03:00 pm
قائداعظم جی! آپ سب کچھ دے گئے، لُٹیرے سب کچھ لے گئے!

قائداعظم جی! آپ سب کچھ دے گئے، لُٹیرے سب کچھ لے گئے!

03:00 pm

٭قائداعظم سے باتیں! سینٹ میں بدترین ہنگامہ، آگ لگانے کی دھمکیاں، حکومت کا واک آئوٹO آٹا ناقابل برداشت مہنگا، بجلی قیمت میں ناقابل برداشت اضافہO امن وامان ناقابل بیان! ایڈیشنل آئی جی پر فائرنگO امریکہ: افغانستان کی امداد کا اعلانO لاہور، ہر روز گھنٹوں طوفانی بارش، شہر بار بار ڈوب رہا ہےO ایران افغانستان کی کابینہ پر ناراضO بھارت: افغانستان اورپاکستان کے خلاف پراپیگنڈا تیز۔
٭بوقت تحریر ملک بھر میں بانی پاکستان قائداعظمؒ کی برسی منائی جا رہی ہے۔ میں پاکستان کے عظیم محسن سے براہ راست مخاطب ہوں۔ ’’جناب بابائے پاکستان قائداعظم! میں نے ایک سال پہلے آج ہی تاریخ (11 ستمبر) کو اپنے کالم میں لکھا تھا کہ ’’قائداعظم جی، آپ پاکستان کو سب کچھ دے گئے اور لُٹیرے سب کچھ لوٹ کر لے گئے‘‘ جناب والا! آج بھی وہی عالم ہے۔ لٹیروں نے ملک سے اربوں کھربوں لوٹے، باہر بڑے بڑے محل، فلیٹس، فیکٹریاں، فارم ہائوس اور پلازے خریدے، موجودہ اور سابق حکمران اپنے بچوں کو پاکستان میں پڑھانا باعث ہتک سمجھتے ہیں۔ سب کے بچے تعلیم بھی باہر، زندگی بھی باہر! یہ لوگ پاکستان پر صرف حکومت کرنے آتے ہیں۔
اورمحترم بابا جی! دوسرے لٹیرے تو ملک کا خزانہ اور وسائل لوٹ کر باہر لے جاتے تھے، موجودہ سلطانوں اور سلطان زادوں نے براہ راست غریب عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ جس وحشیانہ انداز میں لوٹ مار ہو رہی ہے، اس کی ایک مثال یہ کہ موجودہ حکومت کسی روک ٹوک کے بغیر غریب لوگوں کی ضرورت کی ہر چیز کی قیمت میں بھاری اضافے کئے جا رہی ہے۔ خود ایک سرکاری ادارہ بتا رہا ہے کہ مسلسل پچھلے بارہ ہفتوں سے ہر ہفتے آٹا، چینی، گھی، بجلی، گیس، پانی، ہر چیز میں اضافہ ہو رہاہے۔ صرف روٹی کا ذکر کرتا ہوں۔ قائداعظم جی! آپ نے دیکھا ہو گا۔ پاکستان بننے کے بعد لاہور ریلوے سٹیشن کے باہر ہوٹلوں پر بینر لگے ہوتے تھے، ’’آنے روٹی دال مفت!‘‘ ایک روپے میں 16 آنے ہوتے تھے۔ اس طرح ایک روپیہ، میں دہراتا ہوں، ایک روپے میں16 روٹیاں اور دال مُفت! اب روٹی 12 روپے، دال 100 روپے پلیٹ! یعنی روٹی کی قیمت میں 192 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ اور روٹی بھی بہت چھوٹی، پہلے سے کہیں کم آٹا! باقی ہر چیز کا بھی یہی حال ہے۔ ایک اہم بات! بجلی کی قیمت میں 12 مہینوں سے ہر ماہ کم از کم تقریباً ایک روپیہ 40 پیسے اضافہ! وحشیانہ مذاق! سرکاری اعلان کہ اضافہ تو ایک روپیہ 45 پیسے بنتا تھا، عوام پر رحم کھا کر 7 پیسے کم کر دیئے ہیں۔ قائداعظم جی! ظُلم، عوام پر کھلا ظُلم کہ سرکاری اعلان کے مطابق حکومت کے پاس گوداموں میں 40 لاکھ ٹن گندم سَڑ رہی ہے مگر آٹا پیسنے والی ملوں کو نہیں دی جا رہی! یہ گندم ان لوگوں نے کہاں لے جانی ہے؟ کچھ پتہ نہیں ممکن ہے خفیہ طور پر برآمد کر کے تجوریاں بھر لی جائیں!
٭نیب کے صرف ایک ماہ کے لئے مزید چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس بات کو غلط قرار دیا ہے کہ ان کی چار سالہ سربراہی میں نیب نے صرف چھوٹی چھوٹی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا اور بڑی مچھلیوں اور مگر مچھوں کو چھوڑ دیا! انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار بڑی مچھلیوں اور مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔ جاوید اقبال اس سے پہلے کم از کم 20,18 بار بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کا اعلان کرتے چلے آ رہے ہیں۔ جناب چیئرمین! ذرا کسی ایک ایسی بڑی مچھلی یا مگر مچھ کا نام تو بتا دیں جسے آپ نے کرپشن وغیرہ کے منطقی انجام تک پہنچایا ہو!! چلئے میں چند نام گنواتا ہوں جن کے خلاف مقدمات تو درج ہوئے مگر نتیجہ؟؟ کچھ نہیں کچھ نام یہ ہیں: عمران خاں (فارن فنڈنگ کیس، بہن علیمہ ناجائز آمدن کیس) نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، نوازشریف کے دو بیٹے (مختلف کیس) اسحاق ڈار اور دو بیٹے، جہانگیر ترین (شوگر سکینڈل)، خسرو بختیار (شوگر و اثاثے کیس)، پرویز خٹک (سابق مالم جبہ کیس) خواجہ آصف و احسن اقبال (ناجائز آمدن و کرپشن) آصف زرداری، فریال تالپور، بلاول زرداری (کرپشن، ناجائز آمدنی، غیر قانونی اثاثے) وغیرہ! جناب چیئرمین نیب صاحب! یہ سارے بڑے لوگ ہیں، آزادانہ طور پر گھوم پھر رہے ہیں، کھا پی رہے ہیں! کیا کارروائی ہوئی ان لوگوں کے خلاف؟ ان لوگوں سے ہٹ کر کوئی بڑا نام بتا دیں جس کے خلاف آپ کے دور میں کوئی تادیبی کارروائی ہو…آپ بڑے آرام سے کہہ دیں گے کہ عدالتوں نے انہیں ضمانتوں پر رہا کیا ہے!! یہ اربوں کھربوں کی لوٹ مار کے ملزم ضمانتوں پر رہا کیسے ہو گئے؟ انہیں تو کم از کم 20,20 سال کے لئے اندر ہونا چاہئے تھا! عدالتوں پر ذمہ داری مت ڈالیں، نیب جان بوجھ کر ایسے بودے اور بوگس کیس بناتی ہے کہ ملزم پہلی پیشی پر ہی حوالات سے باہر آ جاتا ہے!!
٭سینٹ میں جو کچھ ہوا، بیان کرتے ہوئے شرم آتی ہے! وزراء کے نام دیکھئے! کوئی تھپڑ باز، کوئی جوتا بردار اور اب پورے سینٹ کو آگ لگانے کا دھمکی باز!! استغفار! ایسے لوگ بھی قوم پر مسلط ہونے تھے! آئین، قانون، پارلیمانی ضابطے، اخلاقی، انسانی اقدار! اصول کچھ نہیں، بس گاڑی پر جھنڈا اور ہاتھ میں ماچس کی ڈبیا اٹھائے…استغفراللہ! سینٹ کو آگ لگانے کا قصہ یوں شروع ہوا کہ ایک بہت’سیانے‘ وزیر کو بیٹھے بٹھائے دُور کی سُوجھی (کوئی شعر یاد نہ کیا جائے!) اس نے ایک ووٹنگ مشین ایجاد کر دی اور اعلان کیا کہ آئندہ انتخابات کی ووٹنگ اس مشین کے ذریعے کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے 37 نقائص بیان کر کے اسے استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔ سینٹ میں الیکشن کمیشن کے حکام کو بلایا گیا۔ وہاں اپوزیشن کی اکثریت ہے۔ اپوزیشن نے مشین اور بعض حکومتی تجاویز اور ترامیم مسترد کر دیں۔ اس پر حکومتی پارٹی نے اشتعال میں آ کر واک آئوٹ کر دیا۔ اس کے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اعلان کیا کہ اس سینٹ کو آگ لگا دینی چاہئے!! میں ان بے ہودہ باتوں میں اپنا مزید کالم ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ اخبار پڑھ لیں:۔
٭ایک خبر: سلطان ابن سلطان ’بلاول زرداری‘ رحیم یار خاں کے قریب موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیئے بغیر زبردستی گزر گیا! کس کی مجال کہ اگلے الیکشن میں ’وزیراعظم‘ بننے کے دعویدار ولی عہد کو کوئی روک سکتا! مگر پھر ٹول ٹیکس والوں نے کیوں جانے دیا؟ سب ایک جیسے ’مجرم‘
٭ بھارت نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا مزید تیز کر دیا ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی نئی بات!! تازہ ترین یہ کہ ایران طالبان کی حکومت سے اس لئے ناراض ہو گیا ہے کہ طالبان کی کابینہ میں کوئی ’ایرانی مسلک‘ کا نمائندہ نہیں لیا گیا! مزید یہ کہ چین افغانستان میں عورتوں پر لگنے والی پابندیوں پر خفا ہو گیا ہے!
٭پاکستان، چین اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے افغانستان کے لئے دوائوں اور خوراک کی مدد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کا 30 ٹن خوراک کا دوسرا طیارہ قندھار پہنچ گیا۔ عالمی ادارہ صحت کی امداد بھی پاکستان کے ذریعے جا رہی ہے، اور…اور امریکہ نے انسانی بنیادوں پر مدد بھیجنے کا اعلان اور طالبان کی حکومت کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے ہیں!
٭اپوزیشن کی مختلف پارٹیاں جس طرح آپس میں دست و گریبان ہو رہی ہیں، اس کی ایک کہانی کل بیان کر چکا ہوں۔ آج صرف ایک بات کہ جے یُو آئی کے ایک ترجمان نے پھر سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے! کیا تبصرہ کیا جائے؟
٭خاوند تھکا ہارا دفتر سے گھر آیا۔ کھانا تیار نہیں تھا۔ سخت ناراض ہوا، غصے میں کہا کہ ’’میں ہوٹل سے کھا آتا ہوں‘‘! بیوی نے کہا کہ ’پانچ منٹ ٹھہر جائیں، خاوند بولا کہ ’’پانچ منٹ میں کھانا تیار ہوجائے گا؟‘‘ بیوی بولی ’’نہیں میں تیار ہو جائوں گی!‘‘ 

تازہ ترین خبریں

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی  کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ