01:27 pm
سنگلاخ وادی میں قافلہ جان کاسفر

سنگلاخ وادی میں قافلہ جان کاسفر

01:27 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
اس رواداری میں حکایات خونچکاں سنانے کی کسے مہلت ہے۔بہرحال آپ کاتقاضا ہے کہ اس شمع توحیدکی کچھ خوبیوں کاتذکرہ کروں جنہوں نے ہزاروں لوگوں کے دلوں کوموہ لیاہے،اس راہِ محبت کے ان مقامات کاتذکرہ کروں جنہوں نے کتنے ہی اربابِ دل ونگاہ کومسخر کرکے اپناگرویدہ اوراپنی منزل کامستقل راہی بنالیاہے لیکن محترم!یہ بات کسی ایک شخص کے بتانے کی نہیں ہے۔جب کسی محبوب کے ہزاروں شیدائی ہوں توظاہر ہے کہ اس محبوب کے عشوہ واداکے بھی ہزاروں اندازہوں گے اوروہ بوقلموں خوبیاں اسی صورت میں سامنے آئیں گی جب عشاق کرام کاہجوم ہو۔اوروہ اپنی اپنی جراحت دل کی داستان اپنی عاشقانہ زبان میں بیان کرے۔ بس یہ اجتماع بھی ایسے عشاق کاتھا۔بہرحال وہاں جوجواہرریزے اپنے تنگ دامن میں جمع کرسکا، اس محبوب ازل کے کشتگان کی داستان وابستگی کے جن جن حصوں نے مجھے زیادہ متاثرکیا،آپ کی ضیافت طبع کے لئے تحریرکئے دیتاہوں!
آپ جانتے ہیں کہ مقصد زندگی کی جس سنگلاخ وادی میں سے یہ قافلہ جان گزر رہاہے وہ کٹھن بھی ہے اوردشواربھی،حوصلہ شکن بھی ہے اور صبرآزما بھی،لیکن ایک نصب العین کے حامل جب کچھ ساتھ جمع ہو جائیں توسارے بوجھ اترجاتے ہیں ،شکائتیں دورہو جاتی ہیں،دل شگفتہ ہوجاتے ہیں اوراشتراک غم،مرگ انبوہ کاجشن پیداکردیتاہے، پھرکوئی حالات کے ہاتھوں دل گرفتہ نہیں ہوتااور منزل کی کٹھن گھاٹیوں کاکوئی شکوہ سنج نہیں رہتا۔ اس وقت محسوس ہونے لگتاہے کہ یہ کوئی رہینِ ستم ہائے روزگارلوگ نہیں ہیں بلکہ منہ زورزمانے کے شہہ سوارہیں اورحالات کی لگام تھامے جس طرف چاہیں زندگی کارخ موڑکرلے جاسکتے ہیں۔ایسے وقت میں ذکروشکران کے لبوں پرہوتاہے توعزیمت آگے بڑھ کر ان کے قدم چومتی ہے۔
اس محفل میں’’اپنی تربیت آپ‘‘کے اصول پرسب دوست جمع تھے۔جب یہ ذکرچل نکلاکہ نصب العین کی محبوبہ عالم کی کس اداسے کون مجروح ہوا، ظاہرہے کہ عشاق کی محفل میں جب ذکرمحبوب کی اداؤں کاچھڑجائے توبات قیامت کارنگ دھارلیتی ہے اور تب پتہ چلتاہے کہ کشتی دل کے لئے محبوب کاہرسانس ایک طوفان اورمرغ آرزو کے لئے اس کاہررونگٹاایک بے پناہ تیرکی حیثیت رکھتاہے۔طلحہ بھائی جواس محفل کے دولہاتھے،اس محفل عشاق کاآغازجب غم ناک چشم سے خوفِ خدا،آخرت کی جوابدہی اوراس زمانے میں دین کی مظلومی سے کیاتوگویاوقت تھم گیاہو،سانس کاتسلسل جوپچھلی سات دہائیوں سے کبھی مشکل نظرنہیں آتاتھا، اب اگلے سانس لینے کی گویاہمت نہ ہو۔مجھ جیسے گناہگارکوسور بقرہ کی آیت40  سے لے کر 46 تک درس قرآن کاجب حکم ملاتومحسوس ہوا کہ قرآن کی ان آیات میں یہود کونہیں بلکہ مجھے مخاطب کیاجارہاہو۔ قرآن جوایک زندہ معجزہ،اپنی جبروت وسطوت کے رنگ دکھارہاتھاوہاں میرااپنا رنگ پھیکاپڑ رہاتھا ،قلب و ضمیر ساتھ نہیں دے رہے تھے ،زبان یوں لڑکھڑارہی تھی جیسے اس نے بولناکبھی سیکھاہی نہیں،سب دعائیں یادنہ رہیں بس یہی سرورکائنات ﷺ کی دعاکہ:’’اے رب ذوالجلال!میراسینہ اس کے لئے کھول دے اورسمجھنے وعمل کی توفیق نصیب فرماآمین‘‘۔
بعدمیں دوستوں کااس پرتبصرہ،سینہ مزید کھلتا گیا، دماغ سے پردے ایک ایک کرکے ہٹ رہے تھے،رب کی وحدانیت کایقین،رسول اکرمﷺ کی سیرت مبارک،اصحابہ کرام کا ایثار ،قربانی واستقامت دل پرنقش ہورہے تھے اورکالک وسیاہی اس طرح دورہورہی تھی جس طرح کالے بادلوں  سے اٹاہواآسمان نورکی پہلی کرن سے خوفزدہ ہوکراس کے لئے جگہ چھوڑرہاہو،اورواقعی قرآن کی یہ آیت کہ:’’جب حق آتاہے باطل بھاگتاہے، روشنی آتی ہے،اندھیراچھٹ جاتاہے‘‘کی عملاتفسیر اپنے دل کی کیفیت سے محسوس ہوئی۔
 ہر انسان کی فطری خواہش اور تمنا ہوتی ہے کہ وہ دنیاوی زندگی کے لیل و نہار پرتعیش اور بڑھاپا سکون و اطمینان کے ساتھ گزارے۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر وہ صبح سے شام اورشام سے رات کردیتا اور مسلسل جدوجہد کرتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ آسائشیں حاصل کرسکے۔یہ فطری تقاضا ہے اور اسلام نے آسودگی کے حصول کو ممنوع قرار نہیں دیا۔ البتہ محض دنیاوی مال و متاع جمع کرنے کی دھن میں اس زندگی کو بھلانے سے منع کیا ہے جہاں ہم ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ اس دنیا کو دارالعمل قرار دیا گیا ہے، اللہ کی تمام تر نعمتوں سے استفادہ کرتے ہوئے انسان اپنے خالق و مالک کی خالص عبادت و شکر ادا کرنے اور اعمال صالح کے ذریعے اسے راضی کرنے کی سعی و جہد کرتا رہے۔
فلسفہ فکر آخرت انسان کے اندر موجود منفی جذبات کے مقابل مثبت سرگرمیوں پر آمادہ کرتا ہے اور انسان احکاماتِ الہیہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں نفس امارہ کے منہ زور گھوڑے کو شریعت کی لگام دے پاتا ہے۔ فکر آخرت ہی انسان کو رب کی معرفت سے ہم کنار کرتی ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ اس کائنات کا خالق و مالک ایک اللہ رب العالمین ہے اور یقینا اک روز ہماری دنیاوی زندگی اختتام پذیر ہو کر رہے گی اور ہمیں دنیا میں کیے گئے اپنے تمام اعمال کا حساب کتاب دینا ہی ہوگا۔دنیا میں اللہ تعالی نے انسانوں کو امتحان اور آزمائش کے لیے بھیجا ہے دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہے اصل زندگی آخرت کی ہے، اسی لیے اللہ کے نبیﷺ ہمیشہ آخرت کے احوال سے باخبر کرتے رہے تاکہ لوگ آخرت کی تیاری اور اس کی فکر میں مصروف رہیں۔ لیکن آج ہم دنیا کی محبت میں اتنے گرفتار ہو چکے ہیں کہ ہم نے آخرت کو بالکل بھلا ہی دیا ہے۔ 
غیرمسلموں کے اس معاشرے میں اسلام کی دعوت،پلاننگ،نمائش،تعارف،غرضیکہ زندگی کے تمام ضروری پہلوں پراس مختصروقت (ڈھائی دن)میں اس طرح عملی روشنی پڑی کہ سب ہی اندھیرے چھٹ گئے،گرددورہوئی توذہنی بوجھ اورجسم کواس طرح ہلکامحسوس کیا کہ داڑھی کی سپیدی بھی کچھ اچھی نظرآنے لگی اوردل میں یہ احساس جاگزیں ہوگیاکہ اس کیفیت میں محبوب سے ملاقات ہوگئی توعاشقِ صادق کاپروانہ اوروصال بھی نصیب ہوجائے گا۔
آیئے!اپنی زندگی کے عشق کاآغازاس انداز سے کریں کہ محبوب منتظرومضطرب ہو،بے چین ہواوربے ساختہ یہ کہے:
توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے
یہ بندہ دوعالم سے خفا میرے لئے ہے

 

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید