12:53 pm
سنگلاخ وادی میں قافلہ جان کاسفر

سنگلاخ وادی میں قافلہ جان کاسفر

12:53 pm

آپ پراللہ کی سلامتی وبرکت ہوآپ کے قدم استقامت علی الحق کے ستون ہوں،آپ کاسینہ بدرکی چٹان،بازوغازیان صف شکن کی سنان اور حوصلہ خالدسیف اللہ کاپیکان ہو۔ کتنی ہی
آپ پراللہ کی سلامتی وبرکت ہوآپ کے قدم استقامت علی الحق کے ستون ہوں،آپ کاسینہ بدرکی چٹان،بازوغازیان صف شکن کی سنان اور حوصلہ خالدسیف اللہ کاپیکان ہو۔ کتنی ہی ان گنت دعائیں اورپرخلوص محبتیں آپ کے لئے  رکھتا ہوں،آپ کے قدموں کی دھمک میرے دل کی دھڑکنوں کوتیزاورراہِ حق کے نشیب وفرازکو ہموار کرتی چلی جایاکرتی ہے ۔ایک مدت کے بعد دوبارہ آپ سے قلمی طورپرمخاطب ہوں حالانکہ آپ کے کئی ایک مکاتیب طویل ومختصرمیری فائل میں اس طرح آرام فرمارہے ہیں جیسے مومن اپنی قبر میں۔ لیکن اس طویل خط میں آپ نے مجھے مجبور کر دیاہے کہ میں آپ کی تحریرکی داددیئے بغیرنہ رہ سکوں۔اس میں شک نہیں کہ ایک مدت سے آپ مشرق کی پنہائیوں میں کھوگئے ہیں اور میں مغرب کی ظالم مردم خورتہذیب کاشکارہوں لیکن بقول آپ کے ’’اسلام اگرگلشن ہے تواس کے لئے  بادِ سموم مغربی تہذیب ہے‘‘۔جہاں اس تہذیب نے انسان کوانسان سے کاٹ کررکھ دیا ہے ،مادہ پرستی کاشکارکردیاہے،آنکھوں سے شرم وحیاکاپانی اتاردیاہے اورانسانی سطح سے حیوانی سطح پر لا کر چھوڑ دیا ہے لیکن وہاں ہمدردی، اخلاق، مہرومحبت،بے لوث خدمت،ایثار وقربانی،کمزور پر رحم اورمحروم پرشفقت کاتصورعملًا یہاں دیکھنے کوملا ہے۔سوڈان،صومالیہ میں قحط سے مسلمان پریشان ہوں یابنگلہ دیش،پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے انسانیت سسک رہی ہو،یہاں کا بوڑھا پنشن یافتہ طبقہ بھی ان کی عملی مدد کے لئے  اپنے دل میں تڑپ رکھتاہے۔اب آپ ہی بتایئے کہ یہ عادت حسن فطرت سے کس قدر قریب ہے!
حسن بے پرواہی کو اپنی بے حجابی کے لئے           
ہوں اگرشہروں سے بن پیارے توشہر اچھے کہ بن
آخری مرتبہ واشنگٹن میں دوران کانفرنس ملاقا ت کاموقع ملا،کتنی ہی باتیں ہوئیں،مجالس تعارف میں بندھے بندھائے تعارفی پروگرام کے تحت ہم کتنی بار متعارف ہوئے لیکن پھر بھی کھل کرباتیں کرنے کی حسرت دل میں رہی۔بارہاایسے مواقع آئے کہ ہم کچھ اپنی باتیں کرتے لیکن انفرادی گفتگوکی بجائے سیمیناروں، کانفرنسز،اجتماعات میں ہم طویل تقریریں توکرتے رہے، مشرق ومغرب میں پاکستان اورعالم اسلام میں اسلامی انقلاب کی ڈھیرساری باتیں کرتے رہے،اس کے طریقہ کارپرلوگوں کی فکرکی اصلاح کی منصوبہ بندیوں میں حصہ لیتے رہے لیکن آپس کی باتوں کاایک ڈھیر جمع ہوگیا۔آپ توخطوط کے ذریعے پھربھی اپناپیٹ خالی کرتے رہے لیکن مجھے تواس کی بھی فرصت نہ ملی۔آج افغانستان کے موجودہ حالات اورطالبان حکومت کی تشکیل پرویڈیو پروگرام کے جواب میں آپ کاٹیلی فون پرمحبت بھرا خصوصی پیغام موصول ہواتوسوچایہ صبح آپ کے نام کردوں، جو ڈھیروں سوال جواب طلب ہیں ان کوضابطہ تحریرمیں لے آؤں توبہتر ہے۔
گاڑی کے پہیوں کی مانند ہم بھی مسلسل حرکت میں رہے،ایک پہیہ دوسرے سے کیابات کرے، بس یہی کہ کتنے اسٹیشن گزارآئے،کتنے میل دوڑآئے،کتنی منزل باقی ہے،حال دل اوردردِدل سنانے کی مہلت نہ ملی تھی،نہ ملی اورنہ ملتی نظرآتی ہے۔اپنے ساتھیوں کوحال دل سنانے کے لئے  ایک لاکھ سے زائدنوجوان کشمیری نونہال جان پرکھیل گئے،اتنی ہی تعدادمیں افغان کہسارمیں ابدی نیندسوگئے اورپھرٹیپو سلطان کوبھی سب سے عمدہ مہلت سرنگاپٹم کے دروازے پرجان دیکرملی تھی اورشائد ہمیں بھی یہ مہلت زیرِزمین پہنچ کرہی ملے گی جہاںسخت چارآدمیوں کی شاہانہ سواری پردراز ہوکرپہنچیں گے۔اس سے پہلے توسارا علاقہ تگ ودومیدان جنگ، ساری مدت حیات زمانہ جنگ، ساراسامان زیست اسلحہ جنگ،ساری خبریں حالاتِ جنگ اورساری زندگی جنگی مورچہ ہے۔ دشمن دائیں بائیں،آگے پیچھے ہرطرف سے حملہ آورہے،ساری زندگی سمٹ کرچومکھی لڑائی کا ہتھیاربن گئی ہے۔جس روزیہ ہتھیار کند ہوگا،گردن سینے پرڈھلک آئے گی تب کہیں مہلت یک دونفس ملے گی کہ کیسی گزری،کیونکرگزری کاحالِ دل ملائکہ کوسنائیں گے۔
کتنے ہی احباب کی یادیں ماضی کے وسیع دھندلکے میں مصری عجائب خانے کی ممیوں کی طرح پڑی ہیں۔بے حس وحرکت،منجمداوربے روح،کبھی کبھی محسوس ہوتاہے کہ ان تمام قدیم یادوں پر پھپھوندی سی لگ گئی ہے۔ماضی کے وسیع میدان میں جہاں نشیب وفرازکی بھی کمی نہیں،کتنے ہی احباب ہیں جنہوں نے حافظہ کے بے کنارہ میدان میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،ان کوآوازدیں،ان کوسنائی نہیں دیتی،انہیں بلائیں توکوئی جواب نہیں آتا،معلوم ہوتاہے کہ حافظہ کی دھندلی شاہراہ پرگزرے ہوئے راہگیروں کے نقوش قدم ہیں جوایام کی گردکے نیچے مدھم پڑتے جارہے ہیں، آپ اورمیں بھی ان مدہم نشانات میں ایک نشان بن کررہ گئے ہیں۔آپ نے جویادکیاتو محسوس ہواکہ ممیاں بھی گفتگوکرتی ہیں اورماضی میں سے بھی چھن چھناکرآوازیں حال میں داخل ہوجایاکرتی ہیں۔یقین کریں جب سے منہ پر موجود داڑھی میں سفیدی کاغلبہ ہوتاجارہاہے تویوں محسوس ہورہاہے کہ جیسے کوئی مسافرجو  بغیرکسی زادِراہ لئے کسی طویل سفرکے لئے   چل نکلا ہو،اور اپنے ہی بچھائے ہوئے کانٹوں کوپلکوں سے صاف کرکے یاتواس  لق ودق صحرامیں جان دیدے گایاایسی کھائی میں گرجائے  گا جہاں اندھیرے استقبال کریں گے اورروشنی کادل مسوس ہوکررہ جائے گا!
اک دیااوربجھاروشنی روتی رہی!
اللہ کی فوج کے ایک ادنیٰ سپاہی ’’کرونا‘‘نے اپنے ربِ کریم کی کبریائی ایسے دبنگ اعلان کے ساتھ کی ہے کہ دنیاکی تمام سپر طاقتوں کو ڈھیر کر دیااورایک ہی چھت تلے محبت کرنے والوں کوایک دوسرے سے دوری اختیارکرنی پڑگئی اوریہاں تک بھی معاملہ آن پہنچاکہ اپنے پیاروں کی تدفین سے بھی محروم ہوناپڑگیا۔ بھلاہوان چنددوستوں کاکہ اس خوف و دہشت میں تقریباًدوسال گزارنے کے بعدپہلی مرتبہ دنیاو مافیہاسے کٹ کرانسانی کردارکی اصلاح کے لئے  مجھ جیسے کھوٹے سکوں کی دل کی کالک اورروزمرہ اعمال کی سیاہی کواتارنے کا بندوبست جس اندازسے انہوں نے کیاجس سے دل میں ایک آرزو پیداہوئی کہ یوم حشرکی گھڑی جب’’ان الحکم الااللہ‘‘اور’’لمن الملک الیوم‘‘کانعرہ بلندہوتو میں بھی گھگھیائی آوازمیں ’’اللہ الواحدالقھار‘‘کاجواب انہی لوگوں میں کھڑاہوکردوں،یہی وجہ ہے کہ مجھے ان دوستوں کے تربیتی اجتماعات میں شرکت سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ قیمتی دلنوازاورمحبوب محسوس ہوتی ہے۔
ان دوستوں نے توحیدکی یہ شمع ایک مدت سے جلارکھی ہے اوریہ شمع اپنے رخِ تاباں سے اندھیرے کے اندرنورکے چھینٹے مسلسل برسا رہی ہے۔اس شمع پراس کے جانثارپروانے کدھرکدھر سے آئے،کن کن تاریکیوں کوپھلانگ کرآئے، کیسے دیوانہ وارآئے، کیاکیاتاثرات،عشق ومحبت اپنے سینوں میں تڑپتے ہوئے لے کرگئے،یہ داستان  ہجرووصال بڑی دراز ،بڑی پرلطف اور بڑی پرکشش ہے۔وقت کم ہے،گردشِ روزگارمیں بڑی تیزی ہے،کسے فرصت ہے کہ کہی ہوئی کہانیاں دہراسکے،بکھرے موتی چن سکے،چٹکے ہوئے پھول وکلیاں چن چن کر دامن بھرسکے،ایک لحظہ اور کارواں کہیں کاکہیں نکل جاتاہے۔(جاری ہے)
 

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید