01:26 pm
اسلام میں خواتین کے حقوق

اسلام میں خواتین کے حقوق

01:26 pm

دوسرے تمام مذاہب کے بر خلاف اسلام ایسا دین اور ایسا نظام حیات ہے، جس نے طبقہ نسواں کو مردوں کے ساتھ ساتھ حقوق دئیے ہیں۔اسلام کی پوری تاریخ میں ایک دن اور ایک لمحہ اور ایک آن بھی ایسی نہیں بتائی جا سکتی جس میں اسلام نے عورتوں کے حقوق پر شب خون مارنے اور مردوں کی تجوریاں بھرنے کا حکم دیا ہو۔بلکہ اسلام نے عورتوں اور مردوں کو بہترین سہولیات سے نوازا ہے۔جو عورتیں یوں ہی لب کشائی کرتی اور اسلام کے خلاف بولتی ہیں وہ جاہل ہیں۔میں یہاں ایک ایسی خاتون کامقالہ شامل کرنا چاہوں گاجو ساری عمر پردہ کی داعی اور علمبردار رہی ہیں۔ وہ گھر کی چار دیواری سے باہر ہوں تو بھی باپردہ،  وہ کسی عزیز رشتہ دار کے کاشانہ پر بھی ہوں تو باپردہ اور اگر وہ خوش نصیب خاتون اسمبلی کے چیمبر میں ہوں تو بھی باپردہ۔اس خاتون سے میری مراد قرون اولیٰ کی کوئی خاتون نہیں ہے بلکہ ہمارے موجودہ دور کی خاتون ہے۔

جس کا نام محترمہ آپا نثار فاطمہ (مرحومہ) ہے۔یہ خدا کی سادہ لوح بندی ہمیشہ مغربی زدہ خواتین کے خلاف برسرپیکار رہیں۔ہمیشہ اسلام کی بالادستی اور مغربی خواتین کی کوتاہ بختی پر بات کرتی تھیں۔اسلام کی حقانیت کا الم لہراتی اور خواتین کو سمجھاتی تھیں کہ تمہاری سوچ غلط ہے۔اسلام صحیح ہے۔اگر اسلام نہ ہوتا، تو تمہیں مولی اور گاجر کی طرح کاٹا جاتااور تمہیں لوگ بالوں سے پکڑ کر یوں ہی زندہ درگور کر دیتے۔ تمہاری وقعت اور اہمیت اسلام نے بڑھائی ہے۔تمہیں عظیم مقام دیا ہے۔ تمہیں تحفظ دیا ہے۔تمہارے ناموس اور تمہاری پاسبانی کا حق ادا کیا ہے۔آج تمہیں اس محسن اور عظیم دین کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے سوچنا چاہئے کہ اسلام نے تم پر کس قدر احسان کیا ہے اور تم اس احسان کا صلہ کس طر ح دے رہی ہو۔معاشرہ خواہ اسلامی ہو یا غیر اسلامی در حقیقت عورت کا اس سے گہرا تعلق ہے۔کارخانہ قدرت میں رب کریم نے اپنی ذات کے بعد بہترین تخلیقی صلاحیتوں سے اپنی بندیوں کو نوازا اور شعبہ حیات میں نہ صرف یکتا کیا بلکہ اس کی ان صلاحیتوں کی بنا پر اسے عظمتوں کی تمام تر بلندیاں عطا کیں،  اس کی خدمات کا اعتراف ہی نہیں کیا بلکہ اس کی جزاء سے بھی نوازا اورسرور کائنات ﷺ سے سوال کیا کہ ماں باپ میں سے کس کا حق زیادہ ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ’’ماں کا تین بار،اور چوتھی بار باپ کا‘‘۔قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’(ہم نے انسان کو ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کا حکم دیا اور اس کی ماں نے تکلیف اٹھا کر پیٹ میں رکھا اور تکلیف جھیل کرجنا اور تیس ماہ تک دودھ پلا کر پرورش کی‘‘۔عورت کی تخلیق کی جس بھرپور انداز میں قدردانی مذہب اسلام نے کی ہے اس کی مثال کسی دوسرے مذہب اور تہذیب میں ملنی مشکل ہے۔ عورت کو خواہشات کی تکمیل کا ذریعہ تو سمجھا گیا لیکن افضل درجہ دے کر اس کی عزت و تکریم کی بات کسی تاریخ میں نہیں ملتی۔یہ صرف مذہب اسلام ہے جس نے بیٹی کو وراثت میں حصہ عطا کیا اور نیک چلن عورتوں پر بہتان کی سزا رکھی اور صرف جسمانی سزا پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اسلامی معاشرہ میں اس فرد کی حیثیت کو ختم کر دیا اور فرمایا:  ’’ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو اور یہ لوگ فاسق ہیں‘‘۔(سورہ النور)خواتین کی تعلیم کو مردوں کے برابر اہمیت دی اور فرمایا کہ مردو عورت دونوں پر تحصیل علم فرض ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام جس مثالی معاشرہ کو قائم دیکھنا چاہتا ہے وہ خواتین کو پیچھے چھوڑ کر اور ان کا ہاتھ پکڑے بغیر قائم نہیں ہو سکتا۔علامہ اقبال ؒنے کیا خوب کہا ہے:
آغوش صدف جس کے نصیبوں میں نہیں ہے
وہ   قطرہء  نیساں کبھی  بنتا  نہیں  گوہر
جس گود سے آپ کو ملک چلانے کے لئے بہترین سیاست دان،  نامور جرنیل اور عادل جج اور ایمان دار تاجر اور محنتی افراد کو حاصل کرنا ہے آپ کس طرح اس گہوارہ کو نظرانداز کر سکیں گے۔لہٰذا اللہ تعالیٰ نے اس کی قوتوں اور صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کے لئے بہت صاف اور واضح احکامات کے ذریعے عورتوں کے حقوق کا بھی تعین کیا اور وضاحت بھی فرما دی۔دو بیٹیوں کی پرورش پر آپ ؐ نے جو جنت کی خوشخبری دی تو اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ بیٹیوں کی اچھی پرورش کر کے ان کو اچھی مائیں بنا کر معاشرے کو دینا بہت بڑی خدمت بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی۔ ایک اچھی بیٹی تیار کر دی جائے تو ایک اچھا کنبہ وہ خود تیار کر لیتی ہے۔ہر عظیم مرد کے پیچھے دو عظیم ہاتھ اس کی ماں کے ہوتے ہیں  لہٰذا اسلامی فلاحی معاشرہ کے لئے وہ عورتیں تو یقیناً مفید اور مؤثر ہو سکتی ہیں جو اسلامی تعلیمات اور اسلامی احکامات کی حامل ہوں ان کاوجود معاشرے کے لئے رحمت کا باعث ہوتا ہے۔وہ اپنی صبر و قناعت،  ہمدردی و اخلاص،  جودو سخا،  سچائی اور عفت،  شرم و حیا،  عفوودرگزر اور حسن اخلاق سے وہ نہ صرف اپنے گھر بلکہ شہروں،  ملکوں اور قوموں کے عروج کا باعث بنتی ہیں۔ جو قومیں ایسی ماؤں کے سائے میں بیٹھتی ہیں وہ اخوت کا درس سیکھتی ہیں اور دلوں کو نسلی،  صوبائی اور مذہنی عصبتوں سے داغدار نہیں کرتیں بلکہ زخموں کے لئے مرہم کا کام کرتی ہیں۔اسلام نے اپنی عمدہ اور اعلیٰ تعلیمات میں عورت کو وراثت میں بھی شریک کیا ہے۔دوسرے مذاہب نے عورتوں کو ان کے حق میراث سے محروم کیا انہیں حصہ دار نہیں سمجھا۔اسلام نے اس مظلوم کی داد رسی کی اور اسے مردوں کی طرح میراث میں شریک ٹھہرایا۔ارشادِ ربانی ہے:  ’’والدین اور رشتہ دار جو میراث چھوڑیں اس میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور عورتوں کا بھی‘‘۔اسلام میں عورت کو حق مہر دینے کا بھی حکم فرمایا ہے مگرد وسرے مذاہب نے عورت کو شہوانی خواہشات کے لئے استعمال کیا۔اسلام نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی،  اس ظالمانہ قانون کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر کے ارشاد فرمایا: ’’اور عورتوں کو ان کا حق مہر ادا کرو،  مردوں کو چاہئیے کہ وہ اپنی عورتوں کے ساتھ بہترین معاشرت کا ثبوت دیں‘‘۔ اسلام نے عورت پر ایک اور احسان یہ کیا ہے کہ اس نے عورت کی کفالت کا ذمہ مرد کے کندھوں پر رکھ دیا ہے،  عورت خوردونوش،  گھریلو ضروریات کی فراہمی سے بری الذمہ قرار دی گئی ہے۔ارشادفرمایا: ’’اس لئے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر (خاص خاص باتوں میں)فضیلت دی ہے۔ نیز اس لئے کہ مرد اپنا مال جو ان کی محنت سے جمع ہو تا ہے عورتوں پر خرچ کرتے ہیں‘‘۔ عورت چونکہ جسمانی طور پر انتہائی کمزور ہے اس لئے حکیم مطلق نے اپنی حکمت نافعہ کے تحت اس کمزور پر بوجھ نہیں ڈالا بلکہ ایسے شخص پر اس کا بوجھ ڈالا جو اس بوجھ کو اٹھا نے کی اہلیت بھی رکھتا ہے اور صلاحیت بھی۔رسول اللہ ﷺ  کے ارشاد کے مطابق  ’’عورت کا نفقہ ہر حال میں مرد پر فرض قرار دیا گیا ہے،  حتیٰ کہ عورت اپنا نفقہ نہ ملنے کی صورت میں مرد سے طلاق کا مطالبہ کر سکتی ہے‘‘۔

 

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید