02:59 pm
طالبان سے خوفزدہ بھارت کی بوکھلاہٹ

طالبان سے خوفزدہ بھارت کی بوکھلاہٹ

02:59 pm

افغانستان میںطالبان کے قبضے کے بعد بھارتی حکمران پر خوف و دہشت طاری ہو چکا ہے۔ وہ اسی خوف کے تحت اپنی حکمت عملی ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کے لئے شاہرائیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ سچ پر پردہ ڈالنے اور کشمیریوں پر مظالم تیز کرنے کے لئے کشمیری صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کے لیپ ٹاپ، موبائل ضبط کئے جارہے ہیں۔ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نئی دلی میںاجلاس ہو رہے ہیں۔ جس دوران افغانستان کے بدلتے حالات اور کشمیر میں بڑھتی ہوئی آزادی کی تحریک پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو بھی جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے نئی دلی میںبھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بھارتی فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم ایم نروانے،جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سیکرٹری را سمانت گوئل سمیت ڈی جی بی ایس ایف و ڈی جی سی آر پی ایف کے ،پولیس و قابض فورسز کے دیگر اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔
 میٹنگ میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بریفنگ دی۔سید علی شاہ گیلانی شہید کی جگہ مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا چیئر مین مقرر کرنے کے اعلان پر بھی بھارت کو بلا شبہ تشویش ہو گی۔ کیوں کہ مسرت عالم بٹ چٹان کی طرح اپنے موقف پر قائم و دائم ہیں۔بھارت عسکریت پسندی کے بڑھتے واقعات پر بھی پریشان ہو گا۔بھارت کو یہ خدشہ ہو گا کہ طالبان کشمیر کا رخ کر سکتے ہیں۔ اگر طالبان ایسا نہ بھی کریں تو بھی بھارت امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں کو طالبان کی دراندازی کی آڑ میں بلیک میل کرے گا۔ بھارت دنیا کو طالبان کے خطرہ سے ڈرا کر اپنا الو سیدھا کرنا چاہتا ہے۔ وہ دنیا سے اس بنیاد پر پاکستان کے خلاف لابنگ کر سکتا ہے اور فوجی امداد بھی طلب کرے گا۔ بھارت طالبان کارڈ کو پاکستان اور کشمیر کی تحریک آزادی کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ اس لئے بھارت کی اس سازش اور مہم جوئی سے بر وقت پردہ ہٹانے کی سفارتی اور سیاسی حکمت عملی تشکیل دینا مناسب قدم ہو گا۔ 
بھارت جنگی فضاء قائم کر رہا ہے۔ پاکستانی سرحد کے قریب راجستھان میں پہلی ایمرجنسی ہوائی پٹی تعمیر کر دی گئی ہے جس کا گزشتہ روز افتتاح بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کیا۔ وزیر دفاع نے اس موقعہ پرچین یا پاکستان کا نام تو نہ لیا مگر کہا کہ اس ہوائی پٹی سے ہم دشمن ممالک کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ کشمیر کی پہاڑی و دشوار گزار سرحدیں ہوں، لداخ کی برفیلی چوٹیاں ہوں یا راجستھان کا ریگستان ہو،بھارتی فوج ہرمقام پر ناکام ہو چکی ہے۔ وہ پاکستان کا مقابلہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی۔بھارت 1971ء کے پاکستان کو دو لخت کرنے کا گولڈن جوبلی سال منا رہا ہے۔ اس کا مقصد اشتعال انگیزی ہے۔ یہ ہوائی پٹیاں دفاعی مقاصد کے لئے تعمیر ہو رہی ہیں۔ جس پر جیگوار، ہرکیولس، سخوئی طیارے اتارے گئے۔ راجھستان میں ہوائی پٹی ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت کے لیے بنائی گئی ہے جو بین الاقوامی سرحد کے قریب ہے۔ یہاں 3 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر 19 ماہ میں مکمل کی گئی ۔ پاکستان کے موٹر ویز پر جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ سے پریشان بھارت یہ ہوائی پٹیاں مقبوضہ کشمیر ، بھارت کے درجن بھر علاقوں میں تعمیر کر رہا ہے۔ بھارت آندھرا پردیش، مغربی بنگال اور اتر پردیش کے لکھنوء،آگرہ ایکسپریس  وے پر بھی یہ ہوائی پٹیاں تعمیر کر رہا ہے۔یہ ہوائی پٹیاں ہوائی اڈوں پر دشمن کے حملوں کے پیش نظر کئی ممالک میں تعمیر کی گئی ہیں۔
طالبان سے خوفزدہ بھارت نے کشمیریوں پر مظالم اور کسی بڑے آپریشن کے لئے آزاد میڈیا کی آواز دبانے کا نیاسلسلہ شروع کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے کئی صحافیوںکو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ان کے خلاف مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ قابض انتظامیہ کشمیریوں کو لا وارث سمجھ کر ان پر حملے کر رہی ہے۔جن صحافیوں کے لیپ ٹاپ، موبائل اور دیگر میڈیا آلات کو ضبط کیا گیا ہے وہ عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ قابض فورسز ان پر پاکستان، ترکی ، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں رابطے رکھنے کا الزام لگاتی ہے۔ جب کہ صحافی اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لئے دنیا بھر میں زرائع سے رابطے رکھنے کے لئے آزاد ہیں ۔ مگر بھارت کشمیری صحافت کا گلا مزید گھوٹنے کے لئے قدغن لگا رہا ہے۔ جو کہ آزادی صحافت کے خلاف بلا جواز کارروائی ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ اس نے سرینگر کے پولیس تھانوں میںچار صحافیوں کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔یہ بھی گمراہ کن دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران، قابل اعتماد شواہد ملے جومیر ہلال  ساکن بمنہ سرینگر،صحافی ٹی آر ٹی ورلڈ، محمد شاہ عباس ساکن یاری پورہ ،اننت ناگ حال راج باغ سرینگر، فری لانس صحافی، اظہر قادری  ساکن بمنہ صحافی دی ٹریبیون اور شوکت احمدموٹا ، لال بازار سابق ایڈ ان چیف نریٹر کے گھروں کی تلاشی کے دوران کچھ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر آلات ضبط کئے گئے۔تفتیش کے مقصد کے لیے مذکورہ بالا چاروں افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا اور انہیں شام کوجانے کی اجازت دی گئی اورپھر دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔تحقیقات جاری ہے اور الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔پولیس کا بیان گمران کن ہے۔ جس کی سرینگر کی میڈیا برداری شدید مذمت کی ہے۔ سچ یہ ہے کہ بھارت حقائق کو دبانے کے لئے میڈیاپر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ صحافیوں کی گرفتاریوں اور انہیںہراساں کرنے کا مقصد انہیں قابض بھارتی فورسز کے بدترین مظالم کی رپورٹنگ سے روکنا ہے۔ آزاد فضائوں میں کام کرنے والے میڈیا اور سول سوسائٹی کو مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے حق میں آواز بلند کرنا چاہیئے جن کی آواز بھارت بندوق کی نوک پر دبا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی جان و مال کو قابض بھارتی فورسز سے لاحق خطرہ ہے۔ 

تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟ جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟ مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا،  حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی