12:53 pm
ذریعہ تعلیم اردو یا انگریزی

ذریعہ تعلیم اردو یا انگریزی

12:53 pm

(گزشتہ سے پیوستہ)
زبان کی ترقی کے دو اہم راستے ہیں ایک یہ کہ علم اس زبان میں تخلیق کیا جائے دوسرا یہ کہ علم کسی زبان میں بھی تخلیق ہو زندہ زبان  جزب کرنے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہو  عباسیوں کے دور یہ فریضہ عربی زبان بے ادا کیا تھا۔ اس طرح عربی زبان تہذیب و تمدن اور سائنسی معلومات کی زبان بن گئی تھی۔ عربوں کا انداز نشت و برخاست لوگوں کا فیشن بن گیا۔ دنیا ارسطو بقراط ،سقراط اور دوسرے عالمی سطح کے فلسفیوں سے محض عربی زبان کے ذریعے واقف ہو سکی،جب علم و عمل کے چشمے عربوں کے ہاں ختم ہو گئے تو عربی زبان میں موجود علم کے خزانے بھی ناپید ہو گئے۔ موجودہ دور میں انگریزی نے یہ حیثیت حاصل کر لی ہے۔ آج تہذیب کی باگ سائنس کے ہاتھ میں ہے ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے اردو زبان سائنس کی زبان نہیں بن سکی ہے سائنس سے ہم طبعی علوم مراد لیتے ہیں ہماری جہالت و لاعلمی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ہماری زبان تو سماجی علوم کی زبان بھی نہیں بن سکی ہے اس میں زبان کا قطعی طور پر کوئی قصور نہیں ہے بلکہ ہمارے علم کے بارے میں عدم دلچسپی اور ناقابل معافی کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ اگر ہم تاریخ میں اس کے سدباب تلاش کرنے کی کوشش کریں تو جان کر خوش ہوں گے کہ اردو 19ویں صدی میں سائنس کی زبان بن چکی  تھی۔ برصغیر میں ایسا میڈیکل کالج قائم ہوا جس کی تدریسی  زبان اردو تھی ان کی تمام کتب اردو میں پڑھائی جاتی تھیں۔ یہ سب کچھ از خود ممکن نہیں ہو سکا تھا بلکہ شبانہ روز کی محنت کی وجہ سے ہوا تھا جب انسان عزم صمیم کر لیتا ہے تو پھر دنیا کوئی طاقت سدہ راہ نہیں بن سکتی ہے یہ سب کچھ ترجمہ کی وجہ سے ممکن ہوا تھا علی گڑھ سے لے کر جامعہ عثمانیہ تک ایک سنہرہ دور ہے جس میں علم کو اردو میں منتقل کرنے کا  دور کہا جا سکتا ہے 19,20 صدی اس لحاظ سے اہم تھی کہ اردو میں تخلیقی سطح تک اہم کام ہوا تھا خاص طور ادب اور اسلامی علوم میں۔ یہ دور غالب میر تقی میر ، سودا او اقبال  کا دور ہے جس میں علم و ادب  کے بے شمار تخلیقی کام سر انجام دئیے گئے تھے۔ 
مولانا امین احسن اصلاحی ،شبلی ،مولانا ابو اعلی مودودی اور غلام احمد پرویز نے تاریخ اور تفسیر کے حوالے جو کچھ لکھا پورے  عالم اسلام کی رہنمائی کے لئے کافی شافی تھا۔ہمیں جب برصغیر میں آزادی نصیب ہوئی تو ہم اپنی تہذیب و تمدن سے  ترقی اور تعمیر کے شوق میں بیگانہ ہوگئے۔اقبال ؒ نے ایک مقام پر نوحہ کہا کہ  ہم  سرسید اور حالی کے بھی درست وارث نہی ہو سکے ہیں۔اردو کی سرپرستی ہماری ملی ترجیح نہ رہی اردو میں ترجمے کی روایت کو طاق نسیاں بنا دیا گیا اور اس میں ہم نیا علم تخلیق  کرنے میں  ناکام رہے۔ علم کے مراکز سات سمندر پار مغرب کی اخلاق باختہ یونیورسٹیاں بن  گئیں۔اردو کو اگر تابندگی بخشنی ہے تو اسے جدید علوم کے تراجم کے ذریعے منافع  بخش بنایا جائے اور  تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اقتدار و اختیار کی زبان بنایا جائے۔
ہماری قومی کوتاہیوں  میں سب سے بڑی کوتاہی قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے اردو زبان کے بارے میں کہے ہوئے الفاظ کی لاج نہ رکھنا تھی۔ قائد اعظم ؒنے فرمایا تھا کہ اردو زبان ہماری قومی زبان ہو گئی لیکن انگریز کی تربیت یافتہ بیوروکریسی نے قائد اعظمؒ کے اس خواب کی تعبیر کو ناممکن بنا دیا تھا۔اشرافیہ اور نوکر شاہی کی نئی نسل نے انگریزی زبان سے اپنا مستقبل وابستہ کردیا ہے۔ اس سے فزوں تر ظلم یہ ہوا کہ انتظامی زبان بھی انگریزی کو اختیار کیا گیا عام ان پڑھ آدمی کو بھی نوٹس معطلی و طلبی کے انگریزی زبان میں جاری کئے جاتے ہیں چیف جسٹس ایس اے خواجہ کے حکم کے باوجود ابھی تک عدالتی اور انتظامی زبان انگریزی چلی آ رہی ہے عدالتیں فیصلے انگریزی میں لکھتی ہیں وکلاء  بحث انگریزی میں کرتے ہیں مقابلے کے امتحانات انگریزی زبان میں ہوتے ہیں۔ پاکستان میں اردو کے نفاذ کے لئے بہت سی تحریکیں برپا ہیں پاکستان کے ہر شہر اور قصبے میں اردو زبان کو دفتری اور مقابلے کی زبان عملی طور پر بنانے کے لئے تنظیمیں وجود میں   گئی ہیں۔ طالب علم ،اساتذہ اکرام مدارس اور سکولوں کے طلباء  و طالبات بھی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اب ان کوششوں کی وجہ کہیں کہیں سے اردو میں کام کرنا شروع ہو گیا ہے جب تک اردو زبان کو مقابلے کے امتحانوں کی زبان نہیں بنایا جاتا سب کچھ بیکار ہے۔  اساتذہ  اور طالب علموں کی تمام تر صلاحیتیں انگریزی زبان سیکھنے پر لگ جاتی ہیں ہمارے تعلیمی اداروں میں انگریزی ایم اے بھی اردو اورپنجابی  زبان میں پڑھایا جاتا ہے۔ معاشرے کی   صلاحیتیں اردو سے دور ہوتی جا رہی، ہمارا غلط انگریزی زبان بولنا باعث عار ہے اور غلط اردو بولنے باعث عزت ہے۔ انگریزی سکولوں نے معاشرے کے کلچر کو یکسر تبدیل کر دیا ہے سیکولرازم  دہریت اور اباحیت کا عام چلن انگریزی سکولوں میں موجزن ہے۔آپ کو والدین،اساتذہ کے گستاخ طلبہ انگریزی سکولوں میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔  انگریزی سکولوں کے بچے اردو سے اتنے نابلد ہوتے ہیں وہ اردو بھی رومن زبان میں لکھتے ہیں اور ان کے بے حس والدین اس بات پر فخر کرتے ہیں۔ یکساں نصاب تعلیم نے سائنس اور حساب کے مضامین انگریزی زبان میں پڑھانے کے لئے مختص کئے ہیں۔ ہم ہر کام میں منافقت سے کام لینے کے عادی ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید