادی کے عظیم رہنما  سید علی شاہ گیلانی جن کی ہرایک بات اور عمل کشمیری قوم کے لئے مقدم اور قابل عمل تھا ۔ وہ ان کی ہدایات پر عمل کرنے کے لئے اپنی زندگیوں کی پرواہ تک نہیں کرتے ۔
 آپ کے الفاظ میں وہ طاقت تھی کہ بھارت کے زندانوں سے دہلی کے ایوان تک کانپتے رہے ۔ بھارتی ان کی زندگی میں تو ان سے ڈرتے رہے ۔ان کی موت کے بعد ان کی میت سے بھی خوفزدہ ہیں ۔ ان کی وصیت کے مطابق ان کی میت شہدائے کشمیر کے قبرستان میں دفن کرنے کی بجائے بھارتی فوجیوں نے اپنی نگرانی میں قبر کھدوا کر خاندان سے زبردستی میت چھین کر راتوں رات دفن کردیا گیا ۔ وہ جانتے تھے کہ اس دوران پورے ملک میں بھارتی فوج نے لوگوں کو زبردستی بند کیاہوا تھا کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ تھی ۔پوری ریاست کا مواصلاتی نظام منقطع رہا ۔ 
سید علی گیلانی کی شہادت کے بعد بھارتیوں نے اپنی مکروہ فطرت اور گھنائو نے کردار کے عین مطابق  علی گیلانی کے تمام اہل خانہ کے خلاف آپ کی میت کو پاکستانی جھنڈے میں لپیٹنے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرہ بازی پر غداری کے مقدمات درج کئے ۔ اس بزدلانہ اور کمینہ پن کے خلاف پورے کشمیر اور پاکستان میںبھار ت کے خلاف مزید نفرت کا طوفان پیدا ہوا ۔
 پاکستانی قوم نے اس پر شدید احتجاج کیا یہاں تک کہ پاکستانی وزیر اعظم اور وزارت خارجہ نے پوری دنیا میں بھارت کے اس گھنائونے فعل کو بے نقاب کرتے ہوئے سخت احتجاج کیاکہ قابض بھارتی انتظامیہ اورفوج کا یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ جس میں میت کے ورثا کو اس کی وصیت کے مطابق تدفین سے انکار ہے  اور نہ ہی ورثا کو انہیں اپنی مرضی کے مطابق دفن کرنے دیا گیا ۔ بلکہ  زبردستی ان کی تدفین کے دوران ان کے قریبی رشتہ داروں کو بھی جنازے میں شمولیت کی اجازت نہ دی،کشمیر میں کل جماعتی کانفرنس نے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور خوف کے ماحول کے باوجود کشمیری قوم کو مایوس نہ ہونے دیا اور شہید  سید علی شاہ گیلانی کا جانشین مقرر کرنے کے لئے سینئر راہنمائوں نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور آپ کے دیرینہ ساتھی  مسرت عالم بٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کردیا ۔ مسرت عالم آپ کے ان ساتھیوں میں شامل ہیں جن کی زندگیاں جدوجہد آزادی کے لئے وقف ہیں یہ لوگ بھارتی فوج اور انتظامیہ کا ہدف ہیں کہ کسی نہ کسی طرح انہیںشہید کردیا جائے یا کالے قوانین کے تحت جیلوں میں رکھا جائے نئے مقرر کردی چیئر مین مسرت عالم اس وقت بھی بھارتی قید میںہیں ۔
 مقبوضہ جموں وکشمیر میں جہاں ایک طرف شہید علی شاہ گیلانی کی شہادت پر دکھ کا عالم ہے وہاں دوسری طرف تمام تر بھارتی پابندیوںاور مظالم کے باوجود وہ اپنے شہید راہنما کی راہ پر چلتے ہوئے اپنے اپنے انداز سے جدوجہد آزادی کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔ وہ اپنے قائد کو اپنے عمل سے خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں ،بھارتی قبضے کے دوران نہ انہیںبنیادی انسانی حقوق میسر ہیں،نہ مذہبی نہ ان کی عزت محفوظ ہے نہ جان ،  اپنی آئندہ نسلوں کی ، ایک آزاد ،  باعزت اور باوقار ، زندگی کے لئے وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔جس کے نتیجے میں بھارت ٹکڑے ٹکڑے اور کشمیر آزاد ہوگا ،  ان شااللہ 

 

تازہ ترین خبریں

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی  کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ