12:50 pm
افغانستان اور کشمیر

افغانستان اور کشمیر

12:50 pm

بھارتی حکومت اور میڈیا اپنی فطرت اور تربیت کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹ بولنے اور جعل سازی میں بدنام ہوچکا ہے ۔اپنی توسیع پسندی ،نسل پرستی
بھارتی حکومت اور میڈیا اپنی فطرت اور تربیت کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹ بولنے اور جعل سازی میں بدنام ہوچکا ہے ۔اپنی توسیع پسندی ،نسل پرستی اور ذات پات کے نظام کے تحت وہ بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا بدترین مجر م ہے ۔ اس کا سب سے مکروہ کردار دوسرے ممالک میں مداخلت اور ان کے خلاف سازشیں ہیں ۔جس کی ایک حقیقی مثال،   اس نے امریکہ اور یورپ کی غلامی میں افغانستان میں وسطیٰ ایشیائی مسلم ریاستوں میںاسرائیلی اور امریکی مفادات کے لئے اڈے بنائے ، اس نے قونصل خانوں کی شکل میں خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے بھارتی فوجی ،اور دہشت گردوں کو ٹھکانے مہیا کئے ۔
 اس نے افغانستان میں قندھار سے لے کر ایران کی بندرگاہ چاہ بہار تک ایک بڑی سٹرک بنانے پر اربوں ڈالر خرچ کئے اس کا مقصد پاکستان کو بائی پاس کرکے وسطیٰ ایشائی تجارتی راستہ حاصل کرنا تھا ۔
دوسری طرف اس نے سابقہ دور میں ایران ، امریکہ ،تاجکستان کے ذریعے جہاں اس کا فوجی اڈہ ہے، افغانستان کے صوبے پنج شیر کو اپنی مستقبل کی فوجی مہمات کے لئے  استعمال کرنے کے لئے ہتھیار وں کی خفیہ فیکٹریاں قائم کیں ،پہاڑوں کے اندر خفیہ طریقے سے بنائے گئے ان کارخانوں میں ٹینک تک تیار کئے جاتے ہیں ۔جن پر چند دن پہلے طالبان نے قبضہ کیا ۔بھارت اور اس کے غیر ملکی آقائوں کو قوی یقین تھا کہ جس طرح برطانیہ ،روس ،طالبان، اور امریکہ پنج شیر پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے اسی طرح اگرموجودہ طالبان کا افغانستان پر قبضہ ہوا ،حکومت بنی تو بھی وہ پنج شیر پر قبضہ نہیں کرسکیں گے ۔
اللہ تعالیٰ نے طالبان کو فتح دی ،انہوںنے مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی ،اور مذاکرات کے دوران تدبیراتی اہمیت کے تما م اہم مقامات پر اپنا کنٹرول مضبوط کرتے رہے ۔ یاد رہے کہ طالبان کو اس بات کا اندازہ پہلے سے تھا کہ ان کی کامیابی کی راہ میں یہ لوگ بڑی رکاوٹ ہوں گے ،اس لئے اکتوبر کے شروع میں ہی انہوں نے تاجکستان،ازبکستان کے ساتھ ساتھ ایران کے سرحدی تجارتی راستوں پر قبضہ کرکے غیر ملکی فوجی امداد کے راستے بند کردئیے ۔
 اس کے ساتھ ہی بتدریخ اور کسی کو احساس دلائے بغیر اہم ترین چوٹیوں پر قبضہ کرتے گئے ۔جب طالبان کے بدری مجاہدین نے عملی فوجی کارروائی کا آغاز کیا تو کسی کو گمان تک نہ تھا کہ وہ محض چند دن میں  پنج شیر پر قبضہ مکمل کرلیں گے ،مجاہدین کو جب ناقابل یقین کامیابی ملی تو اسرائیل ،امریکہ اور بھارت سکتے میں آگئے ۔ وہ تو ان باغیوں سے اتنی امیدیں لگائے بیٹھے تھے جن کا تصور ہی کیا جاسکتا ہے ۔
بھارتی فلموں سے متاثر بھارتی میڈیا اور حکومت باغیوں کو ناقابل تسخیر سمجھتے تھے ، طالبان کی کامیابی کے بعد وہ صدمے کی حالت میں پاگل پن کا شکار ہوگئے،حسب فطرت اورعادت طالبان اور پاکستان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کردیا ۔ بھارتی میڈیا ملک میں جنگی ہیجان پیدا کرنا چاہتا ہے وہ پنج شیر کی کامیابی کو مختلف گیمز کی جعلی فلمیں دکھا کر پاکستان ائر فورس اور کمانڈوز کی مد د ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔400سے زائد بھارتی چینل بشمول ان کے سرکاری ٹی وی چینلز کے یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ اب طالبان اور پاکستان مل کر خالصتان اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو آزاد کروانے کے لئے کاروائی کریں گے ۔ نقشوں کے ذریعے وہ راستے بھی دکھائے جارہے ہیں جن کے ذریعے پاکستان اور مجاہدین مقبوضہ جموں وکشمیر میں داخل ہوں گے ۔ان کا یہ فرضی ڈھنڈورہ بھارتی عوام خاص طور پر ہندوتوا کے پیروکاروں میں جنگی جنون میں مبتلا کررہا ہے ۔
افغان حکومت کے اس اعلان نے جلتی پر تیل کا کام کیا کہ وہ سی پیک کا حصہ بن کر خطے میں اہم رول ادا کریں گے اور چینی انجینئر اور کارکنوں کو مکمل تحفظ دیں گے ۔ اس منصوبے کی وجہ سے اسرائیل ،بھارت اور نیٹو کے ممالک خوفزدہ ہیں کہ چین اور پاکستان کی تجارتی شراکت داری ،علاقے سے ان کے تجارتی مفادات کو نقصان دے گی ۔ اسی لئے وہ چاہتے ہیں کہ بھارت کو چین کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے ۔
بھارت کاسنجیدہ طبقہ مودی گینگ کو خبردار کررہا ہے کہ وہ امریکی مفادات کا محافظ نہ بنے ،افغانستان کی صورت حال کا تجزیہ کرے کہ کس طرح امریکی اپنے لئے کام کرنے والوں کو نہ صرف چھوڑ کرچلے گئے بلکہ آخری ڈرون حملہ ایک دھائی سے امریکہ کے لئے کام کرنے والے افغانی ایجنٹ پر کیا اسے بچوں سمیت قتل کرکے داعش کا کارکن ظاہر کیا  لیکن مودی غلامی جنگی جنون میںمبتلا ہے اسے ایک ہی فکر کھائے جارہی ہے کہ افغانستان میں امن ہو جانے کے بعد طالبان مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی مدد کے لئے آجائیں گے ،ان کے مقابلے میں نیٹو اور امریکہ جیسے ممالک نہیں ٹھہر سکے تو محض فلموں کے شائقین بھارتی ان کا مقابلہ کیسے کرسکیں گے ۔
افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ نے واضح الفاظ میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی اور بھارت سے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرے ۔ اب اس بات کا انحصار بھارت پر ہے کہ وہ پرامن حل کی طرف جاتا ہے یا امریکی مفادات کے لئے خطے کے امن کو دائو پر لگانا چاہتا ہے ۔ 
 

تازہ ترین خبریں

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی  کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی

عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی

ایسا گائوں جہاں گھر میں جتنے بیٹے ہوں بہوایک ہی آتی ہے،حیران کن اور شرمناک تفصیلات آگئیں

ایسا گائوں جہاں گھر میں جتنے بیٹے ہوں بہوایک ہی آتی ہے،حیران کن اور شرمناک تفصیلات آگئیں

سرکاری آئل کمپنی نے پیٹرول اور ڈیزل بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا،شہری سیخ پا ہو گئے

سرکاری آئل کمپنی نے پیٹرول اور ڈیزل بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا،شہری سیخ پا ہو گئے

دعائیں قبول ،ابررحمت برسنے کو تیار۔۔رواں ہفتے کون کون سے علاقوں میں بارشیں برسنے والی ہیں ۔۔؟ پاکستانیوں کو دل خوش کر دینےوالی پیش گوئی

دعائیں قبول ،ابررحمت برسنے کو تیار۔۔رواں ہفتے کون کون سے علاقوں میں بارشیں برسنے والی ہیں ۔۔؟ پاکستانیوں کو دل خوش کر دینےوالی پیش گوئی

بغیر ڈرائیور ٹیکسیاں سڑکوں پر۔۔ ان ٹیکسیوں میں ایک وقت میں کتنے مسافر سوار ہو سکیں گے؟عوام کیلئے خوشخبری

بغیر ڈرائیور ٹیکسیاں سڑکوں پر۔۔ ان ٹیکسیوں میں ایک وقت میں کتنے مسافر سوار ہو سکیں گے؟عوام کیلئے خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر،وہ گاڑیاں جن کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر،وہ گاڑیاں جن کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی

بارشیں اور برفباری۔۔؟؟ آئندہ4دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

بارشیں اور برفباری۔۔؟؟ آئندہ4دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی